Muhammad Intisar ul Haq
@Intisarhaq
Followers
2K
Following
2K
Statuses
7K
Current Affairs Analyst, Media Management Expert, Columnist, Documentary Maker Producer Current Afrs
Islamabad
Joined March 2011
14 سال گزر گئے جب ھم نے بولتا پاکستان میں یہ ریکارڈ کیا تھا۔ آج کتنے فیصد لوگوں کو اس سوال کا جواب معلوم ھے ؟ @javeednusrat
@mushtaqminhas
0
1
8
*بعد از پیکا، اب صحافی کیا کریں گے۔۔۔؟؟* زمزمہء حق محمد انتصار الحق سرکار فلم میں امیتابھ بچن کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے، ''نزدیکی فائدے سے پہلے دور کا نقصان سوچو'' یہ ڈائیلاگ سن پتا نہیں کیوں ہمیشہ میرے ذہن میں استاد محترم نصرت جاوید صاحب آتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ڈائیلاگ استادِ محترم نصرت جاوید صاحب کو ذہن میں رکھ کر لکھا گیا ہوگا۔ جب ہم لوگ آج ٹی وی سے ''بولتا پاکستان'' کیا کرتے تھے، تو اس وقت بھی نصرت جاوید صاحب نیوز چینلز کے مستقبل سے خاصے مایوس رہا کرتے تھے۔ اور اکثر کہا کرتے تھے کہ عنقریب یہ دکان بند ہوجائے گی تو پھر کیا ہوگا۔ تب ھم نے ایک نیا پروگرام سوچا تھا ''Nusrat Can Cook Also'' مجھے لگتا ہے کہ اب وہ وقت واقعی آ گیا ہے کہ استادِ محترم کو یہ پروگرام کرنا پڑے گا۔ پیکا قانون کے بعد صحافیوں کی ''دکانیں اور ڈھابے'' کو تو لگنے والے ہیں تالے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ کریں گے کیا بیچارے؟ پتا نہیں کیوں لیکن مجھے سب کی فکر کھائے جارہی ہے۔ نصرت جاوید صاحب تو شاید پہلے سے اس صورتحال کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے، مگر باقی صحافیوں نے کیا سوچ رکھا ہے؟جاوید چوہدری، طلت حسین، حامد میر، کاشف عباسی، عاصمہ شیرازی، نسیم زہرا، کامران خان اور دیگران۔۔۔ انتہائی نیک نیتی کی بنیاد پر ان کے لیئے چندآئیڈیاز ہیں۔ فیصلہ تو سب کا اپنا اپنا ہی ہوگا ظاہر ہے۔ حامد میر صاحب جس طرح کی شخصیت ہیں اور جیسے وہ پروگرام کرتے رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کو آن لائین پینٹ کوٹ اور ٹائیوں کا کام کرنا چاھئیے۔ ان پراڈکٹس کی اشتہاری فلمیں بھی بنائیں۔ سوٹ پہن کر ماڈلنگ بھی فرماتے رہیں۔ کیا عجب کہ برانڈز والے مفت کے سوٹ بھی دے دیں۔ جاوید چوہدری بھی ایک دور اندیش آدمی نکلے۔ پہلے ہی آن لائین ادویات کی اشتہاری فلمیں بنانا شروع ہوچکے ہیں۔ اس میں اگر چھوٹی مکھی کا خالص شہد اور اونٹنی کا دودھ بھی ایڈ کرلیں تو بِکری بھی اچھی ہوگی، لائیکس اور ویوز بھی بڑھیں گے۔ زیادہ پریشانی تو مجھے برخوردار عزیزم کاشف عباسی کے بارے میں ہے۔کاشف کو چاہئیے ٹریک سوٹس کی طرف دھیان دے۔ فٹ آدمی ہے۔ اور بذات خود ایک سپورٹس مین۔ سیالکوٹ کے برانڈز اٹھائے پہن کر پروگرام کرے۔ اتنے تو فینز ہیں۔ دنوں میں چھا جائے گا۔ ٹریک سوٹ پہنا کر کھلاڑیوں کے انٹرویو کا آپشن بھی موجود ہے۔ عاصمہ شیرازی اور نسیم زہرا، میری محترم بڑی بہنیں۔ ہمیشہ بہت شفقت سے پیش آتی ہیں۔ ان کے لیئے تو خاص برادرانہ مشورہ ہی ہوگا میری طرف سے۔ پیکا قانون کے متاثرین میں یہ بھی ہوں گی۔ یہ دونوں مل کر اگر دَم دروُد اور تعویذ گنڈے کے پروگرام شروع کر دیں تو کافی کامیاب ہو سکتی ہیں۔اور اگر ھلکا سا ٹچ کالے جادو کا بھی دے سکیں تو کیا کہنے۔ کبھی صحافت کو یاد بھی نہیں کریں گی۔ ان شا اللہ طلعت حسین صاحب تو کیمرے کے سامنے ہمیشہ ایک جنگجو کی طرح آتے ہیں۔ ان کا معاملہ بھی سیٹ ہے۔ بڑے بڑے شنواری ہوٹلوں پر جا کر ان کے بارے میں پروگرام کریں، پہلے بھی کرچکے ہیں، مفت کا کھانا کھائیں۔ ٹیم کو بھی کھلائیں، گھر کے لیئے پیک بھی کروالیں۔ اور ریٹنگ بھی لیں۔ چُپڑی ہوئی اور وہ بھی دو دو۔ کامران خان صاحب کے لیے سوچنا پڑے گا۔میرا خیال ہے کہ انہیں چاہئیے کہ یہ بنائیں اشتہاری فلمیں مردانہ طاقت کی ادویات، بڑھاپے کے مسائل پر۔ جوڑوں کے درد، پراسٹیٹس وغیرہ اور اس کے علاج اور ادویات۔ بہت اچھا کرپائیں گے یقینا۔انہیں خود بھی سہولت رہے گی اور دوسروں کو بھی فایدہ پہنچے گا۔ فی الحال کے لیئے اتنا ہی۔ ابھی بہت کام باقی ہے۔ بہت سے صحافی ہیں جن کے لیئے مجھے سوچنا ہے۔ جیسے ہی ان کے لیئے کوئی اچھے آئیڈیاز لا سکا فورا آپ سے بھی شیئر کروں گا۔ ان لوگوں نے ہماری اتنی خدمت کی۔ ہمیشہ پل پل سے باخبر رکھا ہمیں۔ ہمیں زیب نہیں دیتا کہ ان حالات میں ہم ان کا ساتھ نہ دیں۔
0
0
1
RT @javeednusrat: For PM @CMShehbaz use of X via VPN is Halal, but I being an ordinary citizen can’t use this app.
0
9
0
پارکنگ کا مسئلہ اور ناجائز تجاوزات اسلام آباد کے سیکٹرز کی مارکیٹوں میں ایک کینسر کی طرح پھیل چکا ھے۔ ان تصویروں میں جو گاڑیاں آپ کو دکھائی دے رھی ھیں یہ کاروں کے شورومز کی گاڑیاں ھیں جنہوں نے پارے جی ایٹ مرکز کو اپنی لپیٹ میں لیا ھوا ھے۔ آپ نے کسی دکان پر جانا ھو ۔ کسی کلینک میں جانا جو آپ کو پارکنگ نہیں ملے گی۔ اسی طرح جی نائین جی الیون میں پوری پوری پبلک پارکنگز کارڈیلرز کے قبضے میں ھیں۔ڈی سی کوئی بھی ھو۔ سی ڈی اے کا چیئرمین کوئی بھی ھو ۔ پولیس چیف کوئی بھی ھو ۔ کار ڈیلرز مافیا سب پہ بھاری ھے سالہا سال سے۔ اور انتظامیہ اس مافیا کے آگے بے بس بلکہ دست بستہ
0
0
0
انصاف کی تلاش کس سے شکایت کریں۔ انصاف کا کوئی دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے بھی دستیاب نہیں @dcislamabad
@ICT_Police @sspoperationisb @ImtiazGul60 @javeednusrat
0
0
0
اب سمجھ میں آ رھا ھے کہ اسلام آباد میں لوگوں کو ٹریفک قوانین کا کیوں نھیں پتا۔ کیوں لوگ رانگ سائیڈ سے آتے ھیں سڑک پر کیوں انہیں اوور ٹیک کرنا نہیں آتا کیوں وہ فاسٹ لین کی اھمیت نہیں سمجھتے کیوں رات کو ھائی بیم پر گاڑی چلاتے ھیں کیوں کہ وہ تو تیس ھزار روپے دیکر گھر بیٹھ کر لائیسنس بنواتے ھیں نہ کوئی امتحان نہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کس قدر افسوس کا اور شرمندگی کا مقام ھے @ITP_Offical @dcislamabad
موئے موئے ایتھے رکھ ٹریفک اھلکار اکثریت خود ٹریفک قوانین سے نا بلد ھیں @ITP_Offical تیس ھزار تیس ھزار ۔ اندھے کا ڈرائیونگ لائیسنس صرف تیس ھزار میں
0
0
0
موئے موئے ایتھے رکھ ٹریفک اھلکار اکثریت خود ٹریفک قوانین سے نا بلد ھیں @ITP_Offical تیس ھزار تیس ھزار ۔ اندھے کا ڈرائیونگ لائیسنس صرف تیس ھزار میں
0
0
0