AqwalSalf Profile Banner
Aqwal Salf Profile
Aqwal Salf

@AqwalSalf

Followers
37K
Following
271
Statuses
6K

سلف صالحین کے اقوال اردو زبان میں !

🇵🇰🇸🇦
Joined February 2019
Don't wanna be here? Send us removal request.
@AqwalSalf
Aqwal Salf
1 year
"لوگ دو قسم کے ہیں: ایک مومن اور ایک جاہل؛ پس مومن کو تکلیف نا دو، اور جاہل کے ساتھ اُلجھ کر جہالت نا کرو!" امام الربيع بن خثيم رحمه الله (حلیة الاولیاء : 110/2)
11
262
1K
@AqwalSalf
Aqwal Salf
13 hours
"جو راحت و سکون حاصل کرنا چاہتا ہے، وہ اپنے دل سے مخلوق (دنیا) کو باہر نکال دے؛ تاکہ اُسے سکون ملے!" امام إبراهيم بن أدهم رحمه الله (سير السلف الصالحين : 477)
0
33
134
@AqwalSalf
Aqwal Salf
2 days
"اگر الله کا تمہاری دعاء قبول کرنے کا اِرادہ نہیں ہوتا؛ تو وہ تمہیں دعاء کرنے کی توفیق ہی نہیں دیتا!" امام ابن القيم رحمه الله (عدة الصابرين : 60)
5
81
528
@AqwalSalf
Aqwal Salf
2 days
"عذاب سے نجات اور سعادت کے حصول کی اصل بنیاد توحیدِ الہٰی ہے!" امام ابن تيمية رحِمَه الله (نقض المنطق : 176)
1
35
190
@AqwalSalf
Aqwal Salf
2 days
"متقی وہ ہے، جِسے دنیا ملے تو مست و مغرور نہ ہو؛ اور دنیا چلی جائے، تو غمگین نہ ہو!" امام عبدالله بن المبارك رحمه الله
0
64
374
@AqwalSalf
Aqwal Salf
3 days
"عقلمند پر لازم ہے، کہ جب اُس کا بھائی کِسی سابقہ غلطی یا کوتاہی کی معذرت کرے؛ تو اُس کی معذرت قبول کرے، اور یوں برتاؤ کرے؛ جیسے اُس نے کوئی خطاء کی ہی نہیں!" امام ابن حبان رحمه الله (روضة العقلاء : 183)
0
39
203
@AqwalSalf
Aqwal Salf
4 days
"ذکر دل میں ایمان کو اِس طرح اُگاتا ہے، جِس طرح پانی فصل کو اُگاتا ہے!" سید��ا عبدالله بن مسعودٍ رضي الله عنه (فتح الباري : 13/1)
2
36
227
@AqwalSalf
Aqwal Salf
5 days
جو سیدنا علی بن ابی طالب کو چوتھا خلیفہ نہ مانے، وہ گھریلو گدھے سے زیادہ گم راہ ہے..! امام احمد بن حنبل (منھاج السنة، ٤/ ٤٠٢)
1
24
184
@AqwalSalf
Aqwal Salf
10 days
غفلت اور شہوت ہر قسم کے شر کی اصلی بنیاد ہیں؛ اللّٰہ تعالیٰ اور دارِ آخرت سے غفلت خیر یعنی ذکر اور بیداری کا باب بند کر دیتی ہے اور شہوت شر کے دروازے کھول دیتی ہے! امام ابن تیمیہ رحمہ اللّٰہ (مجموع الفتاوى)
3
50
299
@AqwalSalf
Aqwal Salf
13 days
امام شافعي رحمه الله سے سوال کیا گیا: "الله سے بدگمانی سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: وسوسوں کا شکار رہنا، مصیبت میں پڑنے کا مسلسل خوف اور نعمتوں کے چھن جانے کا دھڑکا لگا رہنا، یہ سب غفور و رحیم ربّ سے بدگمانی کی صورتیں ہیں!" (حلية الأولياء لأبي نعيم : 123/9)
5
127
486
@AqwalSalf
Aqwal Salf
14 days
"ہم نے تقویٰ میں فضیلت، یقین میں دولت اور عاجزی میں عزت پائی!" سیدنا صدیقِ اکبر رضی الله عنه (إحياء علوم الدين: 343/3)
2
80
493
@AqwalSalf
Aqwal Salf
14 days
تابعی راشد بن سعید رحمہ اللّٰہ سے پوچھا گیا: نعمت کیا ہے؟ فرمایا: دل کی شادمانی۔ سوال ہوا: دولت مندی کیا ہے؟ ارشاد کیا: جسمانی صحت۔ (الزهد للإمام أحمد، رقم، 2312)
1
32
205
@AqwalSalf
Aqwal Salf
16 days
"جب تم رات کے اندھیرے میں اپنے آقا ومولا کے سامنے بیٹھو، تو بچوں والی عادات اپناؤ؛ جیسے بچہ اپنے باپ سے کچھ طلب کرے، اور باپ نہ دے؛ تو وہ رو رو کر طلب کرتا ہے!" امام ابن الجوزي رحمه الله (المدهش : 219/1)
1
41
308
@AqwalSalf
Aqwal Salf
16 days
"اگر آپ نماز اور روزہ سے قاصر ہیں، تو جان لیں! کہ آپ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں؛ یعنی گناہوں کی زنجیروں میں!" امام فضيل بن عياض رحمه الله (شعب الإيمان : 6832)
2
43
249
@AqwalSalf
Aqwal Salf
16 days
"ہر پکارنے والے کی ضرور سُنی جاتی ہے، لیکن قبولیت متنوع اقسام کی ہوتی ہے؛ کبھی تو وہی دعاء قبول کر لی جاتی ہے، اور کبھی اُس دعاء کے بدلے کچھ اور عطاء کر دیا جاتا ہے!" امام ابن حجر رحمه الله (فتح الباري : 95/11)
1
29
195
@AqwalSalf
Aqwal Salf
16 days
"گناہ بیج ب��تے ہیں، اور اپنے جیسے دوسرے پیدا کرتے ہیں؛ یہاں تک کہ بندے کیلئے اُن سے جُدا ہونا اور اُن سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے!" امام ابن القيم رحمه الله (الداء والدواء : 77)
1
15
132
@AqwalSalf
Aqwal Salf
16 days
پھر اگر وہ اس بدعتی کو چھوڑ دے تو آپ اپنا تعلق قائم رکھیں، اور اگر وہ مصر رہے تو وہ خود بدعتی ہے۔ کیونکہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے: انسان کی پہچان اس کے دوست ہوتے ہیں۔“ (طبقات الحنابلة لابن أبي يعلى : ١٦٠/١)
0
1
18
@AqwalSalf
Aqwal Salf
16 days
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (٧٢٨ھ) کے ترجمے میں ہے : ”آپ کبھی عہدوں کی دوڑ میں شامل ہوئے نہ مباحات کی تحصیل میں مگن، حالانکہ ملوک و امراء اور تُجّار و کبراء سب آپ کے تابع فرمان تھے!“ (الأعلام العلية في مناقب ابن تيمية للبزار : ٤٦)
1
7
44
@AqwalSalf
Aqwal Salf
19 days
قبیصہ کہتے ہیں کہ میں جب بھی امام سفیان ثوری کی مجلس میں بیٹھا، انھوں نے موت کا تذکرہ ضرور کیا؛ ان سے زیادہ موت کو یاد کرنے والا میں نے اور کوئی نہیں دیکھا۔ (سیر اعلام النبلاء، 7: 240)
1
15
114
@AqwalSalf
Aqwal Salf
19 days
"جو شخص فراخی اور خوشحالی میں الله کیلئے تقویٰ اور اطاعت اختیار کرتا ہے، الله اُس کی مصیبت اور پریشانی کے وقت اُس سے لطف و اعانت کا معاملہ فرماتا ہے!" امام ابن رجب الحنبلي رحمه الله (جامع العلوم والحكم : 474/1)
1
58
310