ChSalikHussain Profile Banner
Salik Hussain Profile
Salik Hussain

@ChSalikHussain

Followers
38K
Following
52
Statuses
2K

Member National Assembly. Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development | Minister for Religious Affairs and Inter-faith Harmony #PML #NA-64

Lahore, Pakistan
Joined September 2018
Don't wanna be here? Send us removal request.
@ChSalikHussain
Salik Hussain
23 hours
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا لیبیا کشتی حادثے میں 10 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔ #ChaudhrySalikHussain #Pakistan #LibyaBoatTragedy #HumanTrafficking #StopHumanTrafficking #GovernmentAction #PakistanMourns #JusticeForVictims #PakistaniAbroad #SupportFamilies #PrayersForVictims #RIP
Tweet media one
1
1
2
@ChSalikHussain
Salik Hussain
5 days
پاکستانیوں کی میتوں کی مراکش سے واپسی: وزیرِاعظم کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم اسلام آباد، حکومتِ پاکستان نے وزارتِ اوورسیز پاکستانی، او پی ایف، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کے تعاون سے مراکش سے پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کا انتظام کیا۔ میتیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور متعلقہ حکام نے گہرے رنج و غم کے ساتھ وصول کیں۔ وزیرِاعظم نے غیر قانونی ہجرت کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ حکومت قانونی روزگار کے مواقع بڑھانے، تربیتی ادارے قائم کرنے اور چھوٹے شہروں میں معلوماتی دفاتر کھولنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ تقریب کا اختتام دعا پر ہوا، جبکہ میتیں پاکستان سویٹ ہوم کی ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کو منتقل کی گئیں۔ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔ #ChSalikHussain #FederalMinister #PakistanMuslimLeague
2
3
11
@ChSalikHussain
Salik Hussain
5 days
اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں او پی ایف کی خصوصی تقریب اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) نے خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی خ��مات کا اعتراف کیا گیا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر قائم مقام صدر پاکستان، یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مہمانِ خصوصی تھے، جن کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود اور اوورسیز پاکستانیوں کے دیگر معززین بھی شریک تھے۔ تقریب کی میزبانی چیئرمین او پی ایف بورڈ آف گورنرز، سید قمر رضا نے کی، جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کی قیادت میں اس کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزارت کے جاری منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، او پی ایف اور نیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کے معاہدے اور جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ او پی ایف اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کرے گا، تاکہ وہ حکومت اور اپنے وطن سے مضبوط تعلق برقرار رکھ سکیں۔ تقریب حکومت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوئی، جہاں او پی ایف نے اپنے مشن کا اعادہ کیا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت اور ان کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ #ChSalikHussain #FederalMinister #PakistanMuslimLeague #YousafRazaGillani #OPF
5
3
34
@ChSalikHussain
Salik Hussain
6 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا سری لنکا کے یومِ آزادی پر پاکستان-سری لنکا تعلقات کے عزم کا اعادہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سری لنکا کے یومِ آزادی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاکستان کی جانب سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حکومت اور عوامِ سری لنکا کو مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تاریخی دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ معاشی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) کرنے والا پہلا ملک تھا اور آج بھی جنوبی ایشیا میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چوہدری سالک حسین نے دفاعی تعاون، تعلیمی اشتراک، ثقافتی و مذہبی روابط پر بھی روشنی ڈالی، بالخصوص پاکستان کی جانب سے سری لنکن طلبہ کو دی جانے والی اسکالرشپس اور بدھ مت کے تاریخی مقامات کی سیاحت کی دعوت دی۔ انہوں نے سری لنکا کی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مزید قریبی تعلقات کی امید ظاہر کی۔ آخر میں، انہوں نے قائم مقام ہائی کمشنر مسٹر اے کرسٹی روبن کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی مزید فروغ پائے
1
1
11
@ChSalikHussain
Salik Hussain
6 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے دن کے حوالے سے ڈی چوک اسلام آباد میں نکالی گئی مرکزی ریلی میں شرکت کی، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے عزم و استقلال پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے
4
5
20
@ChSalikHussain
Salik Hussain
6 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا ہے کہ حج 2024 کے تحت سرکاری سکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کیے جائیں گے۔ اس کے لیے سات کیٹگریز بنائی گئی ہیں، جن کے تحت حاجیوں کو 20 ہزار سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے تک کی رقم واپس ملے گی۔ حج 2025 کے اخراجات میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار جبکہ 20 دنوں کا حج 11 لاکھ روپے میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج کو زیادہ باسہولت اور کم خرچ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے، جس میں سعودی حکومت، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا بھرپور تعاون شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فضائی کرایوں اور دیگر حج اخراجات میں کمی کروانے کی بدولت حاجیوں کو رقوم واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حج 2024 کے حجاج کو حرم کے قریب یا دور رہائش کی بنیاد پر رقم واپس کی جائے گی،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ رقوم اگلے چند دنوں میں حاجیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں گی اور اگر حج 2025 میں بھی بچت ہوئی تو حاجیوں کو رقم واپس کی جائے گی۔ مزید برآں، ہر 150 حاجیوں کے گروپ پر ایک معاون مقرر کیا جائے گا جو سفر کے شروع سے اختتام تک ان کی رہنمائی کرے گا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال اسلام آباد اور کراچی سے حاجی “روڈ ٹو مکہ” پراجیکٹ کے تحت روانہ ہوں گے، جبکہ آئندہ سال لاہور سے بھی اس سہولت کے آغاز کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
3
1
8
@ChSalikHussain
Salik Hussain
6 days
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں کوئی کسر ن��یں چھوڑیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لیے گرین چینل بحال کیا جائے گا اور جائیدادوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے کنونشن سے خطاب میں کیا، جہاں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری سالک حسین نے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں 30 فیصد اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، اور ان کی سرمایہ کاری سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں سے دہشت گردی ختم کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
1
1
6
@ChSalikHussain
Salik Hussain
6 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام آج کا دن کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے۔ گزشتہ 77 برسوں سے کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، اور پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ بھارت کے ظلم و جبر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور آزادی کی یہ جدوجہد ان شاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
Tweet media one
1
1
10
@ChSalikHussain
Salik Hussain
7 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کی، جس میں لیبر مائیگریشن، انسانی وسائل کی ترقی اور بیرون ملک روزگار جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری سالک حسین نے پاکستانیوں کے لیے مہمان نوازی، فارماسیوٹیکل، ٹیلی کمیونیکیشن، جہاز سازی اور سول انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع اجاگر کیے اور فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی افرادی قوت کو لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دینے میں معاونت کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف فرانس میں مزدوروں کی کمی کو پورا کرے گا بلکہ غیر قانونی امیگریشن کے خطرات سے بھی بچائے گا۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ سفیر نکولس گیلے نے پاکستانی ہنرمندوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور پیشہ ورانہ تعلیم، تربیت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات میں تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم پیشرفت ہے۔
1
1
7
@ChSalikHussain
Salik Hussain
7 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا جامعہ محمدیہ اسلام آباد کا دورہ وفاق المدارس کے تحت امتحانی نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز کے منظم انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس کا تعلیمی و امتحانی نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے دینی مدارس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور لاکھوں طلبہ کو بلا معاوضہ تعلیم، رہائش اور طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، مدارس اسلامی ثقافت کے تحفظ اور غیر اسلامی اثرات کے خلاف مضبوط دفاع کا ذریعہ ہیں۔ چوہدری سالک حسین نے اپنے والد چوہدری شجاعت حسین کے دینی مدارس اور علما کرام سے گہرے تعلق اور لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مدارس کے لیے آواز بلند کی۔ انہوں نے مولانا تقی عثمانی، مولانا فضل ار رحیم اور دیگر علما کرام کے معاشرتی اصلاح میں کردار کو سراہا۔ مدارس میں جدید تعلیم کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی اور ان کی وزارت کے دروازے ہمیشہ علما کرام کے لیے کھلے ہیں۔
1
2
9
@ChSalikHussain
Salik Hussain
8 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) بورڈ آف گورنرز، سید قمر رضا، اور منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف، محمد افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود، وفاقی سیکریٹری او پی اینڈ ایچ آر ڈی اور محمد طیب ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے او پی ایف کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، او پی ایف کی خدمات کو وسعت دینے اور پاکستانی تارکین وطن کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے او پی ایف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے حقوق کے تحفظ، خدمات کی بہتری، اور او پی ایف کی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
1
0
11
@ChSalikHussain
Salik Hussain
10 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے قلات میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی میں 18 جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیا جائے گا اور پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ چوہدری سالک حسین نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔ آمین۔
Tweet media one
2
3
13
@ChSalikHussain
Salik Hussain
10 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب کے وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی، انجینئر احمد سلیمان الراجحی سے ملاقات میں پاکستانی ہنر مندوں کو سعودی وژن 2030 کے تحت مزید شعبوں میں مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
Tweet media one
2
0
6
@ChSalikHussain
Salik Hussain
12 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سعودی وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی احمد بن سلیمان الراجحی کی دعوت پر 28 سے 30 جنوری تک ریاض میں منعقدہ گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس (GLMC) 2025 میں شرکت کی۔ یہ کانفرنس سعودی حکومت کی جانب سے عالمی لیبر مارکیٹ میں ابھرتے ہوئے مواقع، چیلنجز اور تعاون کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی۔ وزارتی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے تاکہ وہ بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے عالمی تعاون اور ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نصیر خان کشانی اور پاکستانی سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم نواز ثاقب بھی موجود تھے۔ کانفرنس کے دوران انہوں نے سعودی-پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین فہد بن محمد الباش، سعودی لاجسٹک الائنس (SLA) کے چیئرمین ڈاکٹر سعید العریبی الحارثی، سی ای او اسما ترکی، اور اسلامی تعاون تنظیم کے لیبر سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل آذر بیراموف سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں نوجوانوں کے لیے جدید تربیتی پروگرامز، مہارتوں کے فروغ اور کاروباری تعاون پر بات چیت ہوئی۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت پاکستانی افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں ان کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی. #ChSalikHussain #FederalMinister #PMLQ #PakistanMuslimLeague #pml #saudiconference #globallabormarketconference
0
0
3
@ChSalikHussain
Salik Hussain
15 days
پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین صاحب کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ان تقریبات میں چوہدری شجاعت حسین صاحب کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قائد چوہدری شجاعت حسین صاحب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کیا تقریبات میں مسلم لیگ کے عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے قائد کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے چوہدری شجاعت حسین صاحب کی قیادت اور ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ #shujaathussain #birthday #chsalikhussain #PMLQ #PakistanMuslimLeague #pml
7
7
52
@ChSalikHussain
Salik Hussain
17 days
صدر آصف علی زرداری نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آصف بشیر کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔ ایوارڈ کی یہ خصوصی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے آصف بشیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی اور انسانیت کے لیے بے لوث خدمات پاکستان کا فخر ہیں۔ انہوں نے آصف بشیر کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے افراد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے مثال ہیں۔ تقریب کے دوران بتایا گیا کہ آصف بشیر، جو اس وقت ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، گزشتہ سال حج آپریشن کے لیے وزارت مذہبی امور کی جانب سے معاون حج کے طور پر منتخب کیے گئے تھے۔ حج کے دوران، شدید گرمی اور درجہ حرارت کے 51.8 ڈگری تک پہنچنے کے باعث کئی حجاج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منیٰ میں خدمات انجام دیتے ہوئے آصف بشیر نے اپنی پانچ رکنی ٹیم کے ساتھ مل کر پاکستانی حجاج کے ساتھ دیگر ممالک کے حجاج کو بھی سہولیات فراہم کیں۔ خاص طور پر 9 ذی الحج کو جب شدید گرمی کے باعث کئی پاکستانی، بھارتی اور برطانوی حجاج بے ہوش ہوگئے، آصف بشیر نے فوری طور پر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ انہوں نے 26 بے ہوش حجاج، جن میں 17 بھارتی شامل تھے، کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال پہنچایا اور ان کی جانیں بچائیں۔ تقریب میں بتایا گیا کہ آصف بشیر نے انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے بھارتی قونصل جنرل جدہ کے رشتہ داروں کو بھی بچایا، جس پر بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور نے پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خصوصی تعریفی خط بھی لکھا۔ #ChSalikHussain #FederalMinister #PakistanMuslimLeague #AsifAliZardari #presidenthouse #presidenthouseofpakistan #india #asifbashir
9
14
45
@ChSalikHussain
Salik Hussain
17 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اقلیتوں کے حقوق اور ان کی معاشرے میں شمولیت بڑھانے سے متعلق پارلیمنٹیرین کمیشن فار ہیومن رائٹس کی جانب سے کرائی جانے والی کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ ملکی ترقی اقلیتوں کے فعال کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو ترقی پسند معاشرے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے کانفرنس میں کمیشن برائے اقلیت کے سربراہ شعیب سڈل، یورپی یونین کے ڈپٹی سفیر فلپ گراس، پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق، رکن قومی اسمبلی نیلسن عظم، رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور دیگر معززین نے شرکت کی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں حکومتی اقدامات کو سراہا۔ #ChSalikHussain #FederalMinister #PakistanMuslimLeague #NationalAssembly #nationalassemblyofpakistan #EuropeanUnion
7
5
24
@ChSalikHussain
Salik Hussain
19 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے آئی ایل ای ایس (ILES) منصوبے کی تقریب میں شرکت اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی لیبر اور ماحولیاتی معیارات کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)، اور WWF-پاکستان کا تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے نے نہ صرف مزدوروں کے حقوق کے نفاذ کو مضبوط کیا بلکہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور بین الاقوامی معاہدوں کی تکمیل میں مدد فراہم کی۔ وفاقی وزیر نے جی ایس پی+ فریم ورک کے تحت مزدوروں اور ماحولیات کے حقوق کے فروغ کو معاشی ترقی کا لازمی حصہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت اس منصوبے کی کامیابی کو مزید اقدامات کے ذریعے آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے 2025 تک اہم بین الاقوامی کنونشنز کی توثیق اور صوبائی سطح پر مزدوروں کی بہبود کے لیے مزید اقدامات کا عزم کیا۔ چوہدری سالک حسین نے اس موقع پر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایل ای ایس منصوبہ مزدوروں اور ماحولیاتی معیار کے تحفظ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے اور اس کی میراث مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
4
4
8
@ChSalikHussain
Salik Hussain
19 days
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ویٹیکن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑ��تے ہوئے رحجان ، دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، ، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پوپ فرانسس نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا جسے ہر ایک نے سراہا،اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے،نفرت اور عدم برداشت دو بنیادی عوامل ہیں جو تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں،حکومت نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ قومی کمیشن برائے اقلیت کا قیام، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی برداشت کے فروغ کی پالیسی کی منظوری سے اقلیتوں کو عملی طور پر آذاد اور خودمختار بنایا گیا ہے۔ ویٹیکن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے اقلیتوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیتھولک چرچ کے زیر انتظام پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں اہم منصوبے جاری ہیں، سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو رواں سال مارچ میں ویٹیکن سٹی میں منعقد ہونے والی عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی،ملاقات میں دنیا سے انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
6
7
10
@ChSalikHussain
Salik Hussain
20 days
اسلام آباد: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، احترام انسانیت، اور پاکستانی ورکرز کو ترکیہ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مذہب، تاریخ، اور ثقافت کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ترکیہ کے سفیر نے پاکستانی صنعتوں کو مشینری کی فراہمی، تکنیکی تربیت، اور تعلیمی منصوبوں کے فروغ پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور مراکش کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔ ترکیہ کے سفیر نے یقین دلایا کہ پاکستانی نوجوانوں کو بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے اور دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
6
7
20