![Exact Press International Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1537834789218156545/sRvrb777_x96.jpg)
Exact Press International
@ExactPressIntl
Followers
21K
Following
1K
Statuses
33K
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کرپشن کیس سے بری کیا جاتا ہے,,انٹی کرپشن عدالت لاہور: رمضان شوگر مل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری اینٹی کرپشن عدالت کے جج سرداد محمد اقبال ڈوگر نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا کا امکان نہیں ہے۔ فیصلہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ فیصلہ مقدمے کے دیگر گواہوں کو ثبوت کی عدم دستیابی کے باوجود سننا بے سود ہو گا۔ فیصلہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب کو کوئی درخواست نہیں دی۔ فیصلہ نالے کی تعمیر کےلیے تمام قانونی ضابطے پورے کئے گئے تھے۔ فیصلہ اینٹی کرپشن، رمضان شوگر مل نالے کی تعمیر میں بےضابطگی ثابت کرنے میں ناکام رہے فیصلہ شہباز شریف کی جانب سے نالے کی تعمیر کے لیے ڈائریکٹو اس وقت کے ایم پی اے کی درخواست پر جاری کیا گیاتھا۔ فیصلہ شہباز شریف کبھی رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر نہیں رہے۔ فیصلہ نالے کی تعمیر کے وقت حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کے سی ای او نہیں تھے۔ فیصلہ کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایک لفظ کی گواہی بھی نہیں دی ۔ فیصلہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کرپشن کیس سے بری کیا جاتا ہے۔ فیصلہ
0
1
1
اسٹیبلشمنٹ نے نااہل لوگوں کو مسلط کیا۔ مرضی کی عدلیہ اور پارلیمنٹ بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، کے پی اور بلوچستان بدامنی کی آگ میں جل رہے ہیں، لوگوں کو اٹھالیا جاتا ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہیں ہورہا، ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنا ہے تو آئین و قانون کی بالاستی قائم کرنا ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن
0
2
3
چچا بھتیجی اشتہار دے کر مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن @JIPOfficial @NaeemRehmanEngr
0
0
1
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہاور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔آج 100 انڈیکس آج ایک موقع پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے لیکن یہ پیش رفت کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکی اور ر 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 937 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.96 ارب روپے میں ہوئے۔ #Pakistanstockexchange
0
0
0
امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملہ رواں سال کے وسط تک ہوسکتا ہے اور اس سے ایران کا جوہری پروگرام ہفتوں یا مہینوں پیچھے چلا جائےگا اور خطے میں کشیدگی میں اضافے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔امریکی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایران کی فردو اور نطنز ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ امریکی انٹیلیجنس کی رپورٹ پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہےلیکن جوہری صلاحیتوں کو تباہ نہیں کرسکتا۔
0
0
1
حماس کا قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کا اعلان، جنگ بندی ڈیل برقرار،حماس کا کہنا ہے کہ اس کے نمائندوں نے قاہرہ میں مصری اور قط��ی ثالث کاروں سے جنگ بندی شرائط سے متعلق بات چیت کی جس دوران فلسطینیوں کےلیے رہائش، خیمے، طبی سامان، ایندھن اور دیگر امداد کی مسلسل فراہمی پربات چیت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماس نے کہا کہ مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت مثبت رہی اور ثالث کاروں نے معاہدے پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ #غزة_تنتصر #Gaza
0
0
3
پاکستان میں سونے کی قیمت ڈھائی ہزار روپے اضافے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2144 روپے بڑھ کر دو لاکھ 60 ہزار 631 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط دس گرام سونا 1965 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے پر پہنچ گیا۔آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن
0
0
0
آئی ایم ایف کے مشن کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کا امکان،بار کے صدر میاں رؤف عطا نے نجی ہوٹل کے بجائے سپریم کورٹ عمارت ہی مدعو کرلیا۔ ذرائع کےمطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن نےسپریم کورٹ بار سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا اور ای میل کے ذریعے نجی ہوٹل میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔تاہم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا نے نجی ہوٹل میں ملاقات سے معذرت کرلی اور جوابی پیغام دیا کہ ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں،بہتر ہےکہ وفد جمعہ کی سہہ پہر تین بجے سپریم کورٹ عمارت میں ہی ملاقات کے لیے آجائے
0
0
1
سولر کی امپورٹ میں رقم کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقلی کا انکشاف،ایف بی آر حکام نے بتایا کہ دو ہزار سترہ سے بائیس کے درمیان ساڑھے انہتر ارب روپے کی اوورانوائسنگ کی گئی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کامحسن عزیزکی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں سولر پینلزکی آڑ میں ہونے والی اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کےمعاملے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایف بی آر نےسولرپینلزکی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے،2017 سے 2022 کے دوران سولر پینلز کی آڑ میں 69.5 ارب کی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا،سولر پینلز چین سے منگوائےجبکہ ادائیگیاں امریکا،سنگاپور، متحدہ عرب امارات سمیت دس دیگر ممالک میں کی گئیں۔
0
0
4
موجودہ چیئرمین سینیٹ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری،ملتان کی مقامی عدالت میں کرونا وباء کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے کا کے معاملے میں عدالتی حکم عدولی پر گیلانی برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔عدالت نے ��کم دیا کہ تھانہ چہلیک پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے۔مقامی عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی سمیت 19 دیگر افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے، تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کرونا وباء کے دوران سرکاری آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا۔
0
0
0
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے خلاف درخواست مقسط عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔آرٹیکل 184 تین کے تحت دائر درخواست میں ججوں کے ٹرانسفرز کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور ججز تبادلے کا عمل شفاف بنایا جائے ۔
0
0
0
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارے لیے آج تک مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں، اتنا جانبدار اور کمپرمائزڈ الیکشن کمیشن پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔الیکشن ایکٹ میں تبدیلیاں کی گئیں ، الیکشن قوانین تبدیل کیے گئے، انتخابی نشان لے کر عجیب وغریب انتخابی نشان دیئے گئے لیکن عوام نے ان سب کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیئے۔ سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ آج تک منظور نہیں کیا گیا لیکن ہمارے ایک سینیٹر نے کچھ دن پہلے استعفیٰ دیا وہ منظور ہوگیا، ایسی چیزیں ہونے سے معاشرہ تقسیم ہوتا ہے۔ الیکشن شفاف اور غیرجانبدار ہوتے ہیں تو اُن لوگوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ایسے قوانین بنائے جاتے ہیں جو عوام کیلئے نہیں ہوتے۔ نوجوان اس ملک میں اپنا مستقبل نہیں دیکھ رہے، نوجوان کشتیوں میں ڈوب رہے ہیں، قانون کی حکمرانی اور آزادی اظہار رائے نہیں، لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں، کوئی کیوں پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا،
0
2
3
سپریم کورٹ میں پہلی بار اوپن ایئر تقریب حلف برداری منعقد کیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حلف برداری تقریب سپریم کورٹ کے احاطہ میں ہوگی، سپریم کورٹ سات ججز کھلی فضا میں پہلی بار ایک ساتھ حلف اٹھائیں گے، سپریم کورٹ احاطہ میں چیف جسٹس پاکستان اور سات ججز کی کرسیاں لگا دی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ احاطہ سپریم کورٹ میں پانچ سے چھ سو کرسیاں لگائی جا رہی ہیں، کھلے مقام پر حلف برداری کا فیصلہ مہمانوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
0
0
0
الیکشن کمیشن نے رہنما پی ٹی آئی جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی۔رپورٹ کے مطابق این اے 175 مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے جمشید دستی اور درخواست گذاروں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جمشید دستی پر مالی سال 2023-24 کے گوشواروں تضاد کا الزام ہے، جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن 19 فروری کو سماعت کرے گا۔
0
0
1