رہ نہ پاؤ گے کبھی بھلا کر دیکھ لو
یقین نہیں آتا تو آزما کر دیکھ لو
ہر جگہ محسوس ہوگی ہماری ہی کمی
اپنی محفل کو کتنا بھی سجا کر دیکھ لو
#Urdupoetry
#คิมซูฮยอน
29 شوال
ولادت باسعادت جناب ابو طالب علیہ السلام💗
تمام مومنین کو بہت بہت مبارک❤
مضمون الہی ہے مضمون ابو طالب ع
اسلام کی ہر شے ہے مرہون ابو طالب ع
اسلام کے دامن میں دو اور بھی چیزیں ہیں
اک مال خدیجہ س کا اک خون ابو طالب ع
حجرے کو چھوڑ کرتے ہیں میداں میں فیصلہ
کُھل جائے اہلِ عشق پہ، جو جس کے ساتھ ہے
چل فرض کر کہ آج ہے صفین، اب بتا
میں تو علی ع کے ساتھ ہوں، تُو کس کے ساتھ ہے؟
میر تکلم
❤اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰیٓ اٰل ِمُحَمَّد❤
تسکنِ دل و جان کا وظيفہ تو کريں گے
ھم دشمنِ حيدر ع پہ تبرہ تو کريں گے
جلتا ھے منافق تو جلے اپنی بلا سے
ممبر سے بياں ھم بھی عقيدہ تو کريں گے
جل کر ابو طالب ع کی ثناء خوانی سے کچھ لوگ
ديواروں پہ کافر ھميں لکھا تو کريں گے
8 ذالحج روانگی امام حسین مکہ سے کربلا
یزید نے امام حسین کو قتل کرنے کے ارادے سے سپاہیوں کو احرام میں تلواریں چھپا کر بھیجا۔ لیکن امام حسین نے حرمت کعبہ کی خاطر حج کو عمرے میں تبدیل کیا۔ اور کربلا روانہ ہو گے۔
نہ بدلو حج کا ارادہ حسین رک جاؤ
صدائیں دیتا ہے کعبہ حسین رک جاؤ
19 رمضان المبارک
شبِ ضربت مولا امام علی ابنِ ابیطالب (ع)
انیسویں رمضان المبارک شب ضربت مولا على ع آج مولا علی ع پر سجدے میں وار ہوا۔ زہر آلود تلوار سے مولا علی ع کے سر میں وار کیا گیا مولا علی ع زخمی ہو گے
مولا علی ع نے فرمایا: فُزْتُ وَ رَبِّ الْكَعْبَة
ربِ کعبہ کی قسم آج میں
عید مباہلہ مبارک ہو 💓
یہ نُور ِ محمٌد(ص) ھے تو وہ نُور ِ علی ع ھے
اک نبیوں کا سردار ھے ، اک میرا ولی ھے
شبیر ع ھے گودی میں تو شبر ع بھی ھے ہمراہ
اِن چاروں کے جھُرمٹ میں طہارت کی کلی ص ھے
#عید_مباہلہ
فراز دار سے میثم ع بیان دیتے ہیں
رہے گا ذکرِ علیؑ ہم زبان دیتے ہیں
صفیں بناؤ محبو كہ دار سے میثم ع
نمازِ عشقِ علیؑ کی اذان دیتے ہیں
لٹا كے گھر کو یہ بولے حسینؑ دنیا سے
كہ ہم اصولوں پہ اِس طرح جان دیتے ہیں
انتخاب: سید رضی جعفری
13 رجب
جشنِ ولادتِ مولودِ کعبہ, مشکل کشاء, فاتح خیبر، فاتح خندق، فاتح صفین، شیر خدا, وصی رسول اللہ ص, مولاۓ کائنات, امیر المومنین مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام تمام اہل اسلام,اہل ایمان کو بہت بہت مبارک ہو۔
🎂❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
#13rajab
1 ذیقعد
ولادت باسعادت کریمہ اہلِ بیت بی بی فاطمہؑ معصومہ قُم تمام مومنین و مومنات کو بہت بہت مبارک ❤
بیٹی امامؑ کی ہو، بہن ہو امامؑ کی
کیا برتری بیاں ہو تمھارے مقام کی
ہے نامِ نامی فاطمہؑ، معصومہ عرف ہے
لختِ جگر ہو کاظمِؑ عالیِ مقام کی
#آمد_شہزادى_معصومہ_قمؑ
ہر صبح، مکافات کی شاموں کے لیے ہے
دنیا دلِ نادار کے کاموں کے لیے ہے
اعدائے نبوت کا ٹھکانہ ہے جہنم
جنت تو محمد ﷺ کے غلاموں کے لیے ہے
شاعر: سید محسن نقوی
انتخاب: سید رضی الحسن جعفری