A_PoetryLover Profile Banner
Poetry4U Profile
Poetry4U

@A_PoetryLover

Followers
6K
Following
6K
Statuses
5K

کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

Islamabad
Joined September 2014
Don't wanna be here? Send us removal request.
@A_PoetryLover
Poetry4U
9 days
ہم تیری یاد سے کترا کے گزر جاتے، مگر راہ میں پُھولوں کے لب، سایوں کے گیسو آئے بِھیگ جاتی ہیں اِس اُمّید پر آنکھیں ہر شام شاید اِس رات وہ مہتاب، لبِ جُو آئے وہی لب تشنگی اپنی، وہی ترغیبِ سراب دشتِ معلوم کی، ہم آخری حد چُھو آئے
0
0
0
@A_PoetryLover
Poetry4U
15 days
کہا تھا کس نے تجھے آبرو گنوانے جا فرازؔ اور اسے حالِ دل سنانے جا
1
0
2
@A_PoetryLover
Poetry4U
27 days
موسموں کے چہروں سے زردیاں نہیں جاتیں پھول کیوں نہیں لگتے خوشنما نہیں معلوم ہم فراز شعروں سے دل کے زخم بھرتے ہیں کیا کریں مسیحا کو جب دوا نہیں معلوم
2
0
7
@A_PoetryLover
Poetry4U
1 month
عشق منت کش قرار نہیں حسن مجبور انتظار نہیں تیری رنجش کی انتہا معلوم حسرتوں کا مری شمار نہیں اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں ورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں فیضؔ زندہ رہیں وہ ہیں تو سہی کیا ہوا گر وفا شعار نہیں
0
0
8
@A_PoetryLover
Poetry4U
2 months
تری کج ادائی سے ہار کے شبِ اِنتظار چلی گئی مرے ضبطِ حال سے رُوٹھ کر میرے غمگسار چلے گئے نہ سوالِ وصل، نہ عرضِ غم، نہ حکائتیں نہ شکائتیں ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اِختیار چلے گئے
1
1
8
@A_PoetryLover
Poetry4U
2 months
ہم سادہ ہی ایسے تھے کی یوں ہی پذیرائی جس بار خزاں آئی سمجھے کہ بہار آئی امیدِ تلطف میں رنجیدہ رہے دونوں تُو اور تری محفل میں اور مری تنہائی یک جان نہ ہو سکیے انجان نہ بن سکیے یوں ٹوٹ گئی دل میں شمشیرِ شناسائی
1
1
11
@A_PoetryLover
Poetry4U
2 months
کچھ فیصلہ تو ہو کہ کدھر جانا چاہیے پانی کو اب تو سر سے گزر جانا چاہیے جب بھی گئے عذاب در و بام تھا وہی آخر کو کتنی دیر سے گھر جانا چاہیے سارا جوار بھاٹا مرے دل میں ہے مگر الزام یہ بھی چاند کے سر جانا چاہیے
2
0
8
@A_PoetryLover
Poetry4U
2 months
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا ڈھانپا کفن نے داغِ عیوبِ برہنگی میں، ورنہ ہر لباس میں ننگِ وجود تھا
0
0
10
@A_PoetryLover
Poetry4U
3 months
دل کی جانب، رجوع ہوتا ہوں میں سر تا بقدم، خضوع ہوتا ہوں میں جب مہرِ مُبیں غروب ہو جاتا ہے پیمانہ بکف، طلوع ہوتا ہوں میں
Tweet media one
1
0
15
@A_PoetryLover
Poetry4U
3 months
کئی بار اس کا دامن بھر دیا حسنِ دو عالم سے مگر دل ہے کہ اس کی خانہ ویرانی نہیں جاتی بجز دیوانگی واں اور چارہ ہی کہو کیا ہے جہاں عقل و خرد کی ایک بھی مانی نہیں جاتی
0
0
11
@A_PoetryLover
Poetry4U
3 months
دونوں طرف تھی لوٹ برابر لگی ہوئی جو کچھ کسی کے ہاتھ لگا لوٹتا رہا زیدی وہ لوٹتے رہے میرے قرار کو میں بے قراریوں کے مزے لوٹتا رہا
0
1
10
@A_PoetryLover
Poetry4U
4 months
جب تصوّر میرا چُپکے سے تجھے چُھو آئے اپنی ہر سانس سے مجھ کو تیری خُوشبو آئے
2
0
16
@A_PoetryLover
Poetry4U
4 months
سورج ڈوبا نکلی رات دن تھا چھوٹا لمبی رات ان کی شب نے دیکھے خواب جاگی میری ساری رات کاش کبھی دیکھے تُو بھی تنہا سونی کالی رات میری آہیں اور وہ چُپ اندھی گونگی بہری رات
0
0
20
@A_PoetryLover
Poetry4U
5 months
مَیں، اور آرزُوئےوصالِ پَرِی رُخاں اِس عِشقِ سادہ لَوح نے، بہکا دِیا مجھے ہر بار، یاس ہجر میں دِل کی ہُوئی شریک ہر مرتبہ، اُمید نے دھوکہ دِیا مجھے دعوٰی کِیا تھا ضبطِ محبّت کا، اے جِگر ظالم نے بات بات پہ تڑپا دِیا مجھے
2
0
21
@A_PoetryLover
Poetry4U
5 months
وفا کیسی، کہاں کا عِشق، جب سر پھوڑنا ٹھہرا​ تو پھر اے سنگ دل ، تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو نکالا چاہتا ہے کام کیا طعنوں سے تُو، غالبؔ​ تِرے بے مہر کہنے سے، وہ تجھ پر مہرباں کیوں ہو
2
0
14
@A_PoetryLover
Poetry4U
5 months
اے کم نصیب دِل تُو مگر چاہتا ہے کیا سنیاس لے لیں، چھوڑ دیں گھر بار کیا کریں اُلجھا کے خُود ہی زِیست کے اِک ایک تار کو خُود سے سوال کرتے ہیں ہر بار کیا کریں
3
0
20
@A_PoetryLover
Poetry4U
6 months
گیسوئے شام میں ایک ستارہ ایک خیال دل میں لئے پھرتے ہیں تمہارا ایک خیال بامِ فلک پر سورج، چاند، ستارے تھے ہم نے بیاضِ دل پہ اتارا ایک خیال کبھی تو ان کو بھی دیکھو، جن لوگوں نے عمر گنوائی، اور سنوارا ایک خیال
1
0
13
@A_PoetryLover
Poetry4U
6 months
دوست کچھ اور بھی ہیں تیرے علاوہ مِرے دوست کئی صحرا مِرے ہمدم، کئی دریا مرے دوست تیری آنکھوں پہ مرا خوابِ سفر ختم ہوا جیسے ساحل پہ اتر جائے سفینہ، مرے دوست
0
0
10
@A_PoetryLover
Poetry4U
6 months
عشق منت کشِ قرار نہیں حسن مجبورِ انتظار نہیں اپنی تکمیل کر رہا ہوں میں ورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں فیضؔ زندہ رہیں وہ ہیں تو سہی کیا ہوا گر وفا شعار نہیں
1
0
10
@A_PoetryLover
Poetry4U
6 months
او مستِ ناز اُف تیری محشر خرامیاں اک حشر سا بپا ہے دلِ بے قرار میں کہنا نہ پھر کہیں ہمیں بدنام کر دیا دیکھو کہ دل نہیں ہے مرے اختیار میں
0
0
7