![Dr Usman Khan Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1819055530998149120/x2WY9zJs_x96.jpg)
Dr Usman Khan
@drusmanbaloch
Followers
6K
Following
360
Statuses
1K
Spotlighting public health and digital media, exploring the tech-wellness nexus. Stay tuned for content promoting digital balance and well-being! #PublicHealth"
Pakistan
Joined January 2012
ایمان مزاری نے کہا تھا کہ ECL کی رٹ پٹیشن میں فیملی کو ایک بار ہائیکورٹ آکر بائیومیٹرک کرانا ہوگا، بعد میں بے شک نہ آئیں۔ میں اپنے خاندان کو لے کر عدالت وقت سے پہلے پہنچا۔ میرے اڈھائی سالہ پوتے ابراہیم اور نومولود حسن بھی ہمارے ساتھ تھے۔ ہائی کورٹ کے میدان میں ججز کے ہاتھوں لگائے گئے درختوں کی تختیاں تھیں۔ ابراہیم دوڑتا ہوا تمام تختیوں کو چھوڑ کر سیدھا جسٹس بابر ستار کی تختی کے پاس جا رکا۔ غور سے اسے دیکھنے لگا، اور ہم نے یہ لمحہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے، یہی جسٹس بابر ستار تھے جنہوں نے جواب طلبی کی تو میرے بیٹے فیضان عثمان اور اسی ابراہیم کے ماموں کو دردناک زندان سے آزادی ملی۔ لاہور ہائیکورٹ کی احکامات اورجواب طلبی پر میرے داماد اور ابراھیم کے والد کو بھی چھوڑ دیا گیا مگر سی ٹی ڈی کے زریعہ ایک جھوٹے مقدمے میں مزید اذیت دی، جسے عدالت نے پہلی پیشی پر ہی ضمانت دے دی۔ اللہ کرے جسٹس بابر ستار کا لگایا گیا عدالتی پودا پاکستان کی عوام کو انصاف دے اور ہر شہری آزاد فضا میں سانس لے سکے۔ اب مجھ سمیت میرے پورے خاندان کو ECL میں ڈال دیا گیا ہے، حتیٰ کہ وہ بھی جو پہلے سے بیرون ملک ہیں۔میری اہلیہ بھی جو بیٹی کے پاس گئی ہوئی تھی اسے بھی ای سی ایل میں ڈال کر واپسی پر اسلام آباد ائرپورٹ پانچ گھنٹے روکے رکھا کہ آپ کا نام ای سی ایل میں ہے۔
4
14
51
علی محمد کھلول کا المیہ اور "معلوم افراد" خبر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے نمائندے علی محمد کھلول کو پولیس چوکی سے “معلوم افراد” ڈی جی خان لے گئے اور ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا۔ یہ واقعہ ہمارے معاشرتی زوال کی ایک افسوسناک تصویر پیش کرتا ہے۔ جب ماضی میں آپ نے ترین کے جہازوں اور رات کے اندھیرے میں سسٹم بٹھا کر اپنے پسندیدہ لوگوں کو لائے، تب آپ نے اکثر معاملات دھمکیوں تک محدود رکھے اور بعد میں اپنے ناپسندہ سیاستدانوں پر جھوٹے مقدمات کے زریعہ مشق ستم بنایا تھا۔ لیکن اس بار آپ نے زمانۂ جاہلیت کے طریقۂ کار کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، حالانکہ خود پولیس بھی ایسے وحشیانہ طریقوں کو کافی عرصہ پہلے ترک کر چکی ہے۔ پولیس میں جب ناتجربہ کار اور غیر تعلیم یافتہ افراد "انویسٹی گیشن" یا "مقاصد کے حصول" جیسے اہم کاموں پر مامور تھے، تب تشدد ان کا معمول تھا۔ لیکن جیسے ہی تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افراد پولیس کا حصہ بنے، ذہانت اور حکمت سے مسائل حل کرنے کا رجحان پیدا ہوا۔ یہ بات حیران کن اور افسوسناک ہے کہ علی محمد کھلول پر ��لم کرنے والے “معلوم افراد” پولیس کے ان قدیم اور جاہلانہ طریقوں سے بھی بدتر ثابت ہوئے ہیں۔ یہ طرزِ عمل نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ ایک عوامی نمائندے کے ساتھ ایسا سلوک آپ کی حکمتِ عملی اور صلاحیتوں پر بھی بڑا سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کے طرز سیاست کا ناقد ہونے کے باوجود میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ یہ عمل آپ کی نااہلی اور صلاحتیوں سے محرومی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اس کی شدید مذمت بھی اس ظلم کی سنگینی کا احاطہ نہیں کر سکتی۔ میں بھی سمجھتا ہوں کہ یہ عمل نفرت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔جوکہ اداروں کی ساکھ کا ناقابل تلافی نقصان ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علی محمد کھلول کے ساتھ ہونے والے اس ناروا سلوک کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔یہ مطالبہ نون لیگی ورکر اور عہدیداروں کو بھی کرنا چاہیئے۔تاکہ کل کو آپ کے ساتھ ایسا نہ ہو
1
3
4
وہ کون سا پاکستانی ہوگا جو ملک روشن پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتا ہوگا۔مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں دہشت گردی کی مارکیٹنگ روکنا ہوگی تاکہ دنیا پرامن پاکستان میں آئے اور انویسٹ کرے۔اگر آئے روز وزیر اعظم کے منہ سے دہشت گردی کے وعلانات اور شہدا کے بیانات سنیں گے تو یہ روشنیاں عارضی ہوں گی۔ہم اس پاکستان میں رہتے ہیں جہاں بیرئیر ہٹانے پر دہشت گردی کے مقدمات ہوتے ہیں،ہم اس ملک کے باشندے ہیں جس کا ایک پورا صوبہ جبری گمشدگیوں کے زخموں سے خون بہا رہا ہے۔ آپ یقین جانیں جس طرح پی آئی اے کے وزیر نے جعلی پائلٹس کا اعلان کیا تو ہماری قومی ائرلائن دنیا میں بین ہو گئی،اسی طرح ہم دہشت گردی کی مارکٹنگ کر کے ملک کو برباد کر رہے ہیں۔جب تک ماتحت ادارے اپنا کام کریں نہیں کریں گے،حکومتی ،سیاسی، سرکاری معاملات میں مداخلت رہے گی تو یہ روشنیاں حقیقی خوشی دینے سے قاصر رہیں گی اور سانپ سیڑھی کا یہ کھیل جاری رہے گا،خاکم بدہن
0
0
0
آپ یقین جانیں،آپ زہر کھارہے ہیں وہ کوکنگ آئل جو ایک بار فرائی کرنے کے بعد دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے، صحت کے کئی سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلسل گرم کرنے سے آئل کے کیمیائی اجزاء میں تبدیلی آتی ہے، جس کے نتیجے میں زہریلے مادے اور نقصان دہ فری ریڈیکلز پیدا ہوتے ہیں۔ پرانے کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال کے نقصانات 1. کینسر کا خطرہ •دوبارہ گرم کیے گئے آئل میں ٹرانس فیٹس اور فری ریڈیکلز پیدا ہوتے ہیں، جو جسم میں آکسیڈیٹیو اسٹریس بڑھاتے ہیں۔ •پولی سائکلک ایرومیٹک ہائیڈروکاربنز (PAHs) اور ایکریل امائیڈز جیسے زہریلے کیمیکلز کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔ 2. دل کی بیماریوں کا امکان •بار بار گرم ہونے سے آئل میں ٹرانس فیٹس بن جاتے ہیں، جو کولیسٹرول بڑھانے اور شریانوں کی بندش کا سبب بنتے ہیں۔ •ہائی بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔ 3. ذیابیطس اور میٹابولک مسائل •مسلسل دوبارہ استعمال شدہ آئل کھانے سے انسولین ریزسٹنس پیدا ہو سکتی ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بنتی ہے۔ •یہ جگر اور گردوں پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ 4. موٹاپا اور وزن میں اضافہ •جلا ہوا آئل زیادہ کیلوریز اور غیر صحت مند چکنائی پر مشتمل ہوتا ہے، جو وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ •یہ پیٹ کی چربی (Visceral Fat) میں بھی اضافہ کرتا ہے، جو دل اور جگر کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ 5. ہاضمے کے مسائل •یہ آئل معدے میں تیزابیت، بدہضمی اور گیس کا باعث بن سکتا ہے۔ •فوڈ پوائزننگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، خاص طور پر اگر آئل میں جلے ہوئے ذرات شامل ہوں۔ 6. دماغی صحت پر منفی اثرات •زہریلے فری ریڈیکلز دماغی خلیات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس سے دماغی کمزوری، یادداشت کی خرابی اور الزائمر جیسی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ کیا کیا جائے؟ ✔ ہر بار نیا آئل استعمال کریں، خاص طور پر اگر کھانے میں زیادہ درجہ حرارت پر فرائی کرنا ہو۔ ✔ اگر دوبارہ استعمال ناگزیر ہو تو آئل کو چھان کر، کم درجہ حرارت پر استعمال کریں، لیکن ایک سے زیادہ بار استعمال نہ کریں۔ ✔ زیتون، سرسوں اور ناریل کا تیل صحت کے لیے بہتر انتخاب ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ زیادہ درجہ حرارت برداشت کر سکتے ہیں۔ ✔ گہرے فرائی (deep frying) کی بجائے کم آئل میں پکانے (shallow frying) یا بھاپ دینے (steaming) کو ترجیح
0
0
1
پاستان کو بچانے کی جدوجہد،پاکستانیوں کو بچانے کی جدوجہد،لاقانونیت کے سامنے بند باندھنے کی جدوجہد،پاکستان کے آئین اور قانون سے ماورا اقدامات کی روک تھام کی جدوجہد،پاکستان کے خلاف نفرت کے تدارک کی جدوجہد،پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے گھروں کو صف ماتم بچھانے والوں کا ہاتھ روکنے کی جدوجہد،پاکستانیت اور انسانیت کے تحفظ کی جدوجہد۔پاکستان کے آئین اور قانون کا سہارا لے کر تڑپتے سسکتے بلکتے خاندانوں کے گھروں میں خوشیاں بکھیرنے کی جدوجہد۔ ہم وطنوں کو جبری لاپتہ کرنے والو ! باخدا آپ ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔آپ ملک میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔خدا کے لیئے اپنی پالیسیاں تبدیل کرو،قانون کا ��حترام کرو،پاکستان کو چلنے دو شاباش ایمان مزاری۔الخلق عیال اللہ،مخلوق اللہ کا خاندان ہے،اللہ کی مخلوق کا تحفظ اللہ کے خاندان کا تحفظ ہے۔اس جدوجہد پر آپ کو مبارکباد
میری با ہمت بہن @sadafAmeerBaloc آپ کی جد جہد کو سلام۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے والد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہے۔ #ReleaseAmeerBaksh
0
0
4
بلاسفیمی بزنس گروپ۔ ہرزمانہ میں مذہب نے دکھی انسانیت کو دکھ دور کرنےکے لیئے اپنا کندھا دیا،امید دی اور حوصلہ دیا۔ آج بھی مفلس،غری�� مایوس اور مڈل کلاس لوگوں کے پاس مزہب کے علاوہ اور ہے ہی کیا۔ مگر وطن عزیز کی بدقسمتی دیکھیں اس نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے دیئے ہوئے دین کو بطور ہتھیار استعمال کرکے ظلم کیا جا رہا ہے۔پیسہ کمانے کے لیئے الزام لگا کر جیلوں میں بھیجا جا رہا ہے۔ بدقسمتی ایک اور بھی ہے کہ ایسے کیسز یا الزامات میں کوئی وکیل بننے کے لیئے بھی تیار نہیں ہوتا،پتہ نہیں کیسے یہ لڑکی جان ہتھیلی پر رکھ کر بے گناہ پاکستانیوں کو توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مگر یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کون ملک کو پتھر کے زمانے میں لےجانا چاہتاہے؟سوال یہ بھی ہے آخر اس ظلم کو کون روکے گا۔ میرا خیال ہے کہ علمائے حق کو اس ظلم کے آگے بند باندھنا چاہیئے
3
2
15
🌟 A Proud Moment of Recognition! 🌟 I am honored to receive the Gold Medal and Award of Appreciation from the American International Theism University, Florida in recognition of my contributions to education, social welfare, and the healthcare sector. As Chairman of the Institute of Health and Management Sciences, Islamabad, my mission has always been to create meaningful impact through quality education, healthcare advancements, and community service. This recognition further motivates me to continue striving for excellence and making a difference in people’s lives. Grateful for this honor and thankful to all those who have supported me on this journey! #Gratitude #AwardOfAppreciation #GoldMedal #Education #Healthcare #Leadership #SocialImpact #Honored #DrMuhammadUsmanKhan
0
0
3
@Ksaraikstan گودا کاوںڑ نئیں کریندی۔اساں سرائیکی تاں مٹھے لوک ہیں۔ بطور چئیرمین میکوں اوں ویلے پتہ لگے جیڑھے ویلے میکوں وزٹ کرائے نئیں۔ واقعی پتہ لگے جو سرائیکی کائنی،والا اے پتہ لگے جو سرائیکی سٹوڈنٹس وی کائنی جیڑھے اپڑاں کلچر شو کرن ہا۔لہذا زرا وتھی وی ڈے چھوڑی کرو
0
0
0
RT @BasharatRaja786: حساس ادارے کے میجر نے تاجر سے 15 کروڑ روپے کا فراڈ کر ڈالا تاجر اور میجر کے بیچ ائی فون کی کھیپ منگوانے کے لئے 33کروڑ…
0
2K
0