Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ Profile Banner
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ Profile
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ

@QuranUrdu_

Followers
12,091
Following
1
Media
3
Statuses
519

قرآنی تعلیمات سے آگہی کےلیے

Joined June 2022
Don't wanna be here? Send us removal request.
Explore trending content on Musk Viewer
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
شیطان تمھیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور تمہیں بےحیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تم سے اپنی مغفرت اور فضل کا وعدہ کرتا ہے۔ اللہ بڑی وسعت والا، ہر بات جاننے والا ہے۔ (سورۃ البقرہ، ٢٦٨)
21
634
3K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللہ اور اس کے ملائکہ نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو۔ (سورہ الاحزاب:56)
15
386
2K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللّٰہ وہ ہے جس نے تمھارے لیے رات بنائی تاکہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور دن کو ایسا بنایا جو تمھیں دیکھنے کی صلاحیت دے۔ اس میں یقینا ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور سے سنتے ہوں (سورة يونس - آیت 67)
9
371
2K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللہ آنکھوں کی چوری کو بھی جانتا ہے اور ان باتوں کو بھی جن کو سینوں نے چھپا رکھا ہے۔ ﴿سورۃ غافر، ۱۹﴾
7
246
2K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
تمہارا رب کہتا ہے مجھے پکارو، میں تمھاری دعائیں قبول کروں گا، جو لوگ گھمنڈ میں آ کر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، ضرور وہ ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔۔ (سورۃ غافر آیت نمبر 60)
7
409
2K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جو لوگ اپنے مال شب و روز کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے، اور ان کےلیے کسی خوف اور رنج کا مقام نہیں۔ (سورہ البقرہ:آیت 274)
4
302
2K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
نماز قائم کرو، اور لوگوں کو نیکی کی تلقین کرو، اور برائی سے روکو، اور تمہیں جو تکلیف پیش آئے، اُس پر صبر کرو۔ بیشک یہ بڑی ہمت کا کام ہے۔ ﴿سورۃ لقمان ، ۱۷﴾
5
313
2K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
(ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا: بیٹا ! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا تیرا کیا خیال ہے؟ اس نے کہا: ابا جان! جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے، اسے کر ڈالیے، آپ ان شاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے۔ ﴿سورۃ الصافات،۱۰۲﴾
9
237
2K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
حقیقت یہ ہے کہ یہ ذکر (یعنی قرآن) ہم نے ہی اتارا ہے، اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ (سورۃ الحجر، ٩)
8
279
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور (اے نبی ﷺ) یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ (آپ ﷺ) فرما دیجیے کہ : روح میرے پروردگار کے حکم سے (بنی) ہے۔ اور تمھیں جو علم دیا گیا ہے، وہ بس تھوڑا ہی سا علم ہے۔ (سورۃ الإسراء ، ٨٥)
3
274
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
(آپﷺ) کہہ دیجئے : میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے رزق کی فراوانی کردیتا ہے، اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگی کردیتا ہے۔ اور تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو وہ اس کی جگہ اور چیز (پورا پورا بدلہ) دے دیتا ہے، اور وہی سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ (سورۃ سبإ، ٣٩)
11
258
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
اور جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل ہوں، ان کو مردہ نہ کہو۔ دراصل وہ زندہ ہیں، مگر تم کو (ان کی زندگی کا) احساس نہیں ہوتا سورۃ البقرۃ
3
254
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
کہہ دو کہ میں تو صرف اپنے پروردگار کی عبادت کرتا ہوں، اور اُس کے ساتھ کوئی شریک نہیں مانتا (سورۃ الجن آیت نمبر 20)
4
232
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
زمین میں اکڑ کر نہ چلو، تم نہ زمین کو پھاڑ سکتے ہو، نہ پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکتے ہو (سورہ الاسراء: 37)
5
227
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ﴿سورۃ البقرۃ، ۱۵۳﴾
4
227
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
کہہ دوکہ بےشک میری نماز، میری عبادت اور میرا جینا مرنا سب کچھ اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ ﴿سورۃ الانعام، ۱۶۲﴾
6
189
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
آپ عفو و درگزر کا راستہ اختیار کریں نیکی کا حکم دیں اور جاہلوں سے کنارہ کشی کریں ﴿الأعراف: ١٩٩﴾
7
253
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللہ گناہ معاف کرنے والا اور توبہ قبول کرنے والا ہے سخت سزا دینے والا اور بڑا صاحب فضل ہے کوئی معبود اس کے سوا نہیں، اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے (سورة غافر:3)
8
213
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے ہمارے پروردگار! جس دن حساب قائم ہوگا، اُس دن میری بھی مغفرت فرمائیے، میرے والدین کی بھی، اور ان سب کی بھی جو اِیمان رکھتے ہیں۔ (سورۃ ابراھیم: آیت41)
16
237
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور دیکھو ہم تمھیں آزمائیں گے ضرور، (کبھی) خوف سے، اور (کبھی) بھوک سے، اور (کبھی) مال و جان اور پھلوں میں کمی کر کے۔ اور جو لوگ (ایسے حالات میں) صبر سے کام لیں اُن کو خوشخبری سنادو ۔ ﴿سورۃ البقرۃ ،۱۵۵﴾
2
256
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے نبی! تم اپنی بیویوں، اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی چادریں اپنے (منہ کے) اُوپر جھکا لیا کریں۔ اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی، تو اُن کو ستایا نہیں جائے گا۔ اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ (سورۃ الاحزاب آیت 59)
6
217
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جو لوگ ایمان لے آئیں اور نیک عمل کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں، ان کا اجر بے شک ان کے رب کے پاس ہے اور ان کےلیے کسی خوف اور رنج کا موقع نہیں۔ (سورہ البقرہ:277)
3
178
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
یقیناً اللہ سینوں کے چھُپے ہوئے راز تک جانتا ہے (سورہ لقمان: آیت 23)
6
147
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
بےشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ ﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
10
203
1K
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جسکو اللہ ہدایت دےوہی ہدایت پانےوالا ہے۔جسےوہ گمراہی میں ڈال دےتو اس کےبعد ایسےلوگوں کےلیےتو کوئی حامی وناصر نہیں پاسکتا ان لوگوں کوہم قیامت کےروز اوندھےمنہ کھینچ لائیں گے، اندھےگونگےبہرے۔ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونےلگےگی ہم اسےاور بھڑکا دیں گے (بنی اسرائیل97)
6
209
971
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
یا رب ! مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجیے اور میری اولاد میں سے بھی (ایسے لوگ پیدا فرما ئیے جو نماز قائم کریں) اے ہمارے پروردگار ! میری دعا قبول فرما لیجیے سورہ ابرہیم : آیت 40
10
149
941
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور یہ بات سمجھ لو کہ تمھارے مال اور تمھاری اولاد ایک آزمائش ہیں، اوریہ کہ عظیم انعام اللہ ہی کے پاس ہے۔ ﴿سورۃ الانفال ، ۲۸﴾
0
170
943
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللہ عدل اور احسان اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے اور بدی اور بےحیائی اور ظلم و زیادتی سے منع کرتا ہے وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم سبق لو (سورہ النحل:90)
3
172
931
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور نہ تو ( ایسے کنجوس بنو کہ ) اپنے ہاتھ کو گردن سے باندھ کر رکھو، اور نہ ( ایسے فضول خرچ کہ ) ہاتھ کو بالکل ہی کھلا چھوڑ دو جس کے نتیجے میں تمہیں قابل ملامت اور قلاش ہو کر بیٹھنا پڑے۔ (سورة الإسراء، آیت٢٩)
1
194
932
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
رحمٰن کے ﴿اصلی﴾ بندے وہ ہیں جو زمین پر نرم چال چلتے ہیں جاہل ان کے منہ آئیں تو کہہ دیتے ہیں کہ تم کو سلام جو اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام میں راتیں گزارتے ہیں جو دُعائیں کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب، جہنّم کے عذاب سے ہم کو بچا لے سورہ الفرقان: 62-64)
6
197
921
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
حقیقت یہ ہے کہ تمھارے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہے (البروج - آیت 12)
2
139
913
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کو اذیت دیتے ہیں، ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور ان کے لیے رسوا کن عذاب مہیا کر دیا ہے۔ (سورہ الاحزاب:57)
4
154
911
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
(اے پیغمبر!) حقیقت یہ ہے کہ تم جس کو خود چاہو ہدایت تک نہیں پہنچا سکتے، بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت تک پہنچا دیتا ہے، اور ہدایت قبول کرنے والوں کو وہی خوب جانتا ہے۔ [سورة القصص - 56]
7
186
932
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اگر تم واقعی مؤمن ہو تو سود کا جو حصہ بھی (کسی کے ذمے) باقی رہ گیا ہو تو اسے چھوڑ دو (سورۃ البقرۃ آیت نمبر 278)
2
172
911
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
کون ہے جو بےقرار کی دُعا سُنتا ہے جبکہ وہ اُسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟ اور ﴿کون ہے جو﴾ تمھیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ﴿یہ کام کرنے والا﴾ ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو۔ ﴿سورۃ النمل، ۶۲﴾
6
156
881
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللہ زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے جسے چاہتا ہے لڑکیاں دیتا ہے جسے چاہتا ہے لڑکے دیتا ہے جسے چاہتا ہے لڑکے اور لڑکیاں ملا جلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے وہ سب کچھ جانتا اور ہر چیز پر قادر ہے۔ (سورہ الشوری: 49-50)
6
173
888
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
تم نیکی کے مقام تک اس وقت تک ہرگز نہیں پہنچو گے جب تک ان چیزوں میں سے (اللہ کے لیے) خرچ نہ کرو جو تمھیں محبوب ہیں۔ اور جو کچھ بھی تم خرچ کرو، اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ (آل عمران - آیت 92)
1
160
875
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جن لوگوں نے کفر اِختیار کیا ہے، ان سے پکار کر کہا جائے گا کہ (آج) تمھیں جتنی بیزاری اپنے آپ سے ہو رہی ہے اُس سے زیادہ بیزاری اللہ کو اس وقت ہوتی تھی جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی، اور تم انکار کرتے تھے۔ ﴿سورۃ غافر، ۱۰﴾
0
150
872
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کاراستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں۔ (الفاتحہ)
7
169
857
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جو اللہ اور رسول کی اطاعت کرے گا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے، یعنی انبیاء اور صدّیقین اور شہداء اور صالحین کے ساتھ۔ کیسے اچھے ہیں یہ رفیق جو کسی کو میسّر آئیں (سورة النساء: آیت 69)
4
156
872
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
حقیقت تو یہ ہے کہ تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، اس لیے اپنے دو بھائیوں کے درمیان تعلقات اچھے بناؤ، اور اللہ سے ڈرو تاکہ تمھارے ساتھ رحمت کا معاملہ کیا جائے۔ ﴿سورۃ الحجرات، ۱۰﴾
1
171
863
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللہ ہر اس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو اللہ پر توکل کرو، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے (الاحزاب:2-3)
10
145
863
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور تم چاہوگے نہیں جب تک اللہ نہ چاہے۔ اور اللہ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک، ﴿سورۃ الانسان ، ۳۰﴾
3
148
860
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
کیا انھوں نے اللہ کی مخلوق میں سے کسی کو بھی نہیں دیکھا؟ کہ اس کے سائے دائیں بائیں جھک جھک کر اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود ہوتے اور عاجزی کا اظہار کرتے ہیں۔ (سورة النحل، ٤٨)
1
129
857
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
پکارنے والا جب مجھے پکارتا ہے میں اس کی پکار سنتا اور جواب دیتا ہوں (سورہ البقرہ: 186)
4
134
850
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور جس بات کا تمھیں یقین نہ ہو، (اسے سچ سمجھ کر) اس کے پیچھے مت پڑو۔ یقین رکھو کہ کان، آنکھ اور دِل سب کے بارے میں (تم سے) سوال ہوگا۔ (سورۃ الاسراء)
3
167
832
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے لوگو جو ایمان لائے ہو صبر اور نماز سے مدد لو اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے (سورۃ البقرہ: 153)
6
134
838
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے ساتھ تقوی کی روش اختیار کرو گے تو وہ تمھیں (حق و باطل کی) تمیز عطا کر دے گا اور تمھاری برائیوں کا کفارہ کر دے گا اور تمہیں مغفرت سے نوازے گا اور اللہ فضل عظیم کا مالک ہے (سورۃ الأنفال، ٢٩)
4
160
813
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
(اے پیغمبرﷺ!) درگذر کا رویہ اپناؤ، اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو۔ ﴿سورۃ الاعراف، ۱۹۹﴾
4
144
826
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
یاد رکھو کہ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بےحیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ (سورۃ النور آیت نمبر 19)
3
158
823
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جو لوگ سُود کھاتے ہیں، ان کا حال اس شخص کا سا ہوتا ہے، جسے شیطان نے چُھو کر باؤلا کر دیا ہو۔ اور اس حالت میں ان کے مبتلا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں:”تجارت بھی تو آخر سُود ہی جیسی ہے“، حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال کیا ہے اور سُود کو حرام۔ (سورہ البقرہ: آیت 275)
10
176
810
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
تم اپنے رب سے معافی مانگو، پھر اسی کی طرف رجوع کرو یقین رکھو کہ میرا رب بڑا مہربان، بہت محبت کرنے والا ہے۔ (سورۃ ھود آیت نمبر 90)
3
134
808
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے جس کا رزق اللہ کے ذمے نہ ہواور جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو کہ کہاں وہ رہتا ہےاور کہاں وہ سونپا جاتا ہے، سب کچھ ایک صاف دفتر میں درج ہے۔ (سورۃ ھود آیت نمبر 6)
8
132
805
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
وَ اذۡکُرِ اسۡمَ رَبِّکَ وَ تَبَتَّ��ۡ اِلَیۡہِ تَبۡتِیۡلًا ؕ﴿۸﴾ اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرو ، اور سب سے الگ ہو کر پورے کے پورے اسی کے ہو رہو (سورة المزمل 8)
1
144
800
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
یقیناً اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ جس رحمت کا دروازہ بھی لوگوں کے لیے کھول دے، اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جسے وہ بند کر دے اسے اللہ کے بعد پھر کوئی دوسرا کھولنے والا نہیں۔ وہ زبردست اور حکیم ہے۔ ﴿سورۃ فاطر:2﴾
6
130
779
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
تم اپنے رب سے معافی چاہو اور اس کی طرف پلٹ آؤ تو وہ ایک مدتِ خاص تک تم کو اچھا سامانِ زندگی دے گا، اور ہر صاحبِ فضل کو اس کا فضل عطا کرے گا۔ لیکن اگر تم منہ پھیرتے ہو تو میں تمھارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ (سورہ ہود، آیت 3)
3
119
767
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
میں تو صرف اپنے پروردگار کی عبادت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں مانتا۔ (سورۃ الجن آیت نمبر 20)
4
125
770
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
یہ اللہ کی کتاب ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ ہدایت ہے ان پرہیزگاروں کےلیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں
5
123
757
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
لوگو، ایک مثال دی جاتی ہے، غور سے سنو جن معبودوں کو تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو وہ سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا کرنا چاہیں تو نہیں کرسکتے۔ بلکہ اگر مکھی ان سےکوئی چیز چھین لےجائے تو وہ اسے چھڑا بھی نہیں سکتے۔ مدد چاہنےوالے بھی کمزور اور جن سے مدد چاہی جاتی ہےوہ بھی کمزور۔ (الحج:73)
2
168
746
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
زمانے کی قسم، انسان درحقیقت بڑے گھاٹے میں ہے، سوائے ان لوگوں کے جو اِیمان لائیں، اور نیک عمل کریں، اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کریں، اور ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کریں۔ ﴿سورۃ العصر﴾
1
128
721
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اِن جانوروں کو ہم نے اِس طرح تمھارے لیے مسخّر کیا تاکہ تم شکریہ ادا کرو۔ نہ ان کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون، مگر اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔ (سورہ الحج: 36-37)
3
120
712
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کررہے ہیں، اللہ اُس سے غافل ہے۔وہ تو ان لوگوں کو اُس دن تک کے لئے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ ﴿سورۃ ابراہیم، ۴۲﴾
1
180
708
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو مجھے شفا دیتا ہے۔ (سورۃ الشعراء ، ۸۰)
5
106
709
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
اور تمہارے پروردگار نے کہا ہے کہ مجھے پکارو، میں تمہاری دُعائیں قبول کروں گا، بیشک جو لوگ تکبر کی بنا پر میری عبادت سے منہ موڑتے ہیں، وہ ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔ ﴿سورۃ غافر ،۶۰﴾
1
137
700
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
(اے پیغمبرﷺ!) درگزر کا رویہ اپناؤ اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو ﴿سورۃ الاعراف، ۱۹۹﴾
2
131
662
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
آپ (ﷺ) کہہ دیجیے کہ وہ اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے۔ اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے۔ (سورۃ اخلاص)
2
106
640
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اپنے رب کے راستے کی طرف لوگوں کو حکمت کے ساتھ اور خوش اسلوبی سے نصیحت کر کے دعوت دو ، اور (اگر بحث کی نوبت آئے تو) ان سے بحث بھی ایسے طریقے سے کرو جو بہترین ہو۔ (سورۃ النحل ، ١٢٥)
0
160
632
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
بے شک اللہ انصاف کا، احسان کا، اور رشتہ داروں کو (ان کے حقوق) دینے کا حکم دیتا ہے، اور بےحیائی، بدی اور ظلم سے روکتا ہے۔ (سورۃ النحل آیت نمبر 90)
2
118
600
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
جوشخص اپنےآپکواللہ کےحوالےکردےاورعملا وہ نیک ہو،اس نےفی الواقع ایک بھروسےکےقابل سہارا تھام لیا اورسارےمعاملات کاآخری فیصلہ اللہ ہی کےہاتھ ہے اب جوکفرکرتاہےاس کاکفر تمھیں غم میں مبتلا نہ کرے،انھیں پلٹ کرآنا توہماری ہی طرف ہے،پھرہم انھیں بتادیں گےکہ وہ کیاکچھ کرکےآئےہیں(لقمان22-23)
2
121
624
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور کہو کہ تمام تعریفیں اللہ کی ہیں جس نے نہ کوئی بیٹا بنایا، نہ اس کی سلطنت میں کوئی شریک ہے، اور نہ اسے عاجزی سے بچانے کے لیے کوئی حمایتی درکار ہے۔ اور اس کی ایسی بڑائی بیان کرو جیسی بڑائی بیان کرنے کا اسے حق حاصل ہے۔ (سورہ الاسراء : 111)
3
121
616
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لیے مشکل سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا۔ اور اُسے ایسی جگہ سے رزق عطا کرے گا جہاں سے اُسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ اور جو کوئی اللہ پر بھروسہ کرے، تو اللہ اُس (کا کام بنانے) کے لیے کافی ہے۔ ﴿سورۃ الطلاق، ۲-۳﴾
8
143
609
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے لوگو ! زمین میں جو حلال پاکیزہ چیزیں ہیں وہ کھاؤ اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو یقین جانو کہ وہ تمھارے لیے ایک کھلا دشمن ہے (البقرة:168)
1
109
603
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
چاہے تم کوئی بات ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھنے والا ہے (سورۃ الاحزاب آیت نمبر 54)
4
105
598
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو۔ ﴿سورۃ الاسراء ، ۲۳﴾
4
146
600
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے ایمان والو! صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ﴿سورۃ البقرۃ، ۱۵۳﴾
7
117
570
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
کہہ دو کہ : اے میرے وہ بندو ! جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔ ﴿سورۃالزمر ،۵۳﴾
2
131
567
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
آپ (ﷺ) تمھارے حق میں (بھلائی کے) بہت حریص ہیں اہل ایمان کے لیے شفیق بھی ہیں رحیم بھی۔ (التوبہ 128)
1
72
575
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور ہم نے تمھاری خاطر تمھارے تذکرے کو اونچا مقام عطا کر دیا ہے۔ ﴿سورۃ الشرح، ۴﴾
2
84
562
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دِل میں جو خیالات آتے ہیں، ان (تک) سے ہم خوب واقف ہیں اور ہم اس کی شہہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں (سورۃ ق)
2
116
554
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے لوگو ! یقین جانو کہ اللّٰہ کا وعدہ سچا ہے لہذا تمھیں یہ دنیوی زندگی ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ اللّٰہ کے معاملے میں تمھیں وہ (شیطان) دھوکے میں ڈالنے پائے جو بڑا دھوکے باز ہے۔ (سورة فاطر - آیت نمبر5)
3
110
549
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور اپنی چال میں اِعتدال اختیار کرو، اور اپنی آواز آہستہ رکھو۔ (سورۃ لقمان: 19)
4
97
551
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
تمھارا رب خوب جانتا ہے تمھارے دلوں میں کیا ہے اگر تم نیک بن جاؤ تو وہ ان لوگوں کی خطائیں بہت معاف کرتا ہے جو کثرت سے اس کی طرف رجوع کرتے ہیں (بنی اسرائیل - 25)
1
98
558
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اللہ کی مسجدوں کے آبادکار ﴿مجاور و خادم﴾ تو وہی لوگ ہو سکتے ہیں جو اللہ اور روز آخر کو مانیں اور نماز قائم کریں، زکوٰة دیں اور اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔ انھی سے یہ توقع ہے کہ سیدھی راہ چلیں گے۔ (سورۃ التوبہ، آیت 18)
4
103
556
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ ہی وہ بےزار ہو گیا ہے۔ (الضحی، آیت: ٣)
0
66
546
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
سن لو! ظالموں پر اللہ کی لعنت ہے (سورہ ھود:18)
1
136
556
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
11 months
جن لوگوں سے جنگ کی جا رہی ہے، انھیں اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے دِفاع میں لڑیں کیونکہ اُن پر ظلم کیا گیا ہے، اور یقین رکھو کہ اللہ ان کو فتح دِلانے پر پوری طرح قادر ہے۔ (سورہ الحج:39)
4
135
546
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اور رات کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کرو جو تمھارے لیے ایک اضافی عبادت ہے امید ہے کہ تمھارا پروردگار تمھیں مقامِ محمود تک پہنچائے گا (سورۃ الاسراء آیت نمبر 79)
4
95
544
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
وہ منافق جو مسلمانوں کے بجائے کافروں کو دوست بناتے ہیں کیا وہ ان کے پاس عزت تلاش کر رہے ہیں؟ حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کی ہے۔ ﴿سورۃ النساء ،۱۳۹﴾
4
120
540
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
یقیناً تمھارے لیے رسول اللہ کی ذات میں عمدہ نمونہ (موجود) ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ تعالیٰ کی اور قیامت کے دن کی توقع رکھتا ہے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کی یاد کرتا ہے- (سورۃ الأحزاب، ٢١)
3
101
541
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
11 months
اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کررہے ہیں، اللہ اس سے غافل ہے۔ وہ تو ان لوگوں کو اس دن تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔ ﴿سورۃ ابراہیم،۴۲﴾
3
170
535
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
اور صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔ نماز بھاری ضرورمعلوم ہوتی ہے، مگر اُن لوگوں کو نہیں جو خشوع (یعنی دھیان اور عاجزی) سے پڑھتے ہیں سورۃ البقرۃ آیت نمبر 45
2
119
524
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
یا رَبّ! مجھے بھی نماز قائم کرنے والا بنا دیجیے اور میری اولاد میں سے بھی (ایسے لوگ پیدا فرمائیے جو نماز قائم کریں) اے ہمارے پروردگار! اور میری دُعا قبول فرما لیجیے۔ (سورۃ ابراھیم: آیت 40)
10
101
529
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
11 months
(مسلمانو!) تم نہ تو کمزور پڑو، اور نہ غمگین رہو ۔ اگر تم واقعی مؤمن رہو تو تم ہی سربلند ہوگے۔ ﴿سورۃ آل عمران ، ۱۳۹﴾
2
127
527
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے رکھوالے بنا رکھے ہیں، ان کی مثال مکڑی کی سی ہے، جس نے کوئی گھر بنا لیا ہو، اور کھلی بات ہے کہ تمام گھروں میں سب سے کمزور گھر مکڑی کا ہوتا ہے۔ کاش کہ یہ لوگ جانتے۔ (سورۃ العنکبوت)
0
110
517
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
11 months
تم اپنے رب سے معافی مانگو، پھر اسی کی طرف رجوع کرو یقین رکھو کہ میرا رب بڑا مہربان، بہت محبت کرنے والا ہے (سورۃ ھود)
2
127
522
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
1 year
(اے پیغمبرﷺ!) یقین جانو ہم نے تمھیں کوثر عطا کردی ہے لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لیے نماز پڑھو، اور قربانی کرو یقین جانو تمھارا دُشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔ ﴿سورۃ الکوثر﴾
2
100
509
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
لوگوں کے لیے مرغوباتِ نفس عورتیں، اولاد، سونے چاندی کے ڈھیر، چیدہ گھوڑے، مویشی اور زرعی زمینیں بڑی خوش آئند بنا دی گئی ہیں مگر یہ سب دنیا کی چند روزہ زندگی کے سامان ہیں۔ حقیقت میں جو بہتر ٹھکانا ہے، وہ تو اللہ کے پاس ہے۔ {سورہ آل عمران: آیت 14}
5
119
511
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔اور کسی کی ٹوہ میں نہ لگو،اور ایک دُوسرے کی غیبت نہ کرو۔ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو خود تم نفرت کرتے ہو! اور اللہ سے ڈرو۔ ﴿سورۃ الحجرات،۱۲﴾
5
121
523
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
لوگو اللہ کا وعدہ یقیناً برحق ہےلہذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکےمیں نہ ڈالےاور نہ وہ بڑا دھوکےباز تمھیں اللہ کےبارےمیں دھوکہ دینےپائے درحقیقت شیطان تمھارا دشمن ہےاس لیےتم بھی اسےاپنا دشمن ہی سمجھو۔وہ تو اپنےپیروؤں کو اپنی راہ پر بلارہا ہےکہ وہ دوزخیوں میں شامل ہوجائیں (سورہ فاطر:5)
3
106
518
@QuranUrdu_
Quran Urdu ! قرآن اردو ترجمہ
2 years
اے نبی ؐ! جس چیز کا تمھیں حکم دیا جا رہا ہے، اسے ہانکے پکارے کہہ دو، اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو۔ تمھاری طرف سے ہم ان مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیں جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں۔ عنقریب انھیں معلوم ہو جائے گا۔ (سورہ الحجر: 94-96)
2
91
513