شاعر۔ ڈاکٹر ضیاالمظہری
بہت ہمدرد بھی ہو تم شناسا رنج و غم سے بھی
کبھی تو آ کے پوچھو نا ہمارا درد ہم سے بھی
بہت دیتے ہو لوگوں کو تسلی اور دلاسے تم
ہمیں محروم کر رکھا ہے اپنے اس کرم سے بھی
یکے از اشعارِ #ضیاءالمظہریؔ
#شاعر #ماہرچشم #مظہریؔ
#دل_بینا #چشم_بینا
جلتے ہوئے پروانوں پہ حیراں نہ ہوا کر
یوں میری محبت سے پریشاں نہ ہوا کر
قربان پتنگوں کی طرح ہونے دے ہم کو
یاشمع کی لَو بن کے فروزاں نہ ہوا کر
شاعر
پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالمظہری
گلو کار
شفقت ممتاز
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
@gulzar5h
#شاعری #مظہریؔ
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا
شاعر: مفتی محمد تقی عثمانی
محبت کیا ہے ؟ دل کا درد سے معمور ہو جانا
متاعِ جاں کسی کو سونپ کر مجبور ہو جانا
ہماری بادہ نوشی پر فرشتے رشک کرتے ہیں
کسی کے سنگِ در کو چومنا مخمور ہو جانا
قدم ہیں راہِ اُلفت میں تو منزل کی ہوس کیسی
یہاں تو عین منزل ہے تھکن سے چُور ہو جانا
نہ ہوتا شجرِ ممنوعہ جو جنّت میں تو اچھّا تھا
نہ ہوتا سامنا تیرا محبّت میں تو اچھّا تھا
رہے یہ عشقِ یکطرفہ جو بے نیل ومرام اچھا
اس قصے کا یونہی اور یہیں پہ اختتام اچھا
یکے ازانتخاب از عشقِ ممنوعہ از چشمِ بینائے مظہریؔ
#دل_بینا #شاعری #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
راہبر راہزن بنا بیٹھے
ہائے ہم کارواں لٹا بیٹھے
جو نہ سمجھے ہے رہنمائی کیا
ہم کسے راہنما بنا بیٹھے
ندائے ملت ۱۹ تا ۲۵ مئی ۲۰۲۲ میں شائع ہوئی
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
@gulzar5h
#شاعری #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا
لگتا ہے کہ احمد فراز نے جیسے کل ہی لکھی ہو۔۔۔
مجھے خط ملا ہے غنیم کا
بڑی عُجلتوں میں، لکھا ہُوا
کہیں،، رنجشوں کی کہانیاں
کہیں دھمکیوں کا ہے سلسلہ
مجھے کہہ دیا ہے امیر نے
کرو،،،، حُسنِ یار کا تذکرہ
تمہیں کیا پڑی ہے کہ رات دن
کہو،،،،،، حاکموں کو بُرا بھلا
تمہیں،،، فکرِ عمرِ عزیز ہے
محبتوں میں خسارہ عجیب لگتا ہے
ہمیں دعا کا سہارا عجیب لگتا ہے
شعورِ موسمِ ہجر و وصال رکھتے ہیں
سو عِشق سارے کا سارا عجیب لگتا ہے
ہمارے دل نے ارادہ تو کر لیا لیکن
ابھی سفر کا ستارہ عجیب لگتا ہے
کبھی چراغ جلائے تھے جس کے پانی پہ
وہ جھیل اور وہ کنارہ عجیب لگتا ہے
نوشی گیلانی
۔ *دوستی کے مدارج*
عربی میں دوستی کے 13 درجے ہیں۔ لوگوں زیادہ تر 'دوست' لیول 5 یا اس سے نیچے کے ہوتے ہیں، اور ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ایک بھی لیول 12 کا دوست نہیں ہے۔
دیارِ دل کی رات میں چراغ سا جلا گیا
ملا نہیں تو کیا ہوا، وہ شکل تو دکھا گیا
وہ دوستی تو خیر اب نصیبِ دشمناں ہوئی
وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا
ناصر کاظمی
آفتھلمالوجیکل سوسائیٹی پاکستان کراچی چیپٹر کے گالا ڈنر میں ایک غزل کے چند اشعار کی ریکارڈنگ پیشِ خدمت ہے۔یہ غزل مختلف اخبارات اور کوآپریٹو سوسائیٹی میگزین اور ندائے ملت کے صفحات کی زینت بن چکی ہے۔
پوری ویڈیو کے لئیے کلک کریں
#دل_بینا #شاعری
ایک عکسِ منتشر کو دیکھنا ہے مرتکز
ریزہ ہائے آئینہ جوڑتے جاتے ہیں ہم
#یکے از اشعارِ چشمِ بینا
از پروفیسر ضیا ء ا لمظہری
Professor Mazhry-The Poet Ophthalmologist
یخ بستہ تھا برفیلا تھا پیغام کا لہجہ
ٹھنڈک سے جمے لفظ بنیں برف ہیں پوریں
Chilled and icy cold was the tone of the message.
My words are frozen and fingertips have turned into ice.
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#شاعری #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا
میں سنگ صفت ایک ہی رستے میں کھڑا ہوں
شاید مجھے دیکھیں گی پلٹ کر تری آنکھیں
یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسنؔ
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تری آنکھیں
محسن نقوی
اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں
یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں
یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
زندگی تیری عطا تھی سو تیرے نام کی ہے
ہم نے جیسے بھی بسر کی تیرا احساں جاناں
شکوے بھی ہزاروں ہیں شکایت بھی بہت ہے
اس دل کو مگر اس سے محبت بھی بہت ہے
آ جاتا ہے ملنے وہ تصور میں سر شام
اک شخص کی اتنی سی عنایت بھی بہت ہے
یہ بھی ہے تمنا کے اسے دل سے بھلا دیں
اس دل کو مگر اس کی ضرورت بھی بہت ہے
ٹیپو سلطان کی ریاست میں
1) صوبیدار کا عہدہ گورنر کا عہدہ ہوتا تھا، انگریز نے ایک لفٹینٹ کے ماتحت عہدے کو صوبیدار کا نام دے دیا۔
2) سلطان ٹیپو کے وزیر خوراک کے منصب کو خانِ ساماں کہا جاتا تھا انگریزوں نے اپنے باورچی کو خانساماں کہنا شروع کر دیا۔
بچھڑے ہوئے یاروں کی صدا کیوں نہیں آتی
اب روزنِ زنداں سے ہوا کیوں نہیں آتی
تو اب بھی سلامت ہے سفر میں تو مسافر
تیرے لیے ہونٹوں پہ دعا کیوں نہیں آتی
پتھر ہو تو کیوں خوفِ شبِ غم سے ہو لرزاں
انساں ہو تو جینے کی ادا کیوں نہیں آتی
درد باقی ہے نہ دوا باقی
نہ کوئی درد آشنا باقی
دل بھر گیا ہے جینے سے
مرنا ہی رہ گیا باقی
کون جانے موت آئے کب
کب تک ہے یہ سزا باقی
دل سے عزیز لوگوں میں
نہیں کوئی آشنا باقی
مظہرؔ کہاں رہا مظہرؔ
رہی نہ جب ضیاء باقی
یکے ازانتخاب از چشمِ بینائے مظہریؔ
@gulzar5h
#اغزل #چشم_بینا
حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے
کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں ہو تم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے
وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں
تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے
فیض انور
کوئی فریاد ترے دل میں دبی ہو جیسے
تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے
جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے
ہر ملاقات پہ محسوس یہی ہوتا ہے
مجھ سے کچھ تیری نظر پوچھ رہی ہو جیسے
یہی ناصح جو ہمیں تجھ سے نہ ملنے کو کہیں
تجھ کو دیکھیں تو تجھے دیکھنے آنے لگ جائیں
ربط کے سینکڑوں حیلے ہیں محبت نہ سہی
ہم ترے ساتھ کسی اور بہانے لگ جائیں
احمد فراز
کل یوں ھی تیرا تذکرہ نکلا
پھر جو یادوں کا سلسلہ نکلا
لوگ کب کب کے آشنا نکلے
وقت کتنا گریز پا نکلا
عشق میں بھی سیاستیں نکلیں
قربتوں میں بھی فاصلہ نکلا
رات بھی آج بیکراں نکلی
چاند بھی آج غمزدہ نکلا
سُنتے آئے تھے قصۂ مجنوں
اب جو دیکھا تو واقعہ نکلا
ہم نے مانا…
The story of a poet Ophthalmologist.
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتےتھے
یا کام سےعاشقی کرتےتھے
ہم جیتےجی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کےآڑےآتا رہا
اور عشق سےکام الجھتا رہا
پھرآخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کوادھوراچھوڑ دیا
فیض
یخ بستہ تھا برفیلا تھا پیغام کا لہجہ
ٹھنڈک سے جمے لفظ بنیں برف ہیں پوریں
Chilled and icy cold was the tone of the message.
My words are frozen and fingertips have turned into ice.
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#شاعری #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا
پریتم ایسی پریت نہ کریو
جیسی کرے کھجور
دھوپ لگے تو سایہ ناہی
بھوک لگے پھل دور
پریت کبیرا، ایسی کریو
جیسی کرے کپاس
جیو تو تن کو ڈھانکے
مرو، نہ چھوڑے ساتھ
پریت نہ کیجیو پنچھی جیسی
جل سوکھے اُڑ جائے
پریت تو کیجیو مچھلی جیسی
جل سوکھے مر جائے
…
یہاں تو سر سے پہلے دل کا سودا شرط ہے یارو
کوئی آسان ہے کیا سرمد و منصور ہوجانا
بَسا لینا کسی کو دل میں دل ہی کا کلیجا ہے
پہاڑوں کو توبس آتا ہے جل کر طور ہوجانا
نظر سے دور رہ کر بھی تقؔی وہ پاس ہیں میرے
کہ میری عاشقی کو عیب ہے مہجور ہوجانا
میں نے دیکھا تھا ان دنوں میں اسے
جب وہ کھلتے گلاب جیسا تھا
اس کی پلکوں سے نیند چھنتی تھی
اس کا لہجہ ........ شراب جیسا تھا
اس کی زلفوں سے بھیگتی تھی گھٹا
اس کا رخ ماہتاب جیسا تھا .......!!
لوگ پڑھتے تھے خال و خد اس کے
وہ ادب کی کتاب جیسا ........... تھا
قطبِ شمالی اور جنوبی کی طرح دونوں ہیں ہم
ہے نا کشش بھی درمیاں اور فاصلے حائل بھی ہیں
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
We are attracted to,
and separated from,
Each other,
Like north and south pole.
#Ophthalmologist
#Poet
#Mazhry
@gulzar5h
#شاعری #مظہریؔ
#دل_بینا
ہوا رخصت دسمبر بھی ہے آیا جنوری پھر سے
بہت محسوس ہوتی ہے ہمیں تیری کمی پھر سے
مطبوعہ نوائے وقت میگزین 5 جنوری 2020
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
@gulzar5h
#شاعری #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا
Diabetic
#Retinopathy
ذیابیطس ریٹینوپیتھی… سفید موتیا کے بعد بصارت کی خرابی کی دوسری سب سے عام وجہ ہے.. ہر ذیابیطس کے مریض کے لیے سالانہ آنکھوں کے پردے کا معائنہ (Fundoscopy ) ضروری ہے تاکہ اس کی جلد تشخیص کی جائے اور اس کا علاج کیا جائے۔!!
سیاسی بحث سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے سیاسی بحث میں وُۃ سالوں پرانی چاہتیں اور مروتیں جاتی رہتی ہیں جو ہماری زندگی کا حُسن اور سہارا ہوتی ہیں ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے سیاست کو بے توقیر کیا۔مروت، وضعدار ی، لحاظ، شرم، حیا، رکھ رکھائو اور ظرف جیسی اقدار و روایات کو کوڑادان میں…
محمد قوی خان انتقال کر گئے ۔
آپ پاکستانی ٹی وی ڈرامہ کے پہلے ہیرو جانے جاتے ہیں
آپ 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان پشاور سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا 1964 میں لاہورآئے اور ٹیلیویژن سے وابستہ ہو گئے ۔
اللّٰہ انہیں اپنی رحمت میں رکھے آمین
#QaviKhan
#PTVHOME
#oldptv
when we sacrifice our animals this Eid, we should make a promise to ourselves that we shall submit to the orders of Allah SWT.
نہ لحم کی چاہت نہ خون ہے مطلوب
تقویٰ دلوں کا ہے اللٰہ کو محبوب
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#Urdu_Adab
#Urdo_poetry
#Ghazal
#Urdu_Shaeree
(1):مشارطہ اپنے نفس کیساتھ شرط لگانا کہ گناہ نہیں کروں گا
(2):مراقبہ کہ آج گناہ تو نہیں کیا
(3):محاسبہ کہ اپنا حساب کرے کہ کتنے گناہ کئے اور کتنی نیکیاں کیں
(4):مواخذه کہ نفس نے دن میں جو نافرمانیاں کیں ہیں اس کو ان کی
سزا دینا اور وہ سزا یہ ھے کہ اس پر عبادت کا بوجھ ڈالے
لازم نہیں کہ اس کو بھی میرا خیال ہو
جو میرا حال ہے وہی اس کا بھی حال ہو
باتیں تو ہوں کچھ تو دلوں کی خبر ملے
آپس میں اپنے کچھ تو جواب و سوال ہو
کوئی خبر خوشی کی کہیں سے ملے منیر
ان روز و شب میں ایسا بھی اک دن کمال ہو
منیر نیازی
سر بسر یار کی مرضی پہ فدا ہو جانا
کیا غضب کام ہے راضی با رضا ہو جانا
بند آنکھو ! وہ چلیں آٸیں تو وا ہو جانا
اور یوں پھوٹ کے رونا کے فنا ہو جانا
بے نیازی بھی وہی اور تعلق بھی وہی
تمہیں آتا ہے محبت میں خدا ہو جانا
رحمان فارس
قول و قرار بِک گیا، اقرار بِک گیا
باغی کی آن بِک گئی، انکار بِک گیا
منڈی لگی تو کوئی بھی انمول نہ رہا
ایسا لگا بازار کہ بازار بِک گیا
آیا تھا جو خریدنے میرے ضمیر کو
بولی لگی تو پھر وہ خریدار بِک گیا
ڈاکٹر مسعود اقبال ساجد
مل گیا تو شکر ہے نہ مل سکا تو صبر ہے
مانگتا جا مظہریؔ کہ ہر دعا کا اجر ہے
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#شاعر #ماہر��شم #مظہریؔ
Receive with gratitude, endure with patience,
Pray with sincerity, faith will bring your recompense.
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا #چشم_بینا
@gulzar5h
ہوا رخصت دسمبر بھی ہے آیا جنوری پھر سے
بہت محسوس ہوتی ہے ہمیں تیری کمی پھر سے
بڑی حسرت سے تکتے ہیں شجر کو زرد رو پتے
شجر تو پوری کر ہی لے گا پتوں کی کمی پھر سے
مطبوعہ نوائے وقت میگزین 5 جنوری 2020
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
@gulzar5h
#شاعری #مظہریؔ
#Ophthalmologis
P
اک خلش کو حاصلِ عمرِ رواں رہنے دیا
جان کر ہم نے انہیں نامہرباں رہنے دیا
اپنے اپنے حوصلے اپنی طلب کی بات ہے
چن لیا ہم نے انہیں سارا جہاں رہنے دیا
آرزوئے عشق بھی بخشی دلوں کو عشق نے
فاصلہ بھی میرے ان کے درمیاں رہنے دیا
یخ بستہ تھا برفیلا تھا پیغام کا لہجہ
ٹھنڈک سے جمے لفظ بنیں برف ہیں پوریں
Chilled and icy cold was the tone of the message.
My words are frozen and fingertips have turned into ice.
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#شاعری #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا
تیرے خفا ہونے کے بعد دیکھ ہے کتنی شام اداس
یوں لگتا ہے جیسے سورج ڈوب کے پھر نا ابھرے گا
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#شاعر #ماہرچشم #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا #چشم_بینا
@gulzar5h
ساحر ہوشیارپوری ✨
ضبط سیلاب محبت کو کہاں تک روکے
دل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ہے
زندگی ایک سلگتی سی چتا ہے ساحرؔ
شعلہ بنتی ہے نہ یہ بجھ کے دھواں ہوتی ہے
تم بانس کے جنگلوں سے کبھی نہیں گذرے
لہٰذا اُس خوشبو کے بارے میں کچھ نہیں جانتے
جو کچّی لکڑی کے بدن سے
بانسری بننے کی خواہش بن کر پھوٹتی ہے
اور سیڑھی بن جانے کے خوف سے لرزتی رہتی ہے
(نامعلوم)
لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے
رنج بھی ایسے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
-
تم نہیں جانتے اب تک یہ تمہارے انداز
وہ میرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے
-
انہی قدموں نے تمھارے انہی قدموں کی قسم
خاک میں اتنے ملائے ہیں کہ جی جانتا ہے
اشفاق حسین
دیکھوں جو آسماں سے تو اتنی بڑی زمیں
اتنی بڑی زمین پہ چھوٹا سا ایک شہر
چھوٹے سے ایک شہر میں سڑکوں کا ایک جال
سڑکوں کے جال میں چھپی ویران سی گلی
ویراں گلی کے موڑ پہ تنہا سا اک شجر
تنہا شجر کے سائے میں چھوٹا سا اک مکان
ہوا رخصت دسمبر بھی آیا جنوری پھر سے
بہت محسوس ہوتی ہے ہمیں تیری کمی پھر سے
بڑی حسرت سے تکتے ہیں شجر کو زرد رو پتے
شجر تو پوری کر لے گا پتوں کی کمی پھر سے
#Urdu
#Shaeree
#اردو# شاعری#نظم# محبت
#Profmazhry
#eyeacuity
چبھتی ہے قلب و جاں میں ستاروں کی روشنی
اے چاند ڈوب جا کہ طبیعت اداس ہے
مجھ سے نظر نہ پھیر کہ برہم ہے زندگی
مجھ سے نظر ملا کہ طبیعت اداس ہے
شاید ترے لبوں کی چٹک سے ہو جی بحال
اے دوست مسکرا کہ طبیعت اداس ہے
ہے حسن کا فسوں بھی علاج فسردگی
رخ سے نقاب اٹھا کہ طبیعت اداس ہے
چار سال پہلےوفات پانے والے چھوٹے بھائی ضیاءالمدثری کی یاد میں لکھی ہوئی نظم ملاحظہ فرمائیں۔ اللٰہ پاک مرحوم بھائی اور تمام بچھڑنے والوں کی مغفرت فرمائے.
گلِ چیدہ
پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالمظہری
گلِ چیدہ گلستانِ علی کا لے گیا گلچیں
دمکتے آنکھ کے موتی وہ غنچہ ہائے لب شیریں
#مظہری #شاعری
نارِ نمرود کا نسخہ مرا کیا کر لے گا
عشق میں آگ کا شعلہ مرا کیا کر لےگا
لشکرِ حضرتِ موسیٰ میں ہے پیکر میرا
یہ ترا نیل کا دریا مرا کیا کر لے گا
چاند سورج مری چوکھٹ سے ضیا پاتے ہیں
ایک ٹوٹا ہوا تارا مرا کیا کر لے گا
محبوب زائری
پی لیں جو کبھی شیخ تو پی پی کے پکاریں
اے ساقیِ مئے خانہ! ذرا اور، ذرا اور
چھوڑیں نہ محبت کو نصیر ! اہل محبت
یہ شوق خطا ہے ، تو خطا اور خطا اور
سید نصیرالدین نصیر
یہ ایک بہت زیادہ پکے ہوئے سفید موتیا کی تصویر ہے۔ اس صورت میں آپریشن یا فیکو کا عمل زیادہ پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا۔ بہت زیادہ انتظار کرنے کی بجائے نسبتا کچے موتئیے کا آپریشن جدید تکنیک سے زیادہ سودمند اور نظر میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالمظہری
دعائے استخارہ میں اثر اے جستجو نکلے
کہ نکلے وصل کی صورت یا دل سے آرزو نکلے
ہوئی مدت کہ وہ ہم سے تکلم ہی نہیں کرتے
کہیں باتوں میں دل کی بات انکے روبرو نکلے
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#شاعر #ماہرچشم #مظہریؔ
#Ophthalmologist
#Mazhry
#Poet
#دل_بینا #چشم_بینا
@gulzar5h
جب پروین شاکر کو شوہر نے طلاق دے دی اور انہیں تنہا چھوڑ کر چپ چاپ چلتا بناتو اس وقت ان پہ یادگار اشعارکی آمد ہوئی آپ بھی ملاحظہ کیجیئےاور اس عظیم شاعرہ کی مغفرت کیلئے دعاکیجیئے:۔ وہ کہتی ہیں کہ:۔
رخصت ہوا تو آنکھ ملا کر نہیں گیا
وہ کیوں گیا ہے یہ بھی بتا کر نہیں گیا
نمی دانم کہ آخر چوں دم دیدار می رقصم
مگر نازم بر ایں ذوقے کہ پیش یار می رقصم
مجھے کچھ خبر نہیں کہ آخر محبوب کو دیکھتے ہی میں رقص کیوں کر رہا ہوں لیکن پھر بھی مجھےاپنی اس خوش ذوقی پر ناز ہے کہ میں اپنے محبوب کے سامنے رقص کر رہا ہوں۔