QuranAasan Profile Banner
قرآن اردو | Quran Profile
قرآن اردو | Quran

@QuranAasan

Followers
195K
Following
30
Statuses
4K

حقیقت یہ ہےکہ یہ قرآن وہ راستہ دکھاتاہےجوسب سےزیادہ سیدھاہے۔﴿الاسراء، ۹﴾ اردو ٹویٹر پر عشاقِ قرآن کا پہلا پڑاؤ #منتخب_تلاوت #جغرافیہ_قرآنی #آسان_ترجمہ_قرآن

ہر مسلمان کے 💚 میں
Joined April 2020
Don't wanna be here? Send us removal request.
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
4 years
سورۃ مریم۔ نہ بھلایا جانے والا لہجہ 💔 شیخ نورین محمد صدیق ؒ
243
3K
10K
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
8 hours
بھلا کیا انہوں نے اپنے دِلوں میں غور نہیں کیا؟ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان پائی جانے والی چیزوں کو بغیر کسی برحق مقصد کے اور کوئی میعاد مقرّر کئے بغیر پیدا نہیں کردیا اور بہت سے لوگ ہیں کہ اپنے پروردگار سے جا ملنے کے منکر ہیں۔ ﴿سورۃ الروم، ۸﴾
4
114
431
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
20 hours
(اے پیغمبرﷺ!) درگذر کا رویہ اپناؤ، اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو ۔ ﴿سورۃ الاعراف، ۱۹۹﴾
4
193
804
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
1 day
اُنہوں نے کہا بیٹے! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں ذبح کررہا ہوں، اب سوچ کر بتاؤ، تمہاری کیا رائے ہے؟ بیٹے نے کہا اباجان! آپ وہی کیجئے جس کا آپ کو حکم دیا جارہا ہے،اِن شاء اللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔ ﴿سورۃ الصافات،۱۰۲﴾
2
227
937
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
2 days
خبردار! قسم ہے چاند کی، اور رات کی جب وہ منہ پھیرکر جانے لگے، اورصبح کی جب اُس کا اُجالا پھیل جائے، کہ یہ بڑی بڑی باتوں میں سےایک ہےجو تمام انسانوں کو خبردار کررہی ہے، تم میں سے ہر اُس شخص کو جو آگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا چاہے۔ہرشخص اپنےکرتوت کی وجہ سے گروی رکھا ہوا ہے، ﴿المدثر﴾
6
233
823
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
2 days
(اے پیغمبرﷺ!) یقین جانو ہم نے تمہیں کوثر عطا کردی ہے، لہٰذا تم اپنے پروردگار (کی خوشنودی) کے لئے نماز پڑھو، اور قربانی کرو، یقین جانو تمہارا دُشمن ہی وہ ہے جس کی جڑ کٹی ہوئی ہے۔ ﴿سورۃ الکوثر﴾
5
276
1K
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
3 days
اور اللہ کے راستے میں مال خرچ کرو، اور اپنے آپ کو خود اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ ڈالو، اور نیکی اختیار کرو۔ بیشک اللہ نیکی کر نے والوں سے محبت کرتا ہے۔ ﴿سورۃ البقرۃ، ۱۹۵﴾
4
238
988
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
3 days
مؤمنوں کی بات تو یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں اللہ اور اُس کے رسول کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ رسول اُن کے درمیان فیصلہ کریں تو وہ یہ کہتے ہیں کہ: ’’ہم نےحکم) سن لیا، اور مان لیا‘‘ اور ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔ ﴿سورۃ النور،۵۱﴾
6
263
961
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
4 days
﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾ بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔ ﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
9
150
569
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
4 days
اور اے ہمارے پروردگار!ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالئے جسے اُٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو۔ اور ہماری خطاؤں سے درگذر فرمائیے، ہمیں بخش دیجئے، اور ہم پر رحم فرمائیے۔ آپ ہی ہمارے حامی و ناصر ہیں، اس لئے کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں نصرت عطا فرمائیے۔‘‘ ﴿سورۃ البقرۃ، ۲۸۶﴾
7
257
1K
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
5 days
(مسلمانو ! ) محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں، لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں، اور تمام نبیوں میں سب سے آخری نبی ہیں، اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے۔ ﴿سورۃالاحزاب،۴۰﴾
4
208
844
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
5 days
اور وہی ذات ہے جس نے یہ زمین پھیلائی، اُس میں پہاڑ اور دریا بنائے، اور اُس میں ہر قسم کے پھلوں کے دو دو جوڑے پیدا کئے۔ وہ دن کو رات کی چادر اُڑھادیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان ساری باتوں میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کریں۔ ﴿سورۃ الرعد، ۳﴾
5
230
959
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
6 days
اور جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کئے ہیں ـــــ (یاد رہے کہ) ہم کسی بھی شخص کو اُس کی طاقت سے زیادہ کی تکلیف نہیں دیتے، تو ایسے لوگ جنت کے باسی ہیں۔ وہ ہمیشہ اُس میں رہیں گے۔ ﴿سورۃ الاعراف، ۴۲﴾
4
198
819
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
6 days
جو خوشحالی میں بھی اور بدحالی میں بھی (اللہ کے لیے) مال خرچ کرتے ہیں، اور جو غصے کو پی جانے اور لوگوں کو معاف کردینے کے عادی ہیں۔ اللہ ایسے نیک لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ ﴿سورۃ آل عمران ، ۱۳۴﴾
4
218
932
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
7 days
اور وہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہی ہے جو (سب کا) قابلِ تعریف رکھوالا ہے۔ ﴿سورۃ الشورٰی، ۲۸﴾
7
257
1K
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
7 days
توبہ کی قبولیت ان کے لئے نہیں جو برے کام کئے جاتے ہیں، یہاں تک کہ جب ان میں سےکسی پر موت کا وقت آکھڑا ہوتا ہے تووہ کہتا ہے کہ میں نے اب توبہ کرلی ہے، اور نہ ان کے لئے ہے جو کفر ہی کی حالت میں مرجاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کےلئے تو ہم نے دُکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھاہے۔ ﴿النساء،۱۸﴾
2
217
771
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
8 days
کہہ دو کہ : اے میرے وہ بندو ! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔ ﴿سورۃالزمر ،۵۳﴾
8
307
1K
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
8 days
اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے بارے میں یہ تأکید کی ہے ـــــ(کیونکہ) اُس کی ماں نے اُسے کمزوری پر کمزوری برداشت کرکے پیٹ میں رکھا، اور دو سال میں اُس کا دُودھ چھوٹتا ہے کہ تم میرا شکر اَدا کرو، اور اپنے ماں باپ کا۔ میرے پاس ہی (تمہیں) لوٹ کر آنا ہے۔ ﴿سورۃ لقمان، ۱۴﴾
3
219
923
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
9 days
انہی اِیمان والوں میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اﷲ سے جو عہد کیا تھا، اُسے سچا کردِکھایا۔ پھر اُن میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنا نذرانہ پورا کردیا، اور کچھ وہ ہیں جو ابھی انتظار میں ہیں، اور اُنہوں نے (اپنے ارادوں میں) ذرا سی بھی تبدیلی نہیں کی۔ ﴿سورۃ الاحزاب ،۲۳﴾
2
172
806
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
9 days
اور جن لوگوں نے ہماری خاطر کوشش کی ہے، ہم اُنہیں ضرور بالضرور اپنے راستوں پر پہنچائیں گے، اور یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ ﴿سورۃ العنکبوت، ۶۹﴾
7
234
1K
@QuranAasan
قرآن اردو | Quran
10 days
اے ایمان والو! مسلمانوں کو چھوڑکر کافروں کو دوست مت بناؤ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ کے پاس اپنے خلاف (یعنی اپنے مستحق عذاب ہونے کی) ایک کھلی کھلی وجہ پیدا کردو؟ ﴿سورۃ النساء ، ۱۴۴﴾
1
224
978