Zafar Iqbal Wattoo Profile Banner
Zafar Iqbal Wattoo Profile
Zafar Iqbal Wattoo

@engrzafarwattoo

Followers
2,149
Following
407
Media
168
Statuses
553

| Pride of Pakistan Award 2022 | Water Resources Specialist | Consulting Engineer | Writer | Blogger |

Lahore Pakistan
Joined January 2011
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
میں الیکٹریکل انجینئر ہوں اور میں نے دو wind power پاور پلانٹس (MW100) بطور آپریشن لیڈ انجینیئر نیشنل گرڈ میں سنک کیے ہیں، اس لیے بجلی کی پیداوار اور استعمال پر روشنی ڈالنے کی جسارت کر رہا ہوں. کیونکہ ہر شخص اس شعبہ سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ملک میں ٹوٹل 41557 میگاواٹ
Tweet media one
126
541
1K
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
زمین میں چُھپے خزانے پاکستان زیرِ زمین پانی کی ایکوئفر کے لحاظ سے دُنیا کی سپر پاور ہے۔ دنیا کے 193 ممالک میں سے صرف تین ممالک چین، انڈیا اور امریکہ پاکستان سے بڑی ایکوئفر رکھتے ہیں۔دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کے میدانی علاقوں کے نیچے یہ ایکوئفر 5 کروڑ ایکڑ رقبے پر سے
Tweet media one
29
208
500
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
پاور آف سندھ پاکستان کی 77 سال بعد اب آکر بجلی کی زیادہ سے زیادہ ضرورت 31 ہزار میگاواٹ تک پہنچی ہے جب کہ واپڈا نے آج سے 60 سال پہلے ہی اکیلے دریائے سندھ سے 42 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کا خاکہ بنا لیاتھا لیکن اقتداریہ نے کسی دور میں اس کو اہمیت نہ دی؟ کسی بھی دریا
27
215
485
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
اگر پاکستان کی نہروں کی صرف 10 فیصد لمبائی پر ہی سولر پینل لگاکر بجلی پیدا کی جائے تو سالانہ 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوسکتی ہے۔نہر کے ہر ایک کلومیٹر کے اوپر 1MW کیپیسٹی کے سولر پینل لگ سکتے ہیں۔ یہ سولر پینل نہ صرف بجلی پیدا کرتے ہیں بلکہ نہروں کے پانی کو بخارات بن کر اُڑنے سے بھی
Tweet media one
82
146
422
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
3 months
وادئ کاغان میں مکمل ہونے والے 884 میگاواٹ سُکی کناری ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے آج ایک اور اہم سنگِ میل اُس وقت عبور کرلیا جب ماہرین کی ٹیم آج اس کا ٹیسٹ آپریشن شروع کردیا۔ جولائی تک اس کے پہلے یونٹ کے کمرشل آپریشن شروع کرنے کی اُمید ہے۔ کسی بھی آبی ذخیرے کی تکمیل کے بعد اس کی جھیل
Tweet media one
19
99
325
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
دیو ہیکل UPS جو پاکستان کے اندھیرے دور کرسکتے ہیں۔ کیا دنیا میں کوئی اتنا بڑا UPS ہو سکتا ہے کہ کسی ملک کو اس وقت متبادل بجلی فراہم کرسکے جب ملک کا کوئی ایک پاور پلانٹ کسی فنی خرابی کی وجہ سے اچانک بند ہو جائے یا وولٹیج ناقابل قبول حد تک گر جائے؟ پاکستان کو مالک کی ذات نے یہ
Tweet media one
28
147
326
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
خاکی سونا انجینیئر ظفر وٹو پنجاب میں 22,000 کلومیٹر کی لمبائی میں پچھلے ایک ماہ سے وہ خاکی سونا بکھرا ہوا ہے جس میں تبت و ہمالیہ کے گلیشئیرز کی طاقت اورکشمیر اور خیبرپختونخواہ کے پہاڑوں کا عرق شامل ہے۔ یہ سونا اگر کسی اور ملک کے پاس ہوتا تو اسے یوں ضائع کرنے کی بجائے سٹاک کیا
Tweet media one
13
79
255
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
دیو ہیکل UPS جو پاکستان کے اندھیرے دور کرسکتے ہیں۔ ( تھریڈ) آپ آج کل جام شورو پاور پلانٹ میں دُھند کے موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والی خرابی کے نتیجے میں لوڈ شیڈنگ کو بھگُت رہے ہوں گے۔ کیا دنیا میں کوئی اتنا بڑا UPS ہو سکتا ہے کہ کسی ملک کو اس وقت بیک اپ پاور فراہم کرسکے جب ملک کا
Tweet media one
27
74
235
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
ربڑ ڈیم لاہور کو ری چارج کرسکتا ہے؟ لاہور میں بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اگر صرف اس ایک بارش کے زائد پانی ذخیرہ کر لیا جاتا تو واسا کو اگلے ایک مہینہ تک اپنے ٹیوب ویل چلانے کی ضرورت نہ تھی۔ اندازاً 1 لاکھ ایکڑ فٹ پانی لاہور پر ایک دن میں برس گیا جو کہ اس شہرِ بے مثال کے
Tweet media one
21
92
223
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان دنیا کی “سن بیلٹ “ پر واقع ہے جہاں سال میں 300 دن بھرپور سورج چمکتا ہے جس سے USAID کی ایک اسٹڈی کے مطابق ہم 2لاکھ میگاواٹ سے زیادہبجلی بنا سکتے ہیں۔ پاکستان کے ہر مربع میٹر پر اوسطاً 5kWh کی شدت سے شمسی توانائی (DNI) روزانہ پڑتی ہے جوکہ عالمی اوسط 3.5 kWh سے بہت زیادہ ہے۔
Tweet media one
17
88
218
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
صرف لاہور کی ایک سوسائٹی ماڈل ٹاؤن کی چھتوں (1,336,270 مربع میٹر سطح ) پر پڑنے والی بارش کا پانی جمع کیا جائے توایک سال میں 50 کروڑ لٹر پانی اکٹھا ہوسکتا ہے جوکہ ماڈل ٹاؤن کے ایک لاکھ سے زیادہ رہائشیوں کے ایک ماہ کے استعمال کے لیے کافی ہے۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن کی سڑکوں کی 650,000
Tweet media one
Tweet media two
6
67
199
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
بادلوں کے قزاق (The Pirates of Clouds) تحریر- انجینیئر ظفر وٹو کیا انڈیا پاکستان پر اپنے بادلوں کی چوری کا الزام تو نہیں لگا دے گا؟ یہ سوال مجھ سے اس وقت پوچھا گیا جب میں نے پچھلے سال لاہور میں پہلی مصنوعی بارش کے موقع پر اس موضوع پر آرٹیکل لکھا تھا۔تاہم اب سوشل میڈیا پر
Tweet media one
9
66
191
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
10 کروڑ گیلن پانی پینے والے کنویں راولپنڈی ، اسلام آباد اور گردونواح میں ہونےوالی موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہےاور کٹاریاں کےمقام پر پانی کی سطح ساڑھے 15 فٹ پرآگئی،گوالمنڈی پربھی پانی کی سطح کم ہوکر 18 فٹ ہوگئی ہے۔ یہ فلڈ ایمرجنسی نہیں بلکہ زیرِزمین
9
40
139
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان کے کل رقبے کا پانچواں حصہ صحراؤں پر مشتمل ہے جن میں صحرائے تھل، صحرائے چولستان ، خاران اور صحرائے تھر شامل ہیں جہاں پانی کی بہت کمی ہے۔ یو اے ای اپنے صحرا میں طبی پودے اُگانے کے لئے پولی مر کےنیٹ استعمال کر رہا ہے جو کہ رات کو صحرا کی نمی جذب کر لیتے ہیں اورصبح پورے کے
10
54
134
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
ہم سے “ سولر پینل” نہیں بن رہے اور یار لوگوں نے خلا سے شمسی توانائی زمین پر پہنچانا شروع کردی ہے۔ چند دن پہلے امریکیوں نے خلا سے پہلی شمسی بِیم (beam) زمین پر دے ماری ہے اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے آزمائشی پرواز “سپیس سولر پاور ڈیمونسٹریٹر (SSPD-1) “کے مشن میں شامل سائنسدان
Tweet media one
15
40
114
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
بلوچستان کی ہوائیں انجینیئرظفروٹو بلوچستان کو مالک کی ذات نے ہوا کی تیز رفتاری سے نوازا ہے۔ یو ایس ایڈ کی 2016 کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ملک کے باقی تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ونڈ پاور کا پوٹینشئیل ہے۔ پاکستان کی بجلی کی زیادہ سے زیادہ کھپت اس وقت 28,000
Tweet media one
9
48
113
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
3 months
سنہ 2015 میں لاہور میں انجینیئرز نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں ایک نہایت دلچسپ تجربہ کیا۔ انہوں نے اپنی ریسرچ سے ایک ایسا ماحول دوست حل دیا کہ جس پر عمل کرنے سے ایک بڑے فلائی اوور بنانے سے بھی کم لاگت میں پورے شہر لاہور کی سڑکوں کو مون سون کی بارشوں میں تالاب بننے سے بچایا جا
Tweet media one
14
41
116
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
ہرسال صرف گنے کی ہی ایک فصل پورا تربیلا ڈیم پی جاتی ہے۔ پاکستان میں گنے کی سالانہ اوسط پیداوار 8کروڑ میٹرک ٹن تک ہوتی ہے جب کہ ایک کلو گنا حاصل کرنے کے لئے اندازاً 200 لٹر سے زیادہ پانی خرچ ہو جاتاہے۔اسی طرح ایک کلو گرام چینی پیدا کرنے کے لئے 2000 لٹر تک پانی خرچ ہوتا ہے۔ کتنا
Tweet media one
12
35
111
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
چنیوٹ ڈیم یہ ڈیم دریائے چناب پر پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں بنے گا۔ یہ دریائے چناب کے اضافی سیلابی پانی کو ذخیرہ کرے گا۔ ڈیم کی جگہ چنیوٹ شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے چناب پر اور موجودہ ریلوے پل سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مٹی اور پتھر سے بنایا جانے
Tweet media one
15
27
105
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
بھارت میں اس سال زیرِزمین پانی کا ریچارج 360 ملیئن ایکڑ فٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے جس میں قدرتی ریچارج اور انسانی کوششوں سے کیا گیا ریچارج دونوں شامل ہیں ۔ اس کے مقابلے میں اس سال زمین سے 200 ملیئن ایکڑ فٹ سے بھی کم پانی واپس کھینچا گیا۔ اس طرح اس سال انڈیا میں زمین میں واپس
Tweet media one
8
41
102
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
یوم آزادی 2024: زیر تعمیر 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم سائٹ پر قومی پرچم سربلند ہے۔ 272 میٹر اونچائی کے ساتھ آٹھ ملین ایکڑ فٹ (MAF) پانی ذخیرہ کرنے والا یہ دنیا کا سب سے اونچا رولر کمپیکٹ کنکریٹ (RCC) ڈیم ہوگا۔
1
20
105
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
3 months
کیا وجہ ہے؟ تربیلہ اور منگلا ڈیم اپنی تعمیر کے نصف صدی بعد بھی آج قومی وجہ افتخار سمجھے جاتے ہیں لیکن بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر پر انجینیئرنگ کمیونٹی سمیت عوام وخاص میں کوئی گرم جوشی نظر نہیں آتی۔ نہ ہی قومی میڈیا ان منصوبوں کو کوئی ترجیحی کوریج دیتا نظر آتا ہے۔ نیچے
9
35
99
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
لاہور کے زیر زمین پانی کی سطح ہر سال تقریباً “ایک میٹر “ کے حساب نیچےگرتی جارہی ہے۔ اتنی تیزی سے نیچے جانے والی میٹھے پانی کی سطح کی وجہ سے ایکوئفر میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لئے لاہور سے ملحقہ جنوبی علاقوں کا زیر زمین کھارا پانی “ایک میٹر فی کلومیٹر “ کے زاویے سے
Tweet media one
3
38
100
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
کوسٹل واٹر وے ہنگول ندی سے سمندر میں بہنے والے پانی کے ریلوں کو دل تھام کر منسلک ویڈیو میں دیکھیے۔ کاش کہ سی پیک منصوبے کے منصوبہ ساز موٹرویز کے ساتھ ساتھ اگر گوادر کے لئے ایک “واٹر وے” بھی بنا دیتے تو سی پیک ہمیشہ ہمیشہ کے لئے امر ہوجاتا۔ گوادر “ون روڈ ۔ ون بیلٹ” جیسے عالمی
Tweet media one
8
33
93
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان میں بلوچستان کا صوبہ شمسی توانائی کی سمندر ہے جہاں ہر مربع میٹر پر توانائی کی شدت 7kWh روزانہ ہے(عالمی اوسط اس سے نصف ہے) ۔ یہ شدت سولر تھرمل پاور پلانٹ لگانے کے لیے آئیڈیل ہے۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے علاقے بھی بہت زیادہ موزوں ہیں۔ صادق آباد، نواب شاہ
Tweet media one
7
28
83
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
بوڑھے راوی کا نوحہ انڈیا نے اس سال دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی بیراج بنا کر شہرِ لاہور کی رونقوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور ہزاروں سال پرانے اس تاریخی ثقافتی شہر کو پہلی دفعہ اپنی بقا کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ لاہور کی زیرِ زمین پانی کی ایکوئفر شہر کی لائف لائن ہے جس کی
Tweet media one
Tweet media two
5
29
85
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان کے دیو ہیکل ڈیپ فریزرز انجینیئر ظفر وٹو پاکستان کے شمالی علاقوں میں سردیوں میں پڑنے والی برف وہ سفید تیل ہے جو پاکستان کی معیشت کے انجن کو سارا سال چالو رکھتا ہے۔ یہ برف پنجاب اور سندھ کی فصلوں کے لئے درکار آدھے سے زیادہ پانی فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقوں
Tweet media one
4
27
79
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پنجاب نے ملکی تاریخ میں گندم کی سب سے زیادہ کاشت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب بھر میں 17.4 ملین ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی گئی ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.4 ملین ایکڑ زیادہ ہے۔ سنہ 2014 میں یہ ریکارڈ 17.2 ملین ایکڑ تھا۔ یہ بات اس لئے بھی اہم ہے کہ
Tweet media one
5
19
73
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
گوادر کے لئے “واٹروے“ ۔۔۔(تھریڈ) گوادر ون۔روڈ۔ون۔ بیلٹ جیسے جدید عالمی تجارتی راستے کا صدر دروازہ ہے جس کے تالے کی کنجی گوادر سے چارسو کلومیٹر مشرق میں ہنگول نیشنل پارک میں ہنگلاچ ماتا کے مندر میں پڑی ہوئی ہے۔ یہ وہ انقلابی واٹر وے ہے جو ساحل مکران کی تمام بندرگاہوں اورماڑہ،
Tweet media one
2
30
70
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
4 months
الحمدللہ کرم تنگی ڈیم کی فزیبیلٹی اسٹڈی تکمیل کے قریب پہنچی۔ شمالی وزیرستان میں بننے والے اس ڈیم کی جھیل 1923.6 ملیئن کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرے گی۔ یہ ڈیم نہ صرف بنوں اور لکی مروت میں ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب کرے گا بلکہ اس پر 75 میگاواٹ صلاحیت کے بجلی گھر بھی لگیں گے۔
Tweet media one
6
9
74
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
آبادی بڑھ رہی ہے۔ زرعی زمینیں ہاوسنگ سوسائٹیوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کبھی سیلاب تو کبھی خشک سالی آجاتی ہے۔ سرد اور گرم موسم کی ترتیب میں فرق آگیا ہے۔ فرسودہ نظامِ آب پاشی اور صدیوں پرانے طریقہ زراعت پر ابھی تک کاربند ہیں ،تعلیم کی کمی ہے،شوگر اور آٹا
1
29
73
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان کے جناتی ڈیپ فریزرز۔۔(ایک تھریڈ) دل تھام کر سُنیں کہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہرسال نومبر سے برف پڑنا شروع ہوتی ہے اور جنوری تک تو دس پندرہ ��ٹ برف پڑچکی ہوتی ہےلیکن اس سال وہاں ابھی تک چھ انچ بھی برف نہیں پڑی یہی حال کشمیر کا ہے حالانکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں ہر سال
Tweet media one
7
22
66
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان میں ایک کروڑ تیس لاکھ ایکڑ زرعی زمین پر ٹیوب ویل کے پانی سے آبپاشی کے ذریعے فصلیں کاشت ہوتی ہیں۔پاکستان دنیا میں زمینی پانی کو استعمال کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے جو اپنے پندرہ لاکھ سے زیادہ ٹیوب ویلز کے ذریعےہر سال 50ملیئن ایکڑ فٹ سے زیادہ پانی زمین سے نکال لیتا ہے جس کی
Tweet media one
5
16
59
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
ہمارے چونچلے تحریر۔ انجینیئر ظفر وٹو ہم میدانی علاقوں میں رہنے والوں کے چونچلے سب سے الگ ہیں۔دفتر کے ایک ساتھی ٹوائلٹ میں جاتے ہی ہمیشہ سب سے پہلے کموڈ کا فلش بٹن دباتے اور تبھی اس پر بیٹھ کراسے دوبارہ غلیظ کرنےپر تیار ہوتے جب پہلے سے صاف کموڈ نیلے پانی سے دوبارہ مکمل ایمانی
Tweet media one
3
30
64
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
سندھ طاس کے نہری نظام پر تھریڈ سندھ طاس کا نہری نظام پاکستان کا بہت بڑا آبی اثاثہ ہے جوکہ 3 بڑی جھیلوں ، 18 بیراجوں، 12 دریائی رابطہ نہروں اور 44 بڑے نہری نظاموں پر مشتمل ہے جن کی لمبائی 44,000 کلومیٹر ہے۔ اتنے بڑے نہری نظام پر اب تک 300 ارب ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔
Tweet media one
4
22
64
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
12 days
واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم کی مختلف سائٹس پر رات کو جاری کاموں کی خوب صورت ٹصاویر شئیر کی ہیں۔ یہ ڈیم دریائے سندھ پر گلگت بلتستان کے علاقے میں تعمیر ہو رہا ہے۔ اس کی اونچائی 272 میٹر ہوگی جو اسے دنیا کے سب سے بڑے ڈیمز میں شامل کرے گی۔ اس ڈیم کی مدد سے پاکستان میں بجلی کی پیداوار
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
Tweet media four
4
15
67
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
سوہنی کا چناب بھی خُشک ہورہا ہے ۔۔۔ باوجود اس کے کہ دریائے چناب میں آج 2 لاکھ کیوسک سے زیادہ بڑے سیلابی ریلے کی پیش گوئی ہے ۔ دریائے چناب انڈیا کا پاور کوریڈور بننے جا رہا ہے جس پر 70 سے زیادہ ہائیڈروالیکٹرک پاور اسٹیشن بنانے کے منصوبے مختلف مرحلوں میں ہیں جن سے پیدا ہونے والی
Tweet media one
6
39
61
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
ایک A4 سائز کا کاغذ کو بنانےمیں 10 لٹر تک پانی خرچ ہوتا ہے۔ لہٰذا غیر ضروری پرنٹنگ سے پرہیز کریں۔
Tweet media one
1
18
52
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
7 months
قطرہ قطرہ قلزم انجینیئر ظفر وٹو اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ کیا تم تربیلا ڈیم کی جھیل کا سارا پانی پی سکتے ہو؟ تو آپ کا جواب ہونا چاہئے "جی ہاں"- مگر کیسے؟ سادہ سی بات ہے کہ قطرہ قطرہ کرکےجناب۔یہی پانی کا قطرہ اگر مسلسل پتھر پر بھی گرتا رہے تو اس میں سوراخ کر دیتا ہے جو کہ عام
Tweet media one
3
20
54
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
4 months
راوی کا نوحہ لاہور کی زیرِ زمین پانی کی ایکوئفر شہر کی لائف لائن ہے جس کی سطح مسلسل گر رہی ہے۔ صدیوں سے دریائے راوی لاہور کے زیرِ زمین پانی کو ریچارج کرتا رہا ہے۔ تاہم 1960 کے سندھ طاس معاہدے کے بعد دریائے راوی کی روانی بے حد متاثر ہوئی ہے۔ سنہ 2000 میں انڈیا کی طرف سے دریائے
5
27
53
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان کے تینوں بڑے آبی ذخیرے تربیلا ، منگلا اور چشمہ 17 اگست 2023 کو ایک ہی دن ایک ساتھ مکمل بھرگئے تھے ۔ یہ ایک بہت بڑی خبر تھی ۔تینوں ذخیروں میں کل ملا کر 13 ملئین ایکڑ فٹ پانی جمع ہوا تھااور اندازہ تھا کہ یہ سردیوں کی بارشوں کے ساتھ مل کر فصلوں کے لئے کافی ہوگا۔
Tweet media one
2
15
46
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمے کے لئے جنوری میں بارشیں ہونا بہت ضروری ہیں کیونکہ ہمارے پانی کے ذخیرے منگلا، تربیلہ اور چشمہ خالی ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔بارش گندم کی فصل کو براہِ راست فائدہ پہنچائے گی اور مکئی کی فصل کی بوائی شروع ہو سکے گی۔ یااللہ رحمت کی بارش عطا فرما۔ آمین
Tweet media one
8
12
47
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
انجنیئرز نے موجودہ ہائی وولٹیج پاور گرڈ کی صلاحیت 30% تک مزید بڑھانے والی نئے دور کی ٹیکنالوجی دریافت کرلی جوکہ ٹرانسمیشن لائنز پر لگے سینسرز اور موسم کی صورت حال کی حالت موجود میں کمپیوٹر ماڈلنگ کر کے پاور سپلائی اون لائن ریگولیٹ کرسکے گی۔
Tweet media one
2
13
50
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
30 days
کراچی کے نواح میں حب ڈیم پانی کے مکمل بھرنے کے نشان (لیول 336 فُٹ) تک پہنچ چکاہے اور پانی اگر 4 فُٹ مزید بُلند ہوا تو اس کا اسپل وے چل پڑے گا۔ یہ ڈیم2020, 2022 اور 2023بھی پانی سے مکمل بھر گیا تھا۔ یہ ایک دلچسپ امر ہے کہ اپنی تکمیل کے 40 سال کے اندر اس کا اسپل وے دوتین بار
Tweet media one
3
22
53
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
منی ڈیم (تھریڈ) ڈیموں کے ذات پات کے نظام کے مطابق منی ڈیم وہ ڈیم ہوتا ہے جوکہ 20 سے 80 ایکڑ فٹ حجم تک کا پانی ذخیرہ کرسکے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خطہ پوٹھوہار کے اندر ڈیڑھ ہزار سے زیادہ منی ڈیم بنے ہوئے ہیں تاہم منی ڈیموں کی اصل تعداد شائد تین ہزار سے بھی زائد ہے۔ ABAD
Tweet media one
4
17
50
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
لاہور میں مون سون میں اربن فلڈنگ کو ختم کرنے اور بارش کے پانی سے زیر زمین پانی کو ریچارج کرنے سے متعلق میری کچھ تجاویز
4
19
50
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
شمالی علاقوں میں اس صدی کی سب سے کم ترین برف باری اس موسم سرما میں ہوئی ہے۔
Tweet media one
3
6
48
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
بہت اعلیٰ کام ۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کے پانی کا سادہ مگر موثر ترین طریقے سے ریچارج۔
4
14
48
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے ممالک میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے UNDP اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز PCRWR کی رپورٹس نے بھی حکام کو خبردار کیا ہے کہ ہمارا ملک 2025 تک پانی کی مکمل قلت کو پہنچ جائے گا۔
Tweet media one
3
20
46
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان کی 60 گی صد سے زیادہ آبادی پینے کا پانی ہینڈ پمپ یا موٹر پمپ سے حاصل کرتی ہے۔مقامی اور عالمی اداروں کی متعدد رپورٹس یہ کہتی ہیں کہ پاکستان میں پینے کے پانی کی کوالٹی کے تمام اشاریے صحت مند حدود سے باہر نکل چکے ہیں۔ اکثر لوگ ڈایئریا، ٹائیفایڈ ، آنتوں کے کیڑوں اور
Tweet media one
4
16
46
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
بارش کے پانی کو جمع کرکے استعمال کرنا
Tweet media one
1
17
45
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
23 days
یہ ویڈیو 25 اگست 2024 کو سُکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیل ریس کی بنائی گئی ہے۔ ایس کے ہائیڈرو جسے سُکی کناری ایچ پی پی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں دریائے کنہار پر واقع ایک رن آف دی ریور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ہے، جس کی
2
9
42
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
ایک سروس اسٹیشن روزانہ تقریباً 19,000 لیٹر پانی استعمال کرتا ہے۔ ایک معیاری کار فی واش تقریباً 80 لیٹر پانی استعمال کرتی ہے، جو براہ راست پانی کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔ سروس سٹیشنز پر پانی کی ری سائیکلنگ کا ایک پلانٹ اس میں سے 60-70% تک پانی کو دوبارہ استعمال کے لیے محفوظ کرنے میں
Tweet media one
3
17
43
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
29 days
پاکستان کے دارلحکومت کے شہریوں کے لیے 80 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے والا 167 فٹ بُلند خانپور ڈیم اسلام آباد سے 50 کلومیٹر دور خیبر پختونخواہ کے قصبے خانپور کے قریب بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیم 15 سالہ تعمیراتی دور کے بعد 1983 میں مکمل ہوا۔ ڈیم کی جھیل کشتی رانی و دیگر سیاحتی سرگرمیوں
Tweet media one
0
4
41
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
Water recycling and recharge
1
9
34
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
بلوچستان کے ساحلی علاقے میں ہی وہ قدرتی دیو ہیکل بیٹریاں ہیں جو پاکستان میں بجلی کی زیادہ کھپت کے وقت ہونے والی بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گرڈ کی سطح پر ہزاروں میگاواٹ بجلی سٹور کر سکتی ہیں اور وہ بھی سستی ترین۔ یہ ساحلی علاقے آن ڈیمانڈ پمپ شدہ پن بجلی بنانے کا حیرت
1
6
37
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
گراف میں انڈیا کے پانی چُوس ڈیموں کی آج کی سٹوریج کی صورت حال ملاحظہ کریں۔ یہ ڈیم ہر سال ہمارے مشرقی دریاؤں کے پانی کا آخری قطرہ تک پی جاتے ہیں اور ڈکار تک نہیں مارتے۔ دریائے بیاس پر بنائے گیا پونگ ڈیم یا بیاس ڈیم کی سٹوریج کیپیسٹی 8 ملیئن ایکڑ فٹ ہے جوکہ تربیلا ڈیم جتنی ہے
Tweet media one
4
20
38
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان کے تینوں آبی ذخیرے تربیلا ، منگلا اور چشمہ 17 اگست 2023 کو ایک ہی دن ایک ساتھ بھر گئے تھے۔ ان میں جمع شدہ پانی کا حجم 13 ملئین ایکڑ فٹ تھا۔ تاہم آج کی تاریخ میں ان ذخیروں میں پانی ایک تہائی سے بھی کم رہ گیا ہے جب کہ مون سون کی بارشوں میں ابھی پورے چھ مہینے باقی ہیں۔
Tweet media one
4
11
32
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
مری میٹھے پانی کے سمندر کے درمیان واقع ہے لیکن شہر میں پانی کی قلت ہے۔ یہ ہیرے جواہرات کے بکس کے اوپر بیٹھ کر بھیک مانگنے والی بات ہے۔ المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ بارش مری میں ہوتی ہے جو کہ اوسطاًُ 75 انچ سالانہ ہے ۔اسی طرح پنجاب میں سب سے زیادہ برف بھی مری میں
Tweet media one
1
10
34
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
27 days
آج کوٹری بیراج سے 250,000 کیوسک پانی گزر رہا ہے جو کہ اس مون سون سیزن کا ریکارڈ ہے۔ دریائے سندھ پر آخری کنٹرول سٹرکچر کوٹری بیراج ہے۔ یہاں سے نکال کر پانی دریائے سندھ کے ڈیلٹا کو تر کرتا ہوا بحیرہ عرب میں جا گرتا ہے۔ ہر سال اوسطاً 29 ملیئن ایکڑ فٹ پانی سمندر میں جاتا ہے جس کی
4
12
37
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
یہ تصویر پاکستان میں تعمیر کے لئے بالکل تیار اور مستقبل کے اہم ہائیڈروپاور منصوبوں کو ظاہر کر رہی ہے جن کی مجموعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 16 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگی۔ پاکستان کے پاس قدرتی طور پر 60 ہزار میگاواٹ سے زیادہ پانی سے بجلی بنانے کے مناسب مقامات ہیں جن میں سے ابھی
Tweet media one
1
17
35
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
آج بُڈھے راوی کا دن ہے۔ دریائے راوی میں آج 50 ہزار کیوسک پانی کے ریلے کی آمد کی تیاری ہے۔ سنہ 1960 کے سندھ طاس معاہدے سے پہلے راوی ہمالیہ سے سالانہ 70 لاکھ ایکڑ فٹ پانی لے کر آتا تھا۔ تاہم انڈیا پاکستان کے درمیان اس معاہدے کے بعد راوی میں پانی کی سالانہ آمد 55 لاکھ کیوسک تک گر
Tweet media one
0
15
36
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
ریکارڈ کے مطابق ملک کے ملک کے 14 اسٹیشنوں پر اوسط سالانہ برف باری 44 انچ یا 3.6 فٹ ہوتی رہی ہے۔ تاہم اس سال ابھی تک صرف ایک اسٹیشن مری پر ہلکی پھلکی برف باری ہوئی ہے باقی اسٹیشن خشک پڑے ہیں۔ 2024 ایک خشک سال نظر آرہا ہے۔
Tweet media one
5
7
32
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
بادلوں کے قزاق (2/2) پاکستان کو دستیاب سالانہ پانی کا 92 فیصد تک زراعت کے لئے استعمال ہوجاتا ہے ۔ کھیتوں میں ہم ابھی تک ڈیڑھ دوسو سال پرانے فلڈ اری گیشن کے نظام سے آب پاشی کررہے ہیں جب کہ دنیا اعلیٰ افادیت والے نظامِ آب پاشی (HEIS)کو اپنا چکی بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ کر “مائیکرو”
1
13
32
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
مٹی کے کٹاؤ کو واضح کرنے کے لئے یہ ایک آسان سا تجربہ پودوں اور درختوں کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ درختوں سے نہ صرف ماحول بہتر ہوتا ہے اوردرجہ حرارت کم ہوتا ہے بلکہ یہ مٹی کے کٹاؤ کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پودوں والی مٹی سے گزرنے والا
Tweet media one
1
8
33
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
26 days
پچھلے سال پاکستان کے تینوں بڑے آبی ذخیرے تربیلا ، منگلا اور چشمہ 17 اگست کو ایک ہی دن ایک ساتھ برلب بھرگئے تھے۔ پانی کی دنیا کے لئے یہ ایک بہت بڑی خبر تھی لیکن اِس سال ابھی تک صرف تربیلا ڈیم کی جھیل بھری ہے اور منگلا ڈیم کی جھیل صرف دو تہائی بھری ہے اور خدشہ ہے کہ اس سال شاید
Tweet media one
1
12
34
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
3 months
سیلابوں سے فائدہ اُٹھائیں انجینیئر ظفر وٹو پاکستان میں ہر تین چار سال بعد ایک بڑا دریائی سیلاب آتا ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں اب تک 21 سے زیادہ بڑے سیلاب آچُکے ہیں۔ 2010 کے فلڈ کو سپر فلڈ کہا گیا جس میں 2 کروڑ سے زائد آبادی متاثر ہوئی
Tweet media one
0
13
33
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
“خُون اور پانی اب ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے” پاکستان کا خیال تھا کہ کشن گنگا ڈیم کے خلاف اس کے انتہائی مضبوط کیس کی وجہ سے بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی بنا پر بیک فٹ پر جائے گا اور آئندہ کے لئے دریائے چناب پر کوئی نیا منصوبہ نہیں بنا سکے گا لیکن بھارت نے دو قدم اور آگے
Tweet media one
5
15
32
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
ملتان کے اےڈی جٹ ، ذیشان فدا اور ان کے دیگر تین دوستوں نے ایسا زبردست کام کیا ہے کہ اسے نیشل نیوز ہونا چاہئے تھا۔ یہ دوست پندرہ دن پہلے فیصل مسجد اسلام آباد سے اپنی سائیکلوں پر خنجراب کے لئے نکلے اور کل انہوں نے یہ مشکل کارنامہ سر انجام دے دیا۔ میں ان کے وزٹ کو فالو کررہا تھا۔
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
1
6
31
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
یہ علاقے پاکستان کا UPS ہیں۔ یہ سہولیات کم ازکم ساحل مکران خصوصا گوادر کے اندھیرے دور کرسکتی ہیں۔گوادر کے صنعتی زون کے لئے بجلی بنا سکتی ہیں۔گوادر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کے پلانٹ چلا سکتی ہیں۔ تاہم ۔۔۔ اس وقت بلوچستان پاکستان کے پن بجلی کے نقشے پر کہیں موجود نہیں۔فی
2
5
32
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان کو اللہ نے پانی کے بہترین وسائل سے نوازا ہوا ہے۔ دنیا کے صرف 32 ممالک کی پانی کی فراہمی کی فی بندہ اوسط ہم سے زیادہ ہے۔ تاہم ہمارے پانی کی پیداواری صلاحیت دنیا پانچ فی صد نیچے ترین ممالک میں ہے (US$1.38 فی کیوبک میٹر) جب کہ زرعی پانی کی پیداواری صلاحیت دنیا کے دس فیصد
Tweet media one
1
8
29
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
19 days
1956ء میں اٹلی کے شہر وینس میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب صدیوں بعد پہلی بار شہر کی مشہور نہروں کی نکاسی اور صفائی کی گئی۔ جب پانی کو نہروں سے باہر نکالا گیا تو کیچڑ بھرے نہروں کے نچلے حصوں میں سطح کے نیچے چھپے ہوئے خزانے، ، کھوئے ہوئے آرٹ کے نادرنمونے، ڈوبی ہوئی کشتیاں
Tweet media one
Tweet media two
3
2
31
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
22 days
اعلانِ شور و غوغا واپڈا نے خوش خبری دی ہے کہ ملک کے تین بڑے آبی ذخائر تربیلا، منگلا اورچشمہ میں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 11.506ملین ایکڑفٹ ہے، جو گذشتہ 5برس میں آج کے دن 29اگست 2024 پانی کی اوسط دستیابی یعنی 11.267 ملین ایکڑ فٹ کے مقابلے میں 2فی صد زیادہ ہے۔ تربیلا ڈیم19اگست کو
Tweet media one
1
7
30
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
4 months
تھر کینال انجینیئر ظفر وٹو الحمدللہ تھر کینال کی فیزیبیلٹی اسٹڈی بھی مکمل ہوگئی ہے۔ یہ نہر رینی کینال کی دُم سے نکلے گی جو گُدو بیراج سے آنے والا سیلابی پانی تھر کینال میں ڈالے گی۔ اس مقصد کے لئے رینی کینال کے آخر میں کھینجو نامی گاؤں کے پاس ایک خارجی گیٹ واپڈا نے رینی کینال کی
Tweet media one
1
13
31
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
ورلڈ بنک کے اندازے کے مطابق 1 ملیئن ایکڑ فٹ (MAF) پانی سے 1ارب ڈالر سے زیادہ معاشی نمو کی جاسکتی ہے۔ ہم اس سال کے مون سون سیزن میں 7 ملیئن ایکڑ فٹ پانی سمندر میں بھیج چکے ہیں جس کی کم ازکم اکنامک ویلیو 7 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اس 7 ملیئن ایکڑ فٹ پانی میں سے 4 ملیئن ایکڑ فٹ پانی صرف
Tweet media one
3
16
31
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
4 months
زندگی بھر کا کمپلیکس دوسرے صوبوں کا تو پتہ نہیں لیکن پنجاب میں طبقاتی تقسیم تعلیمی زندگی کا سفر شروع ہونے کے ساتھ ہی شروع ہوجاتی ہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پرائمری سے لے کر سیکنڈری تک داخلہ لینے کے لیے جب بچہ کا نام رجسٹر “داخل خارج” میں لکھا جاتا ہے تو اس میں قوم کا
Tweet media one
10
9
30
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
21 days
منگلا پاور ہاؤس کی دو شاندار موازنہ تصویریں جو کہ نصف صدی سے زیادہ کے فرق سے کھینچی گئیں ۔ پہلی تصویر PAM PHILPOTT البم کی ہے جو کہ منگلا ڈیم کنسکٹنٹس کے ساتھ کام کرتے تھے: سنہ 1967 میں پاور ہاؤس کی تصویرجس میں Howell-Bunger والو کام کر رہا ہے۔ دوسری تصویر : عاطف منیر کی
Tweet media one
Tweet media two
0
4
30
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
فرانس کے دارالحکومت کی میئر این ہیڈلگو نےآج پیرس سے گزرنے والے دریائے سین میں ڈبکی لگائی اور کچھ وقت تک تیراکی کی تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ دریا اتنا صاف ہے کہ پیرس اولمپکس میں بیرونی تیراکی کے مقابلوں کی میزبانی کر سکتا ہے۔ کیا چیئرمین سی ڈی اےراول ڈیم / شاہ پور ڈیم کے پانی
Tweet media one
2
4
28
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
ایک ملیئن ایکڑ فٹ (MAF) پانی سے اوسطاً 4 ملیئن ایکڑ اراضی سیراب ہوتی ہے جس کی اقتصادی قیمت کا تخمینہ 1 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ پاکستان ہرسال اوسطاً تقریباً 29 ملیئن ایکڑ فٹ پانی ناکافی سٹوریج کی وجہ سے سمندر میں بہا دیتا ہے۔ جس کے باعث پاکستان کو ہر سال تقریباً 29 بلیئن ڈالر
Tweet media one
1
10
29
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
گمحلے یا سوسائٹی کی سطح پر کسی گراونڈ یا پارک میں ایک اہم کام بارش کے جمع ہونے والے پانی کو “پانی چوس “کنویں کے ذریعےزیرِ زمین پانی میں شامل کرنا ہے جس سے نہ صرف زمینی پانی کی سطح بلند ہوگی بلکہ بارش کا پانی بھی ضائع نہیں ہوگا۔ریچارج ویل “الٹے فلٹر “ کے اصول پر کام کرتے ہیں۔
Tweet media one
4
9
24
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
دُنیا کے ممالک اوسطاً اپنے کل پانی کا 70 % زراعت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ برِاعظم ایشیا اور افریقہ میں کل پانی کا 81% زراعت کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن ہم پاکستان میں اپنے کل پانی کے وسائل کا 91% زراعت کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ @AmirHQureshi
Tweet media one
2
11
24
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 year
@SAADK58 اٹارنی جنرل آج شام تک سپریم کورٹ میں الجھے ہوئے تھے کہ سوموٹو کا اختیار ایک جج کے پاس رہے یا تین ججوں کو دیا جائے جب کہ پرسوں انھوں نے ویانا میں عالمی فورم میں بھارت کے کشن گنگا ڈیم کے خلاف پاکستان کا لڑنا ہے۔ سوئی کے ناکے سے تین فرشتے گزرنے والا شہر بغداد کا مناظرہ یاد آرہا ہے۔
0
0
28
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
دیوہیکل قدرتی UPS کیسے کام کرتے ہیں؟ دنیا بھر میں گرڈ لیول پر بجلی کو ذخیرہ کرنے کے لئے “پمپ شدہ پن بجلی کی سہولیات “ بنائی جاتی ہیں۔ یہ سہولیات بجلی کو پانی کے ذخیرے کی شکل میں اونچائی پر ایک مصنوعی جھیل میں قید رکھتی ہیں۔ پانی نیچے سے پمپ کرکے اوپر بلندی پر مصنوعی جھیل میں
3
4
25
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
2 months
سال 2025 کو ایک ایسے سال کے طور دیکھا جارہا ہے جب پاکستان ایک "پانی کے دباؤ والے" ملک سے "پانی کی کمی" والے ملک کی فہرست میں چلا جائےگا۔ 1960 کے بعد سے پاکستان کی آبادی میں پانچ گنا اضافہ ہونے اور اس وقت ملک میں صرف 30 دن کی ضرورت کا پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ، پاکستان کے
Tweet media one
1
15
27
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پاکستان دنیا میں زیرِ زمین پانی کو سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
Tweet media one
2
5
26
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
3 months
گیٹ نمبر 47 پاکستان کے سب سے قدیم سکھر بیراج کا پچاس ٹن وزنی گیٹ نمبر 47 نامعلوم وجوہات کی بنا پر جمعرات کی رات پانی میں گر کر غائب ہوگیا ہے اور ابھی تک اس کا کوئی اتا پتا نہیں۔یاد رہے کہ سکھر بیراج پر 60 فُٹ چوڑے 66 گیٹ لگے ہوئے ہیں جن میں سے ہر گیٹ کا وزن 50 ٹن ہے۔بیراج کے
Tweet media one
2
6
26
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں پمپ شدہ پن بجلی کی سہولیات بنا کر بجلی کے شاٹ ڈاؤن پر قابو پایا جاتا ہے۔ آسٹریا 19%, سوئٹزرلینڈ 32 %, پرتگال 17% اور جاپان کی 8% پن بجلی پمپ شدہ پانی سے بنتی ہے۔ اور تو اور ہمارے پڑوسی ملک میں بھی پمپ شدہ پن بجلی کے بہت سے بڑے بڑے پلانٹ ہیں۔ یو
2
3
26
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 year
سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو دریائے سندھ، جہلم اور چناب پر پراجیکٹس سے پہلے پاکستان کو سائٹ کا دورہ کرانا تھا، بھارت نے دریائے جہلم پر کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لگانے سے قبل پاکستان کو سائٹ وزٹ نہیں کرایا۔کیس کی نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر سماعت 20 اور 21 ستمبر کو ہو رہی ہے۔
2
9
26
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
3 months
اگرچہ یہ ریسرچ اور عملی تجربہ لاہور تک محدود تھا لیکن اس کے نتائج کی بنیاد پر پورے پنجاب اور سندھ کے لیے ایسے منصوبے بنائے جا سکتے ہیں۔ PCRWR بھی اس سلسلے میں کافی ریسرچ کرچکا ہے۔ ضرورت اب عملی اقدامات کی ہے۔ پاکستان کے خُشک ہوتے دریاؤں کے پیشِ نظر مون سون میں بارش کے پانی سے
3
5
24
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
20 days
Tarbela Dam: A Marvel of Engineering Excellence in Water Resource Management Tarbela Dam, nestled on the mighty Indus River, stands as a testament to Pakistan's commitment to sustainable water resource management. As the world's largest earth-filled dam, it plays a crucial role
1
5
26
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
4 months
پانی چوس کنویں انجینیئر ظفر وٹو لاہور کی ایکوئفر کو ری چارج کرکے اس کی سطح برقرار رکھنا یا اس کو بلند کرنے کے انتظامات کرنا وقت کی فوری ضرورت ہے۔ انجینیئرز نے تخمینہ لگایا کہ 1800 اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے لاہور شہرسے مون سون میں پڑنے والی بارشوں سے ایک کروڑ سے
Tweet media one
2
9
25
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
بعد میں دن کے وقت جب گرڈ میں بجلی کی کھپت بہت بڑھ جاتی ہے یا کوئی پاور پلانٹ فیل ہوجاتا ہے تو اوپری مصنوعی جھیل سے پانی پائپ لائن کے ذریعے نیچے بجلی بنانے کے لئے ٹربائنوں میں چھوڑ دیا جاتا ہے جو کہ چند سیکنڈوں کے اندر پن بجلی بنا کر نیشنل گرڈ میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی
2
5
22
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
4 months
��وکنڈی - مشکیل ۔ پنجگور روٹ پر سفر کی جھلکیاں ہیں جو کہ پاکستان کا منرل کوریڈور بن سکتا ہے ۔ یہ روڈ ریکوڈک کو پنجگور کے راستے سی پیک اور گوادر سے ملائے گا۔ مشکیل ایریا میں آپ کے بائیں جانب سینکڑوں کلومیٹر نمکیاتی صحرا یا دشت چلتا رہتا ہے جس میں چاروں طرف سے بارشی پانی آکر
Tweet media one
Tweet media two
1
2
26
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
8 months
پانی کے حد سے زیادہ استعمال نے پاکستان کو "پانی کی کمی کی شدت کی شرح "کے لحاظ سے دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ متاثر ترین ملک بنا دیا ہے ۔یہ شرح جی ڈی پی کے ایک یونٹ کو بنانے میں استعمال ہونے والے پانی کی مقدار ہے۔ اس وقت پاکستان کو پانی کی کمی کا شکار ملک قرار دیا جاتا ہے
Tweet media one
0
14
25
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
25 days
حکومتِ پنجاب نے میونسپل کمیٹی مری میں چھتوں سے بارش کے پانی کو اکٹھا کرکے ذخیرہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔تخمینہ لاگت: 442.32 ملین روپے پاکستان میں سب سے زیادہ بارش مری میں ہوتی ہے جو کہ اوسطاًُ 75 انچ سالانہ ہے ۔اسی طرح پنجاب میں سب سے زیادہ برف بھی مری میں پڑتی ہے جو
Tweet media one
3
8
25
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 month
راولپنڈی اسلام آباد سمیت پورے پوٹھوہار میں پچھلے تین چار دن سے مسلسل بارشیں ہورہی ہیں اور ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ پوٹھوہار ریجن میں جہاں حکومتی مدد سے بنائے گئے 1,500سے زیادہ” منی ڈیم” بےکار کھڑے ہیں وہیں عرفان جیسے ہونہار جوانوں کی اپنی مدد آپ کے تحت ڈیم بنانے اور
1
8
25
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
1 year
سادہ ترین الفاظ میں 1میٹر بائی 1 میٹر کی پختہ سطح پر اگر 1mm بارش ہو تو یہ 1 لٹر پانی بنے گا۔ اس فارمولے کے تحت 4اسکوائر کلومیٹر (2 کلومیٹر بائی 2 کلومیٹر) کے پختہ ایریا پر اگر صرف ایک ملی میٹر بارش ہو جائے تو یہ تقریباً 1MG یا ایک ملیئن گیلن پانی کا حجم فراہم کرے گی۔
Tweet media one
2
5
25
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
4 months
ایک نمازی وضو کرنے میں چار سے پانچ لٹر پانی استعمال کرتا ہے جسے گٹر میں بہانے کی بجائے زیرزمین پانی کو ری چارج کرنے اور پودوں کو پانی دینےکے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اندازہ لگائیں کہ اس طرح کا انتظام اگر پاکستان کی ہر چھوٹی بڑی مسجد میں ہوجائے تو کتنے کروڑ لٹر پانی کی بچت
Tweet media one
1
4
24
@engrzafarwattoo
Zafar Iqbal Wattoo
3 months
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 19 جون سے پہلی پری مون سون بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے 2022 سے بھی شدید سیلابی صورت حال کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’اس
Tweet media one
1
9
22