AaqaSAWWkiBaten Profile Banner
پیارے آقا ﷺ کی باتیں Profile
پیارے آقا ﷺ کی باتیں

@AaqaSAWWkiBaten

Followers
289K
Following
145
Statuses
8K

رسول اللہ ﷺ نےفرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیا ـ (ابوداؤد، ٣٦٦٠)

المدینہ المنورۃ
Joined August 2013
Don't wanna be here? Send us removal request.
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
4 years
میرا مدینہ تمام شہروں کا سردار💚
445
3K
15K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
6 hours
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورتوں سے نکاح چار چیزوں کی بنا پر کیا جاتا ہے: ان کے مال کی وجہ سے، ان کے حسب و نسب کی وجہ سے، ان کی خوبصورتی کی بنا پر، اور ان کی دین داری کے سبب، تم دیندار عورت سے نکاح کر کے کامیاب بن جاؤ۔ (سنن ابی داؤد،۲۰۴۷)
8
194
884
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
18 hours
رسول اللہﷺکی دعا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت کاطالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سےقریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نےمیرےلیے فیصلہ کیاہے بہتر کر دے۔ (ابن ماجہ،۳۸۴۶)
12
258
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
1 day
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر لوگ جان لیں جو ثواب نماز کے لیے جلدی آنے میں ہے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھیں اور اگر عشاء اور صبح کی نماز کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے ضرور آئیں خواہ سرین کے بل آنا پڑے اور اگر پہلی صف کے ثواب کو جان لیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کریں۔ (بخاری،۷۲۱)
11
343
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
2 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جھوٹا وہ نہیں ہے جو لوگوں میں باہم صلح کرانے کی کوشش کرے اور اس کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے۔ (صحیح بخاری، ۲۶۹۲)
12
277
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
2 days
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔ (السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۰۹)
14
390
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
3 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کو ئی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہو ئے اس کی موافقت کرتا ہے تو اللہ تعا لیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے” فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے ۔ (مسلم،کتاب الجمعہ ،۱۹۷۳)
10
299
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
3 days
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث ِ طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔ (مسنداحمد،۵۷۰۷)
14
384
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
4 days
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ‌ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جس آدمی نے ماہِ رمضان کے روزے رکھے، اس کی حدود کا خیال رکھا اورجن امور سے بچنا چاہئے، ان سے بچ کر رہا، تو اس کا یہ عمل اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ (مسند احمد،۳۶۵۹)
12
363
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
4 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور انہیں نظر رحمت و مغفرت سے دیکھا تو فرمایا: جو عمل چاہو کرو میں نے تمہیں معاف کر دیا ہے ۔ (سنن ابی داؤد،۴۶۵۴)
12
367
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
5 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔ (جامع ترمذی، ۹۶۵)
14
375
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
5 days
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے ۔ آپ ﷺفرمایا کرتے تھے : ’’ اے اللہ ! میں فکر ‘ غم ‘ عجز ‘ سستی ‘ بخل ‘ بزدلی اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۱)
19
394
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
6 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صاحب قرآن سے کہا جائے گا: پڑھتے جاؤ اور(جنت کی منازل) چڑھتے جاؤ اور عمدگی کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر پڑھو جیسا کہ تم دنیا میں عمدگی سے پڑھتے تھے، تمہاری منزل وہاں ہے، جہاں تم آخری آیت پڑھ کر قرآت ختم کرو گے ۔ (سنن ابی داؤد،۱۴۶۴)
11
358
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
6 days
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا ( یہ کہا کہ ) پنڈلیوں پر ورم آ جاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے : “کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔ (صحیح بخاری،۱۱۳۰)
17
399
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
7 days
مصیبت زدہ کو دیکھنے کے وقت کی دعا " اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا " (جامع الترمذی، الدعوات، باب ماجاء مایقول إذا رأی مبتلی؟ حدیث:3431)
12
151
633
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
7 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی قوم میں علانیہ فحش ( فسق و فجور اور زناکاری ) ہونے لگ جائے، تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھوٹ پڑتی ہیں جو ان سے پہلے کے لوگوں میں نہ تھیں۔ (سنن ابن ماجہ،۴۰۱۹)
7
301
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
8 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے، یا اس سے بھی کم کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند اور اس کے بدلے اس کا ایک گناہ معاف کر دیتا ہے“۔ (جامع ترمذی، ۹۶۵)
12
402
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
8 days
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عقلمند وہ ہےکہ جواپنےنفس کومطیع رکھے اور موت کےبعدکی تیاری کرے، اور بےوقوف وہ ہےکہ جواپنےنفس کی پیروی کرے اور اللہ پر امیدیں باندھے۔ (ترمذی، ۲۴۵۹)
8
307
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
9 days
سیدنا انسؓ فرماتے ہیں کہ میں نےدس سال مدینہ میں آپ ﷺکی خدمت کی، میں ایک کمسن بچہ تھا،میرا ہر کام اس طرح نہ ہوتا تھاجیسے میرے آقا کی مرضی ہوتی تھی،لیکن آپ ﷺنے کبھی بھی مجھ سے اف تک نہیں کہا اور نہ مجھ سے یہ کہا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ یا تم نےایسا کیوں نہیں کیا؟ (ابوداؤد،۴۷۷۴)
16
319
1K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
9 days
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ‘ انھوں نے فرمایا : کچھ دعائیں ایسی ہیں جنھیں رسول اللہ ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے ۔ آپ ﷺفرمایا کرتے تھے : ’’ اے اللہ ! میں فکر ‘ غم ‘ عجز ‘ سستی ‘ بخل ‘ بزدلی اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ (سنن نسائی،۵۴۵۱)
20
401
2K
@AaqaSAWWkiBaten
پیارے آقا ﷺ کی باتیں
10 days
RT @AaqaSAWWkiBaten: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: " جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کو ئی مسلمان اللہ تعالیٰ سے کسی خی…
0
326
0