![Aftab Khan Sherpao Profile](https://pbs.twimg.com/profile_images/1013487404378918913/-C_DgFt__x96.jpg)
Aftab Khan Sherpao
@AftabSherpao
Followers
21K
Following
6K
Statuses
8K
Official Twitter account of Chairman Qaumi Watan Party (@QWP_PK). Former federal Interior Minister and Chief Minister Khyber pakhtunkhwa.
Pakistan
Joined March 2014
RT @SikandarSherpao: Today marks 50 years since we lost Shaheed Hayat Khan Sherpao a fearless leader who dedicated his life to democracy,…
0
8
0
The discreet relocation of registered #Afghan refugees from #Islamabad and #Rawalpindi, despite their possession of POR and ACC cards, would deprive them of their temporary livelihood and shelter. Additionally, this action may lead to harassment of local #Pashtuns who have come to the capital for work. Such a move is likely to raise concerns among international organizations, the Pashtun community, and could further strain relations with the neighboring country. @KarzaiH @pajhwok
0
4
9
حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی سے رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی نقل مکانی کا منصوبہ باوجود اس کے کہ ان کے پاس "پی او آر" اور "اے سی سی" کارڈز موجود ہیں، انہیں ان کی عارضی روزگار اور پناہ سے محروم کر دے گا۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام مقامی پشتونوں کی ہراسانی کا سبب بنے گا جو روزگار کی تلاش میں دارالحکومت آئے ہیں۔ ایسا اقدام بین الاقوامی تنظیموں، پشتون کمیونٹی میں بھی تشویش پیدا کر سکتا ہے اور ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔ #afghan #islamabad #Rawalpindi #AfghanRefugees #Afghanistan
0
6
10
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران 18 ایف سی اہلکاروں کی شہادت نہایت المناک سانحہ ہے۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پیدا ہونے والی حالیہ شدت تشویشناک ہے اور پوری قوم کو متحد ہو کر اس کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا #kalat #Balochistan #FC #Terrorism
1
4
12
پیکا ترمیمی ایکٹ کی اس قدر عجلت میں منظوری کا عمل یقیناً قابل تشویش ہے۔ یہ ایکٹ سراسر آزادی اظہار رائے پر قدغن دکھائی دیتا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور انہیں اعتماد میں لیے بغیر کی گئی قانون سازی سے مسائل پیدا ہونگے اورحکومت و صحافتی حلقوں کے مابین عدم اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوگا۔ میں صحافیوں اور صحافتی تنظمیوں کے اصولی موقف کی حمایت کرتا ہوں اور اس قانون سازی کو باہمی مشاورت سے مکمل کیا جانا چاہیے۔ #PECAAct #PressClub #Journalism #Pakistan #freedomofspeech
2
9
14
RT @QWP_PK: مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ کی ڈان نیوز کے پروگرام "دوسرا رخ، نادر گرمانی کے ساتھ" میں خصوصی گفتگو آج رات 10:05 پر ، ڈان نیو…
0
6
0
تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے خاتمہ کا اعلان افسوسناک ہے، یہ ایک غیرجمہوری رویہ ہے جس سے معاملات آگے بڑھنے کی بجائے سیاسی سردمہری میں اضافہ اور سیاسی ماحول اضطراب کا شکار ہوجائے گا سیاست اور جمہوریت میں بات چیت سے ہی راستے نکالے جاتے ہیں، ایک دوسرے پر اپنے مطالبات تھوپنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ حکومت کو بھی دل بڑا کرکے معاملہ کو سلجھانا چاہیے اور تحریک انصاف کو بھی اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنا چاہیے #PTI #ImranKhan #PMLNGovt
0
7
11
غیرقانونی طور پر اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثہ اوردیگر افراد کے ساتھ ساتھ 44 پاکستانیوں کی ہلاکت انتہائی اندوہناک سانحہ ہے۔ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انسانی اسمگلروں کو شکنجے میں لینے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل چکی ہے۔ آئے روز ہونے والے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیائع کے ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹنا گیا تو یہ سلسلہ کبھی بند نہ ہوگا #spain #boataccident
1
4
15
RT @SikandarSherpao: کرم کے علاقے بگن میں امدادی قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ اور متعدد گاڑیوں کو نظر آتش کئے جانے کی خبریں نہایت تشویشناک ہ…
0
6
0
غزہ میں حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ایک خوش آئند پیش رفت ہے، امید ہے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے اور ظلم و بربریت کا یہ باب تمام ہوجائے گا۔ عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ امن کی بحالی اور امدادی کاروائیوں کو تیزتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تعمیر نو اور لوگوں کی اپنے گھروں میں باحفاظت واپسی ایک پیچیدہ اور اعصاب شکن معاملہ ہوگا مگر مشترکہ کاوشوں سے اس مرحلہ کو بھی احسن طریقے سے نمٹایا جاسکتا ہے۔ #Gaza #GazaCeasefire
0
6
13
کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر شرپسندوں کے حملہ اور ڈپٹی کمشنر کے زخمی ہونے کی اطلاعات پریشان کن ہیں۔ 3 ماہ بعد بھی کرم کی مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور امن و امان کی بحالی میں ناکامی نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔ ریاست اور اسٹیک ہولڈرز کو پوری طاقت سے حالات کو بہتر بنانے اور امن معاہدہ کے اطلاق کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنا ہونگے۔ #Kurram #bagan #attack #DeputyCommissioner
21
14
38
کرم کی صورتحال پرفریقین کے مابین امن معاہدے پر دستخط ہونا ایک خوش آئند خبر ہے۔ معاہدہ پر پہنچنے میں بہت دیر لگی اور یہ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ علاقہ میں دیرپا امن اور معاہدہ کے دوررس نتائج کے لیے ضروری ہے کہ معاہدہ پرمن وعن عمل کیا جایے اور راستوں کو ترجیحی بنیادوں پر کھول دیا جائے۔ تاکہ نقل حمل خصوصاً مریضوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔ #QWP #Kurram #Parachinar #peace #PeaceAgreement
1
6
14
سال 2024 مشکلات اور چیلنجز سے بھرپورتھا، متازعہ الیشکن، بڑھتی غیریقینی اور دہشتگردی، سیاسی عدم استحکام اور معاشی مشکلات نے ریاست اور عوام کا جکڑے رکھا۔ میری دعا اور امید ہے کہ آنے والا سال 2025، عوام اور پاکستان کے لیے امن، ترقی اور اتحاد کی نوید ہوگا۔ #happynewyear2025 #Goodbye2024 #Pakistan #peace #prosperity
1
8
20
2024 was a challenging year for Pakistan: contentious elections, rising instability, increased terrorism and economic hardships. Hope 2025 would bring peace, prosperity and unity for Pakistan and its people. #happynewyear2025 #Goodbye2024 #Pakistan #peace #prosperity
1
7
14
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحی بھائی بہنوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں۔ میں اپنی اور پارٹی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ہمارا مکمل یقین ہے کہ اقلیتیں پاکستان کی ترقی اور روشن تشخص کی پہچان ہیں۔ قومی وطن پارٹی نے اقلیتوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی خاطر ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے۔ #QWP #Christmas #Pakistan #christmas2024
0
5
13
حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹوں کا اجلاس ایک خوش آئند اقدام ہے۔ امن و امان کی مخدوش صورتحال، سیاسی و معاشی مسائل کی دلدل میں ڈوبا ملک مزید سیاسی تناؤ کی متحمل نہیں ہوسکتا۔ مذاکرات ہی اگے بڑھنے اور مسائل کے مستقل حل کی ضمانت ہیں۔ امید ہے بات چیت کا یہ عمل آگے بڑھے گا اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ #PMLNGovt #PTI #ImranKhanPTI #ShehbazSharif #islamabad
1
9
13
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرنے والا پہلا ملک بننے پر دلی مبارکباد، یہ ایک تاریخی کامیابی ہے جس سے نہ صرف ملکی وقار بلند ہوا بلکہ چیمپنئز ٹرافی سے قبل اس بہترین کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند ہوگا۔ امید ہے ٹیم ورک، بھرپور محنت اور ایک دوسرے پر اعتماد کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئےکامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا. #pakistancricket #PAKvsRSA #Congratulations
1
11
25
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملہ میں 16 جوانوں کی شہادت ایک المناک سانحہ ہے، دہشتگردی مسلسل اپنےپنجے گاڑ رہی ہے۔ صوبائی و وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو یکجا ہوکر اس سے نبردآزما ہونا پڑے گا۔ سیاسی انتقام کے ماحول کو ختم کرکے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے #attack #SouthWaziristan #ispr #KPGovernment #AliAminGandapur #ShehbazSharif
5
15
22
سانحہ شیرپاؤ 2007 کو بیتے ایک عرصہ گزر گیا۔ مگر شہیدوں کا درد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ المیہ ہے کہ دہشتگردی کے سیاہ بادل تاحال منڈلا رہے ہیں۔ اگ اور خون کا کھیل ابھی بھی زندگیاں نگل رہا ہے۔صوبائی و وفاقی حکومت اور ریاستی اداروں کو سیاسی چپقلش اور انا پرستی کو بالا طاق رکھ کر امن کی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنا ہونگے ۔ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے بغیر پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور سماجی ِخوشحالی کا خواب کبھی پورا نہ ہوگا #QWP #SherpaoAttack2007 #KhyberPakhtunkhwa #peace
5
28
83