ChairmanMQMPak Profile Banner
Afaq Ahmed Profile
Afaq Ahmed

@ChairmanMQMPak

Followers
4K
Following
5
Statuses
295

Chairman Mohajir Qaumi Movement (Pakistan) for Whatsapp 0316 - Mohajir

Karachi
Joined June 2012
Don't wanna be here? Send us removal request.
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
8 hours
48 گھنٹے کا الٹی میٹم کل صبح ختم ہو رہا ہے اسکے بعد کراچی کے نوجوان جانتے ہیں انہیں اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیسے کرنی۔ سندھ انتظامیہ کا ایک غلط قدم اور طاقت کا استعمال کراچی کی سیاست کو بدل کررکھ دیگا، عوام پر طاقت آزمانے کے بجائے قانون شکنوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
5
7
27
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
8 hours
پانی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کریں۔ سندھ حکومت کی بار بار کی وضاحت گمراہ کن ہے۔ کارکنان شر پسند عناصر پر نگاہ رکھیں کوئی اس موقع کا فائدہ نا اٹھانے پائے۔
1
7
18
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
1 day
واٹر ٹینکرز کوبھی دن میں سڑکوں پر آنے سے روکا جائے۔ منگل کی صبح سے عوام کی ذمہ داری شروع ہوجائے گی۔ اس شہر کے لوگوں کے جانی نقصان پر سندھ حکومت کی سرد مہری شرمناک ہے۔ مہاجر نوجوان کسی حکومتی بیان پر بھروسہ کرنے کے بجائے منگل سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی تیاری کریں۔
4
19
53
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
2 days
بڑے بھائی ہونے کے ناطے اپنی قوم کے نوجوانوں کو حکم دیتا ہوں کہ اپنی جان و مال کی حفاظت خود کرنا ہوگی۔
7
17
76
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
7 days
پیکا آزادی اظہارکے خلاف ہے، یکسر مسترد کرتے ہیں. مہاجر قومی موومنٹ اسے اظہار رائے کی آزادی کا گلا گھونٹنے کے مترادف سمجھتی ہے اس لئے اسے یکسر مسترد کرتی ہے۔
0
3
14
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
16 days
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح %40 بڑھانے اورجون تک تنخواہ دار طبقے سے زبردستی 500 ارب وصولی کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسمبلی میں جاگیردار ہیں،زراعت پر ٹیکس نہیں لگ سکتا. یہ حکومتی اقدام ظالمانہ ہے ،مہنگائی اور ٹیکس تلے دبی عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے حکومت کا یہ ظالمانہ اقدام تنخواہ دار طبقے سے جینے کا حق بھی چھین لے گا۔ اگر حکومت چاہے تو ذراعت پر ٹیکس وصول کر کے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کم کرسکتی ہے، لیکن اسمبلی میں جب تک جاگیردار ہیں وہ اپنی آمدنی پر ٹیکس لگنے نہیں دینگے۔ اسمبلی جاگیرداروں کے تسلط کی وجہ سے عوام کے حقوق کے دفاع کی بجائے جاگیرداروں کے مفادات کے تحفظ کا زریعہ بن کر رہ گئی ہے۔ حکومت ملکی استحکام کیلئے زرعی آمدنی پر تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر لگنے والے ٹیکس کی شرح سے ٹیکس لگائے اور بیرونی سرمایہ کاری اور قرضوں پر انحصار کرنے کے بجائے جو سہولتیں بیرونی سرمایہ کار کو حکومت فراہم کررہی ہے وہ تمام سہولتیں مقامی صنعتکاروں کو فراہم کر کے مستقل بنیادوں پر ملکی استحکام اور ترقی کو یقینی بنائے۔ حکومت صنعتی سیکٹر کے فروغ کے بجائے بیرونی قرضوں اور امداد پر تکیہ کئے ہوئے ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملکی فیصلوں کا اختیار جمہوری نمائندوں کے بجائے بیرونی آقاؤں کے ہاتھوں میں چلاگیا ہے اور وہ جب چاہتے ہیں اپنی خواہشات کے مطابق بجلی، گیس، پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا حکم صادر کردیتے ہیں جس سے عوام میں اپنی ہی حکومت کے خلاف غصے اور نفرت میں اضافہ ہورہا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے سود مند نہیں۔
10
30
105
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
26 days
میں الطاف حسین کا وکیل یا حمایتی نہیں لیکن مہاجر ہونے کے ناطے میرا سوال ہے کہ الطاف حسین نے غلطی کی اور معافی بھی مانگ لی اسکے باوجود اسکے ساتھ کیا سلوک روارکھا جارہا ہے جبکہ اس سے کہیں زیادہ عمران خان نے فوج کے خلاف ہرزہ سرائی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا آج اس سے مذاکرات ہورہے ہیں توالطاف حسین کے ساتھ کیوں نہیں ہوسکتے،
127
230
809
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
26 days
مہاجر لفظ پر سب ایک ہو جائیں میں کارکن بن کر کام کرنے کو تیار ہوں
22
22
102
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
26 days
میں مر بھی جاؤں تو یاد رکھنا الطاف حسین بھی مہاجر نظریے پر ہی کام کرے گا، متحدہ کے نام پر الطاف حسین بھی کام نہیں کرسکتا۔
1
3
17
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
26 days
پیپلز پارٹی نے ثابت کردیا وہ مہاجروں کی دشمن جماعت ہے، اسکی زیادتیوں نے علیحدہ صوبے کی راہ ہموار کردی
3
5
17
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
26 days
مہاجر کلچر ڈے ہائی جیک کر کے گورنر ہاؤس میں کلچر ڈے منایا جا رہا تھا، دوسری طرف یونیفارم میں ملبوس لوگ میرے گھر میں گھس آئے، مجھ سے کہا دو جوڑی کپڑے رکھ لیں آپ کو گرفتار کرنے آئے ہیں، پوری رات مجھے دھمکایا، زہنی ازیت دیتے رہے صرف اس لئیے کہ مہاجر لفظ نہیں چلے گا
4
22
85
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
26 days
پانی کا کاروبار کون با اثر لوگ کر رہے ہیں؟
0
5
13
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
29 days
مہاجر قوم کی خاموشی کو کمزوری سمجھنا دانشمندی نہیں. پیپلز پارٹی مہاجر قوم کو علیحدہ صوبے کی طرف دھکیل رہی ہے. جو لوگ ملک بناسکتے ہیں وہ صوبہ بھی بنانا جانتے ہیں. مہاجر نظریہ ایک سوچ ہے جسے منزل تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا. میں الطاف حسین کا وکیل یا حمایتی نہیں لیکن مہاجر ہونے کے ناطے میرا سوال ہے کہ الطاف حسین نے غلطی کی اور معافی بھی مانگ لی اسکے باوجود اسکے ساتھ کیا سلوک روا رکھا جارہا ہے جبکہ اس سے کہیں زیادہ عمران خان نے فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا آج اس سے مزاکرات ہورہے ہیں تو الطاف حسین کے ساتھ کیوں نہیں ہوسکتے؟ کیونکہ عمران کی قوم کے لوگ فوج میں موجود ہیں جبکہ میری قوم کے لوگ فوج میں نہیں انکے ساتھ کیا سلوک اپنا جارہا ہے۔ مہاجر نظریہ میری یا الطاف حسین کی میراث نہیں یہ تو تمام قوم کی میراث ہے جو میرے اور الطاف حسین کے بعد بھی آنے والی نسلوں کی شکل میں برقرار رہے گی۔ مہاجر نظریہ ایک سوچ کا نام ہے جسے منزل تک پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
52
47
195
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
2 months
پارہ چنار کے شہری پاکستانی ہیں تحفظ یقینی بنایا جائے۔ وفاق وصوبائی حکومت اپنی ناکامی اور نا اہلی تسلیم کرے۔ دہشت گردوں کا نا ہی کو ئی دین ہوتا ہے نا مذہب۔ لوگ مر رہے ہیں لیکن وفاق و صوبائی حکومت KPK کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے فرصت نہیں، پارہ چنار اور گلگت بلتستان کی ابتر صورتحال پر حکومتی رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پارہ چنار کی مرکزی شاہراہ بند ہونے کے سبب غذائی قلت اور ادویات کی کمی نے 100 سے زائد بچوں کو موت کی آغوش میں پہنچادیا جس کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، حکومت سیاسی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارہ چنارمیں جاری کشیدگی کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ دکھائے۔ پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی کو مذہبی رنگ دینے کے بجائے حقیقی مجرموں کے خلاف ایکشن لیا جائے کیونکہ دہشتگردوں کا نا ہی کوئی دین ہوتا ہے اور نا ہی مذہب انکا مقصد بدامنی پھیلانا اور معصوم لوگوں کو خوف میں مبتلا کرکے ذاتی مفادات کی تکمیل ہوتا ہے۔ #پاراچنار #parachanar
6
12
36
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
2 months
پارہ چنار کے شہری پاکستانی ہیں تحفظ یقینی بنایا جائے۔ وفاق وصوبائی حکومت اپنی ناکامی اور نا اہلی تسلیم کرے۔ دہشت گردوں کا نا ہی کو ئی دین ہوتا ہے نا مذہب۔ لوگ مر رہے ہیں لیکن وفاق و صوبائی حکومت KPK کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے فرصت نہیں، پارہ چنار اور گلگت بلتستان کی ابتر صورتحال پر حکومتی رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ پارہ چنار کی مرکزی شاہراہ بند ہونے کے سبب غذائی قلت اور ادویات کی کمی نے 100 سے زائد بچوں کو موت کی آغوش میں پہنچادیا جس کی ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، حکومت سیاسی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارہ چنارمیں جاری کشیدگی کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ دکھائے۔ پارہ چنار میں ہونے والی دہشت گردی کو مذہبی رنگ دینے کے بجائے حقیقی مجرموں کے خلاف ایکشن لیا جائے کیونکہ دہشتگردوں کا نا ہی کوئی دین ہوتا ہے اور نا ہی مذہب انکا مقصد بدامنی پھیلانا اور معصوم لوگوں کو خوف میں مبتلا کرکے ذاتی مفادات کی تکمیل ہوتا ہے۔ #پاراچنار #parachanar
1
0
5
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
2 months
شفاف الیکشن کا تسلسل ہی ملک کو مستحکم کرسکتا ہے. طاقت کے استعمال سے بہتر مزاکرات کا راستہ ہے. پیپلز پارٹی مہاجروں کو علیحدہ صوبے کی طرف دھکیل رہی ہے. پنچاب عمران سے مزاکرات کو انا کا مسئلہ نہ بنائے. پاکستان میں 1971کے انتخابات کے بعد کوئی انتخاب شفاف نہیں ہوا. احتجاج کے دوران عمران اور PTI کے خلاف وفاق کا لب و لہجہ وہی تھا جو 1971 میں بھٹوکا مجیب کے خلاف تھا جو نامناسب ہے، پنجاب کو عمران سے مزاکرات کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ پیپلز پارٹی مہاجر دشمنی میں حدیں پار کر کے مہاجروں کو خود علیحدہ صوبے کی طرف دھکیل رہی ہے۔
3
4
14
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
2 months
قائد اعظم کا پاکستان عوام نے نہیں توڑا۔ ہم محصورین مشرقی پاکستان سے شرمندہ ہیں، انہیں لانا ہوگا۔ قائد اعظم کا پاکستان عوام نے نہیں توڑا، عوام تو اس وقت بھی کمزور اور بے بس تھی اور آج بھی مخصوص طبقے کے دست نگر ہے، اس وقت بھی عوام کے مستقبل کے فیصلے کوئی اور کرتا تھا آج بھی عوام کے مستقبل کے فیصلے غیر مرئی قوتیں کرتی ہیں، عوام ملک توڑسکتے ہیں نہ بچا سکتے ہیں، باقی ماندہ پاکستان کا مستقبل بھی انہی طاقتور لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو انتخابی نتائج اور عوام کی تقدیر لکھنے کو اپنا حق اور فرض سمجھتے ہیں۔ ہم سانحہ مشرقی پاکستان سے کچھ سیکھ نہیں سکے، آج بھی ہر مسئلہ طاقت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ ملک بچانے کیلئے محصورین مشرقی پاکستان کی قربانیاں حب الوطنی کی عمدہ مثال اور انہیں بے سہارا چھوڑ دینا احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے، جس نے ملک کیلئے قربانی دینے کے جذبے کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم محصورین مشرقی پاکستان کو انکے اپنے وطن نہیں لا سکے، ہم محصورین مشرقی پاکستان سے شرمندہ ہیں۔ لاکھوں شہریوں کا اپنی جائے پیدائش چھوڑ کر دوسرے ملکوں کی شہریت لینا پاکستان کا مستقبل لکھنے والوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے قوم کے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں ہونے اور عدالتوں کو مطیع بنانے کی کوششوں نے انصاف،احساس تحفظ اور احساس شراکت کو بری طرح متاثر کیا ہے جو ملکی سلامتی و استحکام کیلئے کسی بھی طور نیک شگون نہیں۔ حکومت محصورین مشرقی پاکستان کے لوگوں کو پاسپورٹ جاری کرے انہیں لانے اور بسانے کے تمام اخراجات مہاجر قوم خود برداشت کریگی۔
7
11
45
@ChairmanMQMPak
Afaq Ahmed
3 months
پانی پر ڈاکہ ڈالا تو،سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے. 1971 میں ہٹ دھرمی کے نتائج سے سیکھنے کی ضرورت ہے.
22
50
184