بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔
پاکستان ترقی کر سکتا ہے اگر جج “عدالت” تک، جرنیل “بارڈر” تک، عوامی نمائندے “پارلیمنٹ” تک، علماء “یگانگت” تک، افسران “عوامی خدمت” تک ، سرمایہ دار “کاروبار” تک “اور میڈیا “سچ” تک اپنا اپنا کام دیانت اور محنت سے کریں - اپنا کام چھوڑ کر سب کو دوسروں کی پڑی ہے- یہی ہماری بد قسمتی ہے-
یہ وہ چہرے ہیں جن کی تربیت عمران نیازی نے ہٹلر کی پلے بک سے کی ہے۔ عام زندگی میں لوگ انہیں پڑھا لکھا سمجھتے ہونگے لیکن تہذیب محض تعلیم سے نہیں آتی۔ والدین کی تربیت، صحبت اور زندگی میں انسان کسے فالو کرتا ہے یہ عناصر انسان کو خواہ وہ کتنا تعلیم یافتہ ہو اسے گنوار بھی بنا سکتے ہیں۔
یوں لگتا ہے کہ ملک کے درد کا ٹھیکہ صرف مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے لے رکھا ہے جو اپنی سیاسی ساکھ داؤ پہ لگا کر ملک اور معیشت کو سنبھالنے پہ لگیں ہیں اور دیگر اداکار کھیل کھیلنے میں مصروف۔
کیسا ہو اگر پٹرول کی قیمت 12 اپریل پہ واپس لا کر اداکاروں سے کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟
آج والد محترم اقبال احمد چوہدری کو بچھڑے 45 برس بیت گئے ہیں-25 اپریل 1976 کو مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہونے کا اعزاز پایا-امریکہ کی بہترین یونیورسٹی سے ایگریکلچرل انجئینرنگ میں ماسٹرز کر کے ساری عمر پاکستان کی خدمت کی-اللہ ان کو اعلی درجات عطا فرمائے آمین!
میں ان بہنوں اور بھائیوں کا دلی شکریہ ادا کر کرتا ہوں جنہوں نے بھیرہ میں PTI کی ہمدرد فیملی کی ہلڑبازی کی شدید مذمت کی ہے اور مجھ سے اظہار یکجہتی کیا۔ہلڑبازی نے خود ان کو ایکسپوز کیا۔گولی کھانے والے ہلڑبازی سے نہیں گھبراتے۔ دکھ اس بات کا ہے عمران اپنے فالوورز کو کسطرف لےجارہا ہے۔
آج بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک یوتھین فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دئیے “گوگی پیرنی کا حساب دو”
جیسا جاہل اور پاگل خود ویسے ہی پیروکار پیدا کر رہا ہے۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ پاسیٹیو آیا ہے- میں گھر میں 14 دن قرنطینہ میں رہونگا- دوستوں اور خیرخواہوں سے درخواست ہے کہ جلد صحتیابی کے لئے دعا فرمائیں! اللہ تعالی سب کو اس وبا سے محفوظ رکھیں آمین!
اگر ہمارے جنرلز بارڈرز محفوظ بنائیں،
ججز عدالتوں کو موثر بنائیں،
سیاستدان پارلیمنٹ کو مظبوط کریں،
بیوروکریٹس سرکار کے دفتروں کو چست کریں،
صحافی حق اور سچ کی آواز اٹھائیں اور
شہری ٹیکس ادا کریں
تو پاکستان جنت بن سکتا ہے-
مگر یہاں ہر کوئی اپنا کام چھوڑ کے دوسرے کا کام کرنا چاہتا ہے
بیٹے سے تنخواہ وصول کیوں نہیں کی؟ نا اہلی کی سزا - بیٹے سے پیسے کیوں وصول کئے؟ 7 سال قید کی سزا - نہ کوئی کمیشن ، نہ کوئی کِک بیک ، نہ کوئی سرکاری خزانے میں خرد برد - یہ ہے خلاصہ نواز شریف کے مقدمات کا-
میں نے واضح تردید کی تھی کہ ن لیگ کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا- یقین نہیں آتا کہ ظفر صدیقی کا چینل اس طرز صحافت پہ آ جائے گا-میں اس جھوٹی خبر کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور آئیندہ سماء کو کسی قسم کا بیپر نہ دینے کا فیصلہ کرتا ہوں-
ایک لطیفہ سن لیں!!
میراثی کو چودھری نے ڈیرے بلوایا۔ ٹانگیں دبوائیں، مٹھی چاپی کروائی۔ لطیفے، جگتیں سنیں۔ میراثی گھنٹوں بعد تھکا ہارا گھر لوٹا تو بیوی نے پوچھا کہاں سے آئے ہو۔ میراثی بولا، چودھری کے ڈیرے کا کامیاب دورہ کرکے آیا ہوں۔
(نوٹ: کوئی مماثلت محض اتفاقیہ)
عمران نیازی چلاؤ نہیں وہ وقت یاد کرو جب تم نے ظلم کے پہاڑ ڈھائے تھے مگر ہم چیختے چلاتے عدالت میں نہیں آتے تھے بلکہ مسکراتے ہوئے اور سج سنور کے آتے تھے تاکہ کہیں ظلم کرنے والے کو ہماری کمزوری کا پیغام نہ چلا جائے۔
ایک صاحب ہوتے تھے جنہوں نے اربوں روپے کی اپنی تشہیری مہم ڈیم کے نام پر چلائی اور کہا کہ میں ریٹائیر ہو کر ڈیم کی جگہ پر چارپائی ڈال کر ڈیم بناؤں گا اگر کسی شخص کو پتہ ہو کہاں ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ کتنا ڈیم بنا چکے ہیں؟ تو معلومات میں ضرور اضافہ فرمائیں۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے عمران نیازی نے معتمد ساتھی کے ذریعہ NRO حاصل کرنے کے لئے PDM کی قیادت کو مفاہمتی پیغام دیا لیکن حکومتی اتحاد کا فیصلہ کہ اب کوئی NRO نہیں ملے گا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائیز عیسی کیس کے فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو اس غیر آئینی اقدام کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فورا مستعفی ہو جانا چاہیے - مغربی جمہوریت تو یہی کہتی ہے-
مسلم لیگ ن کے پیر عادل گیلانی کو پی ٹی آئی کے امیدوار کو الیکشن میں بھرپور شکست دیکر مئیر اسلام آباد منتخب ہونے پر دلی مبارکباد- حکومتی وسائل اور مشینری کو عبرتناک شکست ہوئی- ووٹ کو عزت دو کی فتح ہوئی- اہل اسلام آباد کو مبارک ہو!
قوم کو جلد معلوم ہو جائیگا کہ مسلم لیگ ن کو دھاندلی کے ذریعہ حکومت سے نکالنا کیوں ضروری تھا- سی پیک بند، کشمیر گیا اور اب اگلے آئیٹم کا انتظار فرمائیے!
اللہ کا شکر ہے کہ عمران نیازی محفوظ ہیں۔ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں عمران نیازی کے کنٹینر پہ وزیر آباد میں فائیرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ حکومت پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات کا جائیزہ لینا چائیے۔
" ماں "
تری قبر پر رحمتوں کی گھٹا ہو
سدا اُس پہ طیبہ کی ٹھنڈی ہوا ہو
رہے مجھ پہ تیری دعاؤں کا سایہ
تری قبر کی خاک میری شفا ہو
رہوں ساتھ میں تیرے کچھ اس طرح سے
تری یاد کا لمس میری دعا ہو
ہوا تیرے جانے پہ احساس مجھ کو
مری زندگی جیسے کوئی سزا ہو
طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے
عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے
آپ کی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے
عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا
تم بھی ٹوٹ جاؤ گے، تجربہ ہمارا ہے
اپنی رہنمائی پر، اب غرور مت کرنا
آپ سے بہت آگے، نقشِ پا ہمارا ہے
Today is 44th death anniversary of my father, Iqbal Ahmad Chaudhary. He got Masters in engg in 1952 from a leading US university & retuned to serve Pakistan. His footsteps I followed. He died in Madinah during umra & got burial in Jannat ul Baqih. May Allah Bless his soul Ameen!
مرا شہر مجھ پہ گواہ ہے کہ ہر ایک عہد سیاہ میں
وہ چراغ راہ وفا ہوں میں کہ جلا تو جل کے بجھا نہیں
میں ظلمت شب کا شکوہ ہرگز نہیں کروں گا ڈٹا رہوں گا
میں اپنے حصے کی شمع یارو جلا رہا ہوں بتا رہا ہوں
مسجد نبوی ﷺ میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی طرف سے ہلڑبازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں-یہ وہ مقام ہے جہاں آواز اورنچی کرنے کی ممانعت ہے اور فرشتے بھی پلکیں جھکا کے گزرتے ہیں- عمران نیازی اپنے حمایتیوں میں جس جنونیت اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے وہ معاشرے کے لئے کینسر ہے-
تخلیق کائنات کے دو نظریے مشہور ہیں۔ پہلا بگ بینگ تھیوری ہے جس کے مطابق کائنات ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ جبکہ دوسری تھیوری کے مطابق کائنات 92 کے ورلڈ کپ کے بعد معرض وجود میں آئی-
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِين
الحمدللّٰہ ! ابھی ابھی کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو موصول ہوا ہے- میں ان تمام احباب کا جنہوں نے ملک بھر ، بیرون ملک اور خاص طور نارووال سے دلی دعاؤں سے میری صحتیابی کے لئے پیغامات بھیجے اور دعائیں کیں میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں
جب نواز شریف نے ڈاکٹروں سے اپنی بلڈ پلیٹلیٹ رپورٹ کا پوچھا کہ کب آئے گی تو ڈاکٹرز نے کہا سر کاونٹ کر رہے ہیں رزلٹ رات دیر سے آئے گا۔ نواز شریف نے جواباً کہا کہ کیا یہ بلڈ ٹیسٹ کا رزلٹ ہے یا الیکشن کا نتیجہ جو رات گئے آئے گا- یہ سن کر وہاں موجود لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی 😊
سندھ میں PPP حکومت واپس ، کے پی میں PTI کی حکومت واپس، بلوچستان میں BAP کی حکومت واپس، پنجاب میں جہاں PMLN حکومت کی کارکردگی کے غیر بھی معترف تھے اور اسے تمام صوبائی حکومتوں سے بہتر قرار دیا جاتا تھا اسے فارغ کر کے پی ٹی آئی مسلط کر دی گئی پنجاب کے عوام کے حق رائے دہی پہ ڈاکہ ہے
عمران خان کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے مجرموں کی چکی میں رکھا گیا ہے- وہ سزا یافتہ ہیں نہ مجرم بلکہ قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے گیس کا بحران حل کیا- ہم پر زور مذمت کرتے ہیں - یقیناً چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بیٹھ گئے
PTI نے نہایت مکروہ کھیل شروع کر دیا ہے، ریٹائرڈ فوجی افسران کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ وہ قومی دفاعی ادارے میں سیاسی تقسیم پیدا کریں-میری ریٹائیرڈ افسران سے درخواست ہے کہ اگر انہیں سیاست کا شوق ہے تو اپنے میجر جنرل،بریگیڈئیر،میجر کے رینک ہٹا کر ٹویٹ کریں اپنے ادارے سے نہ کھیلیں-
سراج الحق صاحب نے بالآخر جماعت اسلامی کا پیپلز پارٹی سے الحاق کر دیا جبکہ وہ ڈسکہ الیکشن ، چئرمین اور ڈپٹی چئرمین سینٹ کے انتخاب میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے رہے- دونوں کو نیا سفر مبارک ہو!
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ,
پاکستان مسلم لیگ ن ایک بہادر، وفادار اور انتہائی زیرک پارلیمینٹیرین سے محروم ہو گئی- اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین!
May Allah Grant recovery to
@ImranKhanPTI
from Corona Ameen! We should as leaders take precautions & wear mask to be model of safety. Please wear mask, wash hands with soap, & keep safe distances.
مجھے کوویڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے- میں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے-تمام دوستوں، احباب اور بالخصوص اہلیان نارووال سے درخواست ہے کہ میری جلد صحتیابی کے اپنی دعاؤوں میں مجھے یاد رکھیں!
ماسک پہنیں اور کرونا کے خلاف ایس او پیز پہ عمل کریں!
عمران نیازی کو نواز شریف اور مسلم لیگ ن فوبیا ہے- سلمان رشدی نے توہین آمیز کتاب 1988 میں لکھی تھی اسوقت نواز شریف وزیر اعظم نہیں تھے- PMLN نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی جیسی عمران نیازی اور انکی جماعت 2017 میں کر رہے تھے- PTI نے مذہب کارڈ پہ میرے خلاف الیکشن لڑا اور ہارا-
PTI حکومت نے آرڈیننس جاری کیا جس سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا موت کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کا حق دیا گیا- اندازہ فرمائیں یہ کام PMLN کی حکومت نے کیا ہوتا تو اب تک کیا کہرام مچا ہونا تھا؟ “مودی کا یار” کے پوسٹر کہاں کہاں لگ گئے ہوتے-
مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی آخری افطار کا منظر- جس نے مدینہ منورہ میں رمضان نہیں دیکھا اس نے رمضان کا اصل حسن نہیں دیکھا-اللہ تعالی سب کو مدینہ منورہ میں رمضان کی سعادت عطا فرمائے آمین!
حضرت ابوبکر ؓ کا خلافت سنبھالنے کے بعد پہلا خطبہ گورننس کا عالمگیر چارٹر:
“اے لوگو! میں تمھارا حاکم بنایا گیا ہوں،حالانکہ میں تم سے بہتر نہیں ہوں ،اگر میں اچھا کام کروں تو میری اطاعت کرنا اور اگر برُا کروں تو میری اطاعت نہ کرنا۔سچائی ایک امانت ہے اور جھوٹ خیانت۔۔۔۔
سب کے لئے ایک قانون
چاہے سیاستدان، جج، جرنیل یا صحافی،
اسی میں بقا، اسی میں سلامتی
رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا ۔۔۔ تم سے پہلی قومیں اس لئے برباد ہوئیں جب اُن کا کوئی بڑا امیر و کبیر جرم کرتا تو اُسے چھوڑ دیا جاتا اور جب کوئی معمولی سا آدمی جرم کرتا تو اُسے سزا دی جاتی۔
(حدیث)
جاپانی:ہم نےایک بندےکاگردہ بدلاتھا6گھنٹےبعدوہ کام دھندہ ڈھونڈرہاتھا
جرمن:ہم نےایک بندےکادل تبدیل کیاتووہ2گھنٹےبعدکام دھندہ ڈھونڈرہاتھا
پاکستانی:ہم نےتوبس ایک بندہ بدلاتھااب پوراملک ہی کام دھندہ ڈھونڈرہاہے😁😁
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی اشتہاروں میں تصویر کو حرام قرار دیا مگر ڈیم کے نام ہر اربوں روپے کی اپنی تصویر کیساتھ اشتہاری مہم چلائی کیا وہ جائیز تھی؟
2018 میں دھاندلی کے ذریعہ جعلی لائیسنس حاصل کر کے ایک نام نہاد پائلٹ پاکستان کی معیشت کے جہاز پہ کپتان بن کر بیٹھ گیا- کئی کریش لینڈنگز کر چکا ہے، 22 کروڑ مسافروں کی زندگی داؤ پہ لگی ہوئی ہے - اسے فوری گراؤنڈ کیا جانا ضروری ہو چکا ہے-
امریکہ میں رہنے والی کتنے PTI کے حمایتی کپتان کی طرف سے امریکہ پر اس کی حکومت گرانے کی سازش کے الزام کے بعد امریکہ کی شہریت اور رہائش ترک کر کے وطن واپس کپتان کی جدوجہد میں شریک ہونے آ رہے ہیں؟
آج مجھے محترم خواجہ آصف صاحب کا وہ مقولہ بہت یاد آرہا تھا کس میں موصوف پوچھا کرتے تھے “ حیا بھی کوئی چیز ہوتی ہے” میں تو سمجھا شہباز نے آج فیصلہ کرلیا کہ وہ علی بابا چالیس چور کا پیٹ پھاڑنے گئے ہیں مگر واہ تو یہ منظر ہوا ہا ہا ہا ہا
میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم،آج وزیر اعظم NUST سائنس پارک میں Heart Stunts مینو فیکچرنگ کا افتتاح کر رہے ہیں،یہSTUNTs یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو Stunts بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں
میں سپریم کورٹ میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ کیا بحیثیت قوم ہمارا یہی مقدر ہے کہ ہر چند سال بعد آئینی شکنی کا مقدمہ لیکر سپریم کورٹ میں بیٹھے ہوں- آئین کی حرمت اور آئین کی رکھوالی کا دعوی کرنے والوں کے لئے لمحہ فکریہ ضرور ہے کہ آئین شکنی اس ملک میں اتنی ارزاں کیوں ہے؟
بصد احترام مولانا صاحب ایسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چائیے- اسلام اس طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیر قانونی قتل کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا- علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں راہنمائی فرمائیں گے-
سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔جامع تحقیقات ہونی چاہئے۔ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہونگے۔
1/3
میری زندگی کا خوش نصیب ترین دن تھا جب وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ کے اندر حاضری کا شرف حاصل ہوا-نبی کریم ﷺ کی قربت کا ایسا حسین ترین احساس تھا جو بیان سے باہر ہے-امت مسلمہ ،پاکستان اور کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں کیں-
پوری قوم حیران و پریشان ہے کہ وہ کیسی جماعتی سربراہی ہے جو عمران نیازی کو اختیار دیتی ہے کہ اپنے اراکین اسمبلی کو ہدایت جاری کر سکے لیکن چوہدری شجاعت حسین کو یہ اختیار نہیں دیتی؟ اگر چوہدری شجاعت کا بحیثیت صدر اختیار نہیں تو عمران نیازی کو یہ کیسے دیا گیا تھا؟
PTI والو صبر کرو الیکشن میں عمران نیازی کو تارے دکھائیں گے اور عبرتناک شکست دیں گے انشاءاللہ مگر اس سے پہلے آئین شکنی کا حساب چکائیں گے تاکہ آئین سے کھیلنے کا نیا چور دروازہ نہ کھل سکے -First things first.
Allah Almighty hs been very kind. We request all friends and wellwishers to remember him their special prayers. — at Services Institute Of Medical Sciences
ایک دفعہ والدہ سے بیگم کلثوم نواز نے پوچھا کہ علماء میں کس کی بات سنیں چونکہ ان میں شدید اختلافات ہوتے ہیں- والدہ نے کہا کہ جو علماء حق ہیں ان میں کوئی اختلاف نہیں ہوتا مگر یہ حکمرانوں اور اقتدار کے ایوانوں سے دور رہتے ہیں- وہ حکمرانوں کے پاس چکر نہیں لگاتے ان کے پاس جانا پڑتا ہے
پاکستان کی بس اتنی سی کہانی ہے کہ آپ مالکوں کے ساتھ ہو جائیں تو چاہے کتنے بڑے ڈاکو، نشئی اور قاتل ہوں ولی بن جائیں گے اور مالک خلاف ہو جائیں تو چاہے آپ جو بھی ہوں قابل، دیانتدار اور پارسا شیطان بنا دئیے جائیں گے جیل جائیں گے، پیشیاں بھگتیں گے اور عزت تار تار ہوتی دیکھیں گے-
الیکشن 2018
پی ٹی آئی 35344
مسلم لیگ ن 34626
فرق 718
الیکشن 2021
پیپلزپارٹی 16156
مسلم لیگ ن 15473
فرق 683
کیسا حسین اتفاق ہے مسلم لیگ ن کے خلاف
-طریقہ واردات بھی وہی
-شکست کا مارجن بھی وہی
نوازشریف کا خوف سر چڑھ کر بول رہا ہے!
تمھارے کپتان کی طرح چرائے نہیں، اپنے سٹاف کو ملنے والے تحائف سے اپنے تحفوں کی مالیت سستی نہیں لگوائی، تحفے بیچ کر بعد میں پیسے جمع نہیں کروائے اور تم جیسوں کی اطلاع کے لئے تحائف کی پوری قیمت جمع کرا دی ہوئی ہے۔ اپنے چور کپتان کو کہو عدالت میں پیش ہو اور تحفوں کے غبن کا حساب دے۔