روح کی پیاس بجھا دی ہے تری قربت نے
تو کوئی جھیل ہے ،جھرنا ہے، گھٹا ہے ،کیا ہے
نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملے
تو تسلی ہے ، دلاسہ ہے ، دعا ہے ، کیا ہے
ہر ایسے ویسے کو میسر ہو نہیں سکتی
میں منزل عشق ہوں سفر ہو نہیں سکتی
دن بھر مصروف رہتی ہوں گھر کے کاموں میں
تیری بھول ہے میں رات بھر سو نہیں سکتی
میرے در پر روز کئی محبتیں سر پٹخا کرتی ہیں
وحدانیت پر یقین ہے میرا خود کو کھو نہیں سکتی
کرتے نہیں ہیں عشق میں محبوب سے سوال
جب کہہ دیا ہے جھـوم تو بس جھومتے رہـو
سیدھا نہیں یہ راستہ بل دار بھی نہیں
یہ تـو مـدارِ یار ہـے بس گھــــــومتے رہو