جاگی آنکھوں کے خواب ہوتے ہیں
کچھ تعلق عذاب ہوتے ہیں
ٹوٹنے تک یہ کچھ نہیں ہوتے
ٹوٹ جائیں تو خواب ہوتے ہیں
کچھ مسائل کا مسئلہ یہ ہے
حل کرو تو خراب ہوتے ہیں
وہ بتاتا ہے انتظار ہے کیا
ہم جسے دستیاب ہوتے ہیں
زیست کا پیٹ ہی نہیں بھرتا
خرچ ہم بے حساب ہوتے ہیں
ہم حقیقت سمجھ کے ملتے
وقت بدلتا ہے، لوگ بدلتے ہیں، ترجیحات بدلتی ہیں، ہر چیز کا ایک متبادل ہوتا ہے، ہر ایک کا متبادل ہوتا ہے۔
Time Changes, People changes, Priorities changes, Everything has an alternate, Everyone has an alternate.