ملفوظات حکیم الامت Profile Banner
ملفوظات حکیم الامت Profile
ملفوظات حکیم الامت

@malfoozat

Followers
4,246
Following
25
Media
65
Statuses
932

حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ کے علوم و معارف، ملفوظات، خطبات اور ارشادات یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

Joined August 2023
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
Pinned Tweet
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
3 months
*درود شریف پڑھنے میں ہمارے فائدے کی مثال* ارشاد فرمایا کہ درود شریف پڑھنے میں خود امت کا نفع ہے، باقی درود شریف پڑھنے سے جو حضور ﷺ کے درجات بلند ہوتے ہیں وہ خود ہی بڑھنے والے ہیں، اگر ہم درود شریف نہ بھی پڑھیں تب بھی حق تعالیٰ شانہ نے آپ کو یہ درجات عطاء فرمانا ہیں۔
3
33
113
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
دعا کی طاقت: سلطان صلاح الدین ایوبی ؒ کا واقعہ یاد آگیا۔ عیسائیوں کے ساتھ صلیبی جنگیں ہو رہی ہیں۔ عیسائیوں نے اپنی پوری فوج میدان میں جھونک دی تا کہ ایک ہی ہلے میں مسلمانوں کو شکست دے دیں۔ مزید بر آں کمک کے طور پر ایک بحری بیڑا بھی روانہ کر دیں۔ صلاح الدین کو پتہ چلا تو
Tweet media one
1
43
289
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
سرنگ والا سپاہی!!! امام ابن قتیبہ نے اپنی مشہور کتاب "عیون الأخبار" (۱۲۶۶) میں ایک واقعہ بیان کیا ہے۔ مسلم افواج کے سپہ سالار حضرت مسلمہؒ نے ایک قلعے کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔ چالیس روز گزر گئے مگر قلعہ ناقابلِ تسخیر بنا رہا۔ غور و خوض کے بعد انھوں نے ایک سرنگ کے راستے سے شہر میں
Tweet media one
1
60
289
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی صاحب اور ولی کامل شیخ مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتھم۔ الله کریم ب��رگان دین کو عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاء فرمائیں، ان کی جملہ خدمات مقبول ہو، اللھم آمین۔
Tweet media one
4
51
298
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
گھوڑے کی استقامت!!! اگر ایک مجاہد کسی گھوڑے کو اس لیے پالتا ہے کہ میں اس پر بیٹھ کر جہاد کروں گا تو وہ گھوڑا پہنچاتا ہے کہ مجھے اس لیے کھلایا پلایا گیا تھا کہ میں نے جہاد میں شریک ہونا ہے، لہذا جب اس کا مالک زرہ پہن کر اس پر سوار ہو جاتا ہے اور تلوار ہاتھ میں لے لیتا ہے
Tweet media one
1
58
221
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
سلطان صلاح الدین ایوبی کا ایک واقعہ پڑھا، دشمن کے علاقے میں اپنے ایک نوجوان کو جاسوسی کے لیے بھیجتے ہوئے وہ اس کے گھوڑے کی باگ پکڑ کر شہر سے باہر چھوڑنے آیا. اسے رخصت کرتے ہوئے سلطان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور اس نے تاریخی الفاظ کہے: میرے بیٹے ... میرے بھائی ... میرے دوست❤️
Tweet media one
1
34
211
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
گناہ کرنے سے نیک کاموں کا ثواب ضائع نہیں ہوتا، ہاں برکت اور نورانیت کم ہوجاتی ہے۔ نیز گنہگار کو وہ رونق، شگفتگی اور مسرت جو طاعت کرنے سے ہوتی ہے، وہ نصیب نہیں ہوتی۔ طبیعت پھیکی پھیکی رہتی ہے۔ (معارف اشرفیه، صفحه ۱۲۵)
0
54
171
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
باوضو زندگی گزارنے کی تڑپ: مجھے حضرت مجدد الف ثانی ؒ کی اولاد میں سے ایک صاحب کے گھر جانے کا موقع ملا۔ ان کے بچے گھر کے گراؤنڈ میں فٹ بال کھیل رہے تھے۔ نئی آبادی تھی، مسجد قریب نہیں تھی، اس لیے گھر میں ہی جماعت سے نماز ادا کرنی پڑتی تھی۔ جب ہم نے مغرب کی نماز کے لیے آذان دی،
1
40
169
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
سیف اللہ کے مقابلے میں سیف الشیطان: ایک مرتبہ صحابہ کرام ؓ کے درمیان مشورہ ہونے لگا کہ اتنے اتنے کافروں کے مقابلہ میں کتنے مسلمانوں کو جانا چاہئے کسی نے کہا 70 چلے جائیں گے، کسی نے کہا 40 چلے جائیں گے، کسی نے کہا 80 چلے جائیں گے، حضرت خالد بن ولید بھی بیٹھے تھے۔ جب ان سے
Tweet media one
1
46
159
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
7 months
ان شاء اللہ، آج سے باقاعدہ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی ؒ کے ملفوظات پوسٹ کیے جائیں گے۔ آپ حضرات ان کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔ جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
1
25
158
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
آج کل لوگوں نے کثرت نوافل کو تصوف سمجھ کر رکھا ہے حالانکہ اصل چیز تصوف میں اخلاق ہے۔ (ملفوظات حکیم الامت، جلد 12، صفحہ 178)
0
36
159
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
ایک عجیب بات: ”الاتقان“ میں علامہ سیوطی رحمه الله نے لکھا ہے کہ ◀️ حضرت آدم علیہ السلام پر جبرئیل 20 مرتبہ آئے ◀️ حضرت ادریس علیہ وسلم پر 4 مرتبہ آئے ◀️ حضرت نوح علیہ السلام کے پاس 50 مرتبہ آئے ◀️ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس 42 مرتبہ آئے
1
43
154
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
انسان کو چاہیے کہ توبہ کے ساتھ توبہ پر قائم رہنے کی بھی دعا کیا کرے کیونکہ انسان کی قدرت سے باہر ہے کہ خود وہ کسی وعدہ کو پورا کرے یا کسی دعوے کو نبھا دے بدون خدا کی عنایت و اعانت کے۔
0
43
140
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ کی بہادری 🏹 حضرت زُہری فرماتے ہیں کہ حضورِ اَقدس ﷺ نے حجاز کے علاقہ رابغ کی جانب ایک جماعت کو بھیجا جس میں حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ تھے۔ مشرکین مسلمانوں پر ٹوٹ پڑے۔ اس دن حضرت سعد نے اپنے تیروں سے مسلمانوں کی خوب حفاظت کی اور حضرت سعد سب سے پہلے مسلمان ہیں
Tweet media one
1
18
122
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
اللّٰہ کی تلوار ۔۔۔ حضرت خالد بن ولیدؓ اسلام کی ساڑھے چودہ سو سالہ تاریخ ایثار وقربانی، عزم وہمت، حوصلہ وجواں مردی،شجاعت وبہادری کی روشن اور تاب ناک مثالوں سے بھری پڑی ہے، روز اول سے ہی فرزندان توحید نے جور وظلم کے خاتمہ اور طاغوتی طاقتوں کی سرکوبی کے لیے سرفروشانہ کوششیں کی ہیں
Tweet media one
1
14
119
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ جن لوگوں نے کثرت سے تلاوت کا معمول بنایا انہوں نے طویل عمر پائی اور صحت و سلامتی سے رہے۔ جسم کی سلامتی کیلئے کم کھانا اور کثرت تلاوت کلام پاک کرنا، روح کی سلامتی کیلئے گناہ نہ کرنا اور ایمان کی سلامتی کیلئے کثرت سے درود شریف پڑھنا مجرب ہے۔
1
27
117
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
انا للہ وانا الیہ راجعون ہمارا ٹویٹر اکاؤنٹ جو خطبات فقیر کے نام سے تھا، سسپنڈ (suspend) کیا گیا۔ فلس۔طین پر کیے گئے پوسٹس کے بعد اس کا ریچ بہت کام ہوا تھا اور ابھی اسے suspend کیا گیا۔
5
34
117
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
عرضِ حال: دل کی سختی کا یہ حال ہےکہ چاہتا ہوں الله کی بارگاہ میں گریہ زاری کروں مگر آنکھ سے ایک قطرہ آنسو بھی نہیں نکلتا۔ جواب: یہ دل کی سختی نہیں ہے، یہ تو دل کی نرمی ہے، آنسو غیر اختیاری ہے اور غیر اختیاری ضروری نہیں۔ دل کی سختی یہ ہے کہ گناہ کے بعد افسوس نہ ہو۔
0
36
121
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
کبھی بادشاہ ایسے بھی ہوتے تھے۔! قطب (حضرت قطب الدین بختیار کاکی)صاحب کا انتقال ہوا۔ یہ وصیت فرمائی کہ میرے جنازہ کی نماز وہ شخص پڑھائے جس میں 3 شرطیں پائی جائیں۔ 1: کہ کبھی کسی غیر محرم پر نظر نہ کی ہو۔ 2: اور ایک عصر کی نماز کے قبل کی مستحب چار رکعتیں اسکی ناغہ نہ ہوئی ہوں۔
1
23
113
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
کہیں الله سے نظر ہٹ نہ جائے: حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمت اللہ علیہ نے جب دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی تو انہوں نے اس کے اصول ہشت گانہ میں ایک اصول یہ لکھا کہ ”ہم دارالعلوم کے لئے مستقل آمدنی کا کوئی ذریعہ قبول ہی نہیں کریں گے“ لوگوں نے پوچھا: کیوں؟
1
31
108
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
11 months
اگر کسی کے قلب (دل) میں تمنائے شہادت نہ ہو تو اس کا ایمان ناقص ہے۔
0
25
109
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
دعا کو تدبیر کہنا تو براۓ ظاہر ہے۔ ورنہ حقیقت میں اس کا درجہ تدبیر سے آگے ہے، دعاء تقدیر سے زیادہ قریب ہے کیونکہ اس میں اس ذات سے درخواست ہے جس کے قبضہ میں تقدیر ہے۔
0
29
105
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
اٹھارہ سال رحمت الہی کا درس: کتابوں میں لکھا ہے کہ شیخ حضرت عبد القادر جیلانی ؒ نے اللہ کی رحمت کے بارے میں درس دیتے دیتے اٹھارہ سال (18) گزار دیے۔ اٹھارہ سال اللہ رب العزت کی رحمت کا مضمون بیان کرتے رہے، ایک دن اللہ کے عذاب کا مضمون بیان کر دیا۔ کئی لوگ مجمع میں بیہوش ہو گئے،
1
16
99
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
امام طبری  ؒ سو سال سے زیادہ عمر ہونے کے باوجود عقل، جسمانی قوت اور پڑھنے پڑھانے میں بالکل ٹھیک ٹھاک تھے۔ ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو فرمایا: جوانی میں ہم نے اپنے جسم کو گناہوں سے بچائے رکھا؛ تو بڑھاپے میں الله تعالی نے اس کو بیماریوں سے بچا کر رکھا ہوا ہے۔ (البداية والنهاية)
0
25
96
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
8 months
معمولات نقشبندیہ کا پیٹنٹ نسخہ: اسی لیے کہتے ہیں کہ معمولات کیے جائیں، یہ جو معمولات ہوتے ہیں؛ درود شریف پڑھنا، استغفار پڑھنا، قرآن مجید پڑھنا، وقوف قلبی کا خیال رکھنا اور مراقبہ کرنا، ان کو آپ معمولی نہ سمجھیں۔ یہ دیکھنے میں لگتے ہیں جی آسان سے کام ہیں ۔
1
21
95
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
11 months
عمل برائے قوت حافظہ۔ (ملفوظ 270) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت فلاں شخص نے مجھ سے کہہ دیا تھا کہ میں قرآن شریف حفظ کر رہا ہوں، حافظہ کی کمزوری کی شکایت ہے اگر کوئی دعا حضرت والا پڑھنے کو فرما دیں تو میں اس شخص کو بتلا دوں، فرمایا کہ حافظہ کا اس سے تعلق تو ہے نہیں
1
25
92
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
اگر عالم بدعمل بھی ہو تب بھی تم کو اس پر اعتراض کا حق نہیں کیونکہ وہ مدعی علم کا ہے نہ کہ عمل کا، طبیب اگر بدپرہیز ہو تو مریض کا کیا نقصان؟
0
26
96
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
محبوب کی رضا میں کھوٹے سکے بھی منظور: حضرت عثمان خیر آبادیؒ ایک بزرگ گزرے ہیں۔ ان کی ایک دکان تھی، ان کی عادت تھی کہ جب کوئی گاہک آتا اور اس کے پاس کبھی کوئی کھوٹا سکہ ہوتا تو وہ پہچان تو لیتے مگر پھر بھی وہ رکھ لیتے اور سودا دے دیتے، اس دور میں چاندی کے بنے ہوئے سکے ہوتے تھے،
1
28
84
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
ایسا کلام مت کرو جس سے تم کو معذرت کرنا پڑے خواہ دنیا میں یا آخرت میں۔
0
20
89
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
دعاء سے یہ اثر ہر شخص کو فوراً محسوس ہوگا کہ پریشانی رفع ہو جائے گی، اور باطنی نفع محسوس ہوگا کہ حق تعالی سے قرب خاص مشاہد ہوگا۔ الله تعالی سے جی لگے گا، اللہ تعالی کی یاد سے وحشت نہ ہوگی۔ الله تعالی سے بُعد (دوری) محسوس نہ ہوگا۔
0
25
93
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
(1/2) یہ درسگاہ سے نکلا کوئی شیخ الاسلام نہیں، بلکہ غزہ کی سرنگوں سے نکلا کوئی سرفروش بول رہا تھا۔ آپ نے مفتی تقی عثمانی صاحب کو ہمیشہ دھیمے اور معتدل لہجے میں گفتگو کرتے سنا ہوگا مگر آج ان کی شعلہ نوائی اور گرجدار آواز میں خطاب ملاحظہ فرمائیے۔
1
29
87
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
ہم لوگوں کو مدت ہوئی نماز روزہ کرتے ہوئے مگر اب تک ہم میں نورانیت نہیں ہوئی۔ بڑی چیز گناہ چھوڑنا ہے لوگوں میں اکثر وظیفہ، نوافل کا اہتمام ہے مگر معاصی (گناہ) کے ترک (چھوڑنے) کا اہتمام نہیں اور یہی سب سے بڑی چیز ہے۔
0
26
87
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
دین و دنیا کی عزت اتباع سنت میں ہے۔ (ملفوظ 306) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مسلمانوں کے لیے دین و دنیا دونوں کی عزت جناب رسول الله ﷺ کے اتباع ہی میں ہے۔ باقی اس کے علاوہ سب اسباب ذلت کے ہیں۔ (ملفوظات حکیم الامت جلد 2)
0
24
86
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
اسراف کے متعلق یہ کہتا ہوں کہ جب کوئی چیز خریدنا چاہو تو سوچ لو کہ ضرورت ہے یا نہیں اور اگر ذہن میں ضرورت فوراً آجائے تو خرید لو اور اگر فوراً ضرورت ذہن میں نہ آئے تو نہ خریدو کیونکہ جس ضرورت کو آدھ گھنٹہ تک سوچ سوچ کر پیدا کیا جائے وہ ضرورت نہیں۔ (انفاس عیسی؛ جلد:1، صفحہ:187)
0
23
87
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
مصائب و آفات کو گناہوں کی سزا سمجھو یا ایمان کی آزمائش سمجھو، مگر کبھی یہ مت سمجھو کہ خدا تعالی ہم سے ناراض ہو گئے ہیں؛ کیوں کہ یہ خیال خطرناک ہے، اس سے خدا کے ساتھ تعلق کمزور ہو جاتا ہے، بلکہ آہست�� آہستہ تعلق ختم ہی ہو جاتا ہے۔
0
24
86
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
چٹان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا منافق کے لیے قرآن پڑھنے سے آسان ہے! ابوالجوزاء رحمہ اللّٰہ عن أبي الجوزاء رحمه الله قال: نقل الحجارة أهون على المنافق من قراءة القرآن. [الحلية (تهذيبه) 1 / 459]
0
25
88
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
0
18
85
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی صاحب اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ جناب مولانا طارق جمیل صاحب کی مکہ مکرمہ میں ملاقات۔
Tweet media one
0
13
83
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
ایک صحابی ؓ نبی اکرم ﷺ سے مصافحہ کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے دیکھا کہ ہاتھ بہت سخت ہیں۔ وجہ پوچھی تو عرض کیا، اے اللہ کے نبی ؐ ! میں پہاڑ پر رہتا ہوں، وہاں پر پتھر توڑ کر اپنی زندگی گزارتا ہوں۔ آپ ﷺ نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: ترجمہ: ہاتھ سے کمانے والا اللہ کا دوست ہے۔ (خطبات فقیر)
0
22
85
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کہتی ہیں، اللہ کے رسول ﷺ فرمایا کرتےتھے: جب بندے کے گناہ زیادہ ہوجائیں اور کوئی ایسا عمل نہ ہو جو اُن کا کفارہ بن سکے، تو اللہ کریم بندے کو غم میں مبتلا کردیتا ہے، تاکہ اُس کے گناہوں کا کَفَّارہ ہوجائے۔ (الترغیب والترہیب للمنذری، کتاب الجنائز ومایتقدمھا)
0
27
82
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
7 months
دل کو بگاڑنے والی پانچ چیزیں ہیں: 1: میل جول کی کثرت؛ 2: پیٹ بھرنے میں لگے رہنا؛ 3: اور نیند کی بہتات؛ 4: اللہ کے سواء دوسروں سے تعلق مضبوط رکھنا؛ 5: دنیوی آرزوئیں!" امام ابن القيم رحمه الله (مدارج السالكين : 451/1)
0
31
90
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
امام غزالی نے لکھا ہے اگر آخرت کا وجود نہ ہوتا یا تحصیل دنیا آخرت سے مانع نہ ہوتی تب بھی دنیا کی حقیقت ایسی ہے کہ اس کو معلوم کر کے عاقل ہرگز اس کی طرف رغبت نہ کرنا ۔ اور آخرت کے مقابلے میں تو اس کا طلب کرنا محض حماقت ہے اور جہالت ہے۔
0
21
84
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
توبہ کرنے والے پر اللہ کی نظر کرم: ایک بزرگ کہیں جا رہے تھے تو دیکھا کہ راہ میں کھڑے نوجوان اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ جو کبھی گناہ نہ کرے اس پر اللہ تعالیٰ کی نگاہ کرم زیادہ اور خاص ہوتی ہے یا پھر اس پر جو گناہ کر کے توبہ کر لے۔ بزرگ قریب پہنچے اور کہا: میں کوئی عالم تو نہیں،
1
23
79
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
6 months
*روزہ میں گناہوں سے بچنے کی تدبیریں* ارشاد فرمایا کہ روزہ میں معاصی سے بچنے کی تدبیر چار امر کا مجموعہ ہے۔ جو ان کو ختیار کرے گا، معاصی سے محفوظ رہے گا۔ ا ۔مخلوق سے بلاضرورت نہ ملنا یعنی تنہا و یکسو رہنا۔ ۲۔ کسی اچھے شغل میں لگے رہنا مثلاً تلاوتِ قرآن مجید وغیرہ۔
2
19
86
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
6 months
*رونا منافی صبر نہیں* ارشاد فرمایا کہ آنسو بہانا، آہ آہ منہ سے نکلنا خلافِ صبر نہیں بلکہ رو لینے سے صبرِ حقیقی زیادہ آسان ہوجاتا ہے کیونکہ دل کا غبار نکل جاتا ہے۔ (مأثر حکیم الامت، صفحہ ۳۹۱)
0
12
88
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
5 months
حکیم الامت ؒ کا خاص ارشاد ہے کہ پڑھنے پڑھانے پر ناز مت کرو، اللہ والوں کی صحبت بھی اختیار کرو۔
1
22
85
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
اصل رونا دل کا ہے۔ 🔽 میرے پاس بعض ذاکرین کے خطوط آتے ہیں کہ ہم کو رونا نہیں آتا، اس کا افسوس ہے۔ میں لکھ دیتا ہوں کہ تمہارا دل تو روتا ہے اور کیا چاہتے ہو؟ اور اس کی دلیل یہ ہے کہ تم کو نہ رونے پر افسوس ہے۔ (فناء النفوس)
1
23
80
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
اصحاب کہف کے ساتھ ایک کتا چل پڑا تھا۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ اللہ تعالی قیامت کے دن اسے انسانی شکل دے کر جنت میں داخل فرما دیں گے۔ نیکوں کے ساتھ نسبت حاصل ہونے سے ��گر کتے کو جنت مل سکتی ہے تو اگر مؤمن اللہ والوں کے ساتھ نسبت پکی کر لے تو اس کی نجات کیوں نہیں ہوگی۔ (خطبات فقیر)
0
25
76
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
حضرت خالد بن ولید ؓ کا اہلِ فارس کے نام خط حضرت ابو وائل ؓفرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید ؓ نے اہلِ فارس کو اِسلام کی دعوت دینے کے لیے یہ خط لکھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم خالد بن ولید کی جانب سے رُستم اور مہران اور فارس کے سرداروں کے نام۔ جس نے ہدایت کا اتباع کیا اس پر سلام ہو۔
Tweet media one
1
15
76
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
��وسروں پر ہنسنا نہ چاہئے، اکثر دیکھا ہے جو جس پر ہنسا، خود اس عیب یا مصیبت میں مبتلا ہوا۔ (ملفوظات حکیم الامت؛ جلد:23، صفحہ:282)
0
27
75
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
مشائخ اعمال صالحہ (نیک اعمال) کی وجہ سے بابرکت ہوتے ہیں اس لیے ان کی تعلیم میں بھی برکت ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد شفاء ہو جاتی ہے۔ کتابیں دیکھ کر علاج کرنا کافی نہیں۔
0
25
75
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
صاف اور سچ بات کرنا آسان ہوتا ہے۔ (ملفوظ 419) ایک صاحب کی غلطی پر مواخزہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ اس مواخزہ اور کھود کرید کی وجہ سے میں اس قدر بدنام ہوں کہ ایک شخص نے کہا تھا کہ منکر نکیر کے سوالوں کا جواب تو آسان مگر اس کے سوالوں کا جواب مشکل ہے میں نے سن کر کہا
1
12
69
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
6 months
السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته الحمدللہ، کل سے رمضان المبارک کے متعلق ملفوظات شروع ہوئے ہیں۔ احباب خود پڑھیں، عمل کریں اور آگے بھی شیئر کریں۔ اللہ کریم ہم سب کو کامل رمضان المبارک نصیب فرمائیں، اللھم آمین۔
4
13
75
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
بغیر سر کے بدن نے دوڑ کر گستاخ رسول ﷺ کا کام تمام کردیا: *جب حضرت شاہ اسماعیل شہید رحمة اللہ علیہ چاروں طرف سے گھیر لیے گئے، تو ایک سکھ نے نبی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کے الفاظ کہے اور دوسرے نے ان کے اوپر تلوار تان لی۔*
Tweet media one
1
26
72
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
زکوۃ کی برکات۔ (ملفوظ 308) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ زکوۃ ہی ایک ایسی چیز ہے کہ اگر انتظام سے خرچ کی جائے اور سب لوگ دیا کریں تو غریب مسلمانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ (ملفوظات حکیم الامت جلد 2)
0
15
73
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
امام ابن الجوزی  ؒ فرماتے ہیں کہ جو مسلمان نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود پڑھتا ہے؛ تو الله عزوجل اس کے دل کو منور کر دیتا ہے، اُس کے گناہوں کو بخش دیتا ہے، اس کا سینہ کھول دیتا ہے، اور اس کے معاملات آسان کر دیتا ہے۔ (بستان الواعظين : 297)
1
17
74
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
ہیں؟ پھر وہ فرمانے لگے کہ کافر مردہ ہے اور مومن زندہ ہے، اس لیےلاکھوں مردے مل کر بھی ایک زندہ آدمی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، واقعی ان پر ایسی مدد اتری کہ اللہ تعالی نے ان کو کامیاب فرما دیا۔ (خطبات ذوالفقار؛ ج:8، ص:93 از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم)
0
18
71
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
اصلاح چاہنے سے اصلاح ہوتی ہے۔ (ملفوظ 412) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ الله تعالی کی عادت ہے کہ اُسی کی اصلاح فرماتے ہیں جو خود بھی اپنی اصلاح چاہے۔ حق تعالی فرماتے ہیں۔ اَنُلْزِمُكُمُوْهَا وَ اَنْتُمْ لَهَا كٰرِهُوْنَ (ملفوظات حکیم الامت جلد3)
0
19
67
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
کیفیات مقصود نہیں، رضاءِ حق مقصود ہے۔ (ملفوظ 323) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ خدا کے ساتھ صحیح تعلق ہونا چاہئے۔ پھر چاہے کچھ جائے یار ہے پرواہ نہ کرنا چاہئے۔ بعض لوگ کیفیات کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ اس میں کیا رکھا ہے۔ بعض منافع (نفع کی جمع) کے اعتبار سے وہ بھی خدا کی نعمت ہے
1
11
67
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
ذکر حبیب نے تژپا دیا دل: ایک مرتبہ حضرت ابراہیم ؑ اپنی بکریوں کا ریوڑ چرا رہے تھے کہ ایک آدمی قریب سے گزرا۔ گزرتے ہوئے اس نے اللہ تعالی کی شان میں یہ الفاظ ذرا بلند آواز سے کہے: ترجمہ: پاک ہے وہ زمین کی بادشاہی اور آسمان کی بادشاہی والا،
1
19
72
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
اگر دل سے اور توجہ سے تھوڑا کام (ذکر، تلاوت وغیرہ) بھی ہو تو وہ بے توجہی کے ساتھ زیادہ کام کرنے سے بڑھ کر ہے پس جو زیادہ کام نہ کرسکے وہ تھوڑا ہی کام کرے مگر توجہ سے کام کرے یہی وصول کے لئے کافی ہے۔ (انفاس عیسی؛ جلد: 1، صفحہ:58)
0
26
70
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
ذمہ دار کو صاحب بصیرت ہوناضرور ہے۔ (ملفوظ نمبر 355) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ذمہ دار کو صاحب بصیرت ہونے کی ضرورت ہے یہ بڑا ہی دقیق فن ہے۔ دیکھ لیجئے گورنمنٹ اگر کسی چیز کو نافذ کرنا چاہتی ہے تو پہلے اعلان کرتی ہے، نافذ نہیں کرتی، اس کا چرچا ہو جاتا ہے
1
19
68
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
مجاہد صحابی کی دعا اور عجیب واقعہ حضرت سیدنا زید بن اسلم ؓ فرماتے ہیں: میرے والد نے بتایا کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بن خطاب ؓ لوگو ں کے درمیان جلوہ فرما تھے، کہ اچانک ہمارے قریب سے ایک شخص گزرا جس نے اپنے بچے کو کندھوں پر بٹھا رکھا تھا۔ حضرت عمر بن خطاب ؓ نے جب ان باپ بیٹے کو دیکھا
Tweet media one
1
12
68
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
8 months
حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کے حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے لوگ نہ بتلاوں جو نہ نبی ہوں گے اور نہ شہید لیکن ان کو اللہ کے ہاں اتنا اونچا مقام ملے گا کہ قیامت کے دن نبی اور شہید بھی انہیں دیکھ کر خوش ہوں گے اور وہ نور کے خاص منبروں پہ ہوں گے اور پہچانے جائیں گے۔
1
15
71
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
کیا آپ نے آج درود شریف پڑھا ہے؟ مفہوم حدیث: نبی کریم صلی الله عليه واله وسلم نے فرمایا کہ مجھ پر صبح و شام، دس دس مرتبہ درود شریف بھیجنے والے کا قیامت کے دن میں سفارشی ہوں گا۔ اللهمَّ صَلَّ عَلَى سَيّدِنَا مُحَمَّدِ وَ عَلَى آلِ سَیدِنَا مُحَمَّدٍ وَ بَارِک وَسلّم
0
19
71
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
8 months
دھوبی کے پاس میلا کپڑا ہی آتا ہے: حضرت لاہوری ؒ کے پاس اس طرح ایک نوجوان آتا تھا جس پر مختلف الزامات تھے۔ لوگوں نے آکر کہا کہ حضرت! آپ اس کو اپنے پاس آنے سے منع فرمادیں، بدنامی ہو رہی ہے۔ حضرت کی آنکھوں سے آنسو آ گئے اور فرمایا کہ دیکھو! میری مثال تو دھوبی کی سی ہے جو کپڑے کو
1
19
69
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
زبان کے گناہوں سے بچنے کا طریقہ سوچنا اور پوچھنا ہے کہ جو بات کرو سوچ کر کرو اور اگر جواز وعدم جواز میں شبہ ہو تو اس کو کسی عالم سے پوچھ لو پھر جو وہ کہے اس کے موافق عمل کرو۔
0
18
70
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
11 months
حق میں وہ قوت ہے کہ اگر ایک شخص حق پر ہو اور سارا عالَم اس کا مخالف ہو تو وہ ضعیف نہیں، اگر یہ (ایک شخص) حق پر نہیں، سارا عالَم (اس شخص کا) معتقد (ساتھ دینے والا) ہو (تو) وہ شخص ضعیف (کمزور) ہے اس میں کچھ قوت نہیں۔
0
19
66
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
11 months
لوگ مصیبت میں ادھر ادھر مارے پھرتے ہیں۔ مخلوق کى خوشامد کرتے ہیں کاش کہ وہ حق تعالى کى طرف توجہ کریں اور اس کے بتلائے ہوئے وظیفے اور نمازیں پڑھیں تو دنیا کے کام بھى خوب درست ہو جائیں اور ثواب بھى میسر ہو اور مخلوق کى خوشامد کى ذلت سے بھى نجات ملے۔
0
17
60
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
۱/۲: ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ سلامتی اس میں ہے کہ شغل (مصروفیت) سے خالی نہ رہے، خواہ دنیا ہی کے کسی جائز کام میں مشغولی ہو، ہر حال میں شغل بے شغلی سے اچھا ہے، تجربہ ہے کہ جب انسان بالکل خالی ہوتا ہے، اس پر شیطان مسلط ہوجاتا ہے
1
16
68
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
ان شاء الله، اس اکاؤنٹ سے مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی صاحب کے تالیف خطبات فقیر (جس کی اب تک 47 جلدیں چھپ چکی ہیں) سے بھی پوسٹس کیے جائیں گے۔ جزاک الله خیرا
0
14
64
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
11 months
ایک صاحب نے سوال کیا کہ کیا حدیث شریف میں یہ ہے کہ چالیس دن مسلسل گوشت کھانے سے دل پر سختی آ جاتی ہے فرمایا کہ حدیث شریف میں تو نہیں بعض بزرگوں کا قول ہے اور یہ بھی بزرگوں کا قول ہے کہ مسلسل نہ کھانے سے بھی دل سخت ہو جاتا ہے ، غرض ہر چیز میں اعتدال مطلوب ہے۔
0
11
64
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
جو شخص علم بھی رکھتا ہو اور وہ اللہ کا ذکر بھی کثرت سے کرتا ہو تو بہت آسانی کے ساتھ اللہ کی رضا والی زندگی گزار سکتا ہے۔ (خطبات فقیر؛ جلد:36، صفحہ:27 از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مد ظله)
0
16
65
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
8 months
رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: تم کسی نا فرمان (کافر یا فاسق) کی کسی نعمت کی وجہ سے ہرگز اس پر رشک نہ کرنا۔ تم کو معلوم نہیں ہے کہ مرنے کے بعد اس پر کیا کیا مصیبتیں پڑنے والی ہیں، اللہ تعالیٰ کے پاس اس کے لئے ایک ایسا قاتل ہے جس کو کبھی موت نہیں۔
1
16
67
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
انگریزوں اور ہندوؤں کا اختلاف محض ��یاسی ہے۔ (ملفوظ 366) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا گو کفار کسی اپنی مصلحت سے مسلمانوں کی کچھ رعایت کریں مگر یہ یقینی بات ہے کہ وہ اسلام کو اپنے لئے مضر سمجھتے ہیں اور اس واسطے اس کے مٹانے کی فکر میں ہیں۔
1
20
63
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
ولی بننے کا مختصر راستہ: شیخ ابن عباد ؒ فرماتے تھے: سب سے اچھی عبادت اور اللہ تعالیٰ تک جانے کے جو راستے ہیں، ان میں سب سے چھوٹا راستہ ذکر کے ذریعے اللہ تک پہنچنا ہے اور یہ ولایت ایک نشان ہے۔ جو بندہ بھی ولی بنا چاہے اس کو ذکر کا راستہ اپنانا پڑتا ہے۔
1
16
64
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
7 months
سالک جب قرآن شریف کی تلاوت میں محو ہوتا ہے، قرآن مجید کے نور کے جلال سے ہمزات شیاطین لاغر نحیف اور بے بس ہو کر توبہ توبہ کرنے لگتے ہیں، قرآن کریم کی تلاوت کے نور کا جلال شیطان کو جلا دیتا ہے، تلاوت قرآن، نماز، ذکر ان تینوں میں ہر مرض سے کلی شفاء ہے،
1
14
69
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
11 months
شجاعت اور تدبیر ایک جگہ ہو سکتی ہیں۔ دیکھیے شیر جیسا بہادر جانور چھپ کر شکار کرتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں ایک جگہ جمع ہو سکتی ہیں۔ یہ جو عام لوگ کہتے ہیں کہ تدبیر شجاعت کے خلاف ہے۔ محض غلط ہے۔ (اشرف السوانح؛ جلد:1، صفحہ:407)
0
21
61
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
7 months
*ذکرو نماز میں سرسری استحضار کافی ہے* فرمایا کہ ذکر و نماز وغیرہ میں سرسری توجہ و استحضار کافی ہے۔ زیادہ کاوش توجہ میں نہ کرے ورنہ قلب و دماغ ماؤف ہوجاویں گے۔ زیادہ کاوش سے تعب اور پریشانی ہوتی ہے جس سے نفع بند ہو جاتا ہے۔ سرسری توجہ ہی سے شدہ شدہ ملکہ تامہ حاصل ہو جاتا ہے۔
1
5
68
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
صفائی اور زینت میں فرق (ملفوظ 396) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت نفاست و صفائی میں اور تزئین میں کیا فرق ہے فرمایا کہ صفائی تو یہ ہے کہ میل کچیل نہ ہو چاہے کپڑا گھٹیا اور پھٹا ہی سہی مگر ہو صاف اور تزئین میں یہ ہوتا ہے کہ کپڑا قیمتی ہو خوبصورت ہو وضع قطع بھی درست ہو
1
13
60
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
6 months
*روزہ ایک نور ہے جس سے گناہوں میں کمی آجاتی ہے* ارشاد فرمایا کہ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ روزہ نور ہے کیونکہ روزہ کی حقیقت یہی ہے کہ لذتوں اور شہوتوں کو ترک کر دینا ، اور لذتوں اور شہوتوں کے چھوڑ دینے سے خود مشاہدہ ہوسکتا ہے کہ قلب میں ایک نور اور انشرا�� کی کیفیت پیدا ہو
2
14
63
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
حدیث پاک میں ہے: ”نکاح تو آدھا ایمان ہے۔“ ایک کنوارہ آدمی خواہ کتنا ہی نیک کیوں نہ ہوجائے وہ ایمان کےکامل رتبے کو نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ازدواجی زندگی میں داخل ہوکر حقوق و فرائض کو ادا نہ کرے تب تک اس کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ اسلئے جس لڑکےکی شادی نہ ہو اور وہ جوان العمر ہو حدیث
1
14
59
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
6 months
*رمضان میں پیٹ بھر کر کھانا شرعاً پسندیدہ ہے* ارشاد فرمایا کہ حدیث کے اشارہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں مومن کو زیادہ کھانا چاہئے اور میں اشارہ کا لفظ بھی احتیاطاً کہہ رہا ہوں ورنہ حدیث میں تقریباً اس کی صراحت ہے۔ حضور ﷺ فرماتے ہیں *شهر يزداد فيه رزق المومن* (مشکوۃ)
1
14
66
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
حضرت انس  ؓ سے روایت ہے کہ سردارِ دو عالم ﷺ نے فرمایا: جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔ (ترمذی)
0
14
60
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
الله تعالٰی فرماتے: قَدۡ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجۡهِكَ فِى السَّمَآءِ‌‌ۚ (بقرة:144) ترجمہ: ”او میرے محبوب! آپ آسمان کی طرف چہرہ اٹھاتے ہیں ہم محبت سے آپ کی چہرے کو تکتے ہیں“ تو یہ محبت عجیب ہی چیز ہے۔ (تمنائے دل؛ صفحہ:66)
0
12
62
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
تاریخی حقیقت و صداقت: پاکستان کا ابتدائی تصور اور اس کے شرعی خدوخال در حقیقت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمه الله کے پیش کردہ ہیں۔ مولانا عبدالماجد دریابادی مرحوم نے اپنی کتاب”حکیم الامت“ میں لکھا ہے: ’’پاکستان کا تخیل، خالص اسلامی ریاست کا خیال، سب آوازیں بعد کی ہیں،
Tweet media one
1
18
61
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
پوچھا گیا تو وہ کہنے لگے کہ مجھے اکیلے بھیج دیں، یہ سن کر کسی نے کہا، خالد؟! اس بات سے تو تکبر کی بو آتی ہے، وہ فرمانے لگے، ہر گز نہیں، کیونکہ میری مثال باز کی سی ہے اور کافروں کی مثال ایسی ہے جیسے جال میں پھنسے ہوئے پرندوں کی سی ہوتی ہے، اب پھنسی ہوئی چڑیاں باز کا کیا بگاڑ سکتی
1
15
59
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
نائب وزیر اعظم ملائیشیا محترم المقام جناب ڈاکٹر احمد زاہد حامدی کی اپنے شیخ مکرم محبوب العلماء والصلحا حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی صاحب سے ملائیشیا میں ملاقات اور ان کی مبارک صحبت میں بیتے قیمتی لمحات۔ حضرت جی دامت برکاتھم آج کل ملائشیا کے دورے پر ہیں۔
Tweet media one
1
10
57
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
7 months
*تہجد میں جی لگنے اور فرائض میں نہ لگنے کی وجہ* سوال: یہ شیطانی دھوکہ تو نہیں کہ فرائض میں جی کم لگے اور تہجد میں زیادہ لگے؟ جواب: اس میں دھوکہ نہیں طبعی بات ہے کہ جو کام اپنے ذمہ نہ ہو اس کو کر کے زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ ہم کو بڑی دولت نصیب ہوئی کہ جو کام ہمارے ذمہ نہ تھا،
2
8
62
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
اللہ تعالیٰ دنیا کے جغرافیہ کو بدل دیا کرتے تھے۔ آج اس وقت ہماری آنکھ نہیں کھلتی۔ اس دال ساگ کے مزے نے ہمیں عبادات کے مزے سے محروم کر ڈالا۔ (خطبات فقیر؛ جلد:1، صفحہ :130 از افادات: حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی مدظلہ)
0
5
59
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
آج کے دور میں بھی کیسے لوگ ہیں جن کو باوضو زندگی گزارنے کی تڑپ اور تمنا ہوتی ہے۔ کما نعیشون تموتون. فرمایا کہ تم جس حال میں زندگی گزارو گے، تمہیں اسی حال میں موت آئے گی۔ باوضو زندگی گزانے والو کو اللہ تعالیٰ با وضو موت عطا فرمائیں گے۔
1
9
60
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
(1/3) محترم تقی عثمانی صاحب روائتی جذباتی مولوی نہیں ہیں۔ وہ صاحب علم ہیں اور باوقار شخصیت ہیں۔ شعلہ بیانی سے ان کا رزق وابستہ نہیں ہے وہ دلیل کی دنیا کے آدمی ہیں لفظ و معانی کی حرمت کے شناسا ہیں۔
1
13
59
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
جسم اور روح کی ضروریات: ایک جسم اور ایک اس کی روح ہے۔ دونوں کی ضروریات علیحدہ ہیں۔ اگر چند دن روٹی نہ کھائیں تو جسم کی قوت ضعف (کمزوری) میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اسی طرح اگر چند دن نیک اعمال نہ کریں تو انسان کی روح کمزور ہوجاتی ہے۔ روحانی طور پر انسان بالکل کمزور ہو جاتا ہے۔
1
15
61
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
7 months
*مذاقِ عشق* ارشاد فر مایا کہ شیخ سعدی ؒ نے ایک بزرگ کی حکایت لکھی ہے کہ ان کو ایک رات غیب سے آواز آئی کہ جو چاہے کر، یہاں کچھ قبول نہیں اور ایسے زور سے آواز آئی کہ ایک مرید نے بھی سن لیا مگر وہ بزرگ بدستور اپنا عمل پورا کرنے چلے۔ اگلے دن پھر لوٹا لے کر تہجد کو اٹھے۔
1
17
62
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
7 months
*محلہ کی مسجد کو آباد کرنے کا حکم* ارشاد فرمایا کہ فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر مسجد محلہ میں نماز نہ ہوئی ہو اور محلہ میں ایک ہی شخص نمازی ہو تو اس کے ذمہ واجب ہے کہ وہیں نماز پڑھے اور دوسری مسجد میں نہ جائے۔ (اشرف الاحکام ، صفحہ ۱۶۷)
0
9
60
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
1 year
*ایسا گُر جس سے میاں بیوی میں کبھی لڑائی نہ ہو* 🔽 ارشاد فرمایا کہ حضرت لقمان رحمۃاللہ جو حکیم تو سب کے نزدیک ہیں اور بعض کے نزدیک پیغمبر بھی ہیں، انہوں نے ایک باغ میں نوکری کرلی تھی۔ ایک دفعہ باغ کا مالک آیا اور ان سے ککڑیاں منگائیں اور اس کو تراش کر ایک ٹکڑا ان کو دیا،
1
14
63
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
4 months
جس شخص کا ہر رات سورۃ یس پڑھنے کا معمول ہو، پھر وہ شخص اپنے بستر پر مرے الله پاک اس کو شہداء میں شامل فرمائیں گے۔ (المعجم الأوسط للطبراني:1010) جو شخص رات کے وقت سورۃ یس پڑھ لیتا ہے وہ اس حال میں صبح کرتا ہے کہ اس کے پچھلے تمام (صغیرہ) گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ (مسند أبي یعلی:6224)
1
19
65
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
4 months
بچوں کی تربیت کی ضرورت فرمایا کہ ایک اللہ والے نے اپنے صاحبزادے کی تربیت کی تھی۔ جب اس کو ہوش آنے لگا تو انہوں نے بیوی سے کہہ دیا کہ اس کو کوئی شے تم اپنے ہاتھ سے مت دیا کرو بلکہ ایک جگہ مقرر کردو اور اس کو کہہ دو کہ اللہ سے مانگو، اللہ تعالی دیں گے اور فلاں جگہ بھیج دیں گے۔
Tweet media one
1
20
62
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
9 months
اس زمانے میں لوگوں کا عقیدہ اتنا کمزور ہے کہ لوگ اولیاء کی کرامتوں سے متاثر ہوتے ہیں ان کے اعمال سے متاثر نہیں ہوتے۔ حضرت جی مولانا سعد صاحب کاندہلوی
0
13
55
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
10 months
ہوجاتی ہے۔ کیا آج ہماری صفوں میں کچھ سرنگ والے دکھائی دے رہے ہیں؟ کیا ہماری تحریکوں اور جماعتوں میں کچھ سرنگ والے موجود ہیں؟ کیا ہمارے اداروں میں کچھ سرنگ والے موجود ہیں؟ دوسروں کو چھوڑیے، کیا ہم خود سرنگ والے ہیں یا اس جیسا بننے کا حوصلہ اور عزم رکھتے ہیں؟ ( منقول
1
3
53
@malfoozat
ملفوظات حکیم الامت
4 months
*اطاعت زیارت پر مقدم ہے* ارشاد فرمایا کہ حضرت اویس قرنی ؒ کا قصہ ہے کہ انہوں نے باوجود شدتِ اشتیاقِ زیارت حضور ﷺ کا حکم شرعی سن کر کہ والدہ کی خدمت چھوڑنا نہ چاہیے، تمام عمر زیارت نہیں کی۔ مجھے تعجب ہے ان لوگوں پر جو کہ زیارت فی المنام (خواب میں زیارت) کی تمنا کرتے ہیں اور
Tweet media one
3
21
70