السلام علیکم
اللہ تعالی سب کو سلامت رکھے اللہ تعالی اپ
سب کی مشکل پریشانیاں دور فرمائے
صبح کا اغاز درود شریف سے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِید..
اَللّٰھُمَّ
انہوں نے آنحضرت ﷺ سے کہ آپ نے فرمایا جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔
Sahih Bukhari
#55
کتاب ایمان کے بیان میں
Status: صحیح
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ علامات قیامت میں سے یہ ہے کہ ( دینی ) علم اٹھ جائے گا اور جہل ہی جہل ظاہر ہو جائے گا ۔ اور ( علانیہ ) شراب پی جائے گی اور زنا پھیل جائے گا ۔
Sahih Bukhari
#80
کتاب علم کے بیان میں
Status: صحیح
آپ ﷺ نے فرمایا ، منافق کی علامتیں تین ہیں ۔ جب بات کرے جھوٹ بولے ، جب وعدہ کرے اس کے خلاف کرے اور جب اس کو امین بنایا جائے تو خیانت کرے ۔
Sahih Bukhari
#33
کتاب ایمان کے بیان میں
Status: صحیح
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، جو شخص شب قدر ایمان کے ساتھ محض ثواب آخرت کے لیے ذکر و عبادت میں گزارے ، اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔
Sahih Bukhari
#35
کتاب ایمان کے بیان میں
Status: صحیح