﷽وَ اَنۡ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اتَّقُوۡہُ ؕ وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اِلَیۡہِ تُحۡشَرُوۡنَ ۔ نماز قائم کرو اور اس کی نافرمانی سے بچو، اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے۔
سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے محترم والدین اور عوام الناس کے لئے نہایت ضروری اطلاع
پنجاب حکومت کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا خطرناک اور ظالمانہ منصوبہ
اطلاعات کے مطابق
نگران حکومت پنجاب کے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا مذموم منصوبہ بنا رہی ہے۔
بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گے۔ تعلیمی ادارے کروڑ پتی مافیاز کے حوالے کر دیئے جائینگے جن سے لاکھوں ملازمین اور اساتذہ شدید متاثر ہونگے۔
پنجاب حکومت کے اس ظالمانہ اور سفاکانہ فیصلے پر سرکاری ملازمین اور اساتذہ کرام سراپا احتجاج ہیں اگر ہم اب بھی بیدار نہ ہوئے تو بہت دیر ہو جائے گی