![Fact Checker MoIB Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1696070678913396737/rJnQWSA4_x96.jpg)
Fact Checker MoIB
@FactCheckerMoIB
Followers
67K
Following
6
Statuses
243
Official Twitter handle of Ministry of Information and Broadcasting for exposing #FakeNews
Islamabad, Pakistan
Joined October 2018
*اہم فیکٹ چیک* نافذالعمل ضوابط اور پالیسی کے مطابق، نادرا اسمارٹ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز پر "ریذیڈنٹ آف اے جے کے اسٹیٹ" کا جملہ سیاہ رنگ میں اور عام قومی شناختی کارڈز پر سرخ رنگ میں درج کرتا ہے۔ اس عبارت کو شناختی کارڈ پر درج کروانے کے لیے درخواست دہندگان کو حکومت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ درست ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ (کلاس 1، 2، یا 3) جمع کروانا ضروری ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کے بغیر، رہائشی حیثیت درج نہیں کی جا سکتی حالیہ دنوں میں اس پالیسی میں تبدیلی کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور مذموم مقاصد کے حصول کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔ صرف دسمبر 2024 سے جنوری 2025 کے دوران، نادرا نے 50,000 سے زائد شناختی کارڈز جاری کیے جن پر "ریذیڈنٹ آف اے جے کے اسٹیٹ" کا جملہ درج ہے چند مخصوص معاملات میں، یہ عبارت درج نہ ہونے کی وجہ یا تو د رخواست گزار کی جانب سے درخواست کے وقت مطلوبہ ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانا ہے یا شناختی کارڈ کی تیاری کے دوران ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی اس کا سبب بن سکتی ہے جن درخواست دہندگان نے مطلوبہ سرٹیفکیٹ جمع کروایا تھا لیکن ڈیٹا انٹری آپریٹر آپریٹر کی غلطی کی وجہ سےدرست اندراج نہ ہو سکا ، نادرا نے ان سے رابطہ کر کے ان کے کارڈز کو درست عبارت کے ساتھ مفت دوبارہ جاری کرنے کا بندوبست کیا ہے جن درخواست دہندگان نے ابتدا میں ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروایا، ان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ دوبارہ متعلقہ فیس کے ساتھ درخواست دیں اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں تاکہ درست شناختی کارڈ جاری کیا جا سکے نادرا اپنی قانونی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر نبھاتے ہوئے یہ یقینی بناتا ہے کہ شناختی دستاویزات مقررہ ضوابط اور پالیسیوں کے مطابق جاری کی جائیں عوام سے گزارش ہے کے فیک نیوز اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار اور خبردار رہیں
37
17
28