@UrduVirsa
کُو بہ کُو پھیل گئ بات شناسائی کی
اس نے خوشبو کی طرح میری پزیرائی کی
کیسےکہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
وە کہیں بھی گیا،لوٹا تو مرے پاس آیا
بس یہی بات ہے اچھی مرے ہرجائی کی
تیرا پہلو، ترے دل کی طرح آباد رہے
تجھ پہ گزرے نہ قیامت شبِ تنہائی کی