𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ Profile Banner
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ Profile
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ

@shahjee105

Followers
7,745
Following
7,178
Media
179
Statuses
28,426

🖤جَـانَــم فِـــداۓ حَـــیدریؑ🖤

Gulistan_e_joher
Joined October 2022
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
Pinned Tweet
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
2 years
آج بہت دن بعد سُنی ہے بارش کی آواز ... کھڑکی کے شیشوں پہ پڑتی بوندوں کی آواز ... ایک کمی سی ایک نمی سی چاروں جانب پھیل رہی ہے کٸ زمانے ایک ہی پَل میں باہم مل کر بھیگ رہے ہیں! اندر یادیں سوکھ رہی ہیں .. باہر منظر بھیگ رہے ہیں ،،! #قومی_زبان
155
350
1K
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
جو خوشی تمہارے قریب ہو وہ سدا تمہیں نصیب ہو جو خیال دل میں اسیر ہو اور دعا میں بھی تاثیر ہو تجھے وہ جگہ ملے جہاں کسی غم کا کوںٸ گزر نہ ہو جہاں روشنی ہو خلوص کی اور نفرتوں کو خبر نہ ہو،،!💞 𝓗𝓪𝓹𝓹𝔂 𝓑𝓲𝓻𝓽𝓱𝓭𝓪𝔂 𝓓𝓪𝓻𝓵𝓲𝓷𝓰🥳🥳 🎈🎈🎈🎂🎂🎂🎈🎈🎈 #قومی_زبان
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
71
164
371
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
بعض اوقات! آپ بڑے فلسفیانہ انداز میں پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ قیامت کب آئے گی؟؟ حالانکہ! ساتھ بیٹھے شخص پر بیت رہی ہوتی ہے،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
42
139
342
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃جرم الفت پہ ہمیں لوگ سزا دیتے ہیں کیسے نادان ہیں، شعلوں کو ہوا دیتے ہیں ہم سے دیوانے کہیں ترک وفا کرتے ہیں جان جائے کہ رہے____ بات نبھا دیتے ہیں آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیں .. ہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
33
125
299
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
سر کاٹنا علیؓ کا تو ممکن ہی نہیں تھا قاتل بھی منتظر تھا کہ وقتِ نماز ہو،،! 🖤🖤🖤 #قومی_زبان #شہادتِ_امیرالمومنین_امام_علیؑ
18
118
309
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
🍃وہ اپنے زعم میں تھا، بے خبر رہا مجھ سے اسے گماں بھی نہیں میں نہیں رہا اس کا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀
Tweet media one
21
118
301
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍂خیال و خواب ہُوا ، برگ و بار کا موسم بچھڑ گیا تری صُورت ____بہار کا موسم کئی رُتوں سے ، مرے نیم وا دریچوں میں ٹھہر گیا ہے_____ترے انتظار کا موسم وہ نرم لہجے میں کچھ تو کہے! کہ لَوٹ آئے سماعتوں کی زمیں پر ، پُھوار کا موسم ،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
23
135
273
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
اُس سے بچھڑ کے زندگی آسان تو نہیں .. پھر بھی یہ تلخ فیصلہ کرنا پڑا مجھے ! کچھ دن تو میں چٹان کی صورت ڈٹی رہی پھر ریزہ ریزہ ہو کے بکھرنا پڑا مجھے ،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
25
135
291
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
پھر ساون رت کی پوَن چلی تم یاد آئے​ پھر پتّوں کی پازیب بجی تم یاد آئے​ ​پھر کونجیں بولیں گھاس کے ہرے سمندر میں​ رُت آئی پیلے پھولوں کی تم یاد آئے​ ​پھر کاگا بولا گھر کے سونے آنگن میں​ پھر امرت رس کی بوند پڑی تم یاد آئے​ ،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
25
119
284
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃ہجر کی تلخی زہر بنی ہے میٹھی باتیں بھیجو ناں شام میں جیون بیت چلا ہے روشن صبحیں بھیجو ناں .. خود کو دیکھے عرصہ گذرا اپنی آنکھیں , بھیجو ناں زندگی بھی اب روٹھ چلی ہے کچھ تو سانسیں بھیجوناں بن تیرے ہے جینا مشکل خود کو واپس بھیجو ناں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
31
136
266
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
موسمِ گُل ہو کہ پت جھڑ ہو ، بَلا سے اپنی .. ہم کہ شامل ہیں نہ کِھلنےمیں نہ مُرجھانے میں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀
Tweet media one
35
111
283
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃نہ جواب دے، نہ سوال کر . مجھے چھوڑ دے، میرے حال پر تجھے کیاملے گا، تُو ہی بتا ؟ مجھے الجھنوں میں یوں، ڈال کر نہ وہ دن رہے، نہ وه سال ہی .. جو بچا تو ، جی کا ملال ہی مجھے یاد بھی ، تُو نہ آ سکے تُو ہی ایسا کوئی کمال کر،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🖤 #قومى_زبان
Tweet media one
36
104
281
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
پابند کر گۓ ہمیں لمحوں کی قید میں .. آنکھوں میں اپنی یاد کے پہرے بٹھا کے تم،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
46
105
280
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
🍃دل کے افق تک اب تو ہیں پرچھائیاں تری لے جائے اب تو دیکھ یہ وحشت کہاں کہاں،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
16
98
278
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
کیا ضروری ہے کہ لفظوں سے دلاسہ دیتے پاس بیٹھے تو رہے ہیں، ترے شانہ کرکے،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
22
114
272
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
مسکرانے لگے ہر سمت محبت کے چراغ .. تیرے چہرے کا تصور بھی بڑے کام کا ہے،،!🥀
Tweet media one
26
119
286
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
لکھیں جو اور کچھ یہ ہماری مجال کیا اتنا ہی لکھ کے بھیجا ہے تم بِن ترس گئے،،! #قومى_زبان
Tweet media one
17
124
271
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃ہمارا اگلا سفر دھوپ کا سہی لیکن! تمہاری چھاٶں میں اب لوٹ کر نہیں آنا میرے سلام کو اب آخری سلام سمجھ کہ تیرے شہر میں بارِ دگر نہیں آنا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
28
119
258
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
خیال جس کا تھا مجھے خیال میں __ملا مجھے سوال کا جواب بھی_! سوال میں ملا مجھے ۔۔ گیا تو اس طرح گیا ۔۔ کہ! مدتوں نہیں ملا ملا جو پھر تو یوں کہ وہ ملال میں ملا مجھے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀
Tweet media one
31
121
257
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
ہر انسان کی زندگی میں کبھی نہ کبھی وہ مقام ضرور آتا ہے جب وہ وضاحتیں دینا اور طلب کرنا چھوڑ دیتا ہے . شاید یہی میچورٹی ہے جب ہمیں یہ بات سمجھ آجاتی ہے کہ لوگ وہ نہیں سمجھتے جو آپ انہیں سمجھانا چاہتے ہیں تب ہم انہیں احساس دلانا بھی چھوڑ دیتے ہیں ،،!🥀
Tweet media one
5
64
281
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
کس قدر جواہر چاہت ہو تم کو کتنا سا مال ملے کچھ کھل کر بات کرو وارث یاری میں کب ادھار ملے یہ یاری بھی بیوپار ہے اک بیوپار میں ہر دم چال ملے کچھ سود بیاج پہ رکھتے ہیں کچھ یار سدھارنے حال ملے ہم کب سے سب کو کہتے ہیں تم صاحب ِعلم و کمال ملے،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
42
106
271
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
زندگی جب بھی تری بزم میں لاتی ہے ہمیں یہ زمیں چاند سے بہتر ، نظر آتی ہے ہمیں .. سرخ پھولوں سے مہک اٹھتی ہیں دل کی راہیں دن ڈھلے یوں ____ تری آواز بلاتی ہے ہمیں یاد تیری کبھی دستک کبھی سرگوشی سے رات کے پچھلے پہر ، روز جگاتی ہے ہمیں ،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
3
93
245
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
اے بے نیاز شخص! میرا ہاتھ چھوڑ کر تُو تو چلا گیا، تیری خوشبو نہیں گئی،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
14
86
260
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
خواب آنکھوں سے زباں سے ہر کہانی لے گیا مختصر یہ ہے ، وہ میری ، زندگانی لے گیا ... پھول سے موسم کی برساتیں ہواؤں کی مہک اب کے موسم کی وہ سب شامیں سہانی لے گیا دے گیا مجھ کو سرابوں کا سکوتِ مستقل میرے اشکوں سے وہ دریا کی روانی لے گیا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀
Tweet media one
34
94
257
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
اپنی آنکھوں میں اب کھٹکتے ہیں چشمِ یاراں کا خواب تھے،جب تھے اب میسر کہاں ہیں؟ خود کو بھی ہاں تیرے بےحساب تھے ،جب تھے،،! #قومی_زبان
Tweet media one
24
93
266
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃اپنی مرضی سے بھی دو چار قدم چلنے دے، زندگی ہم تیری مرضی سے چلے ہیں برسوں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
32
114
248
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
یوں حسرتوں کے داغ محبت میں دھو لیۓ خود دل سے دل کی بات کہی اور رو لیۓ! گھر سے چلے تھے ہم تو خوشی کی تلاش میں غم راہ میں کھڑے تھے، وہی ساتھ ہو لیۓ .., ہونٹوں کو سی چکے، تو زمانے نے یہ کہا ... یوں چپ سی کیوں لگی ہےاجی کچھ تو بولیۓ،،! 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....♥️ #قومی_زبان
Tweet media one
18
127
275
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
🍃وہ درد ، وہ وفا ، وہ محبت تمام شُد .. لے! دل میں ترے قرب کی حسرت تمام شُد تُو اب تو دشمنی کے بھی قابل نہیں رہا اُٹھتی تھی جو کبھی وہ عداوت تمام شُد جائز تھی یا نہیں، ترے حق میں تھی مگر کرتا تھا جو کبھی وہ وکالت تمام شُد ،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
21
127
260
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
ہم اہلِ وفا حُسن کو___ رسوا نہیں کرتے .. پردہ بھی اٹھے رخ سے تو دیکھا نہیں کرتے مغرور ہمیں! کہتی ہے___ کہتی رہے دنیا ,, ہم مڑ کے کسی شخص کو دیکھا نہیں کرتے رکھتے ہیں جو اوروں کے لئے پیار کا جذبہ وہ لوگ کبھی ٹوٹ کے بکھرا نہیں کرتے،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
15
128
250
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
اُس کے جذبوں میں تھا ہر شخص کا حصہ ورنہ! وہ کسی ایک کا ہوتا ______تو ہمارا ہوتا ،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
17
137
254
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
یہ کھلکھلاتے چہرے یہ مسکراتی نظریں جھوٹ ہے سب فریب ہیں سارے کوئی جھانک سکے تو جان پائے کتنےمردہ ہیں دل یہاں پہ روحیں بھی اب ہیں اداس ساری خواب وحشت زدہ ہیں سارے تعلق بھی ہیں یہاں پہ وقتی دلوں پہ ہے اک مایوسی چھائی کسے خبرکب ہوں گے کم یہ اداسی کے پھیلتے سائے،،! #قومى_زبان
Tweet media one
17
57
251
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃ہر بار مجھ کو چھوڑ گیا اضطراب میں .. لوٹے گا کب,____! کبھی وہ بتا کر نہیں گیا رہنے دیا نہ اس نے____ کسی کام کا مجھے .. اور خاک میں بھی مجھ کو ملا کر نہیں گیا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀 #اردو_زبان
Tweet media one
19
125
233
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍂کچھ عشق تھا۔۔۔ کچھ، مجبوری تھی سو میں نے جیون وار دیا میں کیسا زندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا ایک سبز شاخ گلاب کی تھی اک دنیا اپنے خواب کی تھی وہ ایک بہار جو آئی نہیں اس کے لئے سب کچھ ہار دیا،،!🍂 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🍁 #قومى_زبان
Tweet media one
27
94
242
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
قسمیں، وعدے، دعوے ، من کے کچے کرتے ہیں یہ ساری ہوائی باتیں! کب من کے سچے کرتے ہیں آ ، گفتگو کر ، فلسفے پر، عشــــق پر ، شاعری پر یہ پیار محبت کی باتیں تو بچے کرتے ہیں،،!🤷 #قومى_زبان
Tweet media one
24
91
258
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
"جو آپ سے دل سے بات کرتا ہے اسے کبھی دماغ سے جواب مت دینا ۔۔ ایک سال میں پچاس دوست بنانا عام بات ہے ۔۔۔۔ !🌼 لیکن پچاس سال تک ایک دوست سے دوستی نبھانا ....! سب سے خاص بات ہے ،،،!🥀
Tweet media one
20
44
257
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
تقاضہ ہے پھر دنیا میں شان حق ہویدا ہو .. عرب کے ریگزاروں سے کوئی فاروق پیدا ہو بڑا چرچا ہے پھر سے جہاں میں کفرو باطل کا کوئی فاروق پھر اٹھے تو حق کا بول بالا ہو،،!🥀 یکم محرم شہادت خلیفہ دوٸم عمر فاروقؓ🌹 #قومى_زبان #داماد_علیؓ_عمرفاروقؓ
Tweet media one
38
91
238
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
حواسِ خمسہ پہ چھانے والوں کو کیا خبر ہے کہ اہلِ الفت اداسیوں میں اسیر ہوکر محبتوں کو نکھارتے ہیں،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
11
119
268
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃یہاں تہذیب بکتی ہے .. یہاں فرمان بکتے ہیں ذرا تم دام تو بدلو ،، یہاں ایمان بکتے ہیں ۔۔ محبت دیکھ لی میں نے زمانے بھر کے لوگوں کی! جہاں کچھ دام ذیادہ ہو وہاں انسان بکتے ہیں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀
Tweet media one
22
96
244
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
تھکی تھکی سی فضائیں بجھے بجھے تارے بڑی اداس گھڑی ہے,_____ ذرا ٹھہر جاؤ ابھی نہ جاؤ کہ! تاروں کا دل دھڑکتا ہے تمام رات , پڑی ہے,____ ذرا ٹھہر جاؤ .. پھر اس کے بعد کبھی ہم نہ تم کو روکیں گے لبوں پہ سانس اڑی ہے ، ذرا ٹھہر جاؤ ،،!🥀 #اپنی_زبان_اردو
Tweet media one
28
100
229
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں میں دشمنوں میں ہوں کہ ترے دوستوں میں ہوں مجھ سے گریز پا ہے____تو ہر راستہ بدل میں سنگ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں بدلا نہ میرے بعد بھی ، موضوعِ گفتگو میں جاچکا ہوں پھر بھی تری محفلوں میں ہوں!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
29
113
235
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
آنکھوں میں بس کے دل میں سما کر چلے گئے خوابیدہ زندگی تھی___ جگا کر چلے گئے آئے تھے,____! چشم شوق کی حسرت نکالنے سر تا قدم نگاہ ______, بنا کر چلے گئے لب تھرتھرا کے رہ گئے, لیکن! وہ اے جگرؔ جاتے ہوئے نگاہ ملا کر چلے گئے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
11
113
232
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
ہم ایسے خار نما لوگ___ کوچ کر گئے تو .. یہ پھول روئیں گے ہاتھوں میں تتلیاں لے کر،،! #قومى_زبان
Tweet media one
21
82
229
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
کھیلا میرے خلوص سے لوگوں نے اس ��در لہجے میں شوخیوں کی جگہ سوز رہ گیا .. ہر شخص ہی مفاد سے,___ وابستہ ہے یہاں ہر ربط دل نشیں , سبق آموز رہ گیا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🖤🥀
Tweet media one
4
103
212
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
🍃میں نرم مٹی ہوں تم روند کر گزر جاٶ کہ میرے ناز تو بس کوزہ گر اٹھاتا ہے،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
27
104
219
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃نہ سوال بن کے ملا کرو نہ جواب بن کے ملا کرو میری زندگی میرے خواب ہیں مجھے خواب بن کے ملا کرو مجھے اچھے لوگ بہت ملے میں تو ان کے قرض سے مر گیا ارے ہو سکے تو کبھی کبھی تو خراب بن کے ملا کرو،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
18
120
208
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
تیری آنکھیں شہر بنتی جا رہی ہیں دوستاں ہم مضافاتی بھی اک دن گم شدہ ہو جائیں گے اے انوکھے شخص! بے شک دور رہ ،آباد رہ تُو گیا ہم سے تو ہم ہجرت زدہ ہو جائیں گے،،! #قومى_زبان
Tweet media one
42
87
224
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
ابھی ضد نہ کر، دل بے خبر ... کہ پس ہجوم ستم گراں ابھی کون تجھ سے وفا کرے؟ ابھی کس کو فرصتیں اس قدر کہ سمیٹ کر تیری کرچیاں تیرے حق میں رب سے دعا کرے،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
15
78
222
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
وہ عجیب پھول سے لفظ تھے تیرے ہونٹ جن سے مہک اٹھے میرے دشتِ خواب میں دُور تک کوئی باغ جیسے لگا گئے ... میری عمر سے نہ سِمٹ سکے میرے دل میں اتنے سوال تھے تیرے پاس جتنے جواب تھے تیری اِک نگاہ میں آ گئے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🩷🥀
Tweet media one
16
128
220
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
کسی کو دیکھوں تو ماتھے پہ ماہ و سال ملیں کہیں بکھرتی ہوئی ___دھول میں سوال ملیں ذرا سی دیر ، دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں . یہ فرصتیں ہمیں شاید نہ اگلے سال ملیں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
17
98
211
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
کبھی اےحقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں کہ ہزاروں سجدےتڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں میں جوسر بہ سجدہ ہوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا ترا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملےگا نماز میں🥀
Tweet media one
13
112
218
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
11 months
🍃گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے .. چلے بھی آؤ کہ ___!گلشن کا کاروبار چلے قفس اداس ہے یارو، صبا سے کچھ تو کہو کہیں تو بہرِ خدا ___آج ذکرِ یار چلے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....💓 #قومى_زبان
Tweet media one
21
104
218
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
دل میں اِک لہر سی اٹھی ہے ابھی کوئی تازہ____ ہوا چلی ہے ابھی شور,_____ برپا ہے خانہِ دل میں کوئی دیوار سی گری ہے ابھی .. بھری دُنیا میں جی نہیں لگتا .. جانے کس چیز کی کمی ہے ابھی،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
28
108
220
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃دل بیٹھے تجھ پہ ہار پیا کر تو بھی ہم سے پیار پیا اب درد کا درماں کون بنے؟ ہم برسوں سے بیمار پیا کچھ دل بھی بوجھل بوجھل ہے کچھ یادوں کا انبار پیا ہم تجھ سے ہیں ناراض بہت یہ بھول گئے ہر بار پیا اب کہہ ڈالو تو بہتر ہے جو کرنا ہے اقرار پیا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀
Tweet media one
23
90
218
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
کوئی بھی پہل نہ کرنے کی ٹھان بیٹھا تھا انا پرست تھے دونوں___مفاہمت نہ ہوئی وہ شخص اچھا لگا اُس سے صاف کہہ ڈالا یہ دل کی بات تھی ہم سے منافقت نہ ہوئی زباں سے کہنا پڑا _____جو نہ کہنا چاہا تھا وفا کی بات اشاروں کی معرفت نہ ہوئی،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
32
116
212
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
فرض کرو تم کچھ نہ پاؤ اپنا آپ لُٹا کر بھی فرض کرو کوئی مُکر ہی جائے سچی قسم اٹھا کر بھی فرض کرو یہ فرض نہ ہو سچی اک حقیقت ہو تیرے عشق کے ہر رستے پر جاناں اک قیامت ہو اور سنا ہے یہ قیامت خون جگر کا پیتی ہے تُم تو یارا فرض کرو گے ہم پہ یہ سب بیتی ہے،،!🥀 #اپنی_زبان_اردو
Tweet media one
22
107
218
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
پھرتے ہیں کب سے دربدر اب اس نگر اب اُس نگر اک دوسرے کے ہمسفر میں اور میری آوارگی نا آشنا , ہر رہگزر نامہرباں ہر اک نظر جائیں تو اب جائیں کدھر میں اور میری آوارگی،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
19
121
204
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃زمیں سے, آسماں تک ایک سناٹے کا عالم ہے نہیں معلوم! میرے دل کی ویرانی کہاں تک ہے ستم گر تجھ سے امیدِ کرم ہو گی , جنہیں ہو گی ہمیں تو دیکھنا یہ تھا کہ تُو ظالم کہاں تک ہے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
27
110
215
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
🍃قرضِ نگاہِ یار ادا کر چکے ہیں ہم سب کچھ نثارِ راہِ وفا کر چکے ہیں ہم اب احتیاط کی کوئی صورت نہیں رہی قاتل سے رسم و راہ سِوا کر چکے ہیں ہم اب اپنا اختیار ہے چاہیں جہاں چلیں رہبر سے اپنی راہ جدا کر چکے ہیں ہم،،!🥀 برسی فیض احمد فیض🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🍂
Tweet media one
17
88
209
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
عورت اور مرد ہی بانجھ نہیں ہوتے کئی دفعہ تعلقات ،رشتے ، دوستیاں ایک دوسرے کے ساتھ معاملات اور انسانی جذبے بھی بانجھ ہوتے ہیں صدیوں سینچتے رہو سنبھالتے رہو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ،،!🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
32
42
219
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
چند لمحوں کی رفاقت بھی غنیمت ہے کہ پھر چند لمحوں میں شیرازہ یہ بکھر جائے گا .. اپنی یادوں کو سمیٹیں گے بچھڑنے والے کس کو معلوم ہے کہ کون کدھر جائے گا،،!🥀
Tweet media one
19
75
213
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
ہر ایک سمت سے اس کو صدائیں آتی ہیں مجھے پکار کے خود بھی پکار میں گُم ہے نئے چراغ جلا ، مجھ کو ڈھونڈنے والے .. تری نظر تو نظر کے غُبار میں گم ہے ،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
28
85
215
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
کسی کا عشق کسی کا خیال تھے ہم بھی گئے دنوں میں بہت , باکمال تھے ہم بھی .. زمیں کی گود میں سر رکھ کے سو گئے آخر تمہارے عشق میں کتنے نڈھال تھے ہم بھی،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
20
90
210
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
6 months
دلوں میں آگ لبوں پر گلاب رکھتے ہیں سب اپنے چہروں پہ دوہری نقاب رکھتے ہیں ہمیں چراغ سمجھ کر بجھا نہ پاؤ گے ہم اپنے گھر میں کئی آفتاب رکھتے ہیں ہمارے شہر کے منظر نہ دیکھ پائیں گے یہاں کے لوگ تو آنکھوں میں خواب رکھتے ہیں 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
22
108
213
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
11 months
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....💓 #قومى_زبان
Tweet media one
18
85
208
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں گے آشنا __کتنی ملاقاتوں کے بعد کب نظر میں آئے گی ، بے داغ سبزے کی بہار خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد تھے بہت بے درد لمحے____ ختمِ درد عشق کے تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....💖🍃
Tweet media one
24
87
201
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
محبت کے صحیفوں میں جہاں تحریف ہوتی ہے وہاں پھر ہجر کی آیات کی تصنیف ہوتی ہے محبت تو نہیں لیکن انوکھا ربط ہے کوئی مجھے اک شخص کی تکلیف سے تکلیف ہوتی ہے ،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
23
63
213
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
میں نفرتوں کے جہاں میں رہ کر جدا رہوں گا تو کیا کروں گا__؟ یہ ٹھیک کہتے ہو بے وفا ہوں وفا کروں گا، تو کیا کروں گا بس ایک تُو ہی تو رہ گیا ہے جہان سارا تو کھو چکا ہوں تجھے بھی اپنی انا میں آکر ۔۔ خفا کروں گا تو کیا کروں گا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🖤
Tweet media one
17
107
205
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
ہم کہ دیکھیں کبھی دالان کبھی سوکھا چمن اس پہ دھیمی سی تمنا ، کہ پکارے جائیں .. پھر سے اک بار تری خواب سی آنکھیں دیکھیں پھر ترے ہجر کے ہاتھوں بھلے مارے جائیں،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
26
101
209
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
خوشی ،،،، اور سکون ،،،،، دو ایسے احساسات ہیں .... جن کے نا ملنے کا الزام __ ؟؟؟ انسان ہمیشہ دوسرے انسان پر لگاتا ہے ۔ مگر حقیقت تو یہ ہے کہ ! ان کا تعلق __! انسان کے اپنے " قلب" اور "ضمیر "سے ہوتا ہے ،،!🥀
Tweet media one
18
95
216
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
کبھی کبھی زندگیstable رکھنے کے لیے بہت سے رشتوں سے exit لینا پڑتا ہے ،،!🥀🤍 #قومى_زبان
Tweet media one
11
72
205
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
یہ نہ سوچو کہ تھی آپس میں محبت کیسی اب وہ دشمن ہے تو پھر اس سے مروت کیسی جب چراغوں کی حفاظت نہیں ہوتی تم سے۔۔ پھر اندھیرا ہے گھروں میں تو شکایت کیسی یہ ہنر بھی تو سکھایا ہے تمہی نے شاطر آج وہ مدِ مقابل ہے تو حیرت کیسی،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🖤
Tweet media one
2
92
207
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃مل جائیں گے جگہ جگہ ، فتنہ مزاج لوگ کوفہ میں ہی فقط نہیں ___کوفہ مزاج لوگ ہم ہیں خطا شعار,____ نہیں قابلِ وفا ... جا ڈھونڈ لے کہیں سے ، فرشتہ مزاج لوگ،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🖤 #قومى_زبان
Tweet media one
29
93
207
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
🍃یہ جھوٹ موٹ کا ہنسنا بھی کیا اذیت ہے کہ تھک گئے ہیں مرے خدوخال چہرے کے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🖤
Tweet media one
22
97
198
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃سب محبت کا اک پہر ہے یہ جو پلکوں پہ رم جھم ستاروں کا میلہ ہے یہ جو تیرے بنا کوںٸ اتنا اکیلا سا ہے دل کی دہلیز پر عکس روشن ترے نام سے رتجگے آٸنوں میں کھلے ہیں کہیں شام سے اک دریا ہے چاروں طرف درمیاں لہر ہے سب محبت کا اک پہر ہے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀
Tweet media one
16
105
206
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
ہر ایک سمت سے اس کو صدائیں آتی ہیں مجھے پکار کے خود بھی پکار میں گم ہے نئے چراغ جلا ،مجھ کو ڈھونڈنے والے تری نظر تو نظر کے غبار میں گم ہے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
15
119
193
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃اچھا ہے اگر شہرِ رقابت سے نکل جا .. کچھ بھی نہیں بگڑا ابھی عزت سے نکل جا جو رنج ترا ہے ہی نہیں اس سے حذر کر دنیا کا کہا مان ___ مصیبت سے نکل جا ممکن ہے دوبارہ نہ وہ پوچھے تیری مرضی موقع ہے تو اس باب رعایت سے نکل جا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
3
88
208
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
محبتوں میں ہوس کے اسیر ہم بھی نہیں غلط نہ جان، کہ اتنے حقیر ہم بھی نہیں .. نہیں ہو تم بھی قیامت کی تند و تیز ہوا کسی کے نقشِ قدم کی لکیر ہم بھی نہیں ہماری ڈوبتی نبضوں سے زندگی نہ مانگ سخی تو ہیں مگر، اتنے امیر ہم بھی نہیں،،! #قومی_زبان
Tweet media one
39
81
196
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
🍃تحریر میں سِمٹتے کہاں ہیں دِلوں کے درد بہلا رہے ہیں خُود کو ذرا کاغذوں کے ساتھ🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀
Tweet media one
35
111
192
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
🍃خوشبو سے کبھی ٹوٹا نہیں ربط ہمـــارا ہم ہجــر میں بھی صــورتِ لوبان جلے ہیں رکھا ہے بھرم ہم نے محبت کا کچھ اس طور ہم قوسِ قـزح اوڑھ کے راہوں پہ چلے ہیں،،!🥀
Tweet media one
20
85
206
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
9 months
🍃ٹکڑے ٹکڑے دن بیتا دھجی دھجی رات ملی جس کا جتنا آنچل تھا اتنی ہی سوغات ملی جب چاہا دل کو سمجھیں ہنسنے کی آواز سُنی جیسے کوئی کہتا ہو لے پھر تجھ کو مات ملی! ماتیں کیسی، گھاتیں کیا چلتے رہنا آٹھ پہر دل سا ساتھی جب پایا بے چینی بھی ساتھ ملی،،!🥀 #اپنی_زبان_اردو
Tweet media one
23
90
195
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہے ... ہوا کی زد پہ دیا جلانا! جلا کے رکھنا ، کمال یہ ہے ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے ۔۔۔ سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ہے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🩷🥀
Tweet media one
3
88
194
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
اُتر رہی ہیں عجب خوشبوئیں رگ و پے میں یہ کس کو چُھو کے مرے شہر میں صبا آئی اُسے پکارا تو __ہونٹوں پہ کوئی نام نہ تھا مَحبّتوں کے سفر میں عجب فضا آئی ... کہیں رہے وہ ' مگر خیریت کے ساتھ رہے .. اُٹھائے ہاتھ تو یاد__ ایک ہی دُعا آئی،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....💖🍃
Tweet media one
21
92
198
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
7 months
🍃کہاں گئے وہ سُخن ور جو میرِ محفِل تھے ہمارا کیا ہے ، بھلا ہم کہاں کے کامِل تھے ... اب اُن سے دُور کا بھی واسطہ نہیں ناصر وہ ہمنوا جو مِرے رتجگوں میں شامل تھے🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
23
114
198
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
11 months
🍃اے محبت کے برگزیدہ خُدا .. سارے ہجرت کے راستے بند ہیں اس اذیت سے دُور جانے کا ...'' اب کوئی اور____ راستہ دینا اُس کو پانے کی بات کب کی ہے اُس کو کھونے کا حوصلہ دینا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🌹 #قومى_زبان
Tweet media one
1
119
189
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے انہی قدموں نے تمھارے انہی قدموں کی قسم خاک میں اتنے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے تم نہیں جانتے اب تک یہ تمھارے انداز وہ مرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻.❤️ #قومى_زبان
Tweet media one
4
79
193
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
تیرےاس جنم دن پر سوچ کاہر ایک منظر ہے بہت ہی جاں پرور کتنی اچھی لگتی ہیں ساعتیں جنم دن کی ان حسین لمحوں میں یوں نہ چپ رہا جائے کیوں نہ یہ کہا جائے آپکو جنم دن کی خوشیاں سب مبارک ہوں💞 Happy Birthday To you🥳🥳 @jogan1015 🎂🎉🎉🎈🎈🎈 #قومی_زبان
Tweet media one
Tweet media two
14
88
214
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
2 years
تم نے دیکھی ہے وہ خوابوں کی راہگزر جس کی منزل تھی اُجڑا ہوا نگر سُر مئی شام تھی جس کے چاروں طرف جس میں منظر جُدائی کے دے صف بہ صف وصل کا سربکف! بن گیا کرچیاں مَن کا نازک صدف آج بھی جو مسافر گیا اس طرف اس نے پایا نہیں واپسی کا نشاں تم نے دیکھی ہے وہ خوابوں کی راہگزر،،! #قومی_زبان
Tweet media one
8
91
204
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
1 year
نیت چاہے جیسی بھی ہو لیکن! دنیا تمہیں تمہارے دکھاوے سے جانتی ہے. اور دکھاوا چاہے جتنا بھی اچھا ہو اللہ تم کو تمہاری نیت سے جانتا ہے،،!🥀 #قومی_زبان #رمضان_كريم
Tweet media one
24
92
203
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
2 years
چھوٹی سی زندگی ہے ہر حال میں خوش رہو جو چہرہ پاس نہ ہو اسکی آواز میں خوش رہو کوںٸ روٹھا ہو گر تم سے اسکے انداز میں خوش رہو جو لوٹ کر نہیں آنے والے ان لمحوں کے احساس میں خوش رہو کل کس نے دیکھا ہے بس اپنے آج میں خوش رہو،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
6
92
193
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھئے دو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھئے ... بھولے ہیں رفتہ رفتہ ,انہیں مدتوں میں ہم .. قسطوں میں خودکشی کا مزا ہم سے پوچھئے وہ جان ہی گئے کہ __ہمیں ان سے پیار ہے آنکھوں کی مخبری کا مزا ہم سے پوچھئے،،! 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🩷🥀
Tweet media one
21
114
182
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
11 months
نہ کوئی غم خزاں کا ہے، نہ ہے خواہش بہاروں کی ہمارے ساتھ ہے امجد، کسی کی یاد کا موسم،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....💓 #قومى_زبان
Tweet media one
20
81
190
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
🍃کُو بہ کُو پھیل گئی, بات شناسائی کی .. اُس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اُس نے بات تو سچ ہے مگر___! بات ہے رسوائی کی وہ کہیں بھی گیا___ لوٹا تو مرے پاس آیا .. بس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍
Tweet media one
21
118
183
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
10 months
🍃سمندر پار جا کر جو بہت خوش حال دِکھتے ہیں .. یہ ان کے دل سے پوچھو کیسے ہجرت توڑ دیتی ہے! نبھانا دل کے رشتوں کو نہیں ہے کھیل بچوں کا کہ ان شیشوں کو اک ہلکی سی غفلت توڑ دیتی ہے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🤍🥀
Tweet media one
6
90
193
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
5 months
🍃اسے کہنا مجھے اسکے بنا رہنا نہیں آتا .. بہت کچھ دل میں آتا ہے مگر کہنا نہیں آتا ہمارا مسٸلہ شاید __کبھی حل ہو نہ پاۓ گا تجھے سننا نہیں آتا، مجھے کہنا نہیں آتا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
36
100
190
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
5 months
یہ جوانی بھی ڈھل گئی آخر اک بلا تھی، جو ٹل گئی آخر بَل گیا تھا، نہ جانا تھا اس کو رسّی جلنی تھی، جل گئی آخر تیری ہستی میں یوں ہوا مدغم میری ہستی بدل گئی آخر ... فن کی دولت نہ آ سکی کچھ کام شمعِ دوراں پگھل گئی آخر،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻....🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
36
100
186
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
2 years
یادوں کی جڑیں پھوٹ ہی پڑتی ہیں کہیں سے دل خُشک تو ہو جاتے ہیں بَنجر نہیں ہوتے ،،!🥀 #قومی_زبان
Tweet media one
6
85
199
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
6 months
🍃اُڑ گۓ سہمے پرندے آب و دانہ چھوڑ کر ہجرتیں واجب ہوٸیں اسباب رکھا رہ گیا،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀 #قومى_زبان
Tweet media one
47
95
186
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
تو گیا وقت نہیں ہے کہ بھلا دوں تجھ کو تو میرا حال ہے اور بیت رہا ہے مجھ پر،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻...🥀 #قومى_زبان #佐々木朗希 #主���後回し #ソフト老害
Tweet media one
24
96
177
@shahjee105
𝒁𝒊𝒏𝒅𝒂𝒈𝒊 𝑻𝒖𝒎 𝑯𝒐ヅ
8 months
گزر گۓ ہیں جو موسم کبھی نہ آٸیں گے تمام دریا کسی روز___ ڈوب جاٸیں گے سفر تو پہلے بھی, کتنے کیۓ مگر اس بار ... یہ لگ رہا ہے کہ تجھ کو بھی بھول جاٸیں گے ضرور تجھ سا بھی ہوگا,__کوںٸ زمانے میں کہاں تلک, تری یادوں سے جی لگاٸیں گے،،!🥀 𝓦𝓪𝓳𝓲𝓱𝓪 𝓢𝓮𝓱𝓪𝓻..🥀
Tweet media one
34
81
190