نیا سال، نیا پروگرام
آج میں یو ٹیوب پر نئے وی لاگ کا آغاز کر رہا ہوں اور اس بارے پہلا پروگرام بھی دلچسپ انکشافات سے بھر پور ہوگا جو تقریبا 9 بجے اپلوڈ ہوگا
اس چینل کو سبسکرائب کریں، اہم معلومات تک رسائی آپکا بنیادی حق :)
میں پی ٹی آئی کے طرز سیاست کا شدید ناقد ہوں لیکن جس طرح اس جماعت کیساتھ وابستہ لوگوں نے مشکل ترین حالات کے باوجود نکل کر تمام سروے اور تجزیے غلط ثابت کئے ہیں وہ یقینی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں
پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر لاہور سے عمران خان کو لینے اسلام آباد آیا یہاں سے گجرات لیکر گیا ہے اور پھر واپس بھی چھوڑنے آئیگا، سیلاب زدگان کی بجائے ہیلی کاپٹر خان کو پک اینڈ ڈراپ کرنے پر لگا ہوا ہے
پاکستان میں سب سے کم تعصب جس لسانی گروہ میں پایا جاتا ہے وہ پنجابی ہیں دوسرے لوگوں کی تنقید ہنس کر برداشت کر لیتے ہیں دوست بنانے کیلئے پہلی شرط بھی یہ نہیں رکھتے کہ وہ پنجابی ہو دوسروں کے ساتھ ہونے والے ظلم کیلئے بھی آواز اٹھاتے ہیں مگر اسکے باوجود گالیوں کا ہدف بنتے ہیں
ایک اینکر کے اتنے ذرائع آمدن ہیں کہ وہ ہر دو مہینے بعد چار کنال کا گھر بنا سکتا ہے لیکن نواز شریف(جس کے باپ کی اتفاق فاونڈری تھی) نے لندن والے فلیٹ کیسے خریدے؟ سوال تو بنتا ہے
“ایک کروڑ تو بہت کم ہیں، میں ہر مہینے اتنے پیسے کماتا ہوں کہ میں جس (چار کنال کے) گھر میں رہتا ہوں ہر دو مہینے بعد ایسا گھر بنا سکتا ہوں”۔
ماشاء اللہ
@ImranRiazKhan
بھائی ۔ اللہ رزقِ حلال میں برکت دے۔ آپ نے اپنی آمدن کا بتا کرحوصلہ مندی کا ثبوت اور بہت سے بدخواہوں کو جواب دیا ہے
ابھی دو دن نہیں ہوئے پنجاب اسمبلی کا فیصلہ سنائے ہوئے، مائی لارڈ خود مینڈیٹ کھو گئے ہیں اور شکست تسلیم کرنے کی بجائے اب ووٹنگ کے عمل کو ہی نہیں مان رہے
جہانگیر ترین نے جس دن پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اسی دن ایک زیرو میٹر بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی خان صاحب کیلئے لیکر آئے تھے ( چیلنج کرنے کی صورت میں ثبوت پیش کیاجائے گا) کچھ دنوں بعد ہی انہیں پارٹی عہدہ بھی مل گیا اور باہمی نوازشات کا سلسلہ تب سے جاری ہے
یہ جو اینکرز اور تجزیہ نگار آجکل وضاحتیں دے رہے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کا تعلق بین الاقوامی منڈی سے ہے ان سے پوچھنا تھا جب عمران عمران خان کہتا تھا کہ مہنگائی کا تعلق حکمرانوں کی کرپشن سے ہے اسوقت انہوں نے کبھی بین الاقوامی منڈی کا حوالہ دیا تھا؟
سلیم صافی پر متواتر حملے اس لئے نہیں کہ معلومات غلط تھیں بلکہ اس لئے کہ ایسی معلومات کیوں شیئر کیں جو تبدیلی کے علمبردار نہیں سننا چاہتے انہیں ایسے صحافی چاہئیں جو انکی خواہشات کو خبریں بنا کر پیش کریں وہ کافی تعداد میں موجود ہیں مگر یہ پھر بھی گھبرا جاتے ہیں بے شک سچ کو آنچ نہیں
جو لوگ کہتے ہیں کہ فوری انتخاب ہی واحد حل ہے انکے لئے ایک سوال ہے کہ اگر عمران خان کو شکست ہو گئی تو کیا وہ تسلیم کرے گا؟ "اگر" "مگر" کے بغیر جواب چاہئیے
مسجد نبوی میں ہونے والے شرپسندی کے واقعے میں ملوث افراد کو ایک مثال بنانا چاہئیے تاکہ آئیندہ سے یہ واقعہ سعودی عرب تو کیا کسی اور جگہ پر بھی روپذیر نہ ہو، یہ کیسے جاہل لوگ ہیں جو گالی دئیے بغیر اور نعرے لگائے بغیر اختلاف نہیں کر سکتے یہ ذہنی طور پر اپاہج ہیں
کوئی دس سال قبل ارشد شریف کے والد کی فوتگی پر اسکا چھوٹا بھائی (جو کہ آرمی میں میجر تھا) اسلام آباد آ رہا تھا راستے میں ایکسیڈنٹ ہوا گھر سے دو جنازے اٹھے ارشد اسکے بعد اکیلا تھا اب وہ بھی انکے پاس چلا گیا بیچاری ماں انکا ماتم کرنے کیلئے زندہ ہے ، موت یہ سب کچھ کب دیکھتی ہے
بریکنگ نیوز: عمران خان کے آئی جی اور ڈی آئی جی بارے نازیبا زبان استعمال کرنے کے بعد اسلام آباد پولیس چئیرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی ڈیوٹی کرنے سے انکاری، پولیس ذرائع
ہمیں کتنا اچھا لگا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دوپٹہ اوڑھے ماتمی لباس میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا، اور ہمارے اندر کا متعصب مسلمان کتنی جلدی جاگ اٹھتا ہے جب کوئی ہمارا سیاستدان دوسرے مذاہب کے لوگوں سے ان جیسا روپ دھار کے اظہار یکجہتی کرے، ہے ناں؟
3 رکنی بنچ کو اس بات کی فکر تھی کہ 186 کی بجائے 179 ووٹوں والا وزیر اعلی کسطرح ہو سکتا ہے تاہم یہ فکر نہیں تھی کہ اس بارے فیصلہ کرنے کیلئے 17 رکنی بنچ کی بجائے تین رکنی بنچ کیسے زیادہ معتبر ہو سکتا ہے
امریکہ میں مقیم عمران خان کے چاہنے والے پاکستانیوں کو فوری طور پر واپس آ جانا چاہئیے جس ملک کو انکا لیڈر پسند نہیں وہاں رہنے پر لعنت بھیجیں جس کے پاس پاسپورٹ ہے وہ جلا دیں گرین کارڈ ہے وہ پھینک دیں ویزہ ہے تو کینسل کرا دیں
ویسے عزت صرف فوج کی ہی نہیں، یاد کریں شہباز گل جسطرح کی دھمکیاں پنجاب پولیس کے افسران کو دیتا رہا ہے بالخصوص آئی جی کو یہ کہنا کہ تمہارا قبر تک پیچھا کرونگا، یہ اظہار رائے کی آزادی نہیں یہ غنڈہ گردی ہے
شہباز شریف آپکو اچھا لگے یا برا لیکن اس جیسا اچھا اور متحرک منتظم کسی جماعت کے پاس نہیں، کوئی بھی مکمل نہیں لیکن عیب نکالنے سے پہلے اپنے اردگرد نظر دوڑا کر ضرور چیک کریں کہ کیا آپکے پاس کوئی شہبازشریف کا متبادل ہے یا آپ خود متبادل ہیں؟
نتائج سے قطع نظر، الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی اور اسکا کریڈٹ چیف الیکشن کمشنر کو جاتا ہے جس نے پی ٹی آئی کی گھٹیا الزام تراشی کے باوجود اپنا کام دیانتداری سے سر انجام دیا
تکبر خدائی صفت ہے کسی انسان کی اوقات نہیں کہ بڑے بول بولے، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ باقیوں کو بھی یہ دن دکھائے جو خدائی لہجے میں بات کرتے تھے/ہیں دوسروں کا تمسخر اڑاتے تھے/ہیں اور یہ دن دکھاتا رہے جب تک وہ سیکھتے نہیں
جناب چیف جسٹس عمر عطاء بندیال صاحب، آپکا نام ٹائم میگزین کے 100 طاقتور شخصیات میں آنے سے آپ پر ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے امید ہے لاہور میں ہونے والے کانسٹیبل کی شہادت پر آپ ازخود نوٹس لینگے اور یہ اسلئے بھی اہم ہے کہ اسکے اثرات لانگ مارچ پر نظر آئینگے وقت کم ہے کہیں دیر نہ ہو جائے
عزت مآب اطہر من اللہ صاحب، آپکا احترام کسی ڈر کے سبب نہیں بلکہ آپکے کردار کیوجہ سے ہے عرض ہے کہ جس سرعت کیساتھ آپ عدالت بارے پیدا کئے جانے والا تاثر زائل کر رہے ہیں اس میں یاددہانی کرانا چاہتا ہوں کہ جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کے فرانزک پر محفوظ فیصلے کو جاری کر دیں 1/3
تمام سیاسی جماعتوں کو عمران خان کی شاگردی اختیار کرکے یہ سیکھنا چاہئیے کہ اداروں سے کس انداز میں پیش آیا جائے تو وہ نہ صرف بات سنتے ہیں بلکہ آپکے موقف کے ترجمان بن جاتے ہیں
2013 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اس دفعہ نون لیگ کو دوں گا اس فیصلے کا برملا اظہار میرے لئے مشکل ہوتا اگر جمہوری قوتوں کو دیوار سے نہ لگایا جاتا، احتساب کے نام پر انتقام نہ لیا جاتا اور اس ناانصافی پر آواز اٹھانے والوں کو غدار قرار نہ دیا جاتا
تین سال پہلے نریندرا مودی پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کا بہانہ بنا کر بن بلائے پہنچ گیا جس پر نواز شریف غدار قرار پایا اب پاکستان کے محب وطن (اور ہینڈسم!) وزیراعظم عمران خان دو دنوں سے مودی سے فون پر بات کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور بات نہیں بن پا رہی۔
بھارتی فضائیہ کی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پھر جہازوں کا صحیح سلامت واپس چلے جانا ہمارے لئے بحیثیت پاکستانی
انتہائی شرمندگی اور افسوس کا باعث ہے
یہ جھنڈا مایوس کن حالات کے باوجود ہماری امیدوں کا مرکز ہے یہ ہماری پہچان ہے اور ہم پاکستانیوں کے ایکدوسرے کیساتھ تعلق کی پہلی اور آخری وجہ ہے اسے دیکھ کر پانچ کلو خون بڑھ جاتا ہے اسکے ساتھ نفرت کرنے والا ہمارے لئے قابل نفرت ہے
"Consider me ambassador of Pakistan in Saudi Arabia" was undoubtedly the most powerful line during heart to heart conversation between Pak-Saudi leadership. PM IK's passionate appeal for Pakistanis imprisoned in Saudi Arabia was as much touching.
آج خان صاحب کی سائفر بارے آڈیو دیکھ کر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے باشعور طلباء و طالبات سوچ رہے ہونگے کہ خان صاحب جس جواب کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں پاس کرکے گئے تھے وہ تو غلط نکلا
آپکو مولانا خادم حسین رضوی کی زبان پر اعتراض ہو سکتا ہے مگر وہ کرپٹ نہیں ہے بلکہ ہر طرح کے مافیا کے خلاف ہے ایک چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے اس ملک کے ساتھ مخلص ہے لہذا ایک دفعہ مولانا کو بھی آزما لیں
بشیر میمن وہ بہادر افسر ہے جسں نے نہ صرف عمران خان کے سامنے ہی غلط کام کرنے سے انکار کیا (اور بارہا کیا) بلکہ اسکے بعد اب میڈیا کے سامنے بھی صادق و امین کے احتساب کا کچا چٹھا بارہا کھولا ہے حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اسے کدھر سے پکڑے پہلے پنشن روکنے کی ناکام کوشش کی
پاکستان کی بھی غلطیاں ہونگی لیکن افغانستان پچھلے بیس سال کیا کرتا رہا جو امریکہ کے جاتے ہی طالبان کی دوبارہ سے نظر ہو گیا صرف پاکستان پر غصہ نکالنے کی بجائے افغان حکومت کو اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہئیے
پی ٹی آئی نے پہلے یہ کہہ کر "کہ پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے" اپنے لوگوں کو اکسایا کہ بینکوں سے پیسے نکلوا لیں، تب بات نہیں بنی تو پھر آئی ایم ایف کی ڈیل خراب کرنے کی کوشش کی تاکہ ملک دیوالیہ ہو جائے، کمال ہے ویسے ان لوگوں پر جو تحریب کاروں کو ملکی تعمیر کا ٹھیکہ دینا چاہتے ہیں
جو لیڈر اتنے شفاف الیکشن کے انعقاد کرانے والے چیف الیکشن کمشنر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر سکتا ہے وہ واضح مینڈیٹ لینے کی صورت میں کسی بھی آزاد منش شخص کو اہم عہدے پر نہیں رہنے دے گا اور جو ووٹرز صحیح/غلط کا فرق جانے بغیر ہاں میں ہاں ملاتے ہیں انہیں کوئی بھی بے وقوف بنا سکتا ہے
شہباز شریف ��و کورونا سے نبٹنے کا ٹاسک دے دینا چاہئیے جبکہ حکومت سوشل میڈیا کے ذریعے اس بارے آگہی پھیلائے یہ وقت ہے کہ ہر ایک میں جو صلاحیت ہے اسکا بہترین استعمال کیا جائے
جو لوگ کلثوم نواز کی علالت کا مذاق اڑاتے رہے آج تعزیتی ٹویٹ نہ کریں آپ ذہنی بیماری کا شکار تو ہیں ہی کم از کم منافقانہ رویے سے اختراز کریں
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔ
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
#KulsoomNawaz
اس شخص نے پاکستانی معاشرہ اتنا تقسیم کر دیا ہے کہ ایک شخص کا سچ دوسرے کیلئے جھوٹ ہے، ایک کا انصاف دوسرے کیلئے انتقام ہے ایک کی جیت دوسرے کیلئے شکست ہے کسی ایک سے محبت دوسرے کیساتھ نفرت ہے
بائی پاس آپریشن کرانے لندن گئے تو افواہیں پھیلائیں گئیں کہ نواز شریف بھاگ گیا چند دن بعد استعفی آئیگا بات نہ بنی تو آپریشن کا مذاق اڑایا گیا
بیگم بستر مرگ پر تھی تو مخالفین ٹاوٹ اینکرز کیساتھ ملکر مذاق اڑانے میں مصروف تھے ایسے کم ظرف مخالفین سے بد ترین دشمن کا بھی واسطہ نہ پڑے
نوازشریف کو اس تنخواہ پر نکالا گیا تھا جو کبھی موصول نہیں ہوئی عرفان صدیقی کو کرائے دار کیساتھ وہ معاہدہ کر کے پولیس کو آگاہ نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے جس پر اسکے دستخط ہی نہیں
موجودہ چیف الیکشن کمشنر سے زیادہ ایماندار اور دلیر شخص اس سے پہلے کبھی اس عہدے پر نہیں رہا (اگر میں بھول رہا ہوں تو یاد کرانا آپکی ذمہ داری ہے) وہ شخص جس نے ایک پیج کے ہوتے ہوئے ڈسکہ میں دھاندلی نہیں ہونے دی وہ آنے والے ضمنی الیکشن میں بھی نہیں ہونے دے گا وہ کسی پارٹی سے نہیں