![مسلم ورلڈ لیگ Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1353669166457360386/a3kizLyu_x96.jpg)
مسلم ورلڈ لیگ
@MWLorg_Ur
Followers
1M
Following
2
Statuses
3K
عالمی تنظیم جس کے ارکان تمام اسلامی ممالک ومسالک سے ہیں۔مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔اسلام کی حقیقت کو واضح اور اقوام کے مابین دوستی کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔
Kingdom of Saudi Arabia
Joined October 2016
مغربی افریقہ میں اندھے پن کی روک تھام کے لیے ایک نئی اور اہم پیش رفت! جس کا آغاز سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی @MhmdAlissa نے جمہوریہ گنی بساؤ سے کیا ہے۔ یہ اقدام #رابطہ_عالم_اسلامی کے ایک وسیع پروگرام کا حصہ ہے جو افریقہ میں اندھے پن کے خاتمے کے لئے سرگرم عمل ہے، کیونکہ بینائی سے محرومی کا باعث بننے والی بیماریوں کا پھیلاؤ افراد اور خاندانوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیتا ہے۔
4
24
106
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمدالعیسی @MhmdAlissa نے گنی بساؤ یونیورسٹی میں اسلامی اقدار کے موضوع پر خطاب کیا، جس میں #میثاق_مکہ_مکرمہ کے نکات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اہم مسلم اور غیر مسلم شخصیات، یونیورسٹی کے اساتذہ، اور بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات موجود تھے۔
5
24
345
RT @MhmdAlissa: ہمیں گنی بساؤ کے دار الحکومت ”بیساؤ“ میں ”تیجان النور قرآنی مقابلہ“ کے افتتاح کا شرف حاصل ہوا۔ یہ مغربی افریقہ میں اپنی نوع…
0
68
0
RT @MhmdAlissa: ہمیں جمہوریہ گنی بساؤ کے معزز صدر، جناب عمر سیسوکو امبالو @USEmbalo سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، جو مغربی افریقہ میں ”تیجان ا…
0
4
0
جمہوریہ گنی بساؤ کے وزیر اعظم، جناب رُوئی ڈوارٹے باروس نے حکومتی دفتر میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی @MhmdAlissa کا استقبال کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
1
9
119
دارالحکومت بيساؤ کے صدارتی محل میں: جمہوریہ گنی بساؤ کے صدر، جناب عمر سيسوكو امبالو سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی @MhmdAlissa کو ایک خصوصی تقریب کے دوران ملک کے اعلی ترین اعزاز سے نواز رہے ہیں۔ یہ اعزاز انہیں بین الاقوامی مذہبی سفارتی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا جو ثقافتی امن كو فروغ اور بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرتی ہیں۔
1
10
122
3 یہ مقابلہ پانچ مختلف شعبوں پر مشتمل ہے: مکمل قرآنِ کریم کا حفظ، 20 پارے، 15 پارے، 10 پارے، اور 5 پارے۔ مزید برآں، اس کے ساتھ کئی دیگر تعلیمی پروگرام بھی شامل ہیں، جیسے: قرآنِ کریم کی تدریس کی مہارتوں کا کورس، ائمہ اور معلمین کی تربیت کا پروگرام، تجوید و قراءت کی اصلاحی نشستیں، اور دیگر مفید تعلیمی سرگرمیاں۔
7
31
283
2 ڈاکٹر العیسی نے ان مقابلوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرآنِ کریم کے حفاظ کے درمیان مسابقت کے جذبے کو فروغ دینے اور معاشرے میں ان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ رابطہ عالم اسلامی حفظِ قرآن اور اس کی تعلیم کے فروغ میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
5
21
224
1 مغربی افریقہ کے سب سے بڑے قرآنی اجتماع میں جمہوریہ گنی بساؤ کے محترم صدرکی سرپرستی میں: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی @MhmdAlissaگنی بساؤ میں #رابطہ_عالم_اسلامی کی جانب سے منعقدہ قومی سطح کے قرآنی مقابلے ”تیجان النور“ کا افتتاح کر رہے ہیں۔
2
11
135
آج، جمہوریہ گنی بساؤ کے دورے کے دوران: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی @MhmdAlissa نے جمہوریہ گنی بساؤ میں #رابطہ_عالم_اسلامی کے زیر اہتمام مستحق مریضوں کے لئے جاری آنکھوں کے آپریشن کے پروگرام کا جائزہ لیا، جو دارالحکومت کے قومی اسپتال کے تعاون سے جاری ہے۔
3
16
284
”جمہوریہ گنی بساؤ کے صدر محترم کی دعوت پر“: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی @MhmdAlissa کی قیادت میں رابطہ عالم اسلامی کا وفد جمہوریہ گنی بساؤ پہنچ گیا۔ دار الحکومت کے ہوائی اڈے پر وزیر داخلہ وعوامی نظم وضبط، صدارتی دیوان کے سربراہ اور متعدد علمائے کرام ومشائخ نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ عزت مآب شیخ ڈاکٹر العیسی، صدرِ مملکت کے ہمراہ مغربی افریقہ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرآنی اجتماع ”تیجان النور قرآنی مقابلہ“ کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ، صدرِ مملکت کی سرپرستی میں مختلف امدادی منصوبوں کے آغاز کی نگرانی کریں گے اور گنی بساؤ یونیورسٹی میں ایک خصوصی خطاب بھی دیں گے۔
2
9
178
”مؤثر، جدید اور وسیع اثر رکھنے والا پلیٹ فارم، جو مغربی معاشرے میں اسلامی تعلیمات کی وضاحت کرتاہے“ اٹلی کے شہر میلان میں واقع تاریخی اور ممتاز کیتھولک یونیورسٹی سے ایک منفرد ایوارڈ کا آغاز، جو اسلامی مطالعات اور عربی زبان کی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ یہ ایوارڈ حال ہی میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر #محمد_العیسی @MhmdAlissa نے ویٹیکن کے وزیر اعظم اور سیکرٹری آف اسٹیٹ کارڈینل پیٹرو بارولین کی موجودگی میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا۔ یہ پلیٹ فارم اسلامی تعلیمات اور ان کے علمی وعملی پہلوؤں کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ عربی زبان کی تدریس کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جو اسلامی شریعت اور تعلیمات کو صحیح طور پر سمجھنے کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
4
25
209
اعلیٰ اخلاقی اقدار سے مزیّن انسانی شعور، خصوصاً انسانی وقار کے احترام اور بنی آدم کے اخوتی رشتے ("اے ابن آدم...") کے احساس پر مبنی شعور، اللہ کے فضل سے ہمارے عالم میں امن اور معاشرتی ہم آہنگی کو درپیش خطرات، بالخصوص نفرت، نسل پرستی اور تہذیبی تصادم جیسے چیلنجز کے خلاف ایک مضبوط حفاظتی ڈھال ہے۔ #WorldInterfaithHarmonyWeek
5
24
255
RT @MhmdAlissa: بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ، ایک موقع ہے کہ ہم اپنے عظیم دین کی اُن اعلی اقدار کو یاد کریں، جو ہر اُس”اخلاقی قدر“ کو اہمی…
0
31
0