مجھے نہیں پتا یہ سب کیسے ہوگا
پر میں اپنی کمائی سے اپنے لیے اپنا گھر بناونگئ
جس سے کوئی نہیں نکال سکے گا کوئی چھین نہیں سکے گا
کچھ بھی کر کے کیسے بھی کر کے اب کے صحیح غلط اچھا برا کچھ نہیں دیکھنا بس بنا روئے بنا گرے آج سے
210 روپے کل اثاثے سے آغاز زندگی پھر سے ہے
میں اور میری چھوٹی بہن نے چھوٹی آنکھوں میں بڑا خواب دیکھا ہے۔
ہم نے اپنے ورک کا ایک نام رکھا ہے
#Bewear
دوپٹہ قیمت
چوڑی ورک دوپٹہ 1200
ڈوری ورک 1350
نکاح دوپٹہ 2400
اتوار کی شام میری شادی ہے
آپ سب نے ہمیشہ دعاوں کی چھاوں مجھ پر رکھی ہے مجھے آپ کی دعاوں کی سخت ضرورت ہے
میں نصیب سے لڑی ہوئی بہت ڈری ہوئی ہوں
مجھے خاص دعاوں میں یاد رکھئے گا🤲
پھپھو کی بڑی بیٹی کی شادی 3 ماہ چلی 11 سال سےوہ بیوہ جیسی زندگی گزار رہی
چھوٹی بیٹی کا نکاح 5 سال پہلے ہوا اور شوہر کراچی بھاگ گیا آج تک رخصت کرنےنہیں آیا
لوگوں کی باتوں اور حالات نےذہنی بیمار بنا دیا
کل اسے پاگل خانےایڈمٹ کروا دیا
بزدل مرد سہارا نہیں دیتےزندگیاں کھا جاتے ہیں
میں نے اپنی ہر payment
میں ایک فیصد اللہ کے لیے مخصوص کیا ہوا ہے اور ہمیشہ کرونگی اس لیے مجھے نقصان کا ڈر نہیں،
کسی نے دو دوپٹے چھوڑے اور 4 دوپٹوں کا آرڈر آگیا
بیشک اللہ دس گناہ کر لے لٹاتا ہے
آج کی رات مجھ پر بہت بھاری ہے
میری زندگی کی تاریک رات
خدارا
رب کریم سے میرے حق میں دعا کر دیں رب میری مشکلیں آسان کرے
میری تلخیاں مٹا دے میری حفاظت کرے دکھوں سے
جب کبھی میرے چینل یا ناول سے پیسے ہوگئے جمع تو سب سے پہلے عمرہ کرنے جاونگی
اللہ نے چاہا تو اپنی امی کے ساتھ
اس کے بعد
بہن کے لیے نیا فون
ماں کے لیے سونے کا لاکٹ
اور اپنے لیے
بہت سارے چاکلیٹس اور کھانے کی چیزیں لونگی ان شاء اللہ ۔
اللہ کارساز ہے
کنواری لڑکی کا بزنس کرنا دنیا کا سب سے بڑا امتحان ہے
اور میرے ہر کام کی سب سے بڑی ناکامی کی وجہ صرف لڑکی ہونا ہی رہا ہے،
کہیں سلائی یا کام دیکھانے سے لے کر آنلائن سیل کرنےتک معذرت کہ ساتھ سامان کہ کسٹمر ایک دو جبکہ دوستی کہ کسٹمر بے شمار آتے ہیں اور اس طرح میں ناکام رہ جاتی ہوں
عید کہ بعد چھوٹی بہن کی تھیرپی ہے
بہت ہی کم چانسزز ہیں
ہمدردی یا کوئی مدد نہیں چایئے🙏
نا ہی سپمتی کے لیے ٹویٹ کی ہے
گزارش ہے اسکی صحت یابی کے ساتھ یہ دعا کریں کے اللہ اسکی عمرہ پر جانے کی خواہش پوری کر دیں
کبھی کبھی ہمارا نصیب دوسروں کی دعاؤں کا محتاج ہوتا ہے
درخواست 🙏
گھر کا خرچ چلانے والا مرد ہو یا عورت
پورے مہینے وہ کیسے ایک ایک چیز اور ایک ایک پیسہ گن گن کر مینج کرتے ہیں
اور گھر والوں کی تمام ضروریات پوری کرتے ہیں
اور اس سب کمائی اور ضرورتوں میں ان کے اپنے لیے کچھ نہیں ہوتا
نا کوئی خواہش نا کوئی فرمائش نا
قدرت کی پلاننگ انسان کی سمجھ کبھی نہیں آ سکتی
جسے مر جانا چاہئے وہ اتنی لمبی زندگی جیتا ہے کہ کئی لوگ جیتے جی مر جاتے ہیں
اور جیسے بہت سارا جینا چاہیے وہ بڑی ہی خاموشی سے عین جینے کے وقت مر جاتا ہے
السلام علیکم
آپ سب کی دعاؤں کا نیک تمناؤں کا بے حد شکریہ آپ نے دعاؤں میں یاد رکھا
چھوٹی بہت بہتر ہے اب ،
آپ سب کا شکریہ ادا کر رہی ہے دعاؤں کہ ساتھ،
اللہ تعالٰی آپ کی تکلیفوں کو دور کرے اور آپ کے صدقے میری بھی تکلیفوں کو ختم کرے
جزاک اللہ خیرا
ایک نیا کام شروع کرنے جا رہی ہوں
جمعہ مبارک کہ دن
،
آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے
دعا دیں اللہ تعالٰی میرے اس کام میں برکت دے میری مشکلوں کو آسان کرے مجھے قرض اور محتاجی سے نجات دے
نمو کے لیے آسانیاں عطا کرے
اور مجھ پر راضی ہو🙏
پلیز دل سے دعا دیں اللہ آپ کا کارساز ہو
مجھےسوشل میڈیا کےطور طریقے نہیں آتے شاید لوگ میرے لکھنےکو میرا اٹینشن سیکر ہونا یا ہمدردی گین کرناسمجھتےہونگے
��س سےفرق نہیں پڑتا کیوں یہاں سب جانتے ہیں جو بھی میرا درد بانٹنےمیرے پاس میری سپورٹ کرنے آئے میں نے اپنی خودداری کی لاج رکھی ہے،
ٹویٹر بس اک ڈائری ہے
فلاحی ادارہ نہیں
السلام علیکم
اے پیارے لوگو
دعا کی بہت ضرورت ہے بڑی نے ترتیب بے رنگ بے سکون زندگی ہے میرے حق میں دعا کریں رب مجھ سے راضی ہوجائے
میری مدد کرے مجھے معاف کرے
اللہ آپ کی دعا قبول کرے گا
میری چھوٹی بہن نمرا پچھلے دو سال سے کینسر سے لڑ رہی ہے،
ڈاکٹر کہتے ہیں اس سٹیج میں صرف دعا کام آ سکتی ہے۔
اسے اللہ سے کوئی شکوہ نہیں ہے
اسکی آخری خواہش یہی ہے کہ
وہ اللہ سے ملنا چاہتی ہے
عمرہ کرنا چاہتی ہے۔
پلیز دعا کیجئے اللہ پاک مجھے ہمت دے میں اسے اللہ سے ملوا سکوں۔
مرحا