ذو الجلال!
جب انسان بے حد تکلیف میں ہوتا ہے توکہتا ہے کہ میں نے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا، تو یقین مانو فرش سے لے کر عرش تک ہر چیز لرز جاتی ہےجب معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا جائے تو ظالم بچ نہیں پاتا ہے ، وہ رحمن اور رحیم تو ہے ، لیکن تم نے کیا نہیں سنا وہ ' ذوالجلال " بھی ہے
ماہر نفسیات کا کہنا ہے!
قصہ یوسف ہمیں سکھاتا ہے کے جب آپ کے قریب ترین عزیز بھی آپ کے مخالف ہو جائیں جب آپ پے تہمت لگا دی جائے، جب آپ موت کے منہ میں ہو تب بھی ایک ذات ایسی ہے جو آپ کو بچانے پر قادر ہے. اللہ پر اپنا بھروسہ قائم رکھو کیوں کے تمہارا اور یوسف کا رب ایک ہی ہے.
ایک میری محبت ہے ایک اللہ کی محبت ہے
میں اس کی عبادت کرتی ہوں یہ میری محبت ہے
وہ مجھے عبادت کی توفیق دیتا ہے یہ اس کی محبت ہے میں کروڑوں میں کھڑی اسے پکارتی ہوں یہ میری محبت ہے وہ کروڑوں میں میری سنتا ہے یہ اس کی محبت ہے بے شک اللہ کی محبت ہر شے پر بھاری ہے
ایک عربی کہاوت ہے کہ ہر چیز کو دوسرا موقع مل جاتا ہے سوائے اعتماد کے اگر تم نے کسی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تو وہ کبھی بھی دوبارہ تم پر بھروسہ نہیں کرے گا..
قبولیت کے لیے نشانی ڈھونڈ رہے ہو اس سے بہتر نشانی اور کیا ہوگی کہ اللہ نے تمہارا دل اب تک دعاؤں میں لگا رکھا ہے اور تمہیں بھی یقین ہے کہ تمہاری دعائیں قبول ہونگی ۔
" بے شک و وہ سب کچھ سننے سنے والا ہے ، سب کچھ جاننے والا ہے "
جب سے میں نے جانا ہے کہ سماعت کو بنانے والا مجھے بہت غور سے سنتا ہے، تب سے میں نے لوگوں کو سنانا چھوڑ دیا ہے۔
دلوں کی سختیاں
دلوں کی سختیاں صرف ذکر الہی اور قرآن کی تلاوت سے دور ہوتی ہیں اور جب دل سخت ہوں تب پہلے پہل یہ دونوں چیزیں بھاری لگتی ہیں لیکن مسلسل کوشش سے دل بھی نرم پڑ جاتے ہیں اور ہدایت کا نور بھی واضح نظر آنے لگتا ہے
اللہ محبت ہے
یقین کی ایک ڈور ٹوٹتی ہے،
تو مجھے دوسری ڈور سے فوراً جوڑ دیتا ہے، میں تھک کر گرتی ہوں،
وہ چلنے کی ایک اور وجہ دے دیتا ہے وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہتا ہے
آزمائش کے ساتھ بھی،
آزمائش کے بعد بھی
May Allah bring peace to your life. May your life be blessed with Allah's blessings. Ramadan is more than fasting. It is time for spiritual growth through patience, acts of kindness and being helpful to all.