![National Democratic Movement Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1432276211644960770/CDGpG-wk_x96.jpg)
National Democratic Movement
@NDM_Official
Followers
25K
Following
0
Statuses
3K
Official twitter account of the National Democratic Movement
Joined August 2021
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری انجینیئر ایمل خان ناصر، ممبر صوبائی کمیٹی رحمت خان، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سورت کاکڑ اور این ڈی ایم اور این ایس ایم کے دیگر ساتھی رہا ہوگئے ہیں۔ این ڈی ایم اور این ایس ایم کے رہنماؤں اور ساتھیوں کو علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں اور ساتھیوں کی گرفتاریوں اور پشتون وطن میں جاری بدامنی کے خلاف احتجاج کرتے وقت کوئٹہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
0
9
21
ملي جمهوري غورځنګ د فبرورۍ پر لسمه په یو غونډه کې د هغو غړو لومړی تلین لمانځلی چې یو کال وړاندې په میرامشا کې وژل شوي وو. #10FebNDMMartyrs
0
9
8
آج ہم شہید شیر ایوب، شہید واصف، شہید وہاب اور شہید یوسف کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہیں گزشتہ سال 10 فروری کو میران شاہ میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوجی دستوں نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس حملے میں ہمارے 15 دیگر ساتھی زخمی ہوئے تھے۔ ہمارے شہداء نے وزیرستان میں امن اور عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ این ڈی ایم پشتونوں کے لیے زندگی کے حق کے حصول کے لیے جدو جہد کر رہی ہے۔ انصاف کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔ #10FebNDMMartyrs
0
14
20
بنوں: آج بنوں پریس کلب میں سانحہ 10 فروری کے شہیدوں کی پہلی برسی منائی گئی۔ تقریب میں این ڈی ایم کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک، پختونخوا کی چیئرپرسن بشریٰ گوہر، صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم عسکر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمال داوڑ، ممبر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی گلبدین محسود، این ڈی ایم اور این ایس ایم کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ تقریب سے سینئر رہنما افراسیاب خٹک، صوبائی چیئرپرسن بشریٰ گوہر، صوبائی جنرل سیکرٹری ندیم عسکر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمال داوڑ اور دیگر ساتھیوں نے خطابات کیے۔ مقررین نے سانحہ 10 فروری کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا. #10FebNDMMartyrs تفصیل:
0
20
32
این ڈی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری انجینیئر ایمل خان ناصر، رحمت خان، این ایس ایم کے صوبائی جنرل سیکرٹری سورت کاکڑ اور این ڈی ایم اور این ایس ایم کے دیگر ساتھیوں کو کوئٹہ پولیس نے علی وزیر اور پی ٹی ایم کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے اور پشتون علاقوں میں امن کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کیا ہے کو کہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ ہم اپنے تمام ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
0
4
5
کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، صوبائی جنرل سیکرٹری انجینیئر ایمل خان ناصر، ممبر صوبائی کمیٹی رحمت خان، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری سورت کاکڑ اور این ڈی ایم اور این ایس ایم کے دیگر ساتھیوں کو کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ این ڈی ایم اور این ایس ایم کے قائدین اور ساتھی علی علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنماؤں اور ساتھیوں کی گرفتاریوں اور پشتون وطن میں جاری بدامنی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
2
21
61
آج کے دن کو تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ آج کے دن پچھلے سال دھاندلی زدہ انتخابات نے جمہوریت کا قتل کیا۔ ہم دھاندلی زدہ مینڈیٹ کے خلاف لڑتے ہوئے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چار شہداء کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میں نے انتخابات سے دو دن پہلے فارم 45 کے فراڈ کی پیشگوئی کر دی تھی۔ الیکشن کمیشن اور عدالتیں اس فراڈ میں شریک ہیں۔
0
11
22
آج شمالی وزیرستان کے لوگوں کے لیے سیاہ دن ہے۔ آج کے دن پچھلے سال الیکشن میں شمالی وزیرستان کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ لوگوں نے چیئرمین محسن داوڑ کو ووٹ دیا لیکن انتخابات میں جے یو آئی ایف کے لیے دھاندلی کی گئی۔ تپی میں پولنگ سٹیشنوں پر طالبان نے حملہ کیا۔ چیئرمین محسن داوڑ اور این ڈی ایم دھاندلی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے اور احتجاج کرتے رہے لیکن ہماری آوازوں کو نظر انداز کیا گیا۔
0
22
44
Despite this series of setbacks, the newly formed NDM had fielded 17 candidates for national and provincial assembly seats and was eager to navigate its first general election. @mjdawar said the party had conducted multiple training sessions for its polling agents to thwart rigging attempts. “We considered every scenario [of electoral rigging] and trained our polling agents accordingly.”
0
32
77
اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اسلام آباد کے زیر انتظام آج نیشنل پریس کلب میں تحریک کے بانی رہنما ��ہید عبد اللطیف آفریدی اور ترقی پسند سیاست دان اکرم شاہ لالا کی دوسری برسی کی مناسبت سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کی صدارت کے فرائض این ڈی ایم کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک نے ادا کیے۔ تقریب میں این ڈی ایم کے مرکزی، پختونخوا کے صوبائی اور اسلام آباد کے قائدین، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے ساتھیوں، دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین، وکلاء اور سول سوسائٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہید عبد اللطیف آفریدی اور اکرم شاہ لالا کی سیاسی خدمات اور جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں اور نظریات کی پیروی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ تقریب سے این ڈی ایم کے سینئر رہنما افراسیاب خٹک، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر، این ڈی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، شہید عبد الطیف آفریدی کے فرزند اور سینئر وکیل دانش آفریدی، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے قادر خان شیرانی, پشتون کلچرل ایسوسیشن کے صدر شعیب یوسفزئی، سینئر صحافی قمر یوسفزئی، اختر علی شاہ، سارہ بی بی، این ڈی ایم اسلام آباد کے چیئرمین منصور محسود، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین نعمان وزیر نے خطابات کیے۔ مقررین نے شہید رہنماؤں کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا۔ تفصیل:
0
10
17
ٹل: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پختونخوا کی صوبائی چیئرپرسن بشریٰ گوہر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی اور نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عاطف رشید نے ٹل ڈگری کالج میں لوئر کرم بگن متاثرین کیمپ کا دورہ کیا۔ این ڈی ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کیمپ میں موجود بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ متاثرین میں متعدد خاندان شامل ہیں جنہیں مجبوری میں بغیر ضرورت کی اشیاء کے اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا۔ این ڈی ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ متاثرین کو رہنے کے بہتر حالات، کپڑوں اور خوراک کی ضرورت ہے اور کیمپ میں طبی ٹیموں کو طبی سامان کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پختونخوا کی صوبائی حکومت کرم میں امن و امان کو یقینی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ این ڈی ایم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بے گھر خاندانوں کی محفوظ اور باوقار واپسی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور علاقے کے گھروں اور بازاروں کو دوبارہ بنانے اور نقصانات کی تلافی کرنے کی ضرورت ہے جو کہ جلد از جلد ہونے چاہئیں۔
0
14
24
ڈیرہ اسماعیل خان: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے پختونخواہ کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر گلبدین محسود نے گومل لاء کالج، گومل یونیورسٹی کے طلباء کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ گلبدن محسود نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر کے شدید الفاظ میں مذمت کی اور صوبے کی بڑی یونیورسٹی کے ابتر حالات پر افسوس کا اظہار کیا۔ گلبدین محسود نے احتجاج کے شرکاء اور منتظمین کو این ڈی ایم کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
0
8
27
اسلام آباد: نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ممبر مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی اسماعیل محسود نے این ڈی ایم کے ممبر مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی طارق وزیر کے شہید بھانجے کی فاتحہ خوانی کی اور انکے زخمی بھتیجوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔ طارق وزیر کے بھانجے ریحان اعظم ورسک میں پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے کی واقعے میں شہید ہوئے تھے۔ اس واقعے میں طارق وزیر کے دو بھتیجے اور دیگر بچے زخمی ہوئے تھے۔
0
2
7