AltafHussain_90 Profile Banner
Altaf Hussain Profile
Altaf Hussain

@AltafHussain_90

Followers
109K
Following
50
Statuses
2K

Founder & Leader of @OfficialMqm - My Philosophy is Realism & Practicalism - https://t.co/10I2G34tiL Idealogue - Thinker - Reformer- Democrat- Pharmacist

London ( UK )
Joined July 2018
Don't wanna be here? Send us removal request.
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
9 months
اگر آپ جانناچاہتے ہیں کہ فوج ملک کی سیاست میں کیسے مداخلت کرتی ہے، وڈیرے جاگیردار کیا کرتے ہیں، ملک کی معاشی تباہی اورعوام کی پسماندگی کا سبب کیاہے، ملک اورقوم کے مسائل کیا ہیں، ان مسائل کا ذمہ دار کون ہے، مسائل کاحل کیا ہے، یہ سب کچھ اور اسکے علاوہ اوربھی بہت کچھ جاننے کےلئے آپ سے گزارش ہے کہ میرے فیس بک اوریوٹیوب چینل Revelations with Altaf Hussain  اورٹک ٹاک اکاؤنٹ altafhussain_90 کوفالو کیجئے، اسے سبسکرائب کیجئےاورآگہی حاصل کیجئے
83
628
1K
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
22 hours
پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کےلئے دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اوراس میں الطاف حسین کی ایم کیوایم کوبھی حصہ لینے کی اجازت دی جائے …………………………………………… میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے مطالبہ کرتاہوں کہ اب جبکہ دنیابھرکے ادارے بھی اس بات کوکھل کرتسلیم کر رہے ہیں کہ 8فروری 2024ء کوہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی تھی اور موجودہ حکومت فارم 47 کے تحت دھاندلی کی بنیادپر قائم کی گئی ہے لہٰذا اب وقت آگیاہے کہ  پاکستان کوصحیح ڈگرپر لانے کے لئے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرائے جائیں اوراس میں الطاف حسین کی ایم کیوایم کوبھی حصہ لینے کی اجازت دی جائے ، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے، ایم کیوایم ایک حقیقت ہے، اس کی جڑیں عوام میں ہیں، اس پر لگائے گئے تمام الزامات سراسرجھوٹ اوربے بنیاد ہیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرکے نام خط لکھا ہے توبعض سیاسی ناقدین کی جانب سے عمران خان پرتنقید کی جارہی ہے اورآرمی چیف کوخط لکھنے کوفوج سے ڈیل قراردیاجارہاہے۔میں تنقید کرنے والوں سے یہی کہتاہوں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اورداخلہ پالیسی کون بناتاہے، ملک پر اصل حکومت کس کی ہوتی ہے، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ میں سوال کرتاہوں کہ کیا صدرآصف زرداری یاوزیراعظم میاں شہبازشریف ملک کے حوالے سے اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں؟ بچہ بچہ جانتاہے کہ پاکستان میں اصل طاقت بری فوج کے سربراہ کے پاس ہوتی ہے، اس کی مرضی کے بغیرحکومت کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی۔اس حقیقت کے پیش نظرجس کے پاس اصل طاقت اوراختیارہواسی سے ہی بات کی جائے گی۔ لہٰذا اس صورتحال کی روشنی میں عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کوخط لکھ کرکوئی غلط عمل نہیں کیاہے۔ جہاں تک ڈیل کی بات ہے کہ توکیاپیپلزپارٹی یامسلم لیگ ن نے فوج سے کئی بار ڈیل نہیں کی؟کیا ذوالفقارعلی بھٹو، بینظیربھٹو، آصف زرداری نے فوج سے ڈیل نہیں کی؟ کیامیاں نوازشریف اورشہباز شریف نے فوج سے ڈیل نہیں کی؟ کیا وہ جنرل پرویزمشرف سے باقاعدہ تحریری معاہدہ کرکے دس سال کے لئے ملک سے باہر نہیں گئے؟ میں فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر صاحب سے کہتاہوں کہ 8فروری 2024ء کو ہونےوالے عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر جس طرح ڈاکہ ڈالاگیا، اس کے ازالے کا وقت آگیاہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ غلطیوں کوتسلیم کیاجائے اوران کاازالہ کیاجائے۔ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، وقت آگیاہے کہ ان غلطیوں کودرست کیاجائے اورآئندہ وہ غلطیاں نہ دہرانے کاعہد کیاجائے، ملک کومتفقہ آئین سے چلایاجائے جس میں انتظامیہ، پارلیمنٹ، عدلیہ، صدر، وزیراعظم ، حکومت اورمسلح افواج ،سب کے اختیارات اورحدودکاتعین کردیاگیاہے۔ میری کوشش اورخواہش یہی ہے کہ پاکستان  میں حقیقی معنوں میں ایسانظام نافذ ہوجائے جس میں سب کے وجود کوتسلیم کیاجائے اورسب ملکر ملک کی خدمت کریں، اسی طرح ملک مضبوط ومستحکم ہوسکتاہے۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 207ویں فکری نشست سے خطاب 7فروری 2025
Tweet media one
32
146
241
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
2 days
پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کی مشترکہ حکومت عوام کےخلاف جو اقدامات کررہی ہے وہ ناقابل برداشت ہوگئے ہیں، عوام کو حکومت کے خلاف اٹھنا ہوگا
36
253
722
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
3 days
امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل اور فلسطین کے دیرینہ تنازعے کے دوریاستی حل کے نفاذ کےلئے حتمی اقدامات کریں صدرڈونلڈ ٹرمپ کوایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کاخط —————————————— لندن…6  فروری 2025 میں صدرڈونلڈٹرمپ @realDonaldTrump کوامریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پراپنی اور ایم کیوایم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں توقع کرتاہوں کہ صدر ٹرمپ عالمی امن و استحکام کے فروغ اورجنگوں کوروکنے کے اپنے وعدوں کی تکمیل کے لئے فیصلہ کن اقدامات کریں گےجس کاوعدہ انہوں نےاپنی انتخابی مہم کے دوران کیاتھا۔   میں جنگوں کوروکنے اور امن واستحکام کی بحالی کے لیئے صدرٹرمپ سے عاجزانہ درخواست کرتاہوں کہ اسرائیل فلسطین دیرینہ تنازعہ کے دو ریاستی حل کے نفاذ اور دنیا بھر میں آزادی کی حمایت کی جانب حتمی اقدامات کر یں۔ یہ عمل امن واستحکام اوروعدوں کی تکمیل کے لئے آپ کے خلوص کوثابت کرے اور دنیا بھر کے لوگوں کی نظروں میں آپ کی پوزیشن اور ساکھ کو مضبوط کرے گا ۔  ہم تمام اقوام کےلیئے باہمی احترام اور قبولیت کے احساس کے ساتھ دنیا بھر میں امن و استحکام کی حمایت اور خواہش رکھتے ہیں۔ میں صدرٹرمپ سے توقع کرتا ہوں کہ دنیا میں جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے جہاں کہیں بھی ڈکٹیٹرز اور ڈکٹیٹرشپ ہوں، وہ ان کے خلاف مؤثر اقدامات کر کے انہیں روکیں گےاور سول معاملات میں فوجی مداخلت کےخلاف مزاحمت کرنے والے اور جمہوریت، انصاف اور انسانی حقوق کےلیے جدوجہد کرنے والوں پر جبر کے خلاف ڈٹ جائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ پاکستان میں ان تمام لوگوں کی رہائی کےلئے اپنااثررسوخ استعمال کریں گے جنہیں پاکستان میں ناحق قید کیا گیاہے۔مجھے توقع ہےکہ آپ سابق وزیراعظم عمران خان ،ایم کیو ایم کے ممبرز، مہاجر، بلوچ، پشتون، سندھی، سرائیکی، کشمیری، گلگتی اور بلتستانی کارکنان سمیت تمام لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے، فوجی مداخلت اور سیاسی مخالفین پر جبر کےخاتمے کے لیے مؤثر کوششیں کریں گے۔ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان میں سیاسی اور شہری حقوق کی حمایت کریں اور میرے، عمران خان اوران جیسے لیڈروں کی تقاریر اور اظہاررائے پرعائد غیر قانونی پابندی کے خاتمے کےلئے آواز بلند کریں۔ مجھے امید ہے کہ آپ عالمی سطح پر انصاف، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کو فروغ دے کر ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کے معاشی اور سماجی حالات کی بہتری کے لیے مؤثر کوششیں کریں گے تاکہ دنیا میں مساوات کوفروغ حاصل ہوسکے ۔ میں نہ صرف ریاست ہائے متحدہ امریکہ بلکہ پوری دنیا میں امن اور معاشی استحکام کے لیے خدا سے دعا کرتا ہوں۔ الطاف حسین  بانی وقائد متحدہ قومی موومنٹ @POTUS @POTUS45 @WhiteHouse @StateDept @TrumpDailyPosts
Tweet media one
Tweet media two
22
174
229
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
3 days
ALTAF HUSSAIN WRITES TO U.S. PRESIDENT DONALD J. TRUMP, ADVOCATES FOR TWO STATE SOLUTION OF PALESTINE-ISRAEL CONFLICT - URGING SUPPORT FOR DEMOCRACY, HUMAN RIGHTS ——————————————— LONDON. [UK]. February 4: The Muttahida Quami Movement's - MQM, founder and leader Mr Altaf Hussain has written a letter to the U.S. President @realDonaldTrump , felicitating him on becoming the 47th President of the United States of America. In his letter, Hussain expressed optimism that President Trump would uphold his campaign promises and take decisive steps to promote global peace and stability. He urged the U.S. President @POTUS Donald Trump strives towards resolving the long-standing #Israel-#Palestine conflict through a two-state solution and to dissipate the democratic norms and values worldwide. The MQM supremo emphasised the pivotal importance of resisting dictatorship and military interferences in civilian affairs, advocating for the release of political prisoners in #Pakistan, including former Prime Minister Imran Khan and unlawfully detained workers of @OfficialMqm He was of the opinion that international efforts to ensure the safe return of unlawfully detained and undisclosed citizens from various ethnic groups, including #Muhajirs, #Baloch, Pashtuns, Sindhis, Seraikis, Kashmiris, and Gilgit-Baltistanis. Highlighting concerns over restrictions on freedom of expression in Pakistan, he appealed to President Trump to support political and civil rights, including lifting bans on the speeches of opposition leaders like himself and @ImranKhanPTI . He fervently hoped that the U.S. President shall play his desicive role in promoting justice, the rule of law, and democracy in the third world countries, leading to greater global equality. The MQM supremo Hussain also prayed for peace and economic stability in the U.S. and the world. @WhiteHouse @POTUS45 @StateDept @TrumpDailyPosts
Tweet media one
Tweet media two
105
172
230
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
4 days
یوم یکجہتی کشمیر پر منظوم پیغام ‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️ ” گھائل کی گھت گھائل جانے اور نہ جانے کوئی “ کشمیری کے درد کو جانے جانے صرف مہاجر جانے اور نہ جانے کوئی #یوم_کشمیر #KashmirSolidarityDay
Tweet media one
29
168
235
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
4 days
I extend my heartfelt condolences on the sad demise of the His Highness Prince Kareem Al-Hussaini, Aga Khan IV, 49th hereditary Imam of the Shia Ismaili Muslims. #princekarimagakhan In this moment of sorrow, I, along with all the members of @OfficialMqm, stand in solidarity with the Ismaili community residing in Pakistan and around the world in their grief. Prince Kareem Agha Khan will always be remembered for his humanitarianism and his philanthropic services in the fields of education, healthcare, economy, and other sectors. I pray that Allah elevates the ranks of Prince Kareem Agha Khan and grants patience and strength to all the bereaved. Ameen. @akdn @AKF_Global
Tweet media one
13
151
239
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
4 days
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگوار اہل خانہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم اسمٰعیلی برادری سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ #PrinceKareemAghaKhan دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت @OfficialMqm کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پرنس کریم آغا خان اپنی انسانیت دوستی کے ساتھ ساتھ تعلیم، طب ،معیشت اور دیگر شعبوں میں کی جانے والی فلاحی خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی، پرنس کریم آغا خان کے درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، آمین @akdn
Tweet media one
30
171
264
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
6 days
2/2 میں جرنیلوں کوبتاناچاہتاہوں کہ خدارا ملک میں میرٹ کانظام قائم کریں کیونکہ میرٹ اور انصاف کانظام لائے بغیر نہ ملک صحیح ڈگرپرآسکتاہے، نہ ریاست اور عوام کے درمیان موجودخلیج کوختم کیاجاسکتا ہے، نہ ہی بلوچوں اور پشتونوں کی مزاحمت ختم کی جاسکتی ہے۔ لہٰذاآپ ملک میں انصاف کانظام قائم کریں، ہر کسی کواس کاحق دیں، صوبوں کے تیل، گیس اورتمام معدنیات پر پہلاحق صوبے کاہوناچاہیے،عدلیہ میں ججز کی تعیناتی 100فیصد میرٹ کے اصولوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اورملک کو26ویں آئینی ترامیم کے بجائے اصل آئین اوراس کی روح کے مطابق چلایاجائے اورملک سے پیکاایکٹ کے سیاہ ترین قانون کوفی الفور ختم کیاجائے۔  میں ملک بھر کی تمام قوموں ،نسلی ولسانی ،ثقافتی اورمذہبی اکائیوں سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیے میری آواز میں آوازملائیے، میری ایم کیوایم کوجوائن کیجئے، میرے پیغام کوپھیلائیے جو انصاف اور میرٹ کی آواز ہے، جوفرقہ وارانہ اورمذہبی منافرت کی نہیں بلکہ انسانیت،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی آواز ہے۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر فکری نشست 206 سے خطاب 2فروری 2025ئ
21
163
214
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
10 days
Rt Honourable MP Mr @BobBlackman , thank you very much for raising the plight of #Mohajir nation and its only representative political party the MQM @OfficialMqm. The issue of gross human rights violations against the MQM and other oppressed nations like Baloch, Sindhis and Pashtuns by the state of Pakistan. Once again, I appreciate your kind efforts for becoming the voice of Mohajirs and all other oppressed nations in Pakistan in the British Parliament. Profound Regards Altaf Hussain #MohajirsRejectSlavery
@BobBlackman
Bob Blackman
10 days
Yesterday, I met leaders from Balochistan, Sindh and the Muttahida Qaum party. We discussed the horrendous human rights violations in Pakistan. We give Pakistan millions of pounds in aid. This money should not be diverted away from the communities that desperately need it.
44
221
325
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
10 days
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں مسافر طیارےاور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم کے نتیجے میں امریکی فوجیوں اورسویلینز کی ہلاکتوں پر صدر @realDonaldTrump، امریکی عوام اور سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر ہر دردمند دل رکھنے والا فرد غمزدہ ہے، اس المناک حادثے پر مجھ سمیت @OfficialMqm کے تمام کارکنان وعوام، امریکہ کےسوگوارلواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں ان کیلئے دعا گو ہیں۔ اس المناک حادثے نے ائیرٹریفک کی کارکردگی پر کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں اور مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچاؤ کیلئے مکمل تحقیقات ناگزیر ہے۔ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےمطالبہ کرتا ہوں اس حادثے کی تحقیقات کرائی جائے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ الطاف حسین
Tweet media one
32
197
333
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
17 days
PECA Act Amendment Bill - A Naked Dictatorship The illegitimate government of Pakistan Muslim League (N), established under Form 47 in the National Assembly, has provided yet another example of naked dictatorship by passing the PECA Act Amendment Bill 2025. I strongly condemn this bill which was passed in the National Assembly, in the harshest terms. The PECA Act Amendment Bill-2025 is a draconian law and a grave violation of citizens' fundamental human rights. Through this martial law-style and oppressive legislation, not only are the rights of Pakistani journalists and citizens to freedom of expression being snatched away but restrictions are also being imposed to silence freedom of speech and press liberty. The objective is to suppress all constructive criticism against the government’s illegitimate actions through force. Since September 2015, an undemocratic, unconstitutional, and illegal ban has been imposed on the publication and broadcasting of my writings, speeches, and images in print and electronic media. Justice has not been provided to us even by the courts against this illegal and unconstitutional ban. Therefore, I can well understand the malicious intentions behind curbing press freedom and freedom of expression. The incumbent government of the @pmln_org has already adopted an authoritarian approach by imposing unjust restrictions on print and electronic media. Journalists who speak and write the truth are being targeted by government reprisals. Now, through the PECA Act Amendment Bill, an attempt is being made to silence voices raised on social media. Journalists who constructively criticize the government’s unlawful actions are being harassed with punishments and fines which is condemnable to the highest degree. My question is: Has martial law been imposed in the country? Can the government crush the voice of truth by passing such oppressive laws? The government’s ill intentions are further evident from the fact that it did not even bother to take journalistic organisations into confidence on the sensitive issue of the PECA Act Amendment Bill. As a result, journalists and their representative organizations are deeply aggrieved and outraged. I declare the government’s authoritarian approach and this dictatorial law restricting freedom of expression as outright hostility towards democracy. I stand with the journalist community against this authoritarian restriction and will continue to play my part in the struggle for press freedom and freedom of expression. ALTAF HUSSAIN. London - UK
13
165
239
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
17 days
پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ءننگی آمریت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23،جنوری 2025ء قومی اسمبلی میں فارم 47کے تحت قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی ناجائز حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 منظور کرکے ننگی آمریت کا ایک اورثبوت دیا ہے۔ می ںقومی اسمبلی میں منظور ہونے والے اس بل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔ پیکاایکٹ ترمیمی بل 2025ء ایک کالاقانون ہے اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے ۔ اس مارشلّا ئی اور سیاہ قانون کے ذریعے نہ صرف پاکستان کے صحافیوں اور شہریوں سے اظہار رائے کی آزادی کا حق چھیناجارہا ہے بلکہ طاقت کے ذریعے اظہاررائے اور صحافتی آزادی پرقدغن بھی لگائی جارہی ہے تاکہ حکومت کے ناجائز اقدامات کے خلاف اٹھنے والی ہر تعمیری تنقید کودبایاجاسکے۔  ستمبر2015ء سے میری تحریر، تقریر اورتصویر کوپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر وشائع کرنے پر غیرجمہوری ، غیرآئینی اورغیرقانونی پابندی عائدہے اورہمیں اس پابندی کے خلاف عدالت سے بھی انصاف فراہم نہیں کیاجارہا ہے لہٰذا میں آزادی صحافت اوراظہاررائے کی آزادی پر پابندی کے مذموم مقاصد کواچھی طرح سمجھ سکتا ہوں۔  مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے آمرانہ طرز عمل اختیار کرکے پہلے ہی پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر ناجائز پابندیاں عائد کررکھی ہیں، حق وسچ بولنے اور لکھنے والے صحافیوں کو حکومتی عتاب کا نشانہ بنارکھا ہےاور اب پیکاایکٹ ترمیمی بل کے ذریعے سوشل میڈیا پر اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اور حکومت کے ناجائز اقدامات پر تعمیری تنقید کرنے والے صحافیوں کوسزااور جرمانے سے ہراساں کیاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔  میرا سوال ہے کہ کیا ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا گیاہے ؟ کیا حکومت اس قسم کے کالے قانون منظورکرکے حق وصداقت کی آواز کچل سکتی ہے؟ حکومت کی بدنیتی کااس سے بڑا ثبوت اور کیاہوگا کہ حکومت نے پیکاایکٹ ترمیمی بل کےحساس معاملے پر صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لینےکی بھی زحمت نہیں کی جس کی وجہ سےصحافیوں اور صحافتی تنظیموں میں بھی شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے ۔  میں حکومت کے اس آمرانہ طرز عمل اور آزادی اظہار پر پابندی کے آمرانہ قانون کو کھلی جمہوریت دشمنی قراردیتا ہوں اور اس آمرانہ پابندی کے خلاف صحافی برادری کے ساتھ ہوں ،آزادی صحافت اور اظہاررائے کی آزادی کی جدوجہد میں اپنا ہرممکن کردارادا کرتارہوں گا ۔  الطاف حسین
35
228
392
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
19 days
I cordially felicitate Mr President Donald J. Trump on Assuming the Office of the U.S. Presidency #DonaldTrump #DonaldTrump2025 January 20, 2025. I offer deep cordial felicitations to the esteemed Mr Donald J. Trump on taking the oath as the 47th President of the United States of America. On behalf of the Central Coordination Committee of @OfficialMqm millions of followers, and myself, I expect that the new President honourable Mr @realDonaldTrump will play a pivotal role in ending conflicts around the globe, solving the fundamental issues of ordinary people, and making this world a peaceful and worth living place. I have fervent hope that President, Donald J. Trump will make efforts to resolve the issues not only of the United States but also of the entire world. I also hope that he will utilise all his abilities and influence to secure the fundamental rights of the 250 million people of #Pakistan. I also deem it necessary to bring to the honourable Mr Donald Trump’s attention that, following the general elections held on February 8, 2024, the losing parties were fraudulently handed over the country's power which is worse than martial law in any country. Pakistan's military generals are running the government through dishonest, corrupt, and defeated so-called political leaders, depriving 250 million citizens of their fundamental rights. Therefore, request him to use his influence to end the military generals’ interference in the political affairs of Pakistan, ensure fresh, transparent elections, and empower the rightful winners. By doing so, you will earn the prayers of 250 million Pakistanis. Thank you, Humble regards, Altaf Hussain MQM International Secretariat, London 185 Whitchurch Lane, Edgware Middlesex HA8 6QT Phone: 0044-2089527300 Email: mqm@mqm.org
Tweet media one
24
196
318
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
20 days
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد #DonaldTrump #DonaldTrump2025 20  جنوری 2025ئ میں امریکہ کے47 ویں صدرمملکت کاحلف اٹھانےپر محترم ومعزز ڈونلڈ جے ٹرمپ کو دل کی گہرائیوں سے اپنی، ایم کیوایم کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین اورکروڑوں ممبران کی جانب سے زبردست مبارکباد پیش کرتاہوں اورامیدکرتا ہوں کہ نئے صدر محترم ومعزز @realDonaldTrump امریکہ سمیت دنیا بھرمیں جنگ وجدل بند کرانے، عام آدمی کی زندگی کے بنیادی مسائل کے حل اور پوری دنیا میں امن کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو امن و خوشحالی کاگہوارہ بنائیں گے ۔  مجھے قوی امیدہے کہ نئے صدر محترم ومعزز ڈونلڈ ٹرمپ جہاں امریکہ سمیت دنیا بھرکے مسائل کوحل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے وہاں وہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کوان کے بنیادی حقوق دلانے کےلئے بھی اپنی تمام ترصلاحیتیں اور اثرورسوخ استعمال کریں گے۔ میں محترم ومعزز ڈونلڈ ٹرمپ کے علم میں اِس امرکوبھی لاناضروری سمجھتا ہوں کہ اِس وقت پاکستان میں 8فروری 2024ء کے عام انتخابات میں بدترین شکست کھانے والوں کوجعلی طریقوں سے ملک کا اقتدار سونپ دیاگیا ہے جو کسی بھی ملک میں مارشل لاء سے بدتر ہے۔ ملک کے فوجی جرنیل اپنے بےایمان،کرپٹ اورشکست خوردہ نام نہاد سیاسی رہنماؤں کے ذریعے حکومت چلارہے ہیں اور25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق غصب کئے ہوئے ہیں۔ لہٰذا آپ خدارا اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں فوجی جرنیلوں کی مداخلت کےخاتمے، پاکستان میں دوبارہ نئےمگر صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد اورحقیقی طورپر کامیاب ہونے والوں کواقتدار سپرد کروانے میں اپنا کردار اداکرکے 25کروڑ عوام کی دعائیں لیں۔  شکریہ  احقر الطاف حسین ایم کیویم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن 185 Whitchurch Lane,  Edgware Middlesex HA8  6QT Phone:  0044-2089527300 Email. mqm@mqm.org
Tweet media one
36
245
437
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
23 days
The 14-year sentence with hard labor handed down to @ImranKhanPTI in the £190 million case is a flagrant violation of constitutional principles, a travesty of justice, and an affront to human dignity. It is an oppressive and despotic decision that underscores the erosion of judicial integrity in Pakistan. #ImranKhan #ImranKhanPTI I categorically denounce the NAB court's judgment to impose a 14-year sentence of hard labor on @PTIofficial chairman and former Prime Minister, Imran Khan, as entirely unconstitutional, unlawful, and inhumane. This oppressive verdict not only deepens the existing flaws within Pakistan's fragile judicial system already deemed weak and ineffective on the global stage—but also further sullies the reputation of its courts. I urge President of #Pakistan Asif Ali Zardari to exercise his constitutional authority to overturn this unjust ruling immediately. I will delve into this matter comprehensively today at 8 PM London time during my intellectual discourse. Stay tuned.
72
474
1K
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
23 days
190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14سال قید بامشقت کی سزا سراسر غیرآئینی ، غیرقانونی ، غیرانسانی ، ظالمانہ اور یزیدی فیصلہ ہے #ImranKhan #imrankhanPTI میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں نیب عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 14سال قید بامشقت کی سزا دیئے جانے کے فیصلے کو سراسرغیرآئینی، غیرقانونی، غیرانسانی، ظالمانہ اور یزیدی فیصلہ قراردیتا ہوں۔ دنیا بھر میں پاکستان کاعدالتی نظام پہلے ہی انتہائی کمزور اورغیرمؤثر قرار دیا جاچکا ہے اور اب اس فیصلے سے پاکستان کی عدالتوں کی مزید رسوائی ہوئی ہے ۔  صدرپاکستان آصف علی زرداری اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیں۔  میں اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت آج لندن وقت کے مطابق رات 8بجے اپنی فکری نشست میں کروں گا @ImranKhanPTI
181
1K
4K
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
27 days
شہیدِ وفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کا قتل ایک انسان کانہیں بلکہ ایک بہت بڑے عالِم اور علم کے ایک خزانے کا قتل تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #TributeToHasanZafarArif اتنے بڑے عالِم کاقتل کرنے والے عِلم کے دشمن اورجہلا ہیں کیونکہ جہل کو عِلم سے نفرت ہوتی ہے اوروہ کبھی علِم والوں اورعلم وشعورکوپھیلانے والوں کوپسند نہیں کرتے ۔ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدزمانہ طالبعلمی سے ہی ظالموں، آمروں اور جابر قوتوں کے خلا ف تھے، انہوں نے ہمیشہ سے ہی ظالموں اورآمروں کےخلاف قلم اٹھایا، ان کے خلاف میدانِ عمل میں آکر جدوجہد کی۔ وہ ہردورآمریت میں آمریت کے خلاف کھڑے ہوئے۔انہوں نے جنرل ضیا کے دور میں بینظیر بھٹو کی تقریریں تک لکھیں۔وہ پاکستان میں آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کےلئے کئی مرتبہ جیل گئے۔ وہ شروع ہی سے جاگیردارانہ نظام کے خلاف تھے۔ وہ اپنے نظریہ پر اس طرح پختہ تھےکہ انہوں نے اس کےلئے جان دیدی۔ وہ سچ اورحق پر تھے۔ انہوں نے تحریک کےلئے جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔  پاکستانی فوج نے پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف کوجس بیدردی سے قتل کیااس طرح انہوں نے اپنے جہلا ہونے کاثبوت دیاکہ ہم جاہل ہیں اورملک میں اپنی جہلاکی حکومت قائم رکھیں گے۔ اسی جاہلانہ سوچ وفکر اور طرزِ عمل نے آج ملک کواس مقام پرلاکھڑا کیاکہ آج یہ فوجی جرنیل دنیابھر کے مالیاتی اورخیراتی اداروں کے سامنے پہلی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔  پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے انقلابی نظریہ کےلئے جرات وبہادری کا مظاہرہ کیااورفوج کے قید خانوں میں بھی بہادری سے ہرظلم کاسامناکیا۔جس طرح ایک سچے انقلابی حسن ناصرکو شاہی قلعے میں تشدد کرکے شہید کردیا گیا تھا۔ حسن ناصر شہید بھی مہاجر تھا، پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید بھی مہاجرتھے۔افسوس کہ مہاجردانشوروں،شاعروں، اساتذہ ، مورخین کوان کاجائزمقام نہیں دیاجاتا۔ آج تاریخ دانوں میں سب سے بڑانام ڈاکٹرمبارک علی کا ہے لیکن انہیں ان کاجائز مقام نہیں دیاگیا۔حسن ناصر کی طرح ڈاکٹرحسن ظفر عارف بھی ایک سچے لیفٹسٹ تھے اورلیفٹسٹ برادری میں حسن ناصر کے بعد کوئی نام آئے گاتووہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف کاہے۔ مجھے لیفٹسٹ حلقوں سے بھی شکوہ ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر حسن ظفرعارف جنہوں نے ان کے ساتھ ایک طویل عرصہ تک جدوجہد میں حصہ لیا تھا، انہیں صرف اسلئے بھلادیا اوران کی قربانیوں کی قدرنہیں کی کہ وہ ایم کیوایم میں شامل ہوگئے تھے۔  میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی قربانی پر انہیں سرخ سلام پیش کرتاہوں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتاہوں اوردل سے دعاکرتاہوں کہ ان کےلہو سے نوجوان نسل میں بھی وہ جرات و ہمت اورشعور پیدا ہوکہ وہ ظلم وناانصافی کے خلاف اسی جرات و ہمت کے ساتھ کھڑے ہوسکیں۔  جن ساتھیوں نے ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی برسی کے موقع پر ان کی قبرپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اللہ انہیں اس کااجر عطاکرے۔  الطاف حسین (بیاد شہیدِ وفا ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے خصوصی پروگرام میں خطاب) 13 جنوری 2025
Tweet media one
36
223
351
@AltafHussain_90
Altaf Hussain
29 days
3/3 دنیا کے مہذب ممالک میں کسی شہری کاقتل ہوجائے تو پورا ملک حرکت میں آجاتا ہے اورصرف قاتل کوہی تلاش نہیں کیاجاتابلکہ اس قتل میں سہولت کاری کرنے والوں کے بارے میں بھی تفتیش کی جاتی ہے ۔ ملک میں چار مارشل لاء لگے ، ان مارشل لاز کو کلیئرنس کس نے دی ؟ ناجائز مارشل لاز کوہمیشہ سپریم کورٹ نے ہی قرار دیا ہے ۔  9، دسمبر2024ء کو ایم کیوایم نے یوم شہداء منایا ، فاتحہ خوانی کیلئے شہداء قبرستان اور یادگارشہداء جانے والے کارکنان کو گرفتارکیاگیا جن میں سے بلدیہ ٹاؤن کے ایک گرفتار کارکن محمد کامران آج تک لاپتہ ہیں، ان کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی مگر آج تک ان کے بارے میں کچھ بتایانہیں جارہا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کو محمد کامران کی جبری گمشدگی سے آگاہ کیاگیالیکن افسوس کہ HRCP کی جانب سے انکی جبری گمشدگی پرآوازنہیں اٹھائی گئی  جس سے سوال پیداہوتاہے کہ کیا یہ ادارہ بھی پاکستانی فوج کی کٹھ پتلی بن گیا ہے؟ کیا اس ادارے نے آج تک ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف کوئی رپورٹ لکھی ؟26، نومبرکو اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کے کارکنان کو گولیاں مارکر قتل کیاگیا ،کیا HRCP نے ان بے گناہ شہریوں کے قتل پرکوئی ایک بھی رپورٹ جاری کی؟ میں انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والی بہادر اور بے باک بیٹی محترمہ ایمان مزاری کواپناسلام پیش کرتاہوں اوران کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے محمد کامران کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھائی ۔ میں ایمان مزاری کو دعا دیتاہوں کہ آپ جیتی رہیں، سداسلامت اور خوش رہیں، آپ مظلوموں کیلئے واحد جرات مند آواز ہیں۔  انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی ملک کی نڈر اور بے باک خاتون ڈاکٹرعاصمہ جہانگیرپوری زندگی انسانی حقوق ، آئین ، قانون اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتی رہیںجس کی پاداش میں انہیں زہردیکر قتل کردیاگیا ۔ میں آج بھی اقوام متحدہ سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اپنے نمائندے پاکستان میں بھیجیں اور محترمہ عاصمہ جہانگیر کی پراسرار موت کی تحقیقات کرائیں۔  الطاف حسین 195ویں فکری نشست سے خطاب 
9
158
195