islamic418 Profile Banner
‏آپﷺکی احادیث Profile
‏آپﷺکی احادیث

@islamic418

Followers
14K
Following
111
Statuses
2K

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے میری کوئی حدیث سنی اور اسے دوسروں تک پہنچا دیا،

Rawalpindi, Pakistan
Joined October 2021
Don't wanna be here? Send us removal request.
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
49 minutes
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتوں سے نکاح چار چیزوں کی بنا پر کیا جاتا ہے: ان کے مال کی وجہ سے، ان کے حسب و نسب کی وجہ سے، ان کی خوبصورتی کی بنا پر، اور ان کی دین داری کے سبب، تم دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیاب بن جاؤ۔ (سنن ابی داؤد،۲۰۴۷)
1
12
29
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
3 hours
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی قوم میں علانیہ فحش ( فسق و فجور اور زناکاری ) ہونے لگ جائے، تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھوٹ پڑتی ہیں جو ان سے پہلے کے لوگوں میں نہ تھیں۔ (سنن ابن ماجہ،۴۰۱۹)
0
12
39
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
3 hours
کہہ دو کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے اور تم جو چیز خرچ کرو گے وہ اس کا (تمہیں) عوض دے گا۔ اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے سُورَةُ سَبَإٍ - 39
0
20
53
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
23 hours
وَجَحَدُوا بِهَا وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنْفُسُهُمْ ظُلْمًا وَعُلُوًّا ۚ فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ اور بےانصافی اور غرور سے ان سے انکار کیا لیکن ان کے دل ان کو مان چکے تھے۔ سو دیکھ لو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا سُورَةُ النَّمۡلِ -
0
40
200
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
23 hours
رسول الله ﷺ نے فرمایا: إِنَّ لِكُلِّ أُمَّةٍ فِتْنَةً وَفِتْنَةُ أُمتي المالُ یقیناً ہر اُمت کے لئے ایک فتنہ (آزمائش) رہا ہے، اور میری امت کا فتنہ مال ہے. ترمذی 2336 (مسند احمد 17610؛ المستدرک للحاكم 7896؛ السلسلة الصحيحة 2553؛ مشکوٰۃ المصابيح 5194)
4
83
393
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
3 days
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾ بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ ﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
1
4
31
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
3 days
مؤمنوں کی بات تو یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں اللہ اور اُس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول اُن کے درمیان فیصلہ کریں تو وہ یہ کہتے ہیں کہ: ’’ہم نےحکم) سن لیا، اور مان لیا‘‘ اور ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔ ﴿سورۃ النور،۵۱﴾
8
120
554
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
3 days
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔ (مسنداحمد،۵۷۰۷)
3
124
527
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
3 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کو ئی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہو ئے اس کی موافقت کرتا ہے تو اللہ تعا لیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے” فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے ۔ (مسلم،کتاب الجمعہ ،۱۹۷۳)
3
80
388
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
5 days
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اے کپڑے میں لپٹنے والے اٹھو اور لوگوں کو خبردار کرو اور اپنے پروردگار کی تکبیر کہو اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھو اور گندگی سے کنارہ کرلو اور کوئی احسان اس نیت سے نہ کرو کہ زیادہ وصول کرسکو اور اپنے پروردگار کی خاطر صبر سے کام لو (سورۃ المدثر :1,7)
1
42
145
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
5 days
🌹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:-* 🌹 🌴 آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے بس یہی کافی ہےکہ وہ ہر سنی سنائی بات (*بغیر تحقیق کیے* ) بیان کر دیتا ہے ۔ {📚مشکواة المصا بیح 156}
4
98
424
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
5 days
اور وہی ذات ہے جس نے یہ زمین پھیلائی، اُس میں پہاڑ اور دریا بنائے، اور اُس میں ہر قسم کے پھلوں کے دو دو جوڑے پیدا کئے۔ وہ دن کو رات کی چادر اُڑھادیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان ساری باتوں میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کریں۔ ﴿سورۃ الرعد، ۳﴾
2
47
254
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
7 days
رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو۔ 1 جوانی کو پڑھاپے سے پہلے۔ 2 صحت کو بیماری سے پہلے۔ 3 امیری کو فقیری سے پہلے۔ 4 فراغت کو مصروفیت سے پہلے۔ 5 زندگی کو موت سے پہلے۔ (المستدرک الحاکم : 7846)
3
84
456
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
9 days
قالَ النبی ﷺ: حُفَّتْ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ ، وَحُفَّتْ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ جنت کو ناگوار چیزوں (مشکلات، دشواریوں) سے گھیر دیا گیا ہے، اور دوزخ کو شہوات (نفسانی خواہشات، لذتوں) سے گھیر دیا گیا ہے. مسلم 7130، 7131 (ترمذی 2559؛ مسند احمد 7521، 8931، 12587؛ مشکوٰۃ 5160)
1
7
59
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
9 days
قالَ النبی ﷺ: حُجِبَتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ ، وَحُجِبَتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ جہنم کو شہوات (نفسانی خواہشات، لذتوں) سے ڈھانپ دیا گیا ہے، اور جنت کو ناگوار چیزوں (مشکلات، آفتوں، دشواریوں) سے ڈھانپ دیا گیا ہے. بخاری 6487 (مشکوٰۃ المصابيح 5160)
1
47
235
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
10 days
قالَ ﷺ: جب جمعہ کا دن آتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے کھڑے ہوجاتے ہیں اور سب سے پہلے آنے والے اور پھر اس کے بعد آنے والوں کو نمبر وار لکھتے جاتے ہیں. پھر جب امام (خطبے کے لئے منبر پر) بیٹھ جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے رجسٹر بند کر لیتے ہیں اور ذکر سننے لگ جاتے ہیں بخاری 3211
7
98
501
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
12 days
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں: رسول الله ﷺ بچوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کیا. مشکوٰۃ المصابيح 4634 (بخاری 6247؛ مسلم 5663، 5665؛ ترمذی 2696؛ ابوداؤد 5202)
0
78
437
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
12 days
فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ۙ﴿۵﴾اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ؕ﴿۶﴾ چنانچہ حقیقت یہ ہے کہ مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے، یقینا مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔ (سورۃ الشرح : 5,6)
1
81
478
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
13 days
🌴رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:🌴 باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے اگر تم چاہو تو اس دروازے کو ضائع کر دو اور چاہو تو اس کی حفاظت کرو۔ [📚جامع ترمذی:- حدیث نمبر: 1899]
2
109
589
@islamic418
‏آپﷺکی احادیث
13 days
حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا: رسول الله ﷺ نے ایک سودے (بیع) میں دو سودوں سے منع فرمایا. ترمذی 1231 (ابوداؤد 3461؛ نسائی 4636؛ موطا امام مالک 1372؛ مشکوٰۃ 2868)
1
8
48