![Barrister Dr Muhammad Ali Saif Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1808458150250778624/aZ5YlvRt_x96.jpg)
Barrister Dr Muhammad Ali Saif
@BaristerDrSaif
Followers
15K
Following
550
Statuses
2K
Advisor to Chief Minister on Information & PRs. Former Senator 🇵🇰
Joined October 2015
صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا۔ عوام کے سمندر نے جلسے میں شرکت کرکے جعلی حکومت کی مینڈیٹ چوری پر مہر تصدیق ثبت کر دی،ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک @ImranKhanPTI کا ہے اور 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، گزشتہ رات نواز شریف، مریم نواز اور پوری ن لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی،مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی،مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں، عوام نے واضح کیا کہ جب تک عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے، عوام حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ #sawabijalsa #PTISwabi
2
8
44
پنجاب میں راج کماری مریم نواز کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے، مریم نواز نے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے، جبکہ عوام نے دفعہ 804 نافذ کی ہے، پنجاب میں ایک طرف چوری اوپر سے سینہ زوری والا معاملہ چل رہا ہے، مریم نواز 8 فروری کے کالے کرتوت چھپانے کی کوشش کررہی ہے، آج جعلی حکمرانوں سے نجات کے عہد کی تجدید کا دن ہے، آج کے دن جمہوریت پر شب خون مار کر فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت قائم کی گئی تھی، صوابی میں اس جعلی نظام کے خلاف عوام کا سمندر امڈ آیا ہے، صوبے بھر سے کارکنان صوابی میں جمع ہو رہے ہیں، جلسے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے میں شرکت کرے گی، جعلی حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ چکا ہے،آج کے دن ریاستی اداروں کو استعمال کر کے ایک جعلی حکومت قائم کی گئی تھی،اس جعلی حکومت کی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، اب صرف ایک دھکا درکار ہے، جعلی نظام کے خاتمے کے بعد جعلی حکمرانوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔ #sawabijalsa #PTI #Punjabpolice #BarristerDrSaif
0
0
0
۔"@ImranKhanPTI کے خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزراء کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،خط متعلقہ حکام کو موصول ہونے سے پہلے ہی جعلی وزراء نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، جعلی حکومت کے ہوش ایک خط لکھنے سے ہی اڑ گئے ہیں، پتہ نہیں عمران خان کے رہا ہونے کے بعد جعلی حکومت کی کیا حالت ہوگی،عمران خان کے رہا ہونے کے بعد جعلی حکومت کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر قانونی اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔ #ImranKhanPTI #BarristerDrSaif #KPInfo
0
0
1
اسلام آباد میں افغانستان کے قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کے ہمراہ ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی @ImranKhanPTI اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا @AliAminKhanPTI کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لئے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا۔ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے، قائم مقام سفیر کو بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کی طرف سے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کے جذبات سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان خوشگوار، باہمی بااعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاق اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام سفیر کو قبائلی و سیاسی عمائدین اور علماء کا وفد افغانستان بھیجنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا، سفیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفد کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار اور شکریہ ادا کیا۔انہوں نے رسمی گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام کے مفاد میں ہے۔ @mfa_afghanistan
11
2
35
اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں،ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے،سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے،جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلاء، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ #February8th #PecaAct2025 #protest #BarristerDrSaif
0
2
7
پشتو کہاوت ہے، "نئے کارنامے نہ کرتے تو پرانے کون یاد کرتا۔ " جعلی حکومت نے 26ویں ترمیم کی طرح پیکا ایکٹ بھی ریکارڈ تیزی سے پاس کیا، اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے، 26ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ میں کی گئی ترمیم ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے، کالے قوانین جعلی حکومت کے خاتمے کو نہیں روک سکتے، اس کالے قانون کے خلاف جدوجہد میں ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں"۔ #PECAAct #pecaact2025 #kpinfo
0
0
1
"نواز شریف اور مریم نواز کا گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے۔" نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے، نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا،عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح تھی، جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ "چور کی داڑھی میں تنکا" ہے،وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے جعلی حکومت کی حقیقت سامنے آ جائے گی، حقیقت کھل جانے کے بعد جعلی حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،نواز شریف کو سیاسی عدم استحکام میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے۔
0
0
4
"نواز شریف اور مریم نواز کا گروپ مذاکرات کی ناکامی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے۔" نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہو گئے، نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا،عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللہ کے بیانات سے حکومت کی غیر سنجیدگی واضح تھی، جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ "چور کی داڑھی میں تنکا" ہے،وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے جعلی حکومت کی حقیقت سامنے آ جائے گی، حقیقت کھل جانے کے بعد جعلی حکومت کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،نواز شریف کو سیاسی عدم استحکام میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے۔
0
0
4
"دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد" کے موضوع پر مجلس مشاورت آج اسلام آباد میں ہوگی۔وزیراعلیٰ @AliAminKhanPTI مجلس مشاورت کی میزبانی کر رہے ہیں۔مجلس مشاورت اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے۔ مجلس مشاورت میں ملک کے ممتاز مذہبی قائدین، تمام مکتبہ ہائے فکر کے دینی راہنما اور اہم قومی راہنما شریک ہوں گے۔ مجلس مشاورت میں قومی اتحاد، یک جہتی اور دہشت گردی کے تدارک سمیت دیگر مسائل کے حل پر غور کیا جائے گا۔یہ مجلس مشاورت پی ٹی آئی کے بانی @ImranKhanPTI کی ہدایت پر ہو رہی ہے۔
0
5
11
●۔ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادیِ صحافت پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں۔ ●۔ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب اور ناجائز ہونے کی دلیل ہے۔ ●۔میاں نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔ ●۔ ''تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ ●۔ القادر کیس فیصلہ بار بار مؤخر کرنے سے پہلے ہی واضح تھا کہ @ImranKhanPTI کو انصاف نہیں ملے گا ہفتہ وار نیوز بلیٹن کے پی-60| Weekly News Bulletin KP-60 #kp60 #NewsBulletin #KPInfo
0
1
7
صوبائی کابینہ کا خیبرپختونخوا میں ہزاروں گھروں کو سولرائزیشن منصوبے کا حصہ بنانےمنظوری۔ #SolarEnergy #KhyberPakhtunkhwa
0
0
2
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 1500 کلو وزنی ادویات ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاڑہ چنار پہنچائی۔ #Kurram #KhyberPakhtunkhwa
1
0
2