Jamal Abdullah Usman
@JamalAbdullahPk
Followers
4K
Following
9K
Statuses
4K
Author | Journalist | ex Senior Content Producer @Aaj_Urdu | ex Content Producer @SamaaTV , NeoTV | Writes for @DailyUrduPoint
Islamabad, Pakistan
Joined January 2012
@Ijazmalik101 آپ کی نیت اچھی ہوگی مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے آپ کوئی شاندار اسکول، کالج بنالیتے۔ جہاں بچوں کی اچھی تربیت بھی ہوجاتی اور وہ شاندار کیریر کے ساتھ اپنی اگلی نسل تک منتقل کرتے۔
0
0
0
@SHABAZGIL کراچی کا رحمان ڈکیت بھی کئی مدارس چلاتا تھا ۔ یتیموں اور بیواؤں کو ماہانہ راشن ڈلواتا تھا تو کیا دینی مدارس میں پڑھائی جانی والی وہ تعلیم اس کی ڈکیتیوں کو جائز قرار دے گی؟
0
0
0
گل صاحب @SHABAZGIL نے کس لیفٹیننٹ جنرل کے پاؤں پکڑے تھے؟ کسی کے پاس کوئی تفصیل ہو تو عنایت فرمائی جائے۔
0
4
9
شہباز گل @SHABAZGIL سے مطالبہ ہے کہ "ڈی این اے" کیوں نہیں کراتا؟
5
3
12
شہباز گل جیسے اس وجہ سے بے لگام ہوئے ہیں کہ شرفا انہیں جواب نہیں دیتے۔ یا جواب دیتے ہوئے لفظ لفظ احتیاط برتتے ہیں۔ طلعت صاحب نے اس جیسوں کی درست کلاس لی ہے اور عاصمہ صاحبہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ @asmashirazi @TalatHussain12
43
355
1K
حماد اظہر صاحب ایسی سلیمانی ٹوپی پہنے رکھتے ہیں کہ جب چاہتے ہیں نمودار ہوجاتے ہیں جب چاہتے ہیں غائب ہوجاتے ہیں۔ کیا تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو بھی وہ یہ جادوگری سکھائیں گے؟ @Hammad_Azhar
0
1
7
بریکنگ نیوز جسٹس فائز عیسی کے خلاف لندن میں ہنگامہ آرائی میں ملوث اور حملے کے محرک 26افراد کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔ سینئر صحافی مظہر عباس کی عاصمہ شیرازی @asmashirazi کے پروگرام میں گفتگو
65
41
285
پاشا صاحب نے تین ماہ قبل ایک انکشاف عاصمہ شیرازی صاحبہ کے شو میں کیا تھا، آج سن کر فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ انہوں نے کتنی درست نشاندہی اور پیشین گوئی کی تھی؟ @asmashirazi
1
3
9
مسلم لیگ ن ۹۰ کی دہائی سے نکل کے ہی نہیں دے رہی۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ میری حکومت میں سبزیوں کی قیمت ۱۰ روپے تھی اور اب قیمتیں ناقابلِ برداشت ہیں۔ ان سے کوئی کہے کہ اس بنیاد پر تو جنرل ضیاء الحق کا بیٹا دعویٰ کرسکتا ہے کہ میرے والد کا دورِ حکومت بہت اچھا تھا کیونکہ سبزیاں ایک روپے میں کئی کلو مل جاتی تھیں۔ بلکہ جنرل ایوب کا پوتا عمر ایوب سب کو مات دے کر کہہ سکتا ہے کہ میرے دادا کے دورِ حکومت میں آنے کی سبزی ملتی تھی۔ حضور! ماضی سے نکل کر اب مستقبل میں آجائیں۔
1
3
13
وزیراعظم شہبازشریف بہت جذباتی تقریر فرمارہے ہیں۔ پاکستان کے حالات سے ناواقف شخص سنے تو آنکھوں میں آنسو آجائیں۔ فرماتے ہیں کہ اس سال ہم نوجوانوں کو دس لاکھ اسمارٹ فون دیں گے۔ فری لانسرز کے لیے سہولیات دیں گے اور اپنے تمام وسائل ان کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔ وزیراعظم صاحب! ایک چھوٹی سی درخواست یہ تھی کہ اسمارٹ فون کے لیے انٹرنیٹ بھی ضروری ہوتا ہے۔ فری لانسرز انٹرنیٹ کے بغیر کچھ نہیں۔ وہ جو آپ نے انٹرنیٹ سست کرنے کے لیے تیس ارب روپے کا سسٹم لگارکھا ہے، اگر آپ اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیں تو تب آپ کے اعلانات کا فائدہ ہوگا ورنہ آپ جذباتی تقریر کرکے ہمیں جذباتی نہ بنائیں۔
0
0
3
RT @AJEnglish: This Palestinian man criticised Arab countries for not doing enough to intervene in Israel's war on Gaza, saying 'if they ha…
0
1K
0
جسٹس فائز عیسیٰ "سازش" کا حصہ؟ کل بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھیننے کو بھی "سازش" قرار دے دیا۔ ان کے مطابق بلے کے اس نشان چھننے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوا اور ان کے مطابق انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرلی۔ گویا وہ دوسرے معنوں میں یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھین کر اس سازش کا حصہ بنے۔ حالانکہ تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھننے کے فیصلے پر بلاول بھٹو ہی کہہ چکے ہیں کہ تحریک انصاف نے اپنا مقدمہ خود ہارا تو ذمہ دار وہ خود ہی ہے۔ لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ کسی سازش کا حصہ تھا؟ تو کیا بلاول بھٹو اسے سازش کہہ کر جسٹس فائز عیسیٰ کو بھی اب کٹہرے میں کھڑا کررہے ہیں؟؟؟
3
1
10
ارشد ندیم کی کامیابی کا اہم سبق!!! ارشد ندیم کی کامیابی پر مجھے ایک اور پہلو سے بات کرنی ہے۔ ارشد ندیم نے اس شعبے کو منتخب کیا جس سے متعلق پاکستان کے کم لوگ جانتے ہیں۔ میں یہ بات کئی روز سے سوچ رہا ہوں کہ میان چنوں کے اس چھوٹے سے گاؤں کے ارشد ندیم کو کیسے اندازہ ہوا ہوگا کہ مجھے یہاں اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہیے۔ ہے نا حیرت کی بات؟؟؟ ہم بطور قوم ٹرینڈ پر چلنے والے لوگ ہیں۔ ایک زمانہ تھا ہر شخص ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔ کسی کا خواب انجنیئر بننے کا ہوتا۔ اب بھی تقریبا ایسا ہی ہے۔ پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ بینکار بننا بہت سوں کی آرزو ٹھہرا۔ ایسا وقت بھی ان گنہگار آنکھوں نے دیکھا کہ صحافت پڑھنا اور کیریر بنانا سب سے اہم ترین ٹھہرا۔ لیکن یہ شعبہ بھی ایسا پٹا کہ آنے والے کانوں کو ہاتھ لگاکر جانے کی آرزوئیں کررہے ہوتے ہیں۔ خیر کہنا یہ چاہ رہا تھا کہ کبھی کبھی ہمارے آس پاس ، دائیں بائیں ٹرینڈ سے ہٹ کر بے شمار ایسے شعبے ہوتے ہیں، جن میں ہم خود کو منواسکتے ہیں۔مگر ہمیں کوئی راہنمائی فراہم کرنے والا نہیں ہوتا۔ یا پھر سوسائٹی نے کامیابی کے معیار ہی انہیں بنارکھا ہوتا اور ان سے آگے پیچھے سوچنا بھی کار گناہ سمجھا جاتا ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی نے یہ سبق ہمیں دیا ہے کہ بطور فرد اور بطور سوسائٹی ہمیں روایت شکن ہونا چاہیے۔ صرف ٹرینڈز کے پیچھے بھاگنا اور بھاگتے رہنا بھی کوئی زیادہ مفید عمل نہیں۔ بہت سے ایسے شعبے ہوتے ہیں جنہیں غیر اہم سمجھ کر ہم نظر انداز کررہے ہوتے ہیں مگر وہاں “ٹاپ” کی پوزیشن ہمارا انتظار کررہی ہوتی ہے۔
0
2
12