ڈاکٹر طاہرالقادری Profile Banner
ڈاکٹر طاہرالقادری Profile
ڈاکٹر طاہرالقادری

@TahirulQadriUR

Followers
456,029
Following
18
Media
1,817
Statuses
14,232

‏‏‏بانی تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا آفیشل اکاؤنٹ

لاہور، پاکستان
Joined June 2011
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
عمران خان نے اپنی تقریر پر عمل کیا تومیری اور میری جماعت کے کارکنوں کی انہیں مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔
170
863
5K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
عمران خان اور انکی جماعت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، خواہش ہے عمران وفاق، خیبرپختونخواہ کے ساتھ پنجاب میں حکومت بنائیں، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کی ذمہ داری عمران کے کندھوں پر ہے، تاریخ کے کرپٹ ترین ٹولے کی شکست پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
83
783
3K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
شہبازشریف آپ ٹھیک کہتے ہیں! وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ایک وقت تھاآپ نے میرے ہزارہا کارکنان کے گھروں پر چھاپے مروائے، خواتین کارکنان کے بال اور دوپٹےنوچے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قیامت ڈھائی، میرے طیارے کو اترنے نہ دیااور دیکھوآج ایک وہ وقت ہے کہ قومی مجرموں پر پاکستان کی زمین تنگ ہوگئی۔
83
737
2K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
خاکوں کے معاملہ پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، مذہبی جذبات مجروح کرنا ہرگز آزادئ اظہار نہیں، اس سے نفرت پھیلے گی اور انتہا پسندوں کے انسانیت دشمن بیانیے کو تقویت ملے گی، دنیا کو کسی نئی محاذ آرائی اور تصادم سے روکنا ہو گا۔
59
672
2K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج اور حصولِ انصاف کی قانونی جنگ کو تیز کریں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن ڈیزائن کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا اور ملازموں کو طلب کر لیا گیا، طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے۔
80
675
2K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
حسنین کریمین سے محبت دراصل حضور اکرم ﷺ سے محبت ہے۔ اپنی زندگیاں ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر گزاریں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت اطہار کے نقش قدم پر چلنے اور دین محمدی اور اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ #پیغام_امام_حسین
46
617
2K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
امام حسین علیہ السلام شہید ہو کر زندہ، یزید تخت بچا کر بھی مر گیا، حسینیت حق اور یزیدیت فتنہ و فساد کی علامت ہے، امتِ مسلمہ اہلِ بیتِ اَطہار کی عظیم قربانیوں کی قیامت تک کیلئے احسان مند رہے گی شہادتِ امام حسین علیہ السلام سیرت النبی ﷺ کی کتاب کا ایک روشن باب ہے۔
45
642
2K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
مولانا سمیع الحق کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر دلی افسوس ہے، ملک نامور دینی رہنما اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا، قاتلوں اور انکے سرپرستوں کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔
67
503
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
تاریخ میں بڑے بڑے صاحب اقتدار گزرے جنہیں اپنے اقتدار اور طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا اور وہ ہمیشہ مقتدر رہنے کے دماغی خلل میں مبتلا تھے، ایسے عناصر نہ صرف اقتدار سے ہٹائے گئے بلکہ بیشتر پھانسیاں بھی چڑھے اور ذلیل و رسوا بھی ہوئے، یزید ان میں سے ایک تھا۔
56
569
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں، اس وقت پوری دنیا بالخصوص پاکستان کورونا وباء کی تیسری لہر کی زد میں ہے، احتیاط ہی واحد اور موثر علاج ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امت مسلمہ اورپوری انسانیت کو کووڈ 19 کی وباء سے نجات دے @ImranKhanPTI #Covid_19
84
461
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
میری منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو سختی سے ہدایت ہے کہ مخالفین جتنی مرضی اخلاق سے گری تنقید کریں، آپ کبھی اخلاق، رواداری اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ #SocialMediaEthics
64
428
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
توہین آمیز خاکوں کیخلاف سینیٹ کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں، مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز رویہ اور کوئی منفی سرگرمی آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتی، دنیا کا کوئی مذہب مقدس ہستیوں، رسولوں، پیغمبروں کی اہانت کی اجازت نہیں دیتا۔ #MuhammadTheMerciful
34
555
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
ساہیوال فائرنگ کے دلخراش واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پوری قوم سوگوار ہے، اہلکاروں نے درندگی کا مظاہرہ کیا، جن کی ڈ��وٹی دہشتگردی ختم کرنا تھی انھوں نے خود دہشتگردی کی انتہا کر دی، وحشیانہ فائرنگ کے بعد جھوٹی الزام تراشی میں ملوث اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ #Sahiwal
57
522
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
امام حسینؓ قیامت تک کے لیے حق اور یزید باطل قوتوں کا نمائندہ ہے، امام حسینؓ کی حکمرانی انسانیت کے دلوں پر ہے جو ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے کا شعور دیتی ہے، آپؓ کی جدوجہد کا مقصد مٹتی ہوئی دینی قدروں کو بچانا تھا، حسنین کریمین سے محبت دراصل حضور اکرم ﷺ سے محبت ہے۔ #پیغام_امام_حسین
35
554
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا حضور ﷺ سے کامل تعلق قائم اور ایمان سلامت رہے تو پھر اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اہلِ بیت اطہار اور صحابہ کرام دونوں کا ادب و احترام اور محبت و تعظیم اپنے اوپر لازم کر لے۔ #پیغام_امام_حسین
31
500
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ. ’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘ یہ اعلانِ ولایتِ علی ؓ تھا، جس کا اطلاق قیامت تک جملہ اہلِ ایمان پر ہوتا ہے اور جس سے یہ امر قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جو ولایتِ علی ؓ کا منکر ہے وہ ولایتِ محمدی ﷺ کا منکر ہے۔ #GhadeerEKhum
54
500
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے حسن و حسین سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔“ #SalamYaHussain
21
449
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مولانا طارق جمیل کی انکی رہائش گاہ پر ملاقات مولانا طارق جمیل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ آٹھ جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا پر انہیں مبارکباد دی
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
Tweet media four
49
405
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
نوازشریف کی کرپشن پر جو حقائق بیان کیے آج عدالت نے ان پر مہر لگا دی، ثابت ہو گیا لندن کی جائیدادیں منی لانڈرنگ سے بنیں، اداروں کا اصل چیلنج غریب پاکستانیوں کی لوٹی دولت واپس لانا ہے، کرپشن کا گاڈ فادر اپنے انجام کو پہنچ گیا، بالآخر سچ سامنے آگیا۔
53
488
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
وَ اِذَا مَرِضۡتُ فَہُوَ یَشۡفِیۡنِ ﴿۪ۙ۸۰﴾ اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہ ہی مجھے شفا دیتا ہے
87
378
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
لیڈرقاتل اورچور ہو تو اسکے آس پاس چوری کھانے والے مجنوں ہوتے ہیں جان دینے والے کارکن نہیں، لوگ لانے کیلئے ایڈوانس دیے گئے مگرآبائی شہرلاہور سے بھی کوئی نہ نکلا اس موقع پرمجھے میرے عظیم کارکن یاد آرہے ہیں، میرے عظیم کارکنوں کاسمندر اشرافیہ کی بربریت اور رکاوٹوں کو روندتاہوا پہنچا۔
83
479
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
پاکستان کی معاشی خوشحالی اور بقاء کیلئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، ماضی میں اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے قومی جرم کے مرتکب ہوئے، ملک و قوم کی بہتری کےلیے ہونے والے فیصلوں کی حمایت کریں گے، پاکستان زرعی ملک ہے اور زراعت کا انحصار پانی پر ہے۔ #DamsForPakistan
30
422
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت سے انسانیت کو شخصی غلامی اور دنیا کو کفر و الحاد کے اندھیروں سے نجات ملی۔ آپ ﷺ کی ولادت اور بعثت مبارک انسانیت کے لیے اللہ کا احسانِ عظیم ہے۔ ولادتِ باسعادت کے مبارک مہینے کی آمد پر ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں #ربيع_الاول
41
437
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
ملت اسلامیہ بالخصوص اسلامیان پاکستان کو عید الضحٰی کی خوشیاں مبارک ہوں، اللہ رب العزت ہمیں حضرت ابراہیم کے جذبہ ایثار کو اس کی روح کے مطابق اپنے کرداروعمل میں ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ #EidMubarak
60
356
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
2013ء میں جامع انتخابی اصلاحات کیلئے لاکھوں عوام کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیا تھا مگر اس وقت اس اہم قومی، عوامی آئینی مطالبہ کو نظر انداز کیا گیا، ہارنے والوں نے آج کے الیکشن کمیشن کی ہر اینٹ اپنے ہاتھوں سے لگائی، اب گلہ کس بات کا؟
32
425
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
شہادت امام حسین علیہ السلام حق کی عملی جدوجہد کا پیغام ہے، اہل بیت اطہار علیھم السلام سے محبت، تعلق اور نسبت کو رسمی نہ رہنے دیا جائے، بلکہ اسے عمل، حال اور حقیقت میں بدلنے اور حقیقی زندگی کے طور پر اپنانے کی ضرورت ہے۔ #Muharram
20
452
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہیں، بالاخر ساڑھے 4سال سے زائد عرصہ پر مشتمل ہماری طویل قانونی جدوجہد رنگ لائی اور حصول انصاف کی طرف پہلا قدم اٹھا، ہماری جگہ کوئی اور ہوتا کیس دفن اور قبر کا نشان بھی نہ ملتا، امید ہے انصاف ہو گا۔ #ModelTownJIT
56
361
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
ظلم غضب الٰہی کو دعوت دیتا ہے، قرآن پاک میں اللہ رب العزت کاارشاد ہے’’ گناہ اور ظلم پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو‘‘ یوم حشر ظالموں کے حساب، مظلوموں سے انصاف کا دن ہے۔
21
396
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
نیوزی لینڈ، مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ دلخراش اور قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کا کوئی ملک ہے نہ مذہب ان کی جنگ انسانیت کے خلاف ہے، دکھ کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام سے دلی افسوس کااظہار کرتے ہیں۔ #NewZealand #Terrorism
26
451
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
قرآن مجید کو جتنی بار بھی پڑھا جائے اور اس پر غور و تدبر کیا جائے ہر بار مطالب و مفاہیم کا ایک نیا جہان سامنے آتا ہے اور اس مقدس کتاب سے محبت بڑھتی ہے یہ کیفیت دنیا کی کسی اور کتاب میں نظر نہیں آتی۔ #رجوع_الی_القرآن
58
435
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
3 بار وزیراعظم رہنے والے شخص کے حوالے سے پاکستان سے انڈیا دہشتگرد بھیجے جانے کا الزام انتہائی سنگین ہے معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے، یہ بیانیہ دہشتگردی کی جنگ اور 70ہزار سے زائد قربانیوں سے غداری ہے۔
92
468
984
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
ماڈل ٹاؤن میں بہنے والا معصوم خون شریف برادران کے زوال کا نکتہ آغاز بنا، جو ہمیں زمین تنگ کر دینے کی دھمکیاں دیتے تھے آج ان پر پاکستان کی زمین تنگ ہو گئی، 10اگست 2014ء کے دن شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد منانے سے روکنے کیلئے ہزاروں گرفتاریاں کی گئیں۔
35
410
993
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
حضور نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ﷺ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں۔ میلاد النبی ﷺ کی محافل بین المذاہب ہم آہنگی، ملی و قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے اہم ہیں
26
360
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
الحمداللہ ہم حصول انصاف کی جدوجہد کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہمارے مخالفین اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل رسوا ہوئے۔ سابق حکمرانوں نے مقدمے کی پیروی سے روکنے کیلئے گواہوں کو خریدنے کی کوشش کی اور انہیں ہراساں بھی کیا، مگر وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوئے۔
59
399
985
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
7 years
قوم کی بیٹی زینب کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے قصور جارہا ہوں #JusticeForZainab
71
308
963
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
عارف علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 13 واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے وہ وفاق پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے بطور ریاستی سربراہ اپنا بھرپور آئینی کردار ادا کرینگے۔ #ArifAlvi
17
367
966
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
اللہ تعالٰی زلزلے سے شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے، 8 اکتوبر کی آفت کے تناظر میں اہل وطن نے برادرانہ اخوت کے اظہار کا قابل رشک باب رقم کیا، زلزلہ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے آغوش کمپلیکس تعمیر کروایا تھا الحمدللہ یہ آج انسانی خدمت کا بے مثال ادارہ بن چکا ہے۔
29
328
962
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں، عورتوں اور کمزور و نادار اَفراد کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آتے تھے۔
Tweet media one
7
292
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
اس کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ دینا چاہیے جو کرپشن، اقرباء پروری، سازش، جھوٹ اور سانحات کی پرورش کرتا ہے، قومی لٹیرے آسانی سے لوٹا مال واپس نہیں کریں گے، نیب نوٹس بھیجنے اور گرفتاریاں کرنے سے ایک قدم آگے بڑھے۔
32
384
957
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے نہ صرف تاریخی فتح حاصل کی بلکہ شائقینِ کرکٹ کے بھی دل جیت لئے، اس تاریخ ساز فتح پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ مبارک باد کا مستحق ہے۔ #PakistanZindabad #Pakistan @TheRealPCB
51
387
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
صادق سنجرانی کو سینیٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد، بلوچستان کو بڑے ایوان میں آئینی نمائندگی ملنے سے وفاق پاکستان مضبوط ہو گا۔ سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں
50
286
928
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
نعت اُس وقت تک سینے میں تپش و حرارت پیدا نہیں کرتی جب تک عشقِ مصطفی ﷺ کا چراغ سینے میں نہ جلے۔
Tweet media one
23
274
984
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
2 years
مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے، آمین #BilquisEdhi
74
461
1K
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنانے سے گورننس میں بہتری آئے گی، قومی وسائل نچلی سطح پر پہنچانے میں مدد ملے گی، عام آدمی کا احساس محرومی کم اور وفاق پاکستان مضبوط ہوگا، اس اہم قومی کام کی ابتداء جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے سے کی جائے۔
31
398
913
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
سابق حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث نہ ہوتے تو قتل عام کا یہ کیس کنارے لگ چکا ہوتا، قوم کی بیٹیوں شازیہ مرتضیٰ اور تنزیلہ امجد کے چہرے پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کرنے والے کیا کسی رعایت یا رحم کے مستحق ہو سکتے ہیں؟ #ModelTownMassacre
76
400
918
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کیلئے جدوجہد کرنا ہر شہری کا دینی، قومی و ملی فریضہ ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے درخت کاٹ کر ماحولیاتی اور خزانہ لوٹ کر معاشی آلودگی پھیلائی، کارکن شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
28
350
904
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
سادگی، کفایت شعاری اور بدعنوانی کو کنٹرول کرنے سے معیشت کا پہیہ پٹڑی پر چڑھے گا، پاکستان کو عالمی بنکوں سے نجات دلوانا ملک وقوم کی بڑی خدمت ہوگی کیونکہ اس وقت قومی آمدن کا ایک غالب حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہو رہاہے اور اس وجہ سے تعلیم، صحت، انصاف کے شعبے بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
14
362
884
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اعلیٰ مفتی محمد نعیم کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہارکرتا ہوں، اللہ تعالیٰ انکی خدمت دین قبول فرمائے، بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کیلئے انکی خدمات قابل تحسین ہیں، دعاہے کہ باری تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
61
324
938
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی اگلے دن کے لیے کوئی چیز ذخیرہ نہ فرماتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی سامانِ خور و نوش ذخیرہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔
Tweet media one
37
328
927
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
عرش سے فرش تک پوری کائنات کا مرکز و محور اور وج��ِ تخلیق وجودِ مصطفیﷺ ہے اور حضورﷺ کا وجودِ مسعود ساری کائنات کو اپنا فیض اور اثر دیتا ہے۔
Tweet media one
17
299
923
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
سب سے بڑی تبدیلی اور انقلاب مظلوم کو گھر کی دہلیز پر انصاف ملنا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا اے پی ایس، مظلوموں کو انصاف دینا عدلیہ کی ذمہ داری ہے، انصاف کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ اپنی بنیادوں پر قائم نہیں رہ سکتا۔ #ModelTownCase
41
390
878
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
ماڈل ٹاؤن، ساہیوال جیسے سانحات روکنے کیلئے پولیس ریفارمز ناگزیر ہیں، ایک خاندان کی طویل حکومت کی وجہ سے پنجاب پولیس پرائیویٹ ملیشیا کی طرح کام کرنیکی عادی ہو چکی، پنجاب پولیس پروفیشنل انسٹیٹیوشن ہوتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تصور بھی ناممکن تھا
40
375
847
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
نواز شریف کرپشن پر جیل میں بند ہیں، اس کا انتخابی عمل سے کوئی واسطہ نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم اور 14 بے گناہوں کے قاتل شہباز شریف کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔
37
363
845
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
ملت اسلامیہ کو عید الضحٰی کا چاند مبارک ہو، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کے جزبہ ایثار و قربانی کو عملی زندگی میں مشعل راہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ #EidulAzha
35
336
859
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے، حصولِ انصاف کی اس جدوجہد میں وقت اور مال کی قربانی کوئی معنی نہیں رکھتی۔ #IndependentJITonModelTown
56
362
851
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
حالیہ سیالکوٹ واقعہ دلخراش اورانتہائی افسوسناک ہے اس واقعہ سے اسلام کی پرامن تعلیمات اورپاکستان کے تشخص کونقصان پہنچا، اسلام میں قانون ہاتھ میں لینے اوراس نوع کی حیوانیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہی وقت ہے کہ ریاست پاکستان جنونیت کے انسدادکے لیے اپنافیصلہ کن کردارادا کرے۔ #Sialkot
48
517
909
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
بین الاقوامی فضائی حدود کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، حکومت اس سنگین معاملہ پر قوم اور بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے، اس نوع کی خلاف ورزیوں سے خطہ کا امن برباد ہوگا۔
26
342
862
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
قرآن مجید حضور نبی اکرم ﷺ کو عطا ہونے والا سب سے بڑا اور دائمی معجزہ ہے، قرآن مجیدکے بعددوسرا سب سے بڑا معجزہ معراج ہے، عرب دنیامیں واقعہ معراج کو الاسرا والمعراج پکاراجاتا ہے، صرف معراج نہیں پکاراجاتا الاسرا کالفط قرآن سے اورمعراج کا لفظ احادیث مبارکہ سے لیا گیا ہے #معراج_النبی
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
Tweet media four
22
304
906
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
س��نحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے چار سال کا ہر دن جس تکلیف سے گزرا وہ صرف ہم جانتے ہیں، شہداء کے خون کا حساب لینا ہم پر ایک قرض اور انصاف کیلئے جدوجہد فرض ہے، سانحہ کے منصوبہ سازوں کی طلبی سے انصاف کا عمل ٹریک پر آئے گا #ModelTownCase
27
345
857
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
قوم کو یومِ آزادی مبارک ہو، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنائے اس کے عوام اور آزادی کی نعمت کی حفاظت فرمائے، جن مقاصد کے حصول کیلئے الگ وطن حاصل کیا گیا انہیں پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ #IndependenceDay2018
39
356
847
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کسی اور ملک میں ہوتا تو ماسٹر مائنڈز کرینوں پر پھانسیاں چڑھتے، ماڈل ٹاؤن کے قاتل ساہیوال واقعہ کی آڑ میں اپنے جرائم چھپانا چاہتے ہیں، ساہیوال واقعہ انتہائی اذیت ناک، ریاستی دہشتگردی کا دکھ ہم نے سہا ہے، ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے #ModelTownCase #Sahiwal
34
332
852
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
حضرت خواجہ حمیدالدین سیالوی (سجادہ نشین سیال شریف) کے انتقال پر دلی افسوس ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انکی دین اسلام کیلئے انجام دی جانے والی خدمت قبول فرمائے، اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں
51
312
895
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
7 years
پیغمبر اسلام ﷺ کمزوروں، یتیموں، مظلوموں کے غمگسار تھے۔ خاتم الرسل ﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ دنیا وآخرت کی کامیابی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ #RabiulAwwal
32
259
856
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
قمرالزماں کائرہ کے بیٹے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
47
280
861
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ کورونا وائرس کی وبا کا جلد سے جلد خاتمہ کرے اور پوری انسانیت کو اس وبا سے محفوظ و مامون رکھے @TariqJamilOFCL
62
252
883
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے منصوبہ بنانے والے تو طلب ہی نہیں ہوئے، بینچ کے سربراہ کا اختلافی نوٹ قابل توجہ ہے، سازش کرنے والے ہمیشہ پس پردہ ہوتے ہیں، سانحہ کے ماسٹر مائنڈ شریف برادران اور حواری ہیں۔ #ModelTownCase
32
382
840
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 6سال بعد بھی غیرجانبدار تفتیش کے حق سے محروم ہیں، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ، سابق آرمی چیف، وزیراعظم نے انصاف کی یقین دہانی کروائی مگر انصاف نہیں ہوا، حکومت بدلی مگر انصاف کے پیمانے نہیں بدلے #17thJuneBlackDay #ModelTownMassacre
52
550
876
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
زندگی سنورتی ہے، رویوں کے سنورنے سے
22
352
812
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
آپ ﷺ نے فرمایا: ”حسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں، جو حسین کو محبوب رکھتا ہے اللہ اُسے محبوب رکھتا ہے۔“ #SalamYaHussain
24
336
887
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
2 years
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لئے آخری سانس تک قانونی جنگ جاری رہے گی، مظلوم انصاف کے لئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ #سانحہ_ماڈل_ٹاؤن
60
577
880
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب عمر مشرف بہ اسلام ہوئے تو اہلِ آسمان نے ان کے اسلام لانے پر خوشیاں منائیں۔ @TahirulQadri #یوم_شہادت_خلیفہ_دوم
20
287
875
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
لاہور، حضرت داتا علی ہجویری کے مزار کے باہر خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، رمضان المبارک میں بے گناہوں کو مارنے والے درندے عبرت ناک انجام کے حق دار ہیں #LahoreBlast #DataDarbar
22
371
821
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد محترم فتح محمد بزدار کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین
48
271
819
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 4سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف سے محروم ہیں، غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے انصاف کا دروازہ کھلے، سابق حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن کی غیر جانبدار تحقیق کی راہ میں رکاوٹ تھے #JusticeForModelTownVictims
33
347
795
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
دوسروں کو حقیر جاننے سے تکبر جنم لیتا ہے، جو سخت ترین گناہ ہے، تکبر سے انسان عجز و انکساری کی نعمت سے محروم ہو جاتا ہے، نبی اکرم ﷺ کا ارشاد ہے ’’جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو گا وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا‘‘ #SpiritualLecturesByDrQadri
Tweet media one
28
344
796
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کو تمام جنتی عورتوں کا سردار قرار دیا اسی فرمانِ نبوی سے سیدہ کائنات کا غیر معمولی ٹائٹل ملا #دفاع_شان_سیدہ_کائنات
7
356
849
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
معروف عالم دین علامہ طالب جوھری کے انتقال پردلی افسوس ہوا، علامہ طالب جوہری نے عمربھر شان اہلبیت بیان کی، انکی بین المسالک وبین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، اللہ تعالی انکی بخشش اوردرجات بلندفرمائے، سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطافرمائے
44
295
849
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کے کلام اور فلسفے کا مطالعہ کرنے سے ان کی شخصیت میں پنہاں عشق مصطفی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نظر آتا ہے، وہ مفکر اسلام، حکیم الامت، شاعر مشرق، مصور پاکستان سے بڑھ کر سچے عاشق رسول ﷺتھے۔ #اقبال_اور_آج_کا_نوجوان
11
302
792
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے زینب کے واقعہ کا نوٹس لیا تو قاتل پھانسی چڑھا اور ورثا کو انصاف ملا، انصاف کے لئے ایسا ہی نوٹس شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء بھی چاہتے ہیں۔ #ModelTownCase
25
339
797
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
محرم الحرام اپنی فضیلت، عظمت اور حرمت کے لحاظ سے انفرادی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مہینہ دینِ اسلام کیلئے امام حسین علیہ السلام اور اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے #Muharram
42
390
852
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
دنیا میں کوئی ایسی لغت نہیں ہے جس میں جھوٹ بولنے والے کو جھوٹا، کرپشن کرنے والے کو کرپٹ اور قتل کرنے والے کو قاتل نہ لکھا گیا ہو
48
331
780
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
میرے ساتھ محبت کا دعویٰ ہے اور پھر اسے نبھانا بھی ہے تو پھر تلاوت قرآن مجید کو اپنے معمولات زندگی میں مرتے دم تک شامل کر لیں کارکنان، وابستگان کے نام پیغام
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
37
335
833
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
اعتدال کے راستے پر چلنے والے بہت تھوڑے لوگ ہوتے ہیں، اللہ کے پیغمبروں نے بھی سوسائٹی میں حد سے بڑھی ہوئی تنگ نظری کو کم کرنے کیلئے اعتدال کی ’’سپیس‘‘ کو بڑھایا، دین اسلام تنگی نہیں وسعت قلب و نظر کا نام ہے، تحریک منہاج القرآن اعتدال اور میانہ روی کے راستے پر ہے
31
321
778
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
سیدنا امام حسینؓ نے ظالم یزیدی نظام کو چیلنج کیا اور یزید کے باطل اقتدار اور فسق و فجور پر مبنی نظام حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا اور تاریخ عالم کی بے مثال قربانی دے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کے درمیان لکیر کھینچ دی۔ #میرا_بادشاہ_حسین_ہے
27
397
804
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے کی جدوجہد ایمان کا حصہ ہے، قاتل جتنے بھی چالاک اور عیار سہی انجام سے نہیں بچ سکیں گے #ModelTownAwaitsJustice
50
334
760
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
الحمداللہ قرآنی انسائیکلو پیڈیاکی تقریب رونمائی آج انعقاد پذیر ہے ، اس علمی تحقیقی کاوش کی تکمیل کی توفیق ملنے پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، تقریب رونمائی کی تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتا ہوں۔ #QuranicEncyclopediaByDrQadri
31
351
776
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ حملہ ریاست پاکستان اور اسکے آئینی ادارے سپریم کورٹ پر حملہ ہے، ججز کی سیکیورٹی رینجر زکے سپرد کی جائے، فائرنگ میں کون ملوث ہوسکتے ہیں، معمولی سی تفتیش سے راز کھل جائے گا
45
366
781
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
حضور نبی اکرمﷺ نے خطبہ حج کے موقع پر فرمایا جس کا مفہوم ہے کہ ناحق کسی کا مال نہ کھاؤ، کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ، سود سے بچو، خواتین کا احترام کرو، دوسروں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرو، یہ سب آپ کیلئے محترم و مکرم ہے، خطبہ حج کا ایک ایک حرف انسانیت کا منشورہے۔
13
318
808
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
دھاندلی کے الزامات لگانے والوں نے بھی فوج کی مداخلت کی بات نہیں کی، شکست خوردہ عناصر ووٹ کو عزت دینے کا جو سبق سیاسی مخالفین کو پڑھاتے رہے ہیں اب اس پر خود عمل کریں۔
13
300
761
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
مصطفی ﷺکا پیغام محبت کا پیغام ہے۔ یہ پیغام انسانیت کو جوڑنے، امن، بقا، فلاح، بہبود، خیر اور انسانیت کی خدمت، دُکھی لوگوں کے دلوں کا سہارا بننے، پریشان حال لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دینے اور لوگوں کو اُن کی ضروریات بہم پہنچانے اور خوشیاں دینے کا نام ہے۔ #MiladConferenceIslamabad
16
325
771
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
آئین کا آرٹیکل 25 کہتا ہے ’’تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور کسی سے کوئی امتیاز نہیں کیا جائیگا‘‘ جیل میں جو سہولتیں سزایافتہ مجرموں کو میسر ہیں نوازشریف بھی اسی سلوک کے مستحق ہیں۔
34
360
747
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
6 years
قانون کے طالبعلم کی حیثیت سے شاندار فیصلہ سنانے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کو صد ہا مبارکباد پیش کرتا ہوں، حکمران جماعت نے آئین اور آئینِ پاکستان کے دیباچہ سے ایمانداری اور دیانتداری کو نکالا، چیف جسٹس نے امانت، دیانت کو آئینِ پاکستان سے دوبارہ جوڑ کر تاریخی اقدام کیا۔
43
334
758
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
نواسہ رسول ﷺ کے ساتھ اظہارِ عقیدت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی ظالم کا ساتھ نہ دیا جائے اور کسی مظلوم کی بد دعا نہ لی جائے۔ #SalamYaHussain
10
348
821
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
تیس اکتیس اگست 2014 کی رات اسلام آباد میں پر عزم، محب وطن کارکنان نے قتل و غارت گری اور لوٹ مار کے نظام کے خلاف جمہوری جدوجہد کا قابل فخر باب رقم کیا، وطن عزیز میں قانون و انصاف کی بالادستی کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں پر فخر ہے
81
325
780
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
3 years
محنت کش کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست قرار دیا ہے اور مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے ہاتھ سے کمائے گئے رزق کو بہترین روزی قرار دیا، مزدور کی خوشحالی میں ترقی اور معیشت کی بحالی ہے #LabourDay
26
338
812
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
ووٹ سے حکومتیں بدلتی ہیں، قوموں کی تقدیر نہیں
48
361
766
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
4 years
صوفیائے کرام، اولیائے اللہ کا بس ایک کام ہوتا ہے کہ بندہ صراطِ مستقیم سے نہ ہٹے، جہاں کھائی اور پھسلن آتی ہے اللہ کا ولی پیشگی آگاہ بھی کرتا ہے اور گرنے سے بچاتا بھی ہے، اللہ کے نیک بندوں کی صحبت اختیار کرنے کی جستجو میں رہا کرو #عرس_داتا_علی_ہجویری
22
349
806
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
7 years
جمشید دستی جاگیرداروں، سرمایہ داروں کا نمائندہ ہوتا تو قانون کے رکھوالے گرفتار کرنے کی بجائے اس کے ڈیرے پر پہرہ دے رہے ہوتے
41
357
701
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
2 years
سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کے انتقال پر دلی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
48
298
811
@TahirulQadriUR
ڈاکٹر طاہرالقادری
5 years
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: میرے صحابہ کی مثال ستاروں کی طرح ہے جن سے راستے تلاش کیے جاتے ہیں، سو تم میرے صحابہ میں سے جس کے قول کو بھی پکڑو گے ہدایت پا جاؤ گے۔ مزار مبارک حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
Tweet media four
15
257
753