دنیا میں کتنا حُسن ہے ۔۔ مثلاً آپ آلو گوشت ہی دیکھ لیں ۔۔ سُرخ اور سنہرے چھلکتے امتزاج سے اٹھتی بھاپ۔۔ طرح دار نازک اندام بوٹیاں اور بانکے چھبیلے آلو ۔۔۔ دھنیا اور سبز مرچوں کے خوشبودار حلقہ میں ہم آغوش ۔۔ افففف
سورۃ زمر میں رب اپنا تعارف واحد و قہار (یکتا و غالب) پھرعزیز و غفار (زبردست مگر درگزر کرنے والا) کہہ کے کرواتا ہے پھر خود کو باطن کا باخبر کہتا ہے، پھر سوال ہے کہ کیا جاننے اور نہ جاننے والے برابری کر سکتے ہیں؟ پھر اپنے وعدے کی حُرمت اور سچائی کا اعلان!
اس قدر دل افزا ترتیب 😍
بچپن کی اس سرد صبح میں واپس جانا چاہ رہی ہوں ۔۔ جہاں کچن میں ہی انگیٹھی کے قریب بیٹھے بڑی اماں کے ہاتھ کا ناشتہ کیا تھا اور ڈانٹ کھائی تھی کہ اتنی لاپروائی اچھی نہیں ہوتی ۔۔ “ایہہ پالا اندر بہہ جاندا، فیر طبیت نی سئی ہونی “
بڑے ہوتے ہیں تو پالا دل میں بھی اتر آتا
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایک خاص انداز سے نہ بیٹھنے یا بیٹھنے کو خواتین کے حقوق سے کیوں جوڑ دیا گیا ہے ۔۔ جُثّہ، جاہلین کی طرح بلاوجہ پھیلا کر بیٹھا مرد یا عورت دونوں ہی بُرے لگتے ہیں۔۔ محفل کے آداب اور تہذیب جنس سے تو نہیں جُڑی ہوتی۔
ٹوئیٹر پر بہت عرصے سے ہوں، اس لیے کافی حد تک اُن لوگوں سے بھی واقفیت ہے جنہیں نہیں بھی فالو کرتی۔ واقفیت کیا ہے پہچان ہے اندازِ تحریر و فکر کی، اور کچھ حد تک وہ شگفتہ پہلو بھی سامنے آتے ہیں جو ایک ٹوئیپ کو منفرد پہچان دیتے ہیں۔ مثلاً کچھ خواتین و حضرات مخصوص طرح کا مزاح لکھتے ہیں
عورت کی بد زبانی اس لیے بُری لگتی ہے کیونکہ ہم خوبصورتی کو آلودہ نہیں دیکھ سکتے
اور مرد کی بد زبانی اس لیے بُری لگتی ہے کیونکہ چھاؤں نامہربان نہیں ہو سکتی
کون لوگ ہوتے ہیں جو مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں پھر حمدیہ/نعتیہ/تبلیغی پیغامات بھیجنا شروع کر دیتے ہیں ۔۔ 😂 وے مینوں آخرت نہ یاد کراؤ ۔۔ جے تہاڈے توں بچ گئے آں تے فیر باقی وی سئی ہو سی۔۔ اللہ تے اُنج ای رحیم اے 😋
یہ نئی پرانی پچ باؤلنگ گیند بلا جیسی فضولیات لکھنے سے محض آپکی سوچ کا پردہ کھلتا ہے ۔۔۔ اختلاف میں تہذیب، ظرف کا پتہ دیتا ہے۔ اور مذاق میں اخلاق اچھی شخصیت کا۔۔۔
وہ خواتین جو ملازمت کرتی ہیں اور اپنے حُسن و خوبصورتی کے بنا پر ملنے والی توجہ کے باعث اپنا کام نکلوانے میں کوئی عار نہیں سمجھتیں۔ یہ دو دھاری تلوار ہے یہی بات اُنکے جنسی استحصال کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ جب آپ ایک طرح کے معاملے پر خاموش ہوتی ہیں تو دوسرے کی کنجائش بھی پیدا ہوتی ہے۔
زندگی کی ایک خواہش یہ بھی ہے کہ امریکے جا کے پوش آبادی کے ذاتی گھر میں آتشدان کے سامنے نیم دراز مہنگی چاکلیٹس کھاتے حُب الوطنی پر دھڑا دھڑ ٹوئیٹس پھینکوں
اور بنا گیس بجلی کے پنڈ میں گزرا اپنا فرضی بچپن بھی رومینٹسائز کرتے آہ و بکاہی ٹوئیٹس، یس کروں
One of my special student wrote an essay of three lines, saying: “ he was prisoner of circumstances but he was generous so he accepted what was for him to endure.” The kid is 11 years old. I don’t know if I’ve this kinda courage....
جن سے یاد کا تعلق بھی استوار نہ رکھا جا سکے ۔۔ زندگی کیسے بعض جیتے جاگتے لوگوں کو بھی تہہ خاک کر دیتی ہے ۔۔ تے ایہہ ہونا اوہناں دے اپنے کرتوتاں دی وجہ تو ای اے
چائے سے محبت کریں۔ چائے بحث نہیں کرتی۔ مزاج کے اتار چڑھاؤ نہیں دکھاتی ۔۔ میٹھی ہوتی ہے عموماً ۔۔ اسکی خاموشی گراں نہیں گُزرتی اور آپ اندازے نہیں لگاتے کہ چُپ اے تے مُوڈ خراب اے یا مصروف اے ! ہور کی چائیدا؟
خوشیاں ان لوگوں سے مشروط ہوتی ہیں، جنہوں نے آپکو سادگی/حماقت میں سراہا/جھیلا ہو۔۔ دکھ میں سامع اور سہارا ہوئے ہوں ۔۔ اور آپکی دُعائیں سمجھتے ہوں
#ماخوز
Iska
#Urdu
tarjuma (translation) kya hoga
اس کا اردو ترجمہ کیا ہوگا؟
🤔
"We can disagree and still love each other unless your disagreement is rooted in my oppression and denial of my humanity and right to exist.”
#ehtijaaj
She’s one of the youngest cousins .. ❤️ it’s her birthday & she sent me this picture of us from her baba’s phone saying I miss this picnic .. my heart 🥺
کسی نظم میں نہیں سمٹتے
کسی شعر میں کامل بیان نہیں ہوتے
میری جان
تُم دنیاداری کا کوئی کلیہ
دین داری کی کوئی شرط نہیں ہو
تُم عشق کی رمز
ہوس کا وبال بھی نہیں ہو
تمہیں ابھی آشکار ہونا ہے
میری فنا کے اُس پار
جہاں مجھے
تمہارے حق میں ادا ہونا ہے