![Aslam Ghauri Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1664244861887733762/F5mV6W69_x96.jpg)
Aslam Ghauri
@AslamGhauriJUI
Followers
33K
Following
63K
Statuses
7K
Spokesperson @juipakofficial
KARACHI,PAKISTAN
Joined March 2013
فروری 2024 کے جعلی انتخابات کے حوالے سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا پیغام تسلسل کے ساتھ دھاندلی زدہ انتخابات نے پاکستان کے امن اور معیشت کو تباہ کردیا ۔ دوست ممالک سے بھیک مانگ کر گذارہ کرتے کرتے دھائیاں گذر گئیں لیکن قوم اب تک نان ��بینہ کی محتاج ہے ۔ جعلی انتخابات نے جمہوریت کو کمزور کردیا ہے ۔ 2018 کے بعد 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے گئے ۔ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے پر ملک دو لخت ہوا لیکن ہم نے سبق نہیں سیکھا ۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومتوں نے ملک کی معیشت اور امن کو برباد کر دیا ۔ دھاندلی کی پیدوار حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے اور بیرونی قوتیں دباؤ میں رکھتی ہیں ۔ جے یو آئی کا واضح موقف ہے کہ جب تک صاف شفاف انتخابات نہیں ہوتے ،امن ،ترقی اور جمہوریت خواب ہی رہیں گے ۔ جے یو آئی سمجھتی ہے کہ اداروں کو اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،مداخلت سے ادارے کمزور ہوتے ہیں ۔ میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
6
85
125
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا پیغام کشمیریوں کے جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ۔ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے ۔ پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کے درمیان کسی ظالمانہ تفریق کو تسلیم نہیں کرتے ۔ کل پانچ فروری کو مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا ۔ میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
6
61
130