overseasteamtlp Profile Banner
Team TLP Overseas Profile
Team TLP Overseas

@overseasteamtlp

Followers
5K
Following
3K
Statuses
1K

Steadfast Believer | Patriotic Defender 🇵🇰 | Ideological Warrior | Voice for Values | National Advocate | Cultural Custodian 🔰

World
Joined March 2024
Don't wanna be here? Send us removal request.
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
18 hours
9. قومی اور بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کا قیام مطالبہ: تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں کی جانب سے قیادت سے ایک مخصوص قومی اور بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جاتا ہے جو نفاذ اسلام کے سفارتی مشن کو قومی و بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھائے۔ یہ کمیٹی تحریک کو عالمی اسلامی و سیاسی تنظیموں میں متعارف کرانے، اسلامی اصولوں کے مطابق اتحاد قائم کرنے، اور پارٹی کو "اسلام سب کے لیے" کے مقاصد کے علمبردار کے طور پر پیش کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ مقصد: قومی سطح: کمیٹی چھوٹی قومی سیاسی و مذہبی تنظیموں اور تحریکوں کو تحریک کے ساتھ ضم کرنے کے لیے کام کرے گی، تاکہ ان کو ایک مشترکہ پرچم تلے ایک کامل مقصد کیلئے یکجا کیا جا سکے۔ اس سے تحریک کی عوامی سیاسی بنیاد کو لسانی، جغرافیائی اور قومی طبقات میں مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کی خاطر قومی منظر نامہ پر سیاسی و نظریاتی تقسیم کو ختم کیا جائے گا۔ بین الاقوامی سطح: کمیٹی عالمی اسلامی و سیاسی تنظیموں، تھنک ٹینکس، اور اداروں کے ساتھ رابطہ کرے گی تاکہ تحریک لبیک کے "اسلام سب کے لئے" کے ویژن کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بین الاقوامی تحریکوں، تنظیموں، پلیٹ فارمز اور دیگر متعلقہ اداروں میں تحریک لبیک کے نفاذ اسلام کے مقاصد کے لیے بین الاقوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی خاطر وکالت کرے گی۔ ذمہ داریاں: 1. بین الاقوامی اسلامی تحریکوں اور تنظیموں کے ساتھ تعلقات و روابط کو قائم کرنا۔ 2. عالمی فورمز پر تحریک لبیک کی نمائندگی کرنا تاکہ تحریک لبیک کے نظریات اور مقاصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔ 3. بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطہ کرنا تاکہ مسلمانوں کے مسائل کے حل بارے بین الاقوامی رائے عامہ ہموار کی جا سکے۔ 4. تحریک لبیک کے نفاذ اسلام کے مشن کو سیاسی سرگرمیوں کے ماڈل کے طور پر بین الاقوامی سطح پر فروغ دے۔ فائدہ: متحدہ قومی محاذ: چھوٹی سیاسی و مذہبی تنظیموں اورتحریکوں کو تحریک لبیک میں ضم کر کے، تحریک لبیک قومی سیاست میں ایک مضبوط اور ہم آہنگ قوت بن جائے گی جو اہم تبدیلیاں لانے کے قابل ہو گی۔ عالمی سطح پر پہچان: کمیٹی تحریک لبیک کی عالمی سطح پر پہچان کو واضح ک��ے گی، اور اسے اسلامی سیاست کے لیے ایک اہم آواز کے طور پر پیش کرے گی۔ اس سے تحریک کا اثر و رسوخ بڑھے گا اور وہ عالمی اسلامی و سیاسی مکالمے میں حصہ لے سکے ��ی۔ سفارتی اثر و رسوخ: عالمی سیاسی و مذہبی تنظیموں اور تحریکوں کے ساتھ تعلقات قائم کر کے، تحریک لبیک اسلامی مقاصد کی وکالت کرنے اور مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والی عالمی پالیسیوں کو متاثر کرنے کے لیے سفارتی اثر و رسوخ حاصل کرے گی۔ نظریاتی پھیلاؤ: کمیٹی تحریک لبیک کے "اسلام سب کے لیے" کے ویژن کو پھیلانے میں مدد کرے گی، اور دنیا بھر میں ایسے حمایتیوں اور اتحادیوں کو اپنی طرف راغب کرے گی جو اسی نظریے کے حامل ہوں۔ دنیا میں باور کروایا جا سکے گا کہ سرمایہ دارانہ اور ��وشلسٹ سیاسی نظریات سے بہتر اسلامی سیاسی نظریات ہیں۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
6
97
89
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
18 hours
8. احتساب کے محکمہ کا قیام مطالبہ: تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں کی جانب سے قیادت سے ایک احتساب کے محکمہ کے قیام کا مطالبہ کیا جاتا ہے جو تحریک میں اسلامی عقائد، اخلاقی اقدار، نظریاتی وفاداری، معاشی شفافیت اور دیگر اخلاقی معیارات کی یقین دہانی کروائے گا اور خلاف ورزیوں کا حسبِ دستور تدارک کرے۔ مقصد: احتساب کا یہ محکمہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تحریک کے تمام عہدیداران و ذمہ داران اسلامی اصولوں اور تحریک کہ ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں۔ اس طرح تحریک کے اندر اخلاقیات کی پاکیزگی اور نظریات کی سلامتی کو دائمی اور یقینی بنایا جائے گا۔ احتساب کا یہ محکمہ ان اراکین کے خلاف تادیبی اقدامات کا نفاذ کرے گا، جنہوں نے ان معیارات کی خلاف ورزی کی ہو، بشمول معطلی کی سزا وغیرہ کے۔ فائدہ: ایسا احتسابی محکمہ تحریک کے عہدیداران و ذمہ داران کے اسلامی اقدار کے تئیں عزم کو مستحکم کرے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہر شخص کے اقدامات اسلام کے بیان کردہ اصولوں اور تحریک کے نافذ ضابطہ سے ہم آہنگ ہیں اور تحریک کی نظریاتی شفافیت پر عوام کا اعتماد قائم رہے گا۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
4
80
48
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
18 hours
7. جذباتیت و نعرہ بازی سے پالیسی سازی کی طرف منتقلی مطالبہ: تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں کی جانب سے قیادت سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ جذباتیت و نعرہ بازی سے آگے بڑھ کر سیاسی امور کی خاطر پالیسی سازی اور فکری و شعوری احیاء پر توجہ مرکوز کریں۔ مقصد: پالیسی سازی اور فکری احیاء کی تبدیلی تحریک کو ایک ایسی سنجیدہ سیاسی جماعت کے طور پر مقبول بنائے گی جو پیچیدہ قوم�� و بین الاقوامی مسائل کو سوچ سمجھ کر تیار کی گئی پالیسیوں کے ذریعے حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ تبدیلی معاشرے میں ایسے وسیع تر حلقے کو متاثر کرے گی، بشمول دانشوروں اور پیشہ ور افراد کے جو روایتی مذہبی و سیاسی مکالمے اور طریقہ کار سے مایوس ہو چکے ہیں۔ فائدہ: پالیسی اور فکری مشغولیت پر توجہ مرکوز کرنے سے تحریک کی ساکھ اور افادیت میں اضافہ ہوگا، جس سے یہ قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنے گی۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
4
61
37
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
18 hours
6. یونیورسٹیز کے طلباء سے روابط قائم کرنا مطالبہ: کارکنان یونیورسٹیز کے طلباء سے رابطہ قائم کرنے اور انہیں تحریک کے دائرے میں لانے کی کوششوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مقصد: یونیورسٹیز فکری اور سیاسی سرگرمیوں کے مراکز ہوتی ہیں، اور طلباء سے رابطہ کرنے سے تحریک کو نوجوان صلاحیتوں، نئے خیالات، اور توانائی تک رسائی حاصل ہوگی۔ یہ تحریک کو نوجوانوں میں اہمیت حاصل کرنے میں بھی مدد دے گا، جو اکثر سماجی اور سیاسی تبدیلیوں میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ فائدہ: طلباء سے تعلق قائم کر کے تحریک ایک مضبوط مستقبل کی قیادت کی بنیاد رکھ سکتی ہے اور اسلامی اصولوں پر مبنی سیاسی سرگرمی کی ثقافت کو فروغ دے سکتی ہے۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
4
78
55
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
19 hours
5. عہدیداران و کارکنان کے تربیتی نصاب و پروگرام مطالبہ: تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں کی جانب سے قیادت سے یہ مطالبہ کیا ج��تا ہے کہ عہدیداران و کارکنان کے لئے سیاسی نصاب کو مرتب کیا جائے اور انکی سیاسی گرومنگ کیلئے ماہرانہ انداز میں تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے جو کا عہدیداران و کارکنان کی پیشہ وارانہ سیاسی، علمی، روحانی، اور اخلاقی ترقی پر مرکوز ہوں۔ مقصد: تربیتی پروگرام تحریک کے اراکین کو وہ مہارتیں اور سیاسی علوم فراہم کریں گے جو انہیں تحریک کے سیاسی اہداف کو حاصل کرنے کی خاطر مؤثر انداز میں حصہ ڈالنے کے لیے درکار ہیں۔ تربیتی پروگرام اسلامی اصول، اقدار اور اخلاقیات کو بھی مستحکم کریں گے، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عہدیداران و کارکنان کی اخلاقیات اور پیشہ وارانہ اہلیت تحریک کی نظریاتی بنیادوں اور سیاسی ضرورتوں سے ہم آہنگ رہے۔ فائدہ: تربیتی پروگرام کارکنان کو زیادہ باخبر، منظم، اور سیاسی طور پر متحرک بنائیں گے، جو تحریک کے نفاذ اسلام کے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے انتہائی ناگ��یر ہے۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
1
69
37
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
19 hours
4. مضبوط سوشل میڈیا ٹیم مطالبہ: تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں کی جانب سے قیادت سے ایک مضبوط سوشل میڈیا ٹیم کے قیام کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس میں پیشہ وارانہ اہلیت کے حامل قابل افراد شامل ہوں جو اسلامی سیاست، عالمی سیاسی منظر نامہ، اور سماجی تشکیل کے اصولوں اور عالمی زاویوں کی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں۔ مقصد: تحریک لبیک کی یہ سوشل میڈیا ٹیم تحریک کی آن لائن موجودگی کو منظم کرنے، نفاذ اسلام کے بیانیہ کو مؤثر انداز میں پھیلانے، اور غلط معلومات یا پروپیگنڈا کا موثر جواب دینے کی ذمہ دار ہوگی۔ سوشل میڈیا ٹیم عصری علوم اور ٹیکنالوجی سے وابستہ نوجوان طبقات سے روابط کو یقینی بنائے گی اور نفاذ اسلام کی خاطر عوامی رائے کو تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ فائدہ: ایک مضبوط سوشل میڈیا ٹیم اور جامع حکمتِ عملی عوامی طبقات میں تحریک کے دائرہ کار کو وسیع کرے گی، نفاذ اسلام کے بیانیہ کو مقبول بنائے گی، اور نفاذ اسلام کے بیانیہ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر سیاسی مکالمے اور مروجہ نظریات پر مثبت اثر ڈالنے کے قابل بنائے گی۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
4
80
58
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
19 hours
3. اسلامی شریعت کے اصولوں پر استوار تحریک کا دستور مطالبہ: تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں کی جانب سے قیادت سے ایک ایسے تحریک کے دستور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو تمام تحریکی ذمہ دا��ان و عہدیداران کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں، ذمہ داریوں کے مطابق پیشہ وارانہ اہلیت، عہدہ پر تعیناتی اور معطلی کے عادلانہ طریقہ کار کا احاطہ کرتا ہو؛ اور اس دستور کا قطعی نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ عہدیدارن اور ذمہ داران کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے متعلق اہلیت کے معیارات اور اسلامی اصولوں کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مقصد: تحریک کا یہ دستور عہدیداروں اور ذمہ داران کی پیشہ وارانہ اہلیت کے معیارات کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کے لئے اخلاقی ضابطہ کا تعین بھی کرے گا، جس کے ذریعہ تحریک کے اندر اسلامی اصول، اخلاقیات اور اقدار کو پروان چڑھایا جا سکے گا۔ نا اہل لوگوں کی اعلیٰ عہدوں تک رسائی کو روکا جائے گا اور پیشہ وارانہ مہارتوں کے حامل عصری علوم سے آراستہ نظریاتی مسلمانوں کے لئے تحریک کے دروازوں کو کھولا جا سکے گا۔ اسلامی اصولوں، تنظیمی اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والے عہدیداران اور ذمہ داران کے خلاف حسبِ دستور محکمانہ تادیبی کاروائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ فائدہ: دستور تحریک میں نظم و ضبط اور دیانتداری کو یقینی بنائے گا، تحریک کے تنظیمی ڈھانچے میں اسلامی اصول، اقدار اور ضابطہ اخلاق کو عملی طور پر متصور کرے گا۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
1
65
39
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
19 hours
2. سیاسی نظریات، طریقہ کار، اور مقاصد کا تفصیلی منشور مطالبہ: تحریک لبیک کا مقصد گڈ گورننس کی سیاست نہیں، بلکہ اسلام کے سیاسی نظریہ کے احیاء اور پورے ریاستی نظام کی اصلاح کی سیاست ہے۔ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے قیادت سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ نظام مصطفیٰ ��� کا غیر مبہم، واضح اور مفصل سیاسی منشور دیا جائے جو تحریک کے نظریات، طریقہ کار، اور مقاصد کو بیان کرے اور یہ یقینی بنائے کہ یہ اسلامی اصولوں اور آئینی جمہوری ریاست کی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔ مقصد: یہ منشور تحریک کی تمام سیاسی سرگرمیوں کے لیے ذمہ داران و کارکنان کی رہنمائی کا کام کرے گا، جس سے تحریک کے مشن اور بیانیہ میں یکسانیت اور وضاحت پیدا ہو گی۔ یہ ایسی ��نظیموں اور ان سے منسلک افراد کو تحریک کی جانب راغب کرنے میں بھی مددگار ہوگا جو اسلامی ویژن کے حامل ہیں تاہم منزل کے حصول کا طریقہ کار واضح نہ ہونے کی وجہ سے متفرق جہتوں کی شکار ہیں۔ فائدہ: ایک غیر مبہم، واضح اور مفصل منشور تحریک کے سیاسی تشخص کو مضبوط کرے گا، عوام کے سامنے نظام مصطفیٰ ﷺ کے سیاسی اہداف کو آسانی سے پیش کرنے میں مدد دے گا، اور تحریک کو دیگر سیاسی جماعتوں سے ممتاز بنائے گا جو نظریاتی اخلاط اور تدرج پر مبنی گڈ گورننس کی سیاست کر کے نفاذ اسلام کے مقاصد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
0
66
38
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
19 hours
1. پالیسی سازی ماہرین کی ٹیم کا قیام مطالبہ: تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنان کی جانب سے قیادت سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم کو یقینی بنائے، جس میں مختلف شعبوں جیسے معیشت، تعلیم، سماجی علوم، صحافت، ریٹائرڈ سول سرونٹس اور سماجی کارکنوں کے ماہرین شامل ہوں۔ مقصد: ماہرین کی یہ ٹیم تحریک لبیک کیلئے جدید سماجی، معاشی، اور سیاسی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تحقیق پر مبنی اور عملی شواہد کی بنیاد پر پالیسیاں تیار کر سکے گی۔ ماہرین کی متنوع مہارتوں کی شمولیت سے یقینی بنایا جائے گا کہ پالیسیاں جامع، عملی، اور اسلامی اصولوں کے ساتھ ساتھ جدید ریاستی ضروریات سے بھی ہم آہنگ ہیں۔ فائدہ: اس طرح کی ٹیم تحریک کی سیاسی ساکھ کو مضبوط کرے گی، جس سے تحریک محض عوامی جذباتیت پر مبنی سیاست کرنے کی بجائے قومی مسائل ک�� قابلِ عمل حل پیش کرنے کی سیاسی صلاحیت حاصل کر سکے گی۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
2
56
25
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
19 hours
مطالبات برائے تنظیمی اصلاحات تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے کارکنوں کی جانب سے قیادت کو یہ چند مطالبات پیش کیے جاتے ہیں۔ ان مطالبات میں تحریک کی تنظیمی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے اسلام کے سیاسی اصولوں اور معاصر سیاست کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی خواہش کا اظہار ہے۔ مجموعی مقصد: تحریک کے کارکنان کی جانب سے یہ مطالبات اس خواہش کا اظہار ہیں کہ TLP کو ایک جدید، منظم، اور نظریات سے ہم آہنگ سیاسی قوت میں تبدیل کیا جائے جو معاصر سیاست کی پیچیدگیوں کا مؤثر طریقے سے سامنا کرتے ہوئے اسلامی اصولوں پر مضبوطی سے قائم رہے۔ ان مطالبات پر عمل کرتے ہوئے قیادت تحریک کے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم اور وسیع کر سکتی ہے، اس کی ساکھ کو بڑھا سکتی ہے، اور تحریک کو سیاسی منظرنامے میں ایک متبادل قابلِ اعتماد سیاسی قوت کے طور پر پیش کر سکتی ہے۔ #ReformTLP_WithSaadRizvi
Tweet media one
0
65
45
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
20 hours
Hashtag For Today Is #ReformTLP_WithSaadRizvi Start Tweeting Right Now
Tweet media one
4
113
88
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
23 hours
اعلان برائے ٹویٹر ٹرینڈ تحریک لبیک پاکستان کے سوشل میڈیا کارکنان کی طرف سے امیر حافظ سعد حسین رضوی کی رہنمائی میں کام کرنے کے عزم کو دہرانے کے لیے ٹویٹر ایکس پر آج شام 5 بجے ٹرینڈ کیا جا رہا ہے تمام کارکنان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے!
Tweet media one
15
81
93
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
2 days
35
65
68
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
2 days
بڑی ڈھٹائی کے ��اتھ عوامی مینڈیٹ کو پیروں تلے روندھ کر اقتدار کے مزے لینے والی #TLP_RejectsSelection2024
Tweet media one
1
88
83
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
5 days
مرکزی لبیک کشمیر مارچ، لاہور!! مرکزی سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک پاکستان، پیر قاضی محمود احمد آعوانی کا خطاب جاری! #کشمیر_بزور_شمشیر
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
0
84
93
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
5 days
مرکزی لبیک یا کشمیر مارچ داتا دربار سے قائد ملت اسلامیہ کی زیرِ قیادت پنجاب اسمبلی پُہنچ گیا!! #کشمیر_بزور_شمشیر
Tweet media one
Tweet media two
Tweet media three
0
77
115
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
5 days
مرکزی لبیک کشمیر مارچ داتا صاحب سے روانہ قائد ملت اسلامیہ جانشین امیر المجاہدین حافظ سعد حسین رضوی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے #کشمیر_بزور_شمشیر
Tweet media one
Tweet media two
0
63
79
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
5 days
تحریک لبیک پاکستان ضلع منڈی بہاؤ الدین کے زیرِ اہتمام 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے مناظر....!! #کشمیر_بزور_شمشیر
Tweet media one
0
89
144
@overseasteamtlp
Team TLP Overseas
5 days
شرقپور شریف میں نکالے جانے والا یومِ یکجہتی کشمیر مارچ........!! #کشمیر_بزور_شمشیر
0
58
77